Nursing Students

Nursing Students Nursing is a good profession which is take care of every ages of patient from birth to die

22/12/2025

مسرت شوکت نرسنگ کالج کے بارہ میں ایک طالب علم کی فریاد۔
مسرّت شوکت نرسنگ کالج کے بی ایس این (BSN) کے بارے میں
ہمارے مسرّت شوکت نرسنگ کالج کی انتظامیہ، پرنسپل / وائس پرنسپل نے ابتدا میں یہ بات کہی تھی کہ آپ کی انٹرن شپ ہمارے یہاں سے کروائی جائے گی، لیکن بعد میں انتظامیہ اور پرنسپل / وائس پرنسپل نے طلبہ سے صاف صاف بات نہیں کی۔
اس وقت ہمارے فائنل بیچ کے طلبہ آٹھواں سمسٹر مکمل کرنے والے ہیں، لیکن پرنسپل / وائس پرنسپل اور پوری انتظامیہ طلبہ کو یہ بات واضح نہیں کر رہی کہ آپ کی انٹرن شپ کا کیا ہوگا۔
پیڈ انٹرن شپ کے لیے ابھی تک کسی ترشیری کیئر ہسپتال کے ساتھ ایم او یو (MOU) سائن نہیں کیا گیا، اور اب تک ہمارے طلبہ کو یہ بات واضح طور پر نہیں بتائی گئی کہ یہاں آپ پیڈ انٹرن شپ کر سکیں گے یا نہیں، کیونکہ ابھی تک کسی ہسپتال کے ساتھ ایم او یو سائن نہیں ہوا۔
فائنل سمسٹر کے طلبہ اب گریجویٹ ہونے والے ہیں اور ان کے پاس وقت بہت کم ہے۔ اتنے کم وقت میں ترشیری کیئر ہسپتال کے ساتھ ایم او یو سائن کرنا بہت مشکل ہے، اور اب بھی ہمیں گمراہ کیا جا رہا ہے۔
لہٰذا گزارش ہے کہ طلبہ کو پیڈ انٹرن شپ کے بارے میں واضح طور پر بتایا جائے، اور جو طلبہ اس بارے میں سوال کریں، انہیں نشانہ بنا کر ذہنی اذیت نہ دی جائے۔
آپ کی اس پوسٹ کے ذریعے طلبہ اور ان کے والدین کو پیڈ انٹرن شپ کی پالیسی واضح کی جائے، اور اگر ایسا نہیں کیا جا سکتا تو عام عوام اور نئے طلبہ کو بھی آگاہ کیا جائے تاکہ وہ آئندہ سال یہاں داخلہ نہ لیں۔
کیونکہ طلبہ کو پیڈ انٹرن شپ فراہم کرنا کالج کی ذمہ داری ہے، اور اگر انٹرن شپ نہ کروائی گئی تو پاکستان نرسنگ کونسل (PNC) لائسنس جاری نہیں کرے گی۔
پی این سی کے قواعد کے مطابق کالج طلبہ کو پیڈ انٹرن شپ فراہم کرنے کا پابند ہے۔ #تیمرگرہ Chief Minister Khyber Pakhtunkhwa Pakistan Medical & Dental Council

سوات میں نرسنگ کالجز کی بھرمار، نرسنگ شعبہ شدید خطرے میںگزشتہ چند برسوں میں پورے ملک سمیت سوات بھر میں نرسنگ کالجز کی تع...
16/12/2025

