Sahiwalians

Sahiwalians Govt College Sahiwal Alumni Association
Twitter Handle: TheSahiwalians

07/05/2026

I started using back in 2021 on Alumni Association, long before they became fashionable in our circles. A creative friend picked up those very words and built a WhatsApp group around them and Alumni Association logo. Fair enough, ideas inspire people. That is how communities grow.
But sometimes I quietly wonder why people hesitate to create their own expressions, their own identity, their own voice. Words are not just letters. They carry thought, emotion, timing, and intent. When someone consistently copies your phrases, captions, comments, and style, it stops feeling like admiration and starts feeling like intellectual laziness.
Come on, my dear friend. You have your own mind, your own journey, your own experiences. Use your own words. Originality has a different fragrance. It may take longer to bloom, but at least it belongs to you. 😊😊🙏💡💔

Sahiwalians

07/05/2026

یہ شاید میری آنے والی کتاب کا ایک مختصر سا حصہ ہو، مگر اس کے لفظ محض لفظ نہیں، برسوں کے مشاہدے، خاموش اذیتوں اور انسانی رویّوں کی تلخ حقیقتوں کا نچوڑ ہیں۔ میں نے زندگی میں ایک عجیب المیہ بارہا دیکھا ہے۔
ہمارے معاشرے میں لوگ کسی خواب کی تعمیر میں شریک ہونے سے زیادہ اُس خواب پر اپنا نام لکھنے میں دلچسپی رکھتے ہیں۔ وہ چراغ جلانے والوں میں شامل نہیں ہوتے، مگر روشنی پھیلتے ہی دیواروں پر اپنی پرچھائیاں ضرور تلاش کرنے لگتے ہیں۔
ہم ایک ایسی قوم بنتے جا رہے ہیں جہاں تخلیق سے زیادہ نقل کو ذہانت سمجھا جاتا ہے۔ جہاں نظریات چرائے جاتے ہیں، لفظ مستعار لیے جاتے ہیں، اور پھر اُنہی خیالات پر ملکیت کا دعویٰ بھی کر دیا جاتا ہے۔
میں نے ہمیشہ یہ سمجھا کہ عزت عہدوں سے نہیں، کردار سے پیدا ہوتی ہے۔
مگر افسوس، بہت سے لوگ عہدے حاصل کر کے خود کو معتبر سمجھنے لگتے ہیں، حالانکہ تاریخ نے ہمیشہ اُنہی ناموں کو زندہ رکھا ہے جنہوں نے تقسیم نہیں، تعمیر کی۔
بعض لوگ ساتھ چلنے کے لیے نہیں آتے، وہ صرف یہ دیکھنے آتے ہیں کہ قافلہ کس سمت جا رہا ہے تاکہ وقت آنے پر اُس پر قبضہ کیا جا سکے۔ ایسے لوگ وقتی شور تو پیدا کر لیتے ہیں، مگر وقت کے دریا میں اُن کی آواز زیادہ دیر زندہ نہیں رہتی۔
تنظیمیں سازشوں سے نہیں چلتیں، اخلاص، برداشت اور اجتماعی وقار سے زندہ رہتی ہیں۔ اور شاید یہی وہ سچ ہے جسے ہم جتنا جلد سمجھ لیں، اتنا ہی بہتر، معتبر، اور مدبرانہ قدم ہو گا۔
:::Sahiwal Division Sahiwal City Official Sahiwalians

11/04/2026

Dear Alumni Family, Assalam o Alaikum,
We have received concerning news regarding Brigadier Syed Anwar ul Hassan Kirmani Sahib, our esteemed Vice President, who has been admitted to hospital following a sudden health complication.

At such moments, words feel insufficient, yet prayers carry a weight that nothing else can. I humbly request all members of the Government College Sahiwal Alumni Association to remember him in their prayers. May Allah grant him a swift and complete recovery, ease his discomfort, and bless him with strength and speedy recovery.

Brigadier Kirmani Sahib has always stood with dignity and commitment within our Alumni family. Today, it is our turn to stand with him through our prayers and support.

May he return to us soon in good health, InshaAllah.

With prayers and regards,
Atif Mehmood
Government College Sahiwal Alumni Association

