University Of Layyah Student Affairs

University Of Layyah Student Affairs Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from University Of Layyah Student Affairs, College & University, Leiah Punjab, punjab.

04/05/2026

یونیورسٹی آف لیہ
ہم DSA صاحب سے درخواست گزار ہیں کہ نظر کرم فرمائیے یونیورسٹی میں outers کا داخلہ بند کریں۔ یونیورسٹی ہے یا کوئی جنگل جس میں کوئی بھی آئے گند کرتا پھرے۔

افسوس نااہل سیکیورٹی پر۔۔

یونیورسٹی آف لیہ کے طلبہ کے لیے ایک سنجیدہ مسئلہ سامنے آ چکا ہے۔ شدید گرمی میں پینے کے لیے ٹھنڈے پانی کی عدم دستیابی نہ ...
24/04/2026

یونیورسٹی آف لیہ کے طلبہ کے لیے ایک سنجیدہ مسئلہ سامنے آ چکا ہے۔ شدید گرمی میں پینے کے لیے ٹھنڈے پانی کی عدم دستیابی نہ صرف تکلیف دہ ہے بلکہ طلبہ کی صحت کے لیے بھی خطرناک ثابت ہو سکتی ہے۔

یہ بات سمجھ سے بالاتر ہے کہ ایک تعلیمی ادارہ، جہاں سینکڑوں نہیں بلکہ ہزاروں طلبہ روزانہ آتے ہیں، وہاں بنیادی سہولت یعنی صاف اور ٹھنڈا پینے کا پانی بھی مہیا نہ ہو۔

ہم یونیورسٹی انتظامیہ سے پرزور مطالبہ کرتے ہیں کہ فوری طور پر اس مسئلے کا نوٹس لیا جائے اور ہر حال میں طلبہ کے لیے ٹھنڈے اور صاف پانی کی فراہمی یقینی بنائی جائے۔
یہ کوئی عیش و آرام نہیں بلکہ طلبہ کا بنیادی حق ہے۔

اگر اس مسئلے کو نظرانداز کیا گیا تو یہ نہ صرف انتظامیہ کی نااہلی کو ظاہر کرے گا بلکہ طلبہ کے اعتماد کو بھی شدید نقصان پہنچائے گا۔

اب وقت ہے کہ ذمہ داری کا مظاہرہ کیا جائے اور اس بنیادی ضرورت کو فوری طور پر پورا کیا جائے۔

Rana Sikandar Hayat fans

إِنَّا لِلّهِ وَإِنَّـا إِلَيْهِ رَاجِعونَ 🥲A 3rd-year MBBS student, Fehmida Laghari of Muhammad Medical college Mirpurk...
10/04/2026

إِنَّا لِلّهِ وَإِنَّـا إِلَيْهِ رَاجِعونَ 🥲
A 3rd-year MBBS student, Fehmida Laghari of Muhammad Medical college Mirpurkhas, has committed su*icide, because of harassment by a teacher named Abid, & abdullah, her father claims 💔💔

موضوع: یونیورسٹی آف لیہ کلرکس کی بدتمیزی، نااہلی اور طلبہ کی تذلیل کے خلاف فوری کارروائی کی اپیلیہ کوئی ایک یا دو طلبہ ک...
09/04/2026

موضوع: یونیورسٹی آف لیہ کلرکس کی بدتمیزی، نااہلی اور طلبہ کی تذلیل کے خلاف فوری کارروائی کی اپیل

یہ کوئی ایک یا دو طلبہ کا مسئلہ نہیں رہا، بلکہ آج تقریباً ہر دوسرا طالب علم یونیورسٹی کے کلرکس کے غیر اخلاقی، غیر پیشہ ورانہ اور توہین آمیز رویے کا شکار ہے۔ یہ صورتحال اب ناقابلِ برداشت ہو چکی ہے۔

