Hunza First

Hunza First Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Hunza First, Ali Abad, Hunza, Hunza.

آج اسکائی ہائیر سیکنڈری اسکول علی آباد، ہنزہ کے باصلاحیت طلبہ نے ایک سائنسی سرگرمی کے تحت اسکول کی دیوار پر نہایت خوبصور...
14/02/2026

آج اسکائی ہائیر سیکنڈری اسکول علی آباد، ہنزہ کے باصلاحیت طلبہ نے ایک سائنسی سرگرمی کے تحت اسکول کی دیوار پر نہایت خوبصورت اور معلوماتی پیریاڈک ٹیبل کا چارٹ تیار کیا۔
اس سرگرمی کا بنیادی مقصد طلبہ میں سائنس، بالخصوص کیمسٹری، کے حوالے سے دلچسپی پیدا کرنا، تعلیمی ماحول کو مزید مؤثر اور بصری طور پر دلکش بنانا، اور ان کی تخلیقی صلاحیتوں کو فروغ دینا ہے تاکہ وہ سائنسی تصورات کو آسان اور عملی انداز میں بہتر طور پر سمجھ سکیں۔
یہ بات اسکائی ہائیر سیکنڈری اسکول علی آباد، ہنزہ کی انتظامیہ نے ہنزہ فرسٹ کے نمائندے سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ انتظامیہ نے مزید کہا کہ ایسے تعلیمی اور تخلیقی اقدامات نہ صرف طلبہ کی علمی صلاحیتوں کو نکھارتے ہیں بلکہ ان میں اعتماد اور تحقیق کا جذبہ بھی پیدا کرتے ہیں۔
ہم اپنے طلبہ اور اساتذہ کی محنت، لگن اور شاندار کاوشوں کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہیں۔
Naveed Akhtar Hunza First

12/02/2026

ریحان شاہ نے معدنیات کے حوالے سے منعقدہ اجلاس میں نہایت مؤثر
اور پُراثر انداز میں اظہارِ خیال کیا۔

Rehan Shah

ہنزہ میں ابتدائی دور کے ڈی جے پرائمری اسکول میں تدریسی خدمات انجام دینے والے عظیم اساتذہ، محترم سلطان علی (استاد سمرقند)...
07/02/2026

ہنزہ میں ابتدائی دور کے ڈی جے پرائمری اسکول میں تدریسی خدمات انجام دینے والے عظیم اساتذہ، محترم سلطان علی (استاد سمرقند)، ترنگفا دادو سنگی خان (تاتیو) اور دادو دارا بیگ (بابا جان) جیسے قابلِ احترام معلمین شامل تھے۔ ان اکابر اساتذہ کے نقشِ قدم پر چلتے ہوئے ان کے بے شمار شاگرد بھی نمایاں مقام حاصل کرتے رہے، جبکہ تصویر میں ان کے عقب میں ان کے بہت سے شاگرد بھی نظر آ رہے ہیں۔
نیز اگر کسی کو ان اساتذہ کی زندگی، تدریسی خدمات یا دیگر تفصیلات کے بارے میں مزید معلومات ہوں تو براہِ کرم کمنٹس میں ضرور شیئر کریں۔

Hunza First

ہنزہ کی قابلِ فخر بیٹی❤️❤️
01/02/2026

ہنزہ کی قابلِ فخر بیٹی❤️❤️

25/01/2026

ان شاء اللہ بہت جلد گلگت بلتستان کی سیاست میں نمایاں ہلچل دیکھنے میں آئے گی۔
یہ بات سابق وزیر اطلاعات گلگت بلتستان، جناب ایمان شاہ صاحب نے جی بی نیوز سے خصوصی گفتگو کے دوران کہی۔ ہمارے نمائندے کے ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ انہوں نے مسلم لیگ (ن) کے پلیٹ فارم سے ایک طویل عرصے تک سیاسی جدوجہد کی ہے، جہاں انہیں نہ صرف قیمتی تجربات حاصل ہوئے بلکہ عوامی خدمت کے مواقع بھی میسر آئے۔ ان کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ (ن) کے ساتھ ان کا سیاسی سفر خوشگوار اور بامقصد رہا ہے اور انہوں نے اس جماعت کے پلیٹ فارم سے بہترین سیاست کرنے کی کوشش کی۔
تاہم، جناب ایمان شاہ نے اس گفتگو میں یہ بھی عندیہ دیا کہ بدلتے ہوئے سیاسی حالات اور مستقبل کی ترجیحات کے تناظر میں بہت جلد ان کے اور مسلم لیگ (ن) کے سیاسی راستے جدا ہو سکتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ سیاست میں فیصلے ہمیشہ وقتی جذبات کے بجائے زمینی حقائق، عوامی مفاد اور خطے کی مجموعی بہتری کو مدنظر رکھ کر کیے جاتے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ گلگت بلتستان اس وقت ایک اہم سیاسی مرحلے سے گزر رہا ہے، جہاں نئی صف بندیاں، نئے اتحاد اور سیاسی سمت کے تعین کی ضرورت شدت سے محسوس کی جا رہی ہے۔ ان شاء اللہ آنے والے دنوں میں عوام کو ایسے فیصلے نظر آئیں گے جو خطے کی سیاست پر گہرے اثرات مرتب کریں گے

Eiman Shah Fida Ullah News Online Gilgit Baltistan News - GB News

۔آج ایمان شاہ صاحب نے چپورسن میں پیش آنے والے سانحے کے باعث زخمی ہونے والے مریضوں کی عیادت کی۔ اس موقع پر انہوں نے سیکری...
21/01/2026

