15/12/2025
تحریر و اظہار ☘️ رضوان حمید ڈپٹی ڈائریکٹر پریس میڈیا
چائینز کہاوت ہے ۔ہزاروں کلو میٹر کا سفر پہلے قدم کا مرہون منت ہوتا ہے۔بس پہلا قدم اٹھانا مشکل ہوتا ہے ۔گورنمنٹ کالج ویمن یونیورسٹی سیالکوٹ، امام بی بی کے نام سے دوسرے نیو کیمپس کا آغاز کر چکی ہے ۔
وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر شازیہ بشیر کی ذاتی دلچسپی انقلابی بھاگ دوڑ کا مشاہدہ کیا جائے تو دل بے اختیار بول اٹھتا ہے اے جذبہ دل گر میں چاہوں ہر چیز مقابل آ جائے
میں سمجھتا ہوں کہ گھر بنانے سے یونیورسٹی بنانے تک خواتین کو سیلوٹ تو بنتا ہے مستقل مزاجی مسلسل سفر یونیورسٹی کی ایک ایک اینٹ کو چمکانے کی کاوش پر بلاشبہ وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر شازیہ بشیر مبارکباد کی مستحق ہیں
پہلے مستحق طالبات کی مدد کے لیے دو لاکھ فقط میسر تھے یہ وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر شازیہ بشیر کی لگن اور جتن ہیں اب وہ رقم پچاس لاکھ ہو چکی ہے درخواستیں وصول کی جا رہی ہیں ماں بے قرار ہے بے چین ہے میری کسی بیٹی کے خواب فقط فیس کی وجہ سے آنکھوں میں ہی دم نہ توڑ دیں
آپ غور کریں کہیں نظریاتی سرحدوں پر وائس چانسلر صاحبہ افکار اقبال سے بیٹیوں کے اذہان کو مہکا رہی ہیں کہیں بہترین مسلمان پاکستانی بہن بیٹی ماں کے کردار سماج کو دینے کی زمہ داری کندھوں پر ہے
اور یہ زمہ داری شاندار انداز میں نبھا رہی ہیں
بات کی جائے اب تک جی سی ڈبلیو ایس کی تاریخ میں سب سے اہم ایونٹ کی تو وہ حالیہ نیو امام بی بی کیمپس میں انڈسٹری اور اکیڈمیا کے باہم اشتراک پر مبنی ایک خوبصورت تعمیری اجتماع تھا ۔
مقصد گورنمنٹ کالج ویمن یونیورسٹی اور سیالکوٹ انڈسٹری کے مابین تحقیق کے روابط کی تشکیل تھی
یہ ایک زبردست اکٹھ تھا جس کا کریڈٹ بلاشبہ وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر شازیہ بشیر صاحبہ کو جاتا ہے ۔
آج وقت حالات بدل چکے جامعات کو اپنے وجود اور مقصد کو ژندہ رکھنے کے لیے ایڑھی چوٹی کا زور درکار ہے
وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر شازیہ بشیر کی قیادت میں ہر اس شخص ہر اس ادارے سے رابطہ کیا جارہا جو دختران گورنمنٹ کالج ویمن یونیورسٹی سیالکوٹ کی قابلیت کردار اور علمی تعمیری مہارتوں کو چار چاند لگا دے
نیو امام بی بی کیمپس تحقیق قابلیت علم کا خوبصورت مرکز یہ مرکز ہر طالبہ کی زندگی میں زبردست اثرات پیدا کرے گا
اس کیمپس کی مٹی اور دیواریں گواہ ہیں پروفیسر ڈاکٹر شازیہ بشیر کی کاوشوں کی فکر کی ۔
اکثر ہوں محسوس ہوتا ہے وائس چانسلر نہیں ایک ماں بے قرار ہو کر بیٹیوں کے لیے بھاگ دوڑ کر رہی ہے
کبھی بے چین ہو کر ایک بیٹی کے غم سنتی ہے کبھی بے قرار ہو کر دوسری پریشان بیٹی کو تھام لیتی ہے ۔
گورنمنٹ کالج ویمن یونیورسٹی سیالکوٹ میں روایتی وائس چانسلر کا تصور کب سے پاش پاش ہو چکا نہ ہٹو بچو کی صدائیں ہیں بس اس ادارے میں وائس چانسلر کا طالبات سے رشتہ ماں بیٹی کا رشتہ لگتا ہے ۔
آج کوی بھی طالبہ یونیورسٹی کے کسی بھی کونہ میں ماں کو آواز دے کر دل کی بات کر سکتی ہے
کونسا ایسا شعبہ ہے جہاں دختران جی سی ڈبلیو یو ایس اپنا آپ نہیں منوا رہیں
میکس پلانک جرمنی کو زرا گوگل پر تلاش کیجئے وہاں آپ کو دختر گورنمنٹ کالج ویمن یونیورسٹی سیالکوٹ قابلیت کے جھنڈے گاڑتی نظر آئے گی
چائنہ کی ٹاپ یونیورسٹی میں آپٹیکل انجنیرنگ میں لوگ تو ابھی اس ڈگری سے واقف بھی نہیں وہاں پروفیسر ڈاکٹر شازیہ بشیر کی بیٹی خدیجہ ایک ماں پروفیسر ڈاکٹر شازیہ بشیر کی شاندار تعلیمی فتوحات کی روایت کو دہرا رہی ہے
اٹلی امریکہ آسٹریا آپ نام لیں کوی خطہ ایسا نہیں ملے گا جہاں پروفیسر ڈاکٹر شازیہ بشیر کی شخصیت کی جھلک نہ بیٹھی ہو
وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر شازیہ بشیر بیٹیوں کے لیے طالبات کے لیے وہ خواب دیکھتی ہیں جو انہیں سونے نہیں دیتے ۔
بیٹیاں پڑھ جائیں کچھ بن جائیں اقبال کی باکردار بیٹیوں کی قابلیت افکار قول گھر گھر گاؤں قصبہ شہر ملک کو مہکا دیں
یہی وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر شازیہ بشیر کا خواب ہے جو تیزی سے تعبیر پا رہا ہے
Rana Sikandar Hayat Naeem Masood Punjab Higher Education Commission-PHEC Higher Education Commission, Pakistan