18/06/2026
🌹 مبارکباد و خراجِ تحسین 🌹
الحمدللہ! جامعۃ الدعوۃ الاسلامیہ ننگل ساہداں، مریدکے کے فاضل حافظ ندیم شمس صاحب حفظہ اللہ تعالیٰ کو ناظم الامتحانات بورڈ آف اسلامک ایجوکیشن اور صوبائی ممبر اتحاد بین المسلمین پنجاب منتخب ہونے پر دلی مبارکباد پیش کرتے ہیں۔
یہ اعزاز حافظ ندیم شمس صاحب کی صلاحیتوں کے اعتراف کے ساتھ جامعۃ الدعوۃ الاسلامیہ ننگل ساہداں، مریدکے کے لیے بھی باعثِ فخر ہے کہ اس کے فضلاء ملک بھر میں دینی، تعلیمی اور ملی خدمات سرانجام دے رہے ہیں۔ الحمدللہ
🌿 ہمیں یقین ہے کہ حافظ ندیم شمس صاحب اپنی صلاحیت، تجربہ اور اخلاص کے ساتھ ان ذمہ داریوں کو احسن انداز میں نبھاتے ہوئے دینی تعلیم، اتحادِ امت اور بین المسلمین ہم آہنگی کے فروغ میں اہم کردار ادا کریں گے۔
🌿 منجانب: اساتذہ و طلبہ گورنمنٹ جامعۃ الدعوۃ الاسلامیہ ننگل ساہداں، مریدکے