کلرکس نہ صرف طلبہ کو غلط رہنمائی دیتے ہیں بلکہ جان بوجھ کر ایک دفتر سے دوسرے دفتر کے چکر لگواتے ہیں، جس سے طلبہ کا قیمتی وقت اور عزت دونوں ضائع ہوتے ہیں۔ ان کے دفاتر میں جا کر ایسا محسوس ہوتا ہے جیسے ہم کسی تعلیمی ادارے میں نہیں بلکہ کسی ذاتی جاگیر میں داخل ہو گئے ہوں، جہاں وہ خود کو مالک اور طلبہ کو اپنا ماتحت سمجھتے ہیں۔

ان کے لہجے میں بدتمیزی، غرور اور بے حسی صاف نظر آتی ہے۔ بات کرنے کا سلیقہ تک موجود نہیں، نظریں اور رویہ دونوں غیر مہذب ہوتے ہیں۔ طلبہ کو تنگ کرنا، انہیں ذلیل کرنا، اور اپنی مرضی مسلط کرنا ان کا روز کا معمول بن چکا ہے۔

یہ سوال پیدا ہوتا ہے کہ کیا یہی وہ معیار ہے جس پر ایک سرکاری یونیورسٹی چل رہی ہے؟ کیا طلبہ صرف فیسیں دینے اور ذلت برداشت کرنے کے لیے ہیں؟

ہم محترمہ Maryam Nawaz Sharif اور وزیرِ تعلیم پنجاب Rana Sikandar Hayat سے بھی اپیل کرتے ہیں کہ اس سنگین معاملے کا فوری نوٹس لیا جائے۔ اگر ایک تعلیمی ادارے میں ہی طلبہ کی عزت محفوظ نہیں تو پھر کہاں ہوگی؟

ہم واضح کرنا چاہتے ہیں کہ:

کلرکس کی فوری نگرانی اور احتساب کیا جائے

ان کے رویے کی باقاعدہ انکوائری کی جائے

پروفیشنل ٹریننگ لازمی دی جائے

اور اگر بہتری نہ آئے تو سخت ایکشن لیا جائے

یہ صرف ایک درخواست نہیں بلکہ طلبہ کی اجتماعی آواز اور برداشت کی آخری حد ہے۔ اگر اس کے بعد بھی خاموشی اختیار کی گئی تو یہ مسئلہ مزید شدت اختیار کرے گا۔

خدارا اس مسئلے کو سنجیدگی سے لیا جائے، کیونکہ اب بات عزتِ نفس تک پہنچ چکی ہے۔

طلبہ، یونیورسٹی آف لیہ
PML(N) Higher Education Commission, Pakistan

محترم وائس چانسلر صاحب اور یونیورسٹی آف لیہ کی معزز انتظامیہ کے نامادب کے ساتھ گزارش ہے کہ یونیورسٹی آف لیہ کی بس سروس م...
28/12/2025

محترم وائس چانسلر صاحب اور یونیورسٹی آف لیہ کی معزز انتظامیہ کے نام

ادب کے ساتھ گزارش ہے کہ یونیورسٹی آف لیہ کی بس سروس میں شامل ایک ڈرائیور، جن کا نام حق نواز بتایا جاتا ہے، ان کا رویہ طلبہ کے ساتھ نہایت غیر ذمہ دارانہ اور غیر اخلاقی ہے۔

طلبہ باقاعدہ بس فیس ادا کرتے ہیں، اس کے باوجود مذکورہ ڈرائیور نہ تو طلبہ کو ان کے مقررہ اسٹاپس پر اتارتا ہے اور نہ ہی ان کے ساتھ مناسب رویہ اختیار کرتا ہے۔ بس چونکہ سرکاری اور یونیورسٹی کی ملکیت ہے، اس لیے کسی فرد کو یہ حق حاصل نہیں کہ وہ اپنی مرضی سے نظام چلائے۔

