Zainulaabidin Khan Al-Qasmi Bahraichi

Zainulaabidin Khan Al-Qasmi Bahraichi خادم‌: جامعہ قاسمیہ اشرف العلوم نواب گنج علی آباد ضلع بہرائچ یوپی

حج کا تلبیہ
25/12/2023

حج کا تلبیہ

27/11/2023

हूक़ूक़ुल इबाद (बन्दों के हुक़ूक़) के सम्बन्ध में यह बयान ज़रूर सुनें!
ज़ैनुल आबिदीन क़ासमी
ख़ादिम जामिया क़ासमिया अशरफ़ुल उलूम नवाबगंज अलियाबाद बहराइच

اسلامی چھٹے مہینے   کا آغازپورے مہینے کی اسلامی اور انگریزی تاریخ دیکھنے کے لیے اس کو محفوظ فرمالیں!
24/12/2022

اسلامی چھٹے مہینے کا آغاز

پورے مہینے کی اسلامی اور انگریزی تاریخ دیکھنے کے لیے اس کو محفوظ فرمالیں!

14/08/2022
10/08/2022

چین و عرب ہمارا ہندوستاں ہمارا
مسلم ہیں ہم، وطن ہے سارا جہاں ہمارا

10/08/2022
اشرفی ہجری کیلنڈر ۱۴۴۴؁ھ/23-2022ترتیب و تزئین:زین العابدین قاسمیخادم جامعہ قاسمیہ اشرف العلوم نواب گنج علی آباد ضلع بہرا...
04/08/2022

اشرفی ہجری کیلنڈر ۱۴۴۴؁ھ/23-2022

ترتیب و تزئین:
زین العابدین قاسمی
خادم جامعہ قاسمیہ اشرف العلوم نواب گنج علی آباد ضلع بہرائچ یوپی
9670660363

انسانی زندگی میں جنتری اور کیلنڈر کی بڑی اہمیت ہے، انسان‌کا ہر کام دن، تاریخ، مہینہ اور سال سے جڑا ہوتا ہے، اور انھیں چیزوں کےمجموعے کا نام جنتری یا کیلنڈر ہے۔

تقویمِ اسلامی/ہجری کیلنڈر مسلمانوں کا اپنا‌کیلنڈر ہے، اِس کیلنڈر کی شروعات خلیفۂ دوم خُسرِ رسول امیر المومنین حضرت عمر فاروق رضی اللہ عنہ کے دورِ خلافت میں‌ ہوئی تھی۔ جس وقت امیر المومنین فاروقِ اعظمؓ نے مسلمانوں کے لیے کیلنڈر کی ضرورت محسوس کی اُس وقت ملکِ عرب میں ہی کئی کیلنڈر رائج تھے، مگر حضرت امیر المومنین کو یہ گوارہ نہ ہوا کہ مسلمان کیلنڈر کے معاملے میں دوسروں کے محتاج بنیں، اور دوسروں کے کیلنڈر کو اپنے استعمال میں لائیں۔ چنانچہ بڑے بڑے اہلُ الرّائے صحابۂ کرام رضوان اللہ علیہم اجمعین کی میٹنگ بلوائی اور بَاِتِّفاقِ رائے تقویمِ اسلامی/ہجری کیلنڈر کی بنیاد ڈالی گئی۔

ہجری کیلنڈر کی بنیاد ہی اس لیے رکھی گئی تھی کہ مسلمان دوسروں کے کیلنڈر کا محتاج بننے کے بجائے اپنا خود کا کیلنڈر استعمال کریں، مگر آج مسلمان جس طرح اپنے ہجری کیلنڈر سے دوری اختیار کیے ہوئے ہیں اُس کو دیکھ کر بہت افسوس ہوتا ہے۔

کتنے مسلمان ایسے ہیں جن کو روزانہ کی اسلامی تاریخ تو چھوڑئیے یہ بھی نہیں یاد رہتا کہ کون سا‌ اسلامی مہینہ چل رہا ہے؟ اور اگر انگریزی کیلنڈر کی بات کریں تو بچہ بچہ کو اُس کی تاریخیں یاد رہتی ہیں۔

حد تو یہ ہے کہ انگریزی کیلنڈر ہمارے ذہنوں میں اِس طرح رچا بسا ہے کہ اگر کوئی شخص کیلنڈر یا مہینہ کا‌نام لیے بغیر یوں ہی پوچھ بیٹھے کہ آج کتنی تاریخ ہے؟ تو فوراً ذہن انگریزی تاریخ ہی کی طرف جائے گا اور جواب میں انگریزی تاریخ ہی بتائیں گے۔

مسلم معاشرے میں انگریزی کیلنڈر کا‌چلن بہت عام‌ ہوچکا ہے، جب انگریزی نیا سال آنے والا ہوتا ہے تو ہر طرف انگریزی کیلنڈروں کی بھرمار ہوجاتی ہے، کچھ لوگ خریدتے ہیں تو کچھ لوگ اپنی تجارت کو فروغ دینے کے لیے خود ہی انگریزی کیلنڈر چھپواتے ہیں، یہاں تک کہ مدارِس والے بھی انگریزی کیلنڈر ہی شائع کرواتے ہیں۔ اِس کے برعکس جب اسلامی نیا سال شروع ہوتا ہے تو ہر طرف جیسے سناٹا‌ چھایا ہوتا‌ہے، کہیں کسی طرف سے بھی ہجری کیلنڈر دیکھنے کو نہیں ملتا۔ نہ کوئی چھپواتا‌ہے نہ کوئی خریدتا ہے۔

اِدھر پچھلے چند سالوں سے ناچیز ”قاسمی ہجری کیلنڈر“ کے نام سے ہجری کیلنڈر تیار کرتا رہا ہے، الحمدللہ ہرطرف سے خوب پذیرائی بھی ملی جس سے اس سلسلے کو قائم رکھنے کا حوصلہ بھی ملا۔‌ ناچیز کو دیکھ کر کچھ اور احباب کے دل میں بھی شوق پیدا ہوا تو انھوں نے بھی ناچیز سے ہی ہجری کیلنڈر تیار کروایا۔

اِمسال اپنے مدرسہ ”جامعہ قاسمیہ اشرف العلوم“ کی مناسبت سے ہجری کیلنڈر کا نام ”اشرفی ہجری کیلنڈر“ رکھا ہے۔

اِس کیلنڈر میں:

٭ اسلامی مہینوں کو مرکزی حیثیت دی گئی ہے، اور انگریزی مہینوں کو اُس کے تابع کیا گیا ہے، اسی لیے اسلامی تاریخیں موٹی اور انگریزی تاریخیں باریