19/05/2026
گورنمنٹ گریجویٹ کالج برائے خواتین وہاڑی میں وزیراعلیٰ پنجاب کے عوامی فلاحی اقدامات کے تحت کالجز میں مسنگ فیسلٹیز، خصوصاً اضافی کلاس رومز کی تعمیر کے منصوبوں پر عملدرآمد کے حوالے سے ایک اہم میٹنگ/اجلاس منعقد ہوا۔
اجلاس میں میاں محمد ثاقب خورشید صاحب، ممبر صوبائی اسمبلی، عزیز احمد طاہر ملانہ صاحب، ڈپٹی ڈائریکٹر کالجز وہاڑی، نذر بخاری صاحب, ایکسین بلڈنگز ڈیپارٹمنٹ، محترمہ اسماء خبیب، پرنسپل گورنمنٹ گریجویٹ کالج برائے خواتین وہاڑی، اور سید غلام محمد بخاری صاحب، پرنسپل گورنمنٹ گریجویٹ کالج وہاڑی نے شرکت کی۔
اس موقع پر وزیراعلیٰ پنجاب محترمہ مریم نواز شریف صاحبہ کے اس احسن اقدام کو بھرپور سراہا گیا، جس کے تحت سرکاری کالجز میں طلبہ و طالبات کو بہتر تعلیمی سہولیات کی فراہمی یقینی بنائی جا رہی ہے۔ مزید برآں صوبائی وزیر ہائر ایجوکیشن رانا سکندر حیات صاحب کی کاوشوں کو بھی خراجِ تحسین پیش کیا گیا۔
اجلاس میں میاں محمد ثاقب خورشید صاحب (ایم پی اے وہاڑی) کی مسلسل دلچسپی، تعاون اور تعلیمی شعبہ کی بہتری کے لیے ان کی کاوشوں کو بھی خصوصی طور پر سراہا گیا۔