سوات میں نرسنگ کالجز کی بھرمار، نرسنگ شعبہ شدید خطرے میں
گزشتہ چند برسوں میں پورے ملک سمیت سوات بھر میں نرسنگ کالجز کی تعداد میں غیر معمولی اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔ بظاہر یہ صورتحال صحت کے شعبے میں بہتری کی امید دلاتی ہے، مگر حقیقت اس کے برعکس کہیں زیادہ تشویشناک ہے۔ نرسنگ ایک حساس، عملی اور مہارت پر مبنی پیشہ ہے جس میں معیار سب سے اہم شرط ہے، لیکن سوات میں یہ شعبہ اب ایک باقاعدہ کاروبار بنتا جا رہا ہے۔ کئی نئے نرسنگ کالجز نہ مناسب فیکلٹی رکھتے ہیں، نہ لیبارٹریز اور نتیجے میں طلبہ کا وقت، پیسہ اور مستقبل خطرے میں پڑ رہا ہے۔
بہت تشویشناک پہلو یہ ہے کہ پاکستان بھر خصوصاً خیبر پختونخوا اور ضلع سوات میں نرسنگ کالجز کی تعداد بے تحاشا بڑھنے کی وجہ سے اس سال سوات میں 5 سے 10 فیصد تک بھی داخلے نہیں ہو سکے۔
پاکستان نرسنگ کونسل (PNC) نے گزشتہ برسوں میں جس آسانی سے ان اداروں کی رجسٹریشن کی چاہے وہ مکمل معیار پر پورا اُترتے تھے یا نہیں—اسی غیر سنجیدہ رویّے نے آج اس شعبے کے مستقبل کو خطرے میں ڈال دیا ہے۔ لوگوں نے کروڑوں روپے کی سرمایہ کاری کر کے نرسنگ کالجز قائم کیے، مگر اب یہ سرمایہ ڈوبتا ہوا دکھائی دے رہا ہے۔
اب نرسنگ کالجز اتنی بڑی تعداد میں قائم ہوئے کہ ہسپتالوں میں ٹریننگ کی گنجائش ہی ختم ہوگئی۔ جب تربیت دینے کی سہولت موجود ہی نہ ہو تو نرس تیار کیسے ہوگی؟ عملی تربیت کے بغیر ڈگری کسی کام کی نہیں۔
سوات پسماندہ جیسے علاقہ میں غربت بھی داخلوں میں کمی کی بڑی وجہ ہے۔ اس سال کے ایم یو (KMU) کے سرکاری نرسنگ کالجز میں بھی داخلوں کی کم شرح نے صورتحال کو مزید سنگین بنا دیا ہے۔ بار بار ٹیسٹ لیے جا رہے ہیں، لیکن مسئلہ برقرار ہے کیونکہ بنیادی خرابی پالیسیوں میں ہے، داخلہ ٹیسٹ میں نہیں۔
اگر یہی روش برقرار رہی تو نرسنگ کالجز کا انجام بھی وہی ہوگا جو کبھی سوات کے پولی ٹیکنیکل کالجز کا ہوا تھا—جو ایک وقت میں ہر جگہ کھلے تھے، مگر زیادہ ہونے کے سبب سب ختم ہو گئے۔
اب وقت آگیا ہے کہ عوام میں یہ شعور پیدا کیا جائے کہ مزید نرسنگ کالجز کے قیام کی مخالفت کی جائے، جب تک موجودہ اداروں کا سخت آڈٹ، انسپیکشن اور معیار کی بحالی یقینی نہ بنائی جائے۔ صحت جیسے حساس شعبے کو کاروباری سوچ کے بجائے خدمت، تربیت اور معیار کی بنیاد پر چلایا جانا چاہیے۔
Nursing Officer 💥

No Caption..I will only listen to my fellow Nursing professionals. What do you have to say?  Kindly share your expert op...
04/12/2025

No Caption..
I will only listen to my fellow Nursing professionals. What do you have to say? Kindly share your expert opinions and perspectives with me in the comments...?
Nursing Officer 💥

تمام نرسنگ طلباء و طالبات سے گزارش ہے 🙏براہِ کرم ٹک ٹاک یا دیگر سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر نرسنگ کالجوں کو بلاوجہ پروموٹ ک...
01/12/2025

تمام نرسنگ طلباء و طالبات سے گزارش ہے 🙏

براہِ کرم ٹک ٹاک یا دیگر سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر نرسنگ کالجوں کو بلاوجہ پروموٹ کرنے سے گریز کریں، خاص طور پر ایسے ادارے جو صرف 3 یا 4 کمروں پر مشتمل ہوں۔

