07/05/2026
داخلہ مہم 2026: تعلیمی انقلاب کی جانب ایک قدم
گورنمنٹ گرلز پرائمری سکول، عدنان آباد، جہانگیرہ
تعلیم صرف ایک ضرورت نہیں، بلکہ ہر بچی کا بنیادی حق اور روشن مستقبل کی ضمانت ہے۔ اسی عزم کے ساتھ، گورنمنٹ گرلز پرائمری سکول عدنان آباد، جہانگیرہ میں سالانہ داخلہ مہم کا شاندار آغاز کر دیا گیا ہے۔
اس تقریب کی رونق بڑھانے کے لیے ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر تحصیل لاہور، جناب انمول انور نے خصوصی شرکت کی۔ ان کی موجودگی اس بات کا ثبوت ہے کہ انتظامیہ بچیوں کی تعلیم کو اولیت دے رہی ہے۔
تعلیمی معیار کو جانچنے اور اس مہم کو کامیاب بنانے کے لیے سب ڈویژنل ایجوکیشن آفیسر تحصیل لاہور، محترمہ رقیتہ الزہرہ بھی موجود تھیں۔ انہوں نے اساتذہ اور والدین سے گفتگو کرتے ہوئے اس بات پر زور دیا کہ گھر گھر جا کر ہر بچی کو سکول لانا ہمارا قومی فریضہ ہے۔
تقریب میں ماؤں ، اور ننھی طالبات نے بھرپور شرکت کی۔
اے ایس ڈی ای او سرکل لاہور صاعقہ انجم کی زیرنگرانی اس تقریب میں داخلہ مہم کے حوالے سے ای سی ای رومز کے بچوں کو مفت بکس،مفت بیگز دی گئی
مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عدنان آباد کی یہ مہم پورے صوابی کے لیے ایک مثال بنے گی،