Directorate General Commerce Education & Management Sciences Peshawar

Directorate General Commerce Education & Management Sciences Peshawar Directorate General Commerce Education and Management Sciences (HED), Peshawar(Official Page)

🌙✨ عید الفطر کی پرخلوص مبارکباد ✨🌙پروفیسر عمر علی خان صاحب ڈائریکٹر جنرل کامرس ایجوکیشن اینڈ منجمنٹ سائنسز پشاور  کی جان...
21/03/2026

🌙✨ عید الفطر کی پرخلوص مبارکباد ✨🌙

پروفیسر عمر علی خان صاحب ڈائریکٹر جنرل کامرس ایجوکیشن اینڈ منجمنٹ سائنسز پشاور کی جانب سے کامرس ایجوکیشن اینڈ مینجمنٹ سائنسز پشاور اور ہائیر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کے تمام معزز افسران و سٹاف ممبران کو دلی خوشیوں بھری عید الفطر کی مبارکباد پیش کی جاتی ہے۔

اللہ تعالیٰ اس بابرکت موقع پر آپ سب کی عبادات، روزے اور دعاؤں کو اپنی بارگاہ میں قبول فرمائے، اور اس عید کو ہم سب کے لیے خوشیوں، کامیابیوں، صحت اور باہمی محبت و بھائی چارے کا ذریعہ بنائے۔

🌸 عید ہمیں اتحاد، ایثار اور محبت کا درس دیتی ہے
🌸 آئیے اس خوشی کے موقع پر اپنے اردگرد کے ضرورت مند افراد کو بھی اپنی خوشیوں میں شریک کریں
🌸 اللہ تعالیٰ ہمارے ملک پاکستان کو امن، ترقی اور خوشحالی سے نوازے

عید الفطر مبارک! 🌙💫

Today we bid farewell to our distinguished colleague, Prof. Zameen Khan, Principal, Government College of Commerce II Ma...
14/03/2026

Today we bid farewell to our distinguished colleague, Prof. Zameen Khan, Principal, Government College of Commerce II Mardan, on attaining the age of superannuation.

Prof. Zameen Khan has rendered long and dedicated services to the department with integrity, professionalism, and an unwavering commitment to the noble cause of education. His contributions to the promotion of commerce education and the development of his institution will always be remembered with respect and appreciation.

On behalf of the Directorate and all the principals, I place on record our sincere gratitude for his valuable services and wish him a healthy, peaceful, and blessed life ahead.

Umar Ali Khan
Director General

Prof. Haider Ullah, Principal Govt. College of Management Sciences Wari (Dir Upper), attended a meeting today with the P...
09/02/2026

Prof. Haider Ullah, Principal Govt. College of Management Sciences Wari (Dir Upper), attended a meeting today with the Prof Umar Ali Khan Director General, Commerce Education & Management Sciences Peshawar. Matters relating to the college’s academic progress, administrative affairs, and future development were discussed in detail.

انصاف کی روشنی، تحفظ کا حصار اور خواتین کے وقار و حقوق کی مضبوط ضمانتProvincial Ombudsperson Secretariat, Khyber Pakhtun...
06/02/2026

انصاف کی روشنی، تحفظ کا حصار اور خواتین کے وقار و حقوق کی مضبوط ضمانت
Provincial Ombudsperson Secretariat, Khyber Pakhtunkhwa
صوبہ خیبر پختونخوا میں خواتین کے لیے اعتماد، تحفظ اور بروقت داد رسی کا مؤثر ادارہ

“Glimpses from the farewell party held at Serena Hotel, Peshawar, honoring Prof. Lal Sardar Khattak on his retirement. A...
31/01/2026

“Glimpses from the farewell party held at Serena Hotel, Peshawar, honoring Prof. Lal Sardar Khattak on his retirement. A heartfelt tribute to a remarkable career.”