ایسے جعلی یا کمزور "نرسنگ کالج" بظاہر ویڈیوز میں اچھے لگ سکتے ہیں، لیکن حقیقت میں وہاں نہ تو مناسب فیکلٹی ہوتی ہے، نہ اسکل لیب، نہ لائبریری، نہ ہاسٹل، نہ ہی پیڈ انٹرن شپ کا کوئی نظام ہوتا ہے۔

آپ بخوبی جانتے ہیں کہ نرسنگ کے میدان میں پہلے ہی کتنے چیلنجز ہیں، تو براہِ کرم ایسی دکانوں کو نرسنگ کا نام دے کر پروموٹ نہ کریں۔
آپ کی شیئر کی ہوئی ایک ویڈیو یا پوسٹ کسی نادان جونیئر کو وہاں داخلہ لینے پر مجبور کر سکتی ہے، جو بعد میں صرف پچھتاوا لے کر نکلتا ہے۔

سوچیے… آپ کی ایک چمکتی پوسٹ کسی کی پوری زندگی برباد کر سکتی ہے
نرسنگ کو عزت دیں، اس کے معیار کو گرنے نہ دیں۔

شکریہ 🌸
Nursing Officer 💥

30/11/2025
30/11/2025

*ڈپلومہ سے ڈگری تک کا سفر*

نرسز کی بنیادی بھرتی گریڈ 16 کی بجائے گریڈ 17 میں ہونی چاہئے ہے جس پر کوئی بات کرنے کو تیار نہیں ہے جبک صحت کے دوسرے ڈسپلن جب ڈپلومہ سے ڈگری پروگرام میں تبدیل ھوئے تو پنجاب گورنمنٹ نے صحت کے تمام ڈگری پروگرامز (BSC) کی بنیادی بھرتی گریڈ 17 میں کی۔ پھر نرسنگ کیڈر کی بنیادی بھرتی گریڈ 16 میں کیوں ؟ جبکہ نرسنگ( BSN ) ڈگری پروگرام ھے ۔اور ڈپلومہ ہولڈر نرسز سیلف فنانس/ ڈیپوٹیشن پر ڈپلومہ سے ڈگری تک کا سفر تقریباً 80 فیصد نرسز مکمل کر چکی ھیں۔اور نیو انڈکشن ھے ھی بی ایس این ڈگری ۔

نرسنگ طلبہ کا وظیفہ گریڈ 17 کی بنیادی تنخواہ کے برابر کرنا چاہیے تھا جوکہ ختم کردیا گیا جوکہ سراسر زیادتی ہے جب کے دوسرے صوبوں میں ایسا غلط اور نرسنگ پروفیشن مخالفت کوئی اقدام نہیں کیا گیا ہے

تمام ھسپتالوں میں نرسز کی کمی کے باوجود کمی کو پورا کرنے کے لئے کوئی اقدام ہوتا نظر نہیں آرہا ہے - اور پروموشن جیسے بنیادی حق سے نرسز کو محروم رکھا ہوا ہے جبکے پروموشن کے لیے امیدوار بھی اور بجٹ بھی موجود ہے لیکن بارھا میٹنگز اور سفارشات ،درخواستوں کے باوجود انکی آسامیاں نہیں بڑھائی گئی ۔

ناقص پرموشن پالیسی کی وجہ سے نرسز کا گریڈ 17 میں ھی دو بار پروموشن ہوتا ھے پہلے ہیڈ نرس گریڈ 17یا اسسٹنٹ نرسنگ انسٹرکٹر گریڈ 17 اور پھر گریڈ 17 میں ھی نرسنگ انسٹرکٹر یا ڈپٹی نرسنگ اسسٹنٹ کے طور پر پرموشن کے نام پر گھمایا جاتا ھے ۔
اگر دیکھا جائے تو یہ زیادتی صرف نرسنگ پروفیشنل کے ساتھ ہی ہورہی ہے اور صحت کے کسی کیڈر میں ایسی زیادتی دیکھنے کو نہیں ملتی ہے ۔

15 سال پرانے نرسنگ سروس رولز جو کہ ھر 5 سال بعد تبدیل ھونے چاہئیں تھے انہیں کی بیس پر پنجاب پبلک سروس کمیشن میں قابل اور ہونہار نرسز پرموشن اور جاب سے محروم ھو جاتی ھیں کیونکہ ایسے ڈپلوماز ابھی تک ان سروس رولز کا حصہ ھیں جنکا وجود ھی نہیں ۔ لیکن ان سروس رولز کی ترامیم پر محکمہ کی خاموشی اور عدم توجہ بہت سی نرسز کیلئے رکاوٹ ہے جس پر جلد ترامیمی عملدرآمد کی درخواست ھے۔

ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ پنجاب میں نرسز کے علاوہ ہیلتھ پروفیشنلز کو تین طرح کے الاؤنس مل رہے ہیں

1 -اسپیشل الاؤنس 15000
2 ـ ہیلتھ پروفیشنل الاؤنس 28472
3 ـ اسپیشل ہیلتھ کیئر الاؤنس 10000

جبکہ نرسز جو کہ 24 گھنٹے مریضوں کی خدمت میں معمور ھیں وہ تمام بنیادی حقوق سے محروم ہیں۔
محکمہ صحت ،حکومت پنجاب سے گزارش ہے کہ نرسز کے ساتھ اس طرح کے امتیازی سلوک کی بجائے انکی پیشہ ورانہ خدمات اور تعلیمی قابلیت کی حوصلہ افزائی کے اقدامات کیے جائیں ۔انہیں بروقت پروموشنز ،سروس سٹرکچر فراہم کیا جائے۔۔۔
اور تمام نرسنگ سٹوڈنٹس جو کہ کلینیکل ڈیوٹیز بھی سر انجام دیتی ھیں انکا سٹائپنڈ بحال کیا جائے تاکہ وہ بہترین کارکردگی دکھائیں اور مریضوں کی بہترین خدمت کر سکیں ۔یہی نرسنگ طالبات جن پر آج حکومت انویسٹ کرے گی آنے والے کل میں ملک کی معیشت مضبوط کرنے میں اپنا کلیدی کردار ادا کر یں گی ۔اس وقت بھی تمام اوور سیز نرسز ملک میں بہترین ریمیٹنس کا ذریعہ ھیں اور ملکی معیشت کو مضبوط کرنے میں اپنا کردار ادا کر رھی ھیں ۔ پاکستانی نرسز نے اپنی پیشہ ورانہ صلاحیتوں ، قابلیت اور بہترین اکیڈمک ریکارڈ سے تمام بیرون ممالک میں ملک کا نام روشن کیا ھے ۔
حکومت پنجاب اور محکمہ صحت اس فیصلے پر نظر ثانی کریں اور تمام نرسنگ طالبات کا وظیفہ بحال کیا جائے تاکہ سٹوڈنٹس اپنے تعلیمی اخراجات پورے کر سکیں ،

ECG / EKG waveform parts made easy. Here are the parts of the ECG / EKG waveform in a normal sinus rhythm example.P wave...
22/11/2025

ECG / EKG waveform parts made easy. Here are the parts of the ECG / EKG waveform in a normal sinus rhythm example.

P wave, Q wave, R wave, S wave, T wave, PR interval, PR segment, QRS complex, ST segment, and QT interval.

یہ بات ہمیشہ ذہن میں رکھنی چاہیے کہ جن ڈاکٹروں اور نرسوں کو ہم بعض اوقات معمولی سی بات پر تنقید یا بدزبانی کا نشانہ بنات...
25/10/2025

