Dehi Markaz Mall

Dehi Markaz Mall پٹوار سے متعلق معلومات ہیں

07/02/2024
https://youtu.be/wKHzfCTMyHQ
31/01/2024

https://youtu.be/wKHzfCTMyHQ

Digital Patwar Measure Land with Precision using Your Smartphone Zameen Ke Paimaish karne ka tarikaIn today's fast-paced digital world, technology has made i...

https://youtu.be/rBjCBw2I6rM
28/01/2024

https://youtu.be/rBjCBw2I6rM

Introducing Patwar Digital Measurement, an innovative Android app that revolutionizes the way users take precise measurements of various objects using their ...

04/07/2022

سابقہ حکومت کا عظیم الشان کارنامہ سیاست کی نظر ہونے لگا۔

، زمیندار حضرات کو سروس ڈیلیوری کی سہولت تحصیل لیول اراضی ریکارڈ سنٹر سے پٹوار سرکل سطح پر منتقلی سابقہ حکومت کا عظیم ترین اقدام تھا۔ جس سے نا صرف زمیندار حضرات کو تحصیل اراضی ریکارڈ سنٹر کے طویل سفر سے نجات ملی بلکہ ایمرجنسی کی صورت میں فیس وصولی سے بھی آسانی ملی۔ بورڈ آف ریونیو کے ان اقدامات نے ہر زمیندار کو متعلقہ پٹوار سرکل پر تمام تر سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنایا اور ریونیو ڈیپارٹمنٹ کے اعلیٰ تعلیم یافتہ/ کمپیوٹر لٹریٹ ریونیو فیلڈ سٹاف نے اہلیان کو پبلک سروس متعلقہ موضع میں فراہم کی۔ اور اراضی ریکارڈ سنٹرز کا کام پٹوار سرکلز پر احسن انداز میں سرانجام دیا جانے لگا۔ اسی دوران جب پلرا نے اپنا سروس گراف چیک کیا تو وہ بہت ہی ڈاؤن جارہا تھا تو ہر ماہ یار مختلف اوقات میں دیہی مرکز مال کی سروس بلاوجہ حیلوں اور بہانوں سے معطل کردی جاتی جس کی وجہ سے مجبوراً سائل دور دراز سروس سنٹر کا رخ کرتا اور پلرا اپنا سروس گراف بلند کرتا اور سب عمدہ سروس کی جھوٹی رپورٹس بنا کر پبلک کرتا لیکن جہاں یہ سروس سنٹر ماہانہ کروڑوں روپے کی سٹیشنری اور دیگر لوازمات بے دردی سے استعمال کرتے ہیں وہاں وہی کام دیہی مرکز مال مال اپنی مدد آپ کے تحت مخیر زمینداروں کے تعاون سے عوام کو عمدہ اور باعزت طریقے سے سروس مہیا کرتا ہے اور سروس سنٹر اور دیہی مرکز مال کا موازنہ کیا جائے تو دیہی مرکز مال خزانہ سے کوئی ماہانہ خرچ نہیں کرواتا جبکہ سروس سنٹر میں ماہانہ لاکھوں روپے کا خرچہ ہوتا ہے یعنی کہ دیہی مرکز مال عمدہ سروس موجودہ دور حکومت میں خزانے پر بوجھ بنے بغیرمفت سروس مہیا کرتا ہے لیکن جب سے دیہی مرکز مال کا قیام ہوا سروس سنٹر والوں کو اپنی نوکری کے لالے پڑ گئے انھوں نے باقاعدگی سے فنڈنگ کی اور پٹوار نظام میں کمزوریاں تلاش کی میں یہ ضرور مانتا ہوں کہ مینول نظام میں غلطیوں کی گنجائش تھی اگر پٹواری کوئی غلطی کرتا تھا تو اس کی غلطیاں گردآور درست کرلیتا تھا پھر تحصیلدار اور اسسٹنٹ کمشنر صاحبان کرتے تھے لیکن پلرا میں ایسا کوئی نظام نہیں دیکھا جائے تو بہت زیادہ غلطیاں پلرا کے ڈیٹا انٹری سٹاف نے دل کھول کے کی جس کو درست بھی میرے پٹواریان نے کروایا