21/02/2026
گورنمنٹ شاہ لطیف آرٹس اینڈ کامرس ڈگری کالج میں 17 فروری 2026 کو “استقبالِ رمضان” کے عنوان سے ایک بابرکت پروگرام کا انعقاد کیا گیا۔ اس موقع پر مقررین نے ماہِ رمضان کی عظمت، اس کی رحمتوں اور برکتوں پر مفصل گفتگو کی اور طلبہ کو اس مقدس مہینے کی تیاری اور اس سے بھرپور فائدہ اٹھانے کی تلقین کی۔
تقریب سے خطاب کرنے والوں میں ایسوسی ایٹ پروفیسر حسام الدین میمن، ایسوسی ایٹ پروفیسر عطا الرحمن، اور لیکچرار مفتی علی محمد سہندرو شامل تھے۔ انہوں نے اپنے خطابات میں رمضان المبارک کی روحانی اہمیت، تقویٰ کے حصول، اور عبادات میں اخلاص پیدا کرنے پر زور دیا۔
آخر میں کالج کے پرنسپال محترم سید عارف حسین شاہ صاحب نے دعا خیر کارروائی ۔