یہ بات ہمیشہ ذہن میں رکھنی چاہیے کہ جن ڈاکٹروں اور نرسوں کو ہم بعض اوقات معمولی سی بات پر تنقید یا بدزبانی کا نشانہ بناتے ہیں، وہی اپنی انتھک محنت، مہارت اور خدمتِ انسانیت کے جذبے سے ہمارے بچوں کو اس دنیا میں لاتے ہیں، ہماری تکالیف کو کم کرتے ہیں، اور بے شمار مواقع پر ہمیں نئی زندگی عطا کرتے ہیں۔ یاد رکھیں کہ طب اور نرسنگ ایسے پیشے ہیں جن میں ہر لمحہ انسانی جان، احساسات اور قربانیوں کی اہمیت شامل ہوتی ہے۔ کسی بھی ناگوار واقعے یا غلطی کی تمام تر ذمہ داری ہمیشہ ڈاکٹر یا اسپتال پر ڈال دینا درست نہیں، کیونکہ وہ بھی انسان ہیں جو دن رات ہماری بھلائی کے لیے کوشاں رہتے ہیں۔ ہمیں چاہیے کہ ڈاکٹروں اور نرسوں کی خدمات، قربانیوں اور خلوص کا احترام کریں اور ان کی قدر دل سے کریں۔

14/09/2025

کیا آپ جانتے ہیں کہ صرف ضلع سوات (KPK) میں 35 پرائیویٹ نرسنگ کالجز کھل چکے ہیں؟

سوچیں ذرا… اتنے سارے کالجز کے ہزاروں اسٹوڈنٹس کہاں کلینیکل پریکٹس کرتے ہوں گے؟

جو صرف کاغذی کاروائی اور فارملیٹی پر چل رہا ہے، نہ کوئی ایڈوانس لیب، نہ پریکٹیکل ٹریننگ… بس آخر میں صرف ایک ڈگری ہاتھ میں پکڑا دیا جاتا ہے۔

مزید افسوس کی بات یہ ہے کہ PNMC نے رجسٹریشن اور KMU نے افیلی ایشن دے رکھی ہے… سب ملے ہوئے ہیں پرائیویٹ مافیا کے ساتھ، اور طلباء کے مستقبل سے کھیل رہے ہیں۔

ان کالجز والے صرف یہی خواب بیچ رہے ہیں کہ “ڈگری کے بعد سیدھا باہر چلے جاؤ گے!”
حالانکہ سچ یہ ہے کہ باہر جانے میں کم از کم 2-3 سال کا پروسیس اور 5 لاکھ تک خرچ آتا ہے۔

خدا کے لئے۔۔۔!!
اپنا وقت، پیسہ اور مستقبل برباد مت کریں۔
ایسے کالجز میں ایڈمیشن مت لیں، جو آپ کو صرف ڈگری دیتے ہیں۔
~NSF PIMS Islamabad
Pakistan Nursing and Midwifery Council, Islamabad
Pakistan Institute Of Medical Sciences - PIMS
Pak Nurses Diaries
Khyber Medical University, Peshawar, Khyber Pakhtunkhwa
Ministry of National Health Services, Regulations & Coordination Islamabad
Young Nurses Association KPK

خبردار!!! نرسنگ پروفیشن میں آنے کے خواہشمند تمام طلباء 📣کے نام پیغام!!🩺جس نرسنگ کالج کے پاس PNC,KMU,HEC,  رجسٹریشن ،اچھی...
14/09/2025

خبردار!!! نرسنگ پروفیشن میں آنے کے خواہشمند تمام طلباء 📣کے نام پیغام!!🩺
جس نرسنگ کالج کے پاس PNC,KMU,HEC, رجسٹریشن ،اچھی فیکلٹی ، کم سمسٹر فیس, ٹیچنگ ھسپتال میں کلینیکل پریکٹس اور پیڈ انٹرنشپ کی سہولت موجود نہیں ھیں وہاں سے نرسنگ کرنا صرف پیسوں اور وقت کا ضیاع ھے۔
لہذا کسی بھی کالج میں داخلہ لینے سے پہلے خوب جانچ پڑتال کرلیں اور اگر وہ کہے کہ ھمارے پاس سہولت موجود ھیں تو پھر بھی تحریری شکل میں کالج سے گارنٹی کے طور پر مانگے۔ تاکہ بعد میں لیگل ایکشن کی لۓ کچھ ثبوت کے طور پہ موجود ھوں۔
جو نرسنگ کالجز آپ کو تحریری شکل میں یہ باتیں نہیں دیتے مطلب آپ کو تباہ وبرباد کرنے والے ہے ایسے نرسنگ کالج سے دور رہیں
نرسنگ مقدار نہیں معیار کا محتاج ھیں۔
شکریہ

