15/01/2026
تمام معزز اساتذہ کرام، قابلِ احترام والدین اور عزیز طلبہ و طالبات کو مطلع کیا جاتا ہے کہ
موسمِ سرما کی تعطیلات آج اختتام پذیر ہو رہی ہیں۔
لہٰذاکل بروز جمعہ 16 جنوری 2026 سے اسکول معمول کے مطابق دوبارہ کھل جائے گا۔
تمام اساتذہ کرام سے گزارش ہے کہ اپنی حاضری بروقت یقینی بنائیں اور تدریسی سرگرمیوں کا باقاعدہ آغاز کریں۔
طلبہ و طالبات سے توقع کی جاتی ہے کہ وہ مکمل تیاری، مقررہ یونیفارم اور تعلیمی نظم و ضبط کے ساتھ اسکول تشریف لائیں۔
والدینِ محترم سے تعاون کی درخواست ہے کہ وہ اپنے بچوں کو وقت پر اسکول بھیجنے کا اہتمام فرمائیں تاکہ تعلیمی سرگرمیاں احسن طریقے سے جاری رہ سکیں۔
ہم امید کرتے ہیں کہ نیا تعلیمی آغاز سب کے لیے کامیابی، محنت اور ترقی کا ذریعہ ثابت ہوگا۔
انتظامیہ:
ورسک سٹار پبلک سکول گڑھی شیرداد ورسک روڈ پشاور