طلبہ کے ساتھ بدتمیزی، لاپرواہی اور مقررہ اصولوں کی خلاف ورزی نہ صرف ادارے کی ساکھ کو متاثر کرتی ہے بلکہ طلبہ کے لیے مشکلات اور ذہنی دباؤ کا باعث بھی بنتی ہے۔

آپ سے مؤدبانہ درخواست ہے کہ اس معاملے کا *فوری نوٹس* لیا جائے، متعلقہ ڈرائیور کے رویے اور ڈیوٹی کے طریقہ کار کی
انکوائری کی جائے، اور بس سروس کو قواعد و ضوابط کے مطابق چلایا جائے تاکہ طلبہ کو ان کا بنیادی حق مل سکے۔

ہم امید کرتے ہیں کہ یونیورسٹی انتظامیہ ہمیشہ کی طرح اس مسئلے کو بھی سنجیدگی سے لے گی۔

شکریہ

19/09/2025

📢 یونیورسٹی آف لیہ گرلز ہاسٹل کا سنگین مسئلہ

یونیورسٹی کے گرلز ہاسٹل میں طالبات کو زبردستی 8 ہزار روپے ماہانہ میس لینے پر مجبور کیا جا رہا ہے۔

باہر سے کھانا منگوانے پر پابندی لگا دی گئی ہے۔
سلینڈر کے ذریعے خود کھانا پکانے کی اجازت بھی ختم کر دی گئی ہے۔
صاف الفاظ میں کہا جا رہا ہے کہ “یا میس لیں ورنہ ہوسٹل چھوڑ دیں”۔

طالبات نے بارہا گزارش کی کہ وہ زیادہ سے زیادہ 5 سے 6 ہزار روپے تک افورڈ کر سکتی ہیں، مگر ان کی شنوائی نہیں ہو رہی۔ حتیٰ کہ ایک طالبہ کو یہ بھی کہا گیا کہ “اگر افورڈ نہیں کر سکتیں تو پڑھائی چھوڑ دیں اور گھر بیٹھ جائیں”۔

یہ رویہ نہ صرف غیر اخلاقی ہے بلکہ طالبات کے تعلیمی مستقبل سے کھلواڑ ہے۔
طالبات کا مطالبہ ہے کہ اس مسئلے کو فوری طور پر حل کیا جائے اور میس فیس کو مناسب اور قابلِ برداشت بنایا جائے۔

✍️ طالبات کی درخواست:
یونیورسٹی انتظامیہ اور وائس چانسلر صاحب اس معاملے کو نظر انداز نہ کریں بلکہ فوری طور پر اس پر ایکشن لیں تاکہ طالبات سکون سے اپنی تعلیم جاری رکھ سکیں۔

18/09/2025

یونیورسٹی آف لیہ گرلز ہاسٹل

بھائی میں یونیورسٹی کے ہوسٹل سے ہوں۔ ہمیں ہوسٹل میں مجبور کیا جا رہا ہے کہ 8 ہزار کا میس لیں، حالانکہ باہر سے ہمیں میس 4 ہزار میں مل جاتا ہے۔ لیکن ہمیں دھمکی ملی ہے کہ میس لیں یا نہ لیں، پیسے 4 ہزار دینے ہوں گے اگر ہوسٹل میں رہنا ہے۔ باہر سے کھانے کی ڈلیوری بند کر دی ہے، ہوسٹل میں سلینڈر بھی بند کر دیا ہے کہ کھانا خود نہیں بنانا، صرف ہوسٹل کا میس ہی لینا ہے۔

ہم نے میڈم سے بات کی کہ ہمارے گھر والے افورڈ نہیں کر پائیں گے تو انہوں نے کہا اگر نہیں کر پاتے تو پھر پڑھائی بھی نہ کریں، گھر بیٹھ جائیں۔ وائس چانسلر صاحب کو بھی ہم نے کہا تھا کہ سر ہم 5 ہزار تک میس افورڈ کر سکتے ہیں، لیکن ہم سے پوچھے بغیر اب ہمیں کہہ دیا گیا ہے کہ 8 ہزار میس کے دینے ہوں گے ماہانہ۔

