Jamia Usmania was founded on October 27th, 1969 in Shorkot City, Distt.Jhang, Pakistan
15/08/2026
جامعہ میں جشنِ آزادی کے موقع پر ایک پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس کی صدارت مدیر الجامعہ حضرت مولانا محمد زاہد انور صاحب نے کی۔ تقریب کا باقاعدہ آغاز 14اگست بروز جمعۃ المبارک 7:30 بعد نمازِ مغرب پرچم کشائی سے ہوا، جس کے بعد طلبہ نے "یومِ آزادی" کے عنوان پر اپنے خیالات کا اظہار کیا اور ملی نغمے پیش کیے۔ تقریب کے دوران نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے طلبہ میں انعامات بھی تقسیم کیے گئے۔ پروگرام کے اختتام پر حضرت مولانا محمد عابد ندیم صاحب نے ملک و ملت کی سلامتی، استحکام اور پیارے پاکستان کی ترقی و خوشحالی کے لیے خصوصی دعا کروائی۔
@
14/08/2026
14/08/2026
تقریب جشن آزادی
ان۔شاء اللہ بعد نماز مغرب
11/08/2026
جامعہ عثمانیہ کے شعبہ حفظ کے سابق فاضل مدرس، استادِ قرآن قاری محمد ایوب صاحب کی ناگہانی رحلت کا سن کر دل انتہائی غمگین اور رنجیدہ ہے۔
إِنَّا لِلَّهِ وَإِنَّا إِلَيْهِ رَاجِعُونَ
قاری صاحب مرحوم نے ایک طویل عرصہ جامعہ عثمانیہ میں قرآن کریم کی تعلیم و تدریس اور حفظِ قرآن کی عظیم خدمت میں گزارا۔ ان کی باوقار شخصیت، علمی شفقت اور شاگردوں کی بہترین تربیت ہمیشہ یاد رکھی جائے گی۔
اللہ تعالیٰ مرحوم کی مکمل مغفرت فرمائے، ان کے درجات بلند کرے اور انہیں جوارِ رحمت میں عالی مقام عطا فرمائے۔ تمام سوگواران، بالخصوص لواحقین کو اس عظیم صدمے پر صبرِ جمیل اور اجرِ جزیل عنایت فرمائے۔ آمین۔
شریکِ غم:
حضرت مولانا محمد زاہد انور
مدیر: جامعہ عثمانیہ
02/07/2026
Wifaqulmadaris آفیشل
04/04/2026
جامعہ عثمانیہ: روشن مستقبل کا بہترین انتخاب!
آئیے! دینی علوم کے ساتھ جدید عصری اور فنی تعلیم حاصل کیجیے۔
Be the first to know and let us send you an email when Jamia Usmania Shorkot posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.