31/03/2026

سب خواہشیں پوری ہوں فرازؔ ایسا نہیں ہے
جیسے کئی اشعار مکمل نہیں ہوتے
احمد فراز

30/03/2026

اعتبار صرف عمل پر کریں، کیونکہ زبان صرف ذائقہ بتاتی ہے۔

20/03/2026
14/03/2026

السلام علیکم ۔معزز اراکینِ گورنمنٹ کالج ساہیوال ایلومینائی ایسوسی ایشن۔

حکومتِ پاکستان کی جانب سے جاری ہونے والے حالیہ سرکاری نوٹیفکیشن کے مطابق 31 مارچ تک تعلیمی اداروں میں کسی قسم کی کلاسز، تقریبات یا اجتماعات منعقد کرنے کی اجازت نہیں ہے۔ اس ہدایت کو مدنظر رکھتے ہوئے گورنمنٹ کالج ساہیوال ایلومینائی ایسوسی ایشن کی گورننگ باڈی نے متفقہ طور پر فیصلہ کیا ہے کہ ہفتہ 28 مارچ کو منعقد ہونے والا ایلومینائی ری یونین پروگرام مؤخر کر دیا جائے۔
ہم سب کی خواہش تھی کہ اس یادگار اجتماع میں ایک بار پھر اپنے عظیم ادارے کے سابق طلبہ ایک چھت تلے جمع ہوں، پرانے زمانوں کی خوشبو تازہ کریں اور اس رشتے کو مزید مضبوط کریں جو گورنمنٹ کالج ساہیوال کے نام سے ہم سب کو جوڑتا ہے۔ تاہم قومی ہدایات اور اجتماعی ذمہ داری کے پیش نظر اس فیصلے کو ناگزیر سمجھا گیا ہے۔
ان شاء اللہ حکومتِ پاکستان کی آئندہ ہدایات اور حالات کی بہتری کے بعد ری یونین کے نئے انعقاد کی تاریخ کا اعلان جلد کر دیا جائے گا۔
ہم اپنے تمام معزز ایلومینائی اراکین کو یقین دلانا چاہتے ہیں کہ آپ کی جمع کرائی گئی فیس مکمل طور پر محفوظ ہے اور اسی پروگرام کے لیے برقرار رکھی جائے گی۔ اس موقع پر ہم آپ کے تعاون، صبر اور ادارے سے محبت کے جذبے کو دل کی گہرائیوں سے سراہتے ہیں۔
ہم امید کرتے ہیں کہ جب حالات سازگار ہوں گے تو ہم پہلے سے بھی زیادہ جوش و جذبے کے ساتھ اس یادگار اجتماع کو منعقد کریں گے اور اپنے مادرِ علمی کے ساتھ وابستگی کو ایک نئی تازگی عطا کریں گے۔

آپ کی دعاؤں اور تعاون کے منتظر۔
پرنسپل پروفیسر ڈاکٹر ممتاز احمد
سرپرستِ اعلیٰ
گورنمنٹ کالج ساہیوال ایلومینائی ایسوسی ایشن

Govt. Graduate College Sahiwal Govt. Postgraduate College Sahiwal BS Community Govt College Sahiwal ساہیوال Sahiwal Sahiwal Division Higher Education Department-HED Punjab History Society Of "Govt post graduate college sahiwal" Govt. Graduate College Sahiwal. Sahiwalians School Education Department, Government of the Punjab

میاں صائم مظہر ہوتیانہ کی اچانک وفات کی خبر نے دل کو ایک عجیب سی خاموشی میں ڈبو دیا ہے۔ کچھ خبریں ایسی ہوتی ہیں جنہیں ان...
09/03/2026

میاں صائم مظہر ہوتیانہ کی اچانک وفات کی خبر نے دل کو ایک عجیب سی خاموشی میں ڈبو دیا ہے۔ کچھ خبریں ایسی ہوتی ہیں جنہیں انسان سن تو لیتا ہے مگر دل انہیں قبول کرنے میں دیر لگاتا ہے۔ یہی کیفیت اس وقت محسوس ہو رہی ہے۔ ابھی زیادہ عرصہ نہیں گزرا جب گورنمنٹ کالج ساہیوال ایلومنائی ایسوسی ایشن کی ری یونین تقریبات میں ان سے ملاقات ہوئی تھی۔ وہ ہمیشہ مسکراتے ہوئے چہرے کے ساتھ ملتے، نہایت سادہ، ملنسار اور خوش مزاج انسان تھے۔ ان کے لہجے میں اپنائیت تھی اور طبیعت میں وہ بے ساختہ خوش دلی جو انسان کو فوراً اپنا سا محسوس ہونے لگتی ہے۔ ایسی شخصیات محفل میں موجود ہوں تو ماحول میں ایک ہلکی سی روشنی پھیل جاتی ہے، اور جب وہ اچانک رخصت ہو جائیں تو وہی محفلیں کسی حد تک اداس ہو جاتی ہیں۔

مجھے آج بھی یاد ہے کہ ری یونین کی محفلوں میں وہ جس خلوص اور سادگی کے ساتھ سب سے ملتے تھے، اس میں کوئی بناوٹ نہیں ہوتی تھی۔ وہ ان لوگوں میں سے تھے جن کے ساتھ چند لمحوں کی گفتگو بھی انسان کے دل میں اچھی یاد کے طور پر محفوظ ہو جاتی ہے۔ شاید اسی لیے ان کے بچھڑنے کی خبر سن کر یوں محسوس ہوا جیسے زندگی کی مصروف شاہراہ پر چلتے چلتے اچانک کسی شناسا مسافر کی آواز ہمیشہ کے لیے خاموش ہو گئی ہو۔