پروفیسر حسین علی شاہ، پرنسپل گورنمنٹ کالج آف کامرس اینڈ منجمنٹ سائنسز پاڑہ چنار نے بروز 13 جنوری 2026 ڈائریکٹر جنرل کامر...
19/01/2026

پروفیسر حسین علی شاہ، پرنسپل گورنمنٹ کالج آف کامرس اینڈ منجمنٹ سائنسز پاڑہ چنار نے بروز 13 جنوری 2026 ڈائریکٹر جنرل کامرس ایجوکیشن پروفیسر عمر علی خان سے ملاقات کی، جس میں ادارے کے مختلف تعلیمی و انتظامی امور پر تبادلۂ خیال کیا گیا، اور ڈائریکٹر جنرل صاحب نے مسائل کے حل کی یقین دہانی کرائی۔

فیس بک پر آن لائن کھلی کچہری کا انعقادجمعہ، 9 جنوری 2026ء کو صبح 10:30 بجے کیا جا رہا ہے، جس کی صدارت سیکریٹری ہائیر ایج...
08/01/2026

فیس بک پر آن لائن کھلی کچہری کا انعقاد
جمعہ، 9 جنوری 2026ء کو صبح 10:30 بجے کیا جا رہا ہے، جس کی صدارت سیکریٹری ہائیر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ (HED) کریں گے۔
اس سیشن کا مقصد شہریوں سے براہِ راست رابطہ قائم کرنا اور سروس ڈیلیوری سے متعلق مسائل سننا اور ان کے حل کے لیے مؤثر اقدامات کرنا ہے۔
براہِ کرم اس آن لائن کھلی کچہری کی وسیع پیمانے پر تشہیر کو یقینی بنائیں اور اپنے کالج کے سوشل میڈیا / فیس بک اکاؤنٹس کے ذریعے زیادہ سے زیادہ لوگوں تک یہ پیغام پہنچائیں، تاکہ عوام کی بھرپور شرکت ممکن ہو سکے۔

گورنمنٹ کالج آف کامرس پشاور کے معزز ایسوسی ایٹ پروفیسر جناب منور خان نے بطور ڈائریکٹر فنانس پلاننگ ، ڈائریکٹوریٹ جنرل کا...
07/01/2026

گورنمنٹ کالج آف کامرس پشاور کے معزز ایسوسی ایٹ پروفیسر جناب منور خان نے بطور ڈائریکٹر فنانس پلاننگ ، ڈائریکٹوریٹ جنرل کامرس ایجوکیشن پشاور میں اپنے عہدے کا باقاعدہ چارج سنبھال لیا۔
اس موقع پر عزت مآب ڈائریکٹر جنرل کامرس ایجوکیشن پروفیسر عمر علی خان اور ڈائریکٹر ایڈمنسٹریشن جناب سمیع اللہ خان نے انہیں نئی ذمہ داریاں سنبھالنے پر دلی مبارکباد پیش کی اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔
امید کی جاتی ہے کہ جناب منور خان اپنی علمی بصیرت، انتظامی تجربے اور پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے ادارے کی ترقی میں مؤثر کردار ادا کریں گے اور ڈائریکٹوریٹ جنرل کامرس ایجوکیشن کو مزید مضبوط بنیادوں پر استوار کریں گے۔

02/12/2025

Prof. Umar Ali Khan, Director General CE&MS, graced an Entrepreneurial Activity held at Government College of Management Sciences (GCMS), Sangota, Swat on November 29, 2025.
Students of BBA 7th Semester, along with trainees from Tourism & Hospitality Management and Computer Science, showcased their entrepreneurial skills through a variety of innovative stalls.
The event aimed to inspire young people to pursue business creation rather than relying solely on job-seeking, and to encourage them to transform their creativity into sustainable ventures.
The Director General appreciated the remarkable efforts of the students and commended the college administration for arranging such a vibrant and practical learning platform. He remarked that initiatives like this empower students to become future innovators, creators, and leaders capable of turning their ideas into impactful solutions and entrepreneurial opportunities.
Prof. Shams ul Haq, Principal GCMS Sangota, thanked the Chief Guest for his presence and highlighted that entrepreneurship is no longer just a career path—it is a mindset. “Where others see barriers, an entrepreneur sees opportunities to innovate and improve,” he said, encouraging students to adopt this forward-thinking approach.
The event concluded with a prize distribution ceremony, where outstanding students and trainees from all three disciplines were awarded for their exceptional entrepreneurial displays.