۔آج ایمان شاہ صاحب نے چپورسن میں پیش آنے والے سانحے کے باعث زخمی ہونے والے مریضوں کی عیادت کی۔ اس موقع پر انہوں نے سیکریٹری صحت آصف اللہ صاحب سے باضابطہ طور پر درخواست کی کہ زخمی افراد تاحال طبی امداد کے منتظر ہیں، لہٰذا ان کی فوری اور مؤثر مدد کو یقینی بنایا جائے۔

Hunza First

اللہ تعالیٰ اس معزز بزرگ کو جلد صحت و تندرستی عطا فرمائے۔ گزارش ہے کہ اس پیغام کو زیادہ سے زیادہ شیئر کریں۔
21/01/2026

اللہ تعالیٰ اس معزز بزرگ کو جلد صحت و تندرستی عطا فرمائے۔ گزارش ہے کہ اس پیغام کو زیادہ سے زیادہ شیئر کریں۔

لاہور مسلم ٹاؤن گلگت کا اس انکل کا ایکسیڈنٹ ہوگیا ہے ، سر پر چوٹ اور ٹانگ ٹوٹ گئی ہے۔شناختی کارڑ اور موبائل نہیں ۔
ے ٹی ایم کارڈ میں محمد ایوب لکھا ہے
اس کی پہچان کیجئے گا ۔
زخمی کو ون ون ٹو ٹو کے ذریعے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے

Gilgit Baltistan News - GB News News Online

کریم آباد سول سوسائٹی ہنزہ کی جانب سے چپورسن زلزلہ متاثرین کی مدد کے لیے امدادی سامان روانہ کیا گیا۔کریم آباد سول سوسائٹ...
20/01/2026

کریم آباد سول سوسائٹی ہنزہ کی جانب سے چپورسن زلزلہ متاثرین کی مدد کے لیے امدادی سامان روانہ کیا گیا۔
کریم آباد سول سوسائٹی ہنزہ نے چپورسن کے زلزلہ متاثرین کے لیے ابتدائی طور پر ہیٹرز، کمبل، رضائی اور دیگر ضروری اشیاء پر مشتمل امدادی قافلہ وادی چپورسن روانہ کر دیا ہے۔
یہ اقدام متاثرین کو سرد موسم میں کچھ راحت فراہم کرنے کے لیے کیا گیا ہے۔
سوسائٹی کے عہدیداران نے بتایا کہ ایک سے دو دن کے اندر مزید امدادی سامان بھی متاثرین تک بھیجا جائے گا، تاکہ وہ اس مشکل وقت میں تنہا نہ رہیں اور ہم سب مل کر ان کے دکھ درد بانٹ سکیں۔
زلزلہ زدگان کی مدد کے لیے اس قسم کی سرگرمیاں علاقے میں ہمدردی اور بھائی چارے کی مثال قائم کر رہی ہیں۔

Hunza First Samina Baig

گلگت: گلگت بلتستان ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (جی بی ڈی ایم اے) نے چپورسن وادی میں حالیہ زلزلے سے متاثرہ افراد کے لیے فوری ...
20/01/2026

گلگت: گلگت بلتستان ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (جی بی ڈی ایم اے) نے چپورسن وادی میں حالیہ زلزلے سے متاثرہ افراد کے لیے فوری امدادی کارروائیاں شروع کر دی ہیں اور ضروری امدادی سامان روانہ کر دیا ہے۔

جی بی ڈی ایم اے، ضلعی انتظامیہ اور دیگر متعلقہ اداروں کے تعاون سے متاثرہ علاقوں میں امداد پہنچانے کے لیے سرگرم عمل ہے۔
Hunza First Samina Baig

اس دکھ، تکلیف اور آزمائش کی کٹھن گھڑی میں ہم تمام عوام اپنے دل کی گہرائیوں سے چپورسن کے متاثرہ بھائیوں اور بہنوں کے ساتھ...
19/01/2026

اس دکھ، تکلیف اور آزمائش کی کٹھن گھڑی میں ہم تمام عوام اپنے دل کی گہرائیوں سے چپورسن کے متاثرہ بھائیوں اور بہنوں کے ساتھ کھڑے ہیں۔
ان شاء اللہ ہم اپنی استطاعت کے مطابق ہر ممکن کوشش کریں گے کہ حکومتی اور امدادی اداروں کی توجہ اس انسانی المیے کی طرف جلد از جلد مبذول ہو۔
اللہ تعالیٰ چپورسن کے تمام مکینوں کو اپنی حفظ و امان میں رکھے، ان کے دکھ کو آسانی میں بدل دے اور ہمیں ایک دوسرے کا سہارا بننے کی توفیق عطا فرمائے، آمین۔

Hunza First Samina Baig

19/01/2026

چپورسن کے معصوم بچے اور بزرگ منفی 20 ڈگری سینٹی گریڈ سے بھی کم نہایت شدید اور جان لیوا سردی میں انتہائی بےسروسامانی کی حالت میں زندگی گزارنے پر مجبور ہیں۔ اس نہایت تشویشناک صورتحال کے پیشِ نظر انتظامیہ اور امدادی اداروں سے پُرزور اپیل ہے کہ وہ فوری اور مؤثر اقدامات عمل میں لائیں۔

Hunza First Samina Baig

Address

Ali Abad, Hunza
Hunza

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Hunza First posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share