ان کی وفات نہ صرف ان کے اہل خانہ کے لیے ایک ناقابل تلافی نقصان ہے بلکہ گورنمنٹ کالج ساہیوال ایلومنائی ایسوسی ایشن اور پوری برادری کے لیے بھی ایک ایسا خلا ہے جسے بھرنا آسان نہیں ہوگا۔ کچھ لوگ محض نام نہیں ہوتے بلکہ ایک احساس ہوتے ہیں، ایک موجودگی ہوتے ہیں۔ میاں صائم مظہر ہوتیانہ بھی انہی لوگوں میں سے تھے جن کی سادگی، خوش مزاجی اور خلوص ہمیشہ یاد رکھے جائیں گے۔

ان کے انتقال کی خبر نے دل کو واقعی ایک گہرے صدمے میں مبتلا کر دیا ہے۔ سچ کہوں تو ابھی تک یہ خبر کسی خواب کی طرح محسوس ہوتی ہے اور دل بار بار یہی سوچتا ہے کہ کیا واقعی وہ ہم میں نہیں رہے۔ انسان کبھی کبھی زندگی کے ہجوم میں اس قدر مصروف ہو جاتا ہے کہ اسے لگتا ہے وقت اس کے پاس بہت ہے۔ ہم یہ سوچتے رہتے ہیں کہ کل مل لیں گے، کل بات کر لیں گے، کل دل کی کوئی الجھن سلجھا لیں گے۔ مگر زندگی اکثر ہمیں اچانک یہ یاد دلا دیتی ہے کہ کل کا وعدہ کسی کے پاس نہیں ہوتا۔

یہ دنیا دراصل ایک مختصر قیام گاہ ہے۔ ہم سب یہاں مسافر ہیں اور ایک دن ہمیں اس سفر کو ختم کر کے اس دنیا سے رخصت ہونا ہے۔ انسان چاہے کتنی ہی دور تک چلا جائے، کتنی ہی دیر یہاں قیام کر لے، انجام یہی ہے کہ اسے لوٹ جانا ہے۔ اگر ہم یہ سمجھتے ہیں کہ ہمارے پاس بہت وقت ہے اور ہم بعد میں سب کچھ ٹھیک کر لیں گے تو شاید ہم ایک خوش فہمی میں جی رہے ہوتے ہیں۔

میاں صائم مظہر ہوتیانہ کی جدائی نے ایک بار پھر اس حقیقت کو دل کے قریب لا کر کھڑا کر دیا ہے کہ زندگی کتنی ناپائیدار ہے اور انسان کا سفر کتنا مختصر۔ ان کی یادیں ہمیشہ گورنمنٹ کالج ساہیوال کی ری یونین محفلوں میں محسوس کی جائیں گی۔ جب بھی وہ محفلیں سجیں گی تو کہیں نہ کہیں دل کو یہ احساس ضرور ہوگا کہ ایک مسکراتا ہوا چہرہ اب ان محفلوں کا حصہ نہیں رہا۔

اللہ تعالیٰ میاں صائم مظہر ہوتیانہ مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے، ان کی قبر کو نور سے بھر دے اور ان کے اہل خانہ کو صبر جمیل عطا فرمائے۔ آمین۔ ان کی یادیں ہمارے دلوں میں ہمیشہ زندہ رہیں گی اور ان کی کمی ہمیشہ محسوس ہوتی رہے گی۔ زندگی کی اس خاموش حقیقت کے سامنے انسان بس دعا ہی کر سکتا ہے اور یہی دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ ان پر اپنی بے پایاں رحمتیں نازل فرمائے۔ آمین۔

Govt. Graduate College Sahiwal Govt. Postgraduate College Sahiwal BS Community Govt College Sahiwal Sahiwalians Sahiwal Division ساہیوال Sahiwal Sahiwal City Official

03/12/2025

“اہم معلومات درکار ہیں”

اولڈ راویئینز یونین، پاکستان گورنمنٹ کالج یونیورسٹی لاہور (جو پہلے گورنمنٹ کالج لاہور کے نام سے معروف تھی) کے سابق طلباء کی ایک منتخب نمائندہ تنظیم ہے۔ یہ یونین 1934 میں قائم ہوئی اور 1995 میں اسے ازسرِنو فعال کیا گیا۔یونین کے 1934 سے 1995 تک کے انتخابات کی تفصیلات دستیاب نہیں ہیں۔ موجودہ دستیاب معلومات کے مطابق، یونین کے آئین میں یہ ذکر ہے کہ پہلا باقاعدہ انتخاب 1994 میں منعقد ہوا۔
اگر 1934 سے 1995 تک ہونے والے انتخابات کی کوئی فہرست دستیاب ہو تو وہ نہایت قیمتی دستاویز ہوگی اور شیئر کریں ۔
“مہربانی فرما کر 1995 کے بعد کی اورموجودہ فہرست شیئر نہ کی جائے”

Address

Govt. College Sahiwal
Sahiwal

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Sahiwalians posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The University

Send a message to Sahiwalians:

Share