15/11/2025

ڈائریکٹر جنرل کامرس ایجوکیشن اینڈ مینجمنٹ سائنسز پروفیسر عمر علی خان نے سیکرٹری ہائر ایجوکیشن اور ڈائریکٹر کالجز کے ہمراہ وزیرِ اعلیٰ خیبرپختونخوا جناب سہیل آفریدی کو فرنٹیئر کالج برائے خواتین پشاور میں باضابطہ طور پر ریسیو کیا۔


"تین روزہ تربیتی ورکشاپ"آج کا یہ دِن بِلاشبہ ایک خُوش آئند علمی و اِنتظامی پیش رفت کی حیثیت رکھتا ہے۔ یہ اَمر باعثِ مَسر...
20/10/2025

"تین روزہ تربیتی ورکشاپ"

آج کا یہ دِن بِلاشبہ ایک خُوش آئند علمی و اِنتظامی پیش رفت کی حیثیت رکھتا ہے۔ یہ اَمر باعثِ مَسرت ہے کہ دآئریکٹر جنرل ڈائریکٹوریٹ آف کامرس ایجوکیشن اینڈ منیجمنٹ سائنسز خیبر پختون خوا پشاور کی سربراہی میں صُوبے کے تمام زونز میں مِنسٹریل سٹاف، بِالخصوص آفس اسسٹنٹس، سینئر اور جونیئر کلرکس کے لیے تین روزہ تربیتی ورکشاپس کا اِنعقاد کیا جا رہا ہے۔

یہ اِقدام اِس حقیقت کا مَظہر ہے کہ موجُودہ اِنتظامیہ نے نہ صِرف اساتذہ، بلکہ نان ٹیچنگ سٹاف کی پیشہ ورانہ اِستعداد کار میں اِضافے پر بھی خُصُوصی توجہ دی ہے۔ یہ وِژن دراصل ایک ہمہ جہت اور مربُوط تعلیمی نظام کی بُنیاد ہے، جہاں اِنتظامی شفافیت، جدید نظم و نسق اور اَخلاقی خدمت گُزاری کو بُنیادی اُصُول کے طور پر اپنایا گیا ہے۔

مُحترم ڈائریکٹر جنرل پروفیسر عُمرعلی خان صاحب نے، جس دُور اَندیشی، اِنتظامی بَصیرت اور تعلیمی وِژن کا مُظاہرہ کیا ہے، وہ لائقِ تَحسین ہے۔ اُنہوں نے عملی طور پر یہ ثابت کیا ہے کہ اِداروں کی مضبوطی صِرف عمارتوں یا اَعداد و شُمار سے نہیں، بلکہ اُن افراد کی پیشہ ورانہ تربیت سے مُمکن ہے، جو روزانہ کی بُنیاد پر اِن اِداروں کا نظام چلاتے ہیں۔
آپ کا یہ قدم دراصل انسانی وسائل کی ترقی کے اِس فلسفے پر مبنی ہے، جس کے ذریعے اِدارہ جاتی کارکردگی میں پائیدار بہتری لائی جا سکتی ہے۔ یقیناً آپ کی یہ کوشش ہمارے نظامِ تعلیم میں ایک مثبت اور مؤثر تبدیلی کا پیش خیمہ ثابت ہوگی۔

ڈائریکٹوریٹ آف کامرس ایجوکیشن اینڈ منیجمنٹ سائنسز کا یہ قدم ایک تعلیمی اور اِنتظامی اِنقلاب کی بُنیاد ہے۔
ماضی میں عَموماً ٹریننگز کا مِحوَر صِرف تدریسی عمل ہوتا تھا، مگر اب ڈائریکٹوریٹ نے واضح کر دیا ہے کہ ایک کامیاب اِدارہ اُس وقت مُکمل ہوتا ہے، جب اُس کے تدریسی اور دفتری دونوں شُعبے ہم آہنگی کے ساتھ آگے بڑھیں۔
یہ ورکشاپ دراصل ایک ایسے سِسٹم کی تعمیر کا سنگِ مِیل ہے، جہاں مِنسٹریل سٹاف کو جدید دفتری نظم و نسق، فائل ورک، ہیومین ریسورس منیجمنٹ اور ڈیجیٹل فائلنگ، جیسے جدید تقاضوں سے آشنا کیا جا رہا ہے۔