ہم نے بہت ریکویسٹ کی کہ 6 ہزار کر لیں لیکن ہمیں کہا جا رہا ہے کہ اگر میس نہیں لینا تو ہوسٹل چھوڑ دیں۔ ہم بہت دور رہتے ہیں، لیہ سے روزانہ آنا جانا تھکاوٹ کا باعث بنتا ہے۔

18/09/2025

📢 یونیورسٹی آف لیہ، مین کیمپس

مائیکرو بایولوجی 5th مارننگ کی کلاس میں آج کمال ہو گیا!
7–8 بیگز بڑی چالاکی سے خالی کر دیے گئے 🎒🤦‍♂️
چور صاحب نے جو ہاتھ لگا، سب نکال لیا۔

💸 اندازاً 6000 سے 7000 کی چوری ہو گئی۔

اب یہ چور چاہے کتنا ہی ماہر کیوں نہ ہو،
پکڑا ضرور جائے گا اور اوپر سے 2–4 لَنتیں بھی پکی ہیں!

04/08/2025

یونیورسٹی آف لیّہ انتظامیہ کے نام انتباہ!

کچھ طلباء جنہوں نے اپنا چوتھا سمسٹر مکمل کر لیا ہے، وہ اپنی مرضی سے کسی اور یونیورسٹی میں مائیگریشن کروانا چاہتے ہیں۔ یہ ان کا آئینی، تعلیمی، اور اخلاقی حق ہے۔ مگر بدقسمتی سے، شعبوں کے کچھ HODs، کلرکس اور دیگر عملہ طلباء کو نہ صرف غیر ضروری چکر لگوا رہا ہے بلکہ مائیگریشن لیٹر اور بونا فائیڈ سرٹیفکیٹ جاری کرنے سے کھلم کھلا انکار بھی کر رہا ہے۔

یہ رویہ قابلِ مذمت، غیر پیشہ ورانہ اور سراسر زیادتی پر مبنی ہے۔ آپ طلباء کا حق نہیں چھین سکتے!

یہ پیغام ایک واضح وارننگ ہے۔ اگر طلباء کو اُن کا حق نہ دیا گیا تو اگلی پوسٹ میں مخصوص ڈیپارٹمنٹ، HOD، کلرک اور متعلقہ اُستاد کا نام لے کر نشاندہی کی جائے گی تاکہ اصل رکاوٹیں سب کے سامنے آئیں۔

محترم وائس چانسلر صاحب!
طلباء بارہا آپ کے دفتر کے چکر لگا چکے ہیں، لیکن تاحال کوئی شنوائی نہیں ہوئی۔ براہ کرم فوری نوٹس لیں اور متعلقہ HODs و عملے کو خود ڈیل کریں تاکہ طلباء کو ان کا حق ملے۔

ذمہ داری یونیورسٹی انتظامیہ پر عائد ہوگی۔

University of Layyah main facilities sab students zror parhain or share bhe krin 👍
19/07/2025

University of Layyah main facilities sab students zror parhain or share bhe krin 👍

🚨 University of Layyah – Fee Structure Protest 🚨Facilities = ZERO🚱 No water | 🚌 No transport | 🌿 No proper environment |...
18/07/2025

🚨 University of Layyah – Fee Structure Protest 🚨

Facilities = ZERO
🚱 No water | 🚌 No transport | 🌿 No proper environment | 📋 Poor management

But the is like we’re studying at LUMS or NUST!

This is unacceptable — most students in Layyah come from middle-class families and can't afford this.

📢 Students are requested to raise their voice respectfully and tag
Maryam Nawaz Sharif and Rana Sikandar Hayat on social media.

Reduce the fees — education is a right, not a luxury!

Address

Leiah Punjab
Punjab

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when University Of Layyah Student Affairs posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share