16/05/2025
گورنمنٹ بوائز انٹر کالج کلی شیخان میں آج 16 مئی کو بطور یومِ تشکر منایا گیا ۔کالج کے پرنسپل جناب ناصر خان صاحب نے کالج کے اساتذہ سے خطاب کرتے ہوۓ کہا بھارت نے ایک بار پھر بزدلانہ کاروائی کرتے ہوۓ پاکستان پر حملے کی ناپاک جسارت کی ۔پاکستان کا وجود میں آنا ﷲ کی ایک حکمت ہے بھارت نے اپنی بزدلانہ کاروائی کو آپریشن سیندور کا نام دیا لیکن پاکستان کی فضائیہ نے ﷲ پر بھروسہ کرتے ہوۓ بھرپور جواب دے کر سیندور کو بھارت کی پیشانی پر کلنک کا ٹیکہ بنا دیا ۔اور پوری دنیا پر واضح کر دیا کہ پاکستان اپنا دفاع کرنا خوب جانتا ہے پاکستان نے جوابی کاروائی کو آپریشن بنیان المرصوص کا نام دے کر دنیا کو یہ پیغام دیا ہے کہ پاکستانی افواج وقت آنے پر سیسہ پلائی ہوئی دیوار بن کر اپنے وطن کی حفاظت کریں گی ۔۔اور دشمن کے ناپاک عزائم کا ہمیشہ اسی طرح قلعہ قمع کیا جاۓ گا ۔۔ﷲ کا شکر ہے کہ ﷲ نے ہمیں فتح نصیب کی ۔اور اس موقع پر پوری پاکستانی قوم ایک ہو کر اپنی افواج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے اور کھڑی رہے گی ۔۔آخر میں وطن کی سلامتی اور ترقی کے لیے دعا کی گئی ۔۔