ٹرینر جناب اِسرار صاحب اور جناب سخاوت شاہ صاحب اِس ٹریننگ کے مرکزی رُوحِ رواں ہیں۔ اُن کے تجربات، فَہم و فَراست اور عملی مہارت مِنسٹریل سٹاف کے لیے ایک قیمتی سرمایہ ہیں۔ اُن کی تربیت سے شُرکاء کو نہ صِرف عملی دفتری اُمور میں بہتری حاصل ہوگی، بلکہ وہ اپنے کردار کو زیادہ پیشہ ورانہ، ذِمہ دارانہ اور مؤثر انداز میں ادا کر سکیں گے۔
اُن کی گُفتگُو، مِثالیں اور فیلڈ ایکسپیرینس اِس ٹریننگ کو مَحض ایک رَسمی کارروائی نہیں، بلکہ ایک با مقصد تعلیمی عمل بنا دیتے ہیں۔

ٹریننگ کوآرڈینیٹر مُحترم پروفیسر ڈاکٹر امجد رفیق صاحب نے اپنی تنظیمی مہارت، ذِمہ داری اور اِنتظامی وِژن کے ذریعے اِس تربیتی سِلسلے کو کامیابی سے ہم آہنگ کیا ہے۔
اُن کا پیشہ ورانہ نظم، وقت کی پابندی اور باریک بِینی سے کام لینا ہم سب کے لیے قابلِ تقلید ہے۔
وہ دراصل اُن پسِ پردہ کرداروں میں سے ہیں، جو کسی بھی کامیاب پروگرام کے اَصل مِعمار ہوتے ہیں۔

میزبان پرنسپل جی سی سی نمبر2 بنوں
پروفیسر فریداللہ صاحب اور اُن کی پُوری ٹیم اِس ورکشاپ کے کامیاب اِنعقاد کے مُستحقِ مُبارک باد ہیں۔

مَنسٹریل سٹاف کی تربیت کی اہمیت:
مِنسٹریل سٹاف کسی بھی اِدارے کی رِیڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے۔ فائلوں کی روانی، سرکاری اُمور کی ترتیب اور نظم و ضبط کے تسلسل میں یہی طبقہ بُنیادی کردار ادا کرتا ہے۔
ایسی تربیت سے اُن کے علم، مَہارت اور اِعتماد میں اِضافہ ہوگا، جو بِالآخر اِدارے کی کارکردگی اور شفافیت کو بہتر بنائے گا۔
یہ ورکشاپ دراصل اُن کے لیے ایک نیا فِکری و عملی سفر ہے، جہاں علم، عمل اور پیشہ ورانہ ترقی کا اِمتزاج موجُود ہے۔

آخر میں، میں ڈائریکٹر جنرل پروفیسر عُمر علی خان صاحب، ڈائریکٹوریٹ کی پُوری ٹیم، ٹرینر اِسرار صاحب اور سخاوت شاہ صاحب، کوآرڈینیٹر پروفیسر ڈاکٹر امجد رفیق صاحب اور میزبان پرنسپل پروفیسر فریداللہ صاحب کو دِلی مُبارک باد پیش کرتا ہُوں کہ اُنہوں نے ایک بہترین مِثال قائم کی ہے۔
دُعا ہے کہ یہ سِلسلہ اِسی جذبے، لگن اور علمی بَصیرت کے ساتھ جاری رہے تاکہ ہمارے تعلیمی اِدارے نہ صِرف علم کے مراکز ہوں، بلکہ اِنتظامی اِعتبار سے بھی مِثالی نمونہ بن سکیں۔

اللہ تعالیٰ ہم سب کو خدمتِ تعلیم اور اِصلاحِ نظام کے سفر میں کامیاب فرمائے۔
ڈاکٹر عمرقیاز قائل
پرنسپل جی سی ایم ایس نمبر 1 بنوں

Address

Directorate General Commerce Education & Management Sciences, Department Rano Garhi Chamkani Morr Peshawar
Peshawar
26000

Opening Hours

Monday 09:00 - 17:00
Tuesday 09:00 - 17:00
Wednesday 09:00 - 17:00
Thursday 09:00 - 17:00
Friday 09:00 - 17:00
Saturday 09:00 - 17:00

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Directorate General Commerce Education & Management Sciences Peshawar posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share