ارے بھائی ہمارے پٹواری آپ سے زیادہ ٹائپنگ سپیڈ سے ڈیٹا انٹری کرسکتے ہیں آپ نے صرف دوکام کرنے ہوتے ہیں نقولات کاا اجرا اور انتقالات بس ا ن دوکام کیلئے حکومت آپ کو پٹواریان سے زیادہ تنخواہ اور مراعات دیتی ہے اور ائیر کنڈیشن کمرہ میں بیٹھ کر پٹواری کو برا بھلا کہہ کر کام کرتا ہے صبح 9 بجے آکر شام کوچار بجے چلے جاتے ہیں لیکن اس کے برعکس میرا پٹواری اسی تنخواہ میں 24 گھنٹے ڈیوٹی دیتا ہے اسی وقت میں نقولات کا اجرا اور انتقالات بھی درج کرتا ہے گرداوری (ڈیجیٹل گردآوری) فلڈ ڈیوٹی الیکشن ڈیوٹی زراعت شماری. مردم شماری. ایمرجنسی آفات ژالہ باری زلزلہ حادثات کورٹس ورک. رپورٹس VIP موومنٹ پبلک /اسلامی جلسہ گاہ میں ڈیوٹیاں تاکہ غیر متعلقہ افراد کی شناخت کرسکیں. غرض کہ . 48 گھنٹے کی ڈیوٹیاں کرتا ہے ہرزمینداد کے دکھ سکھ میں اس کے ساتھ کھڑا ہوتا ہے اتنے سارے کاموں میں اگر کوئی ایک غلطی ہوجائے تو اس کا اتنا پراپگنڈہ کیا جاتا ہے کہ مین ہیڈلائن نیوز بنادی جاتی ہے اب ہمارا نظام ہمارے دوبارہ حوالے کیا گیا تو ان کو پیٹ میں مروڑ اٹھتے ہیں کہ پٹواری اس نظام کا حصہ کیوں بنا آپ لوگ صرف اس سسٹم کو کمپیوٹراٸزڈ کرنے آئے تھے اور اس پر ایسٹ انڈیا کمپنی کی طرح قابض ہوگئے ارے بھائی ہم سے آپ نے نظام چھینا تھا ہماری غلطیاں تھی اب ہم آنے اپنا نظام واپس لیا اپنی محنت سے ہم اپنی ماضی کی غلطیوں کو دہرانا نہیں چاہتے تھے اس عظم سے ہم نے دل لگا کر کام کیا اور دیہی مرکز مال کو کامیاب کیا
اب اسی نظام کو مختلف حیلوں، بہانوں سے سبوتاژ کرنے کے لیے روازنہ کی بنیاد پر کوئی نہ کوئی چھیڑ خانی کی جا رہی ہے۔ اسی سازش کو جاری رکھتے ہوئے دیہاتی علاقوں کے دیہی مراکز مال کے لاگ ان ایک ڈرامہ بنا کر بند کر دیے گئے ہیں جبکہ اراضی ریکارڈ سنٹرز کو نوازنے کا کام تسلی کے ساتھ جاری ہے۔
وزیراعلی پنجاب جناب حمزہ شہباز شریف سے گزارش ہے کہ آپ کسی بھی تحصیل کے دور دراز علاقوں میں بنائے گئے دیہی مرکز مال کا خود معائنہ کریں اور دیکھیں عوام کو کتنی سہولیات ان کے متعلقہ موضع میں فراہم کی جا رہی ہے۔
جس سے نہ صرف عوام کو دور دراز کے سے نجات ملی ہے بلکہ ساتھ ساتھ، زمیندار حضرات کا متعلقہ پٹواری سے تعلق مضبوط ہوا ہے جس سے ریکوری میں کافی آسانی ہوئے اور دوسرے ریونیو معاملات بخوبی چل رہے ہیں۔
وزیراعلی پنجاب کو فوری طور پر دیہی مرکز مال والی سہولت کی بلا تعطل فراہمی یقینی بنائی چاہیے تا کہ اہلیان کو بہتر سروس فراہم ہو سکے۔۔
بہت شکریہ ساجد بھائی کبیروالا اس تحریر میں میں نے کچھ اور مزید اضافہ کیا
آپ کا
راؤعتیق احمد پٹواری تلمبہ

26/04/2022

DMM-6 How to Enter Mutation Dahe Markaz Mall|RAO ATEEQ AHMAD

Address

Tulamba Town
58080

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Dehi Markaz Mall posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The University

Send a message to Dehi Markaz Mall:

Share