20/03/2025
جامعہ گجرات نے بی ایس پروگرام کے نتائج کا اعلان کر دیاہے۔ کنٹرولر امتحانات جامعہ گجرات کے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق بی ایس پروگرام کے تحت الحاقی کالجوں کے لیے پہلے، تیسرے،پانچویں اورساتویں سمسٹر /خزاں 2024کے نتائج کا اعلان کر دیا گیا ہے۔ ان الحاقی کالجوں کے لیے امتحانات کا انعقاد دسمبر2024/جنوری 2025میں ہوا تھا۔ امتحانی نتائج مختلف مضامین باٹنی، کیمسٹری،کامرس، کمپیوٹر سائنس، اکنامکس، ایجوکیشن، انگریزی، انفارمیشن ٹیکنالوجی،انٹرنیشنل ریلیشنز، اسلامک سٹڈیز،ریاضی، فزکس،پولیٹیکل سائنس و انٹرنیشنل ریلیشنز، سائیکالوجی، سافٹ وئیر انجینئرنگ،شماریات، اُردو، زوالوجی اور بی بی اے کے لیے جاری کیے گئے ہیں۔ تاہم ان طلبہ کو ڈگری تمام امتحانی و تدریسی ضابطہ جات کے مکمل کرنے کے بعد ہی جاری کی جائے گی۔