ایک ضلع میں اگر 35 کے قریب نرسنگ کالجز رجسٹرڈ ہوں تو سب سے پہلا سوال یہی اٹھتا ہے کہ کیا ان اداروں میں واقعی معیاری تعلی...
08/09/2025

ایک ضلع میں اگر 35 کے قریب نرسنگ کالجز رجسٹرڈ ہوں تو سب سے پہلا سوال یہی اٹھتا ہے کہ کیا ان اداروں میں واقعی معیاری تعلیم اور کلینیکل ٹریننگ دی جا رہی ہے؟ کیا ہر کالج کے ساتھ ایسا تدریسی اسپتال موجود ہے جس کی گنجائش کم از کم 300 بستروں پر مشتمل ہو تاکہ طلبہ کو عملی تربیت مل سکے؟

افسوسناک پہلو یہ ہے کہ پاکستان نرسنگ کونسل اور متعلقہ KMU اور جامعات محض رجسٹریشن دینے تک محدود دکھائی دیتی ہیں، جبکہ انفراسٹرکچر، فیکلٹی اور کلینیکل مواقع پر خاطر خواہ توجہ نہیں دی جا رہی۔ نتیجتاً، نرسنگ تعلیم کا معیار اس سطح تک گر رہا ہے۔

یہ صورتحال نہ صرف طلبہ کے مستقبل بلکہ پورے ہیلتھ کیئر سسٹم کے لیے خطرے کی گھنٹی ہے۔ اگر فوری طور پر کالجز کی جانچ پڑتال، انفراسٹرکچر کی بہتری، MSN/PhD فیکلٹی کی فراہمی اور معیاری اسپتالوں سے الحاق کو یقینی نہ بنایا گیا تو نرسنگ پروفیشن کو ناقابلِ تلافی نقصان پہنچے گا

یہ کھلا مذاق ہے!AIMS Mardan میں نرسز کی جاب نکالی گئی ہے اور سیلری صرف 30 ہزار روپے رکھی ہے۔ اوپر سے شرط یہ کہ ایک سے دو...
29/08/2025

یہ کھلا مذاق ہے!

AIMS Mardan میں نرسز کی جاب نکالی گئی ہے اور سیلری صرف 30 ہزار روپے رکھی ہے۔ اوپر سے شرط یہ کہ ایک سے دو سال کا تجربہ بھی ہونا چاہیے۔
سوچنے والی بات ہے… ایک نرس جو دن رات اسپتال میں اپنی جان کی پرواہ کیے بغیر مریضوں کی خدمت کرتی ہے، اس کو صرف 30k؟ یہ تو انٹرن شپ والے بھی زیادہ کما لیتے ہیں۔
نرسز اسپتال کی ریڑھ کی ہڈی ہیں۔ ان کے بغیر ایک اسپتال چل ہی نہیں سکتا۔ لیکن افسوس کہ ان کی محنت، قربانی اور ذمہ داری کی کوئی قدر نہیں کی جا رہی۔
کم از کم 70 ہزار روپے سیلری ہونی چاہیے تاکہ نرسز کو لگے کہ ان کی محنت کو عزت دی جا رہی ہے۔
یہ صرف نرسز کے ساتھ ناانصافی نہیں بلکہ پورے ہیلتھ سسٹم کے ساتھ ظلم ہے۔

وقت آ گیا ہے کہ نرسز کی آواز اٹھائی جائے۔ اگر ان کا حق نہیں دیا گیا تو یہ سلسلہ ایسے ہی چلتا رہے گا اور نقصان ہم سب کا ہوگا۔
جو جان بچاتی ہیں، وہ خود ذلت کی زندگی
کیوں گزاریں؟
Pak Nurses Diaries

Address

Swat

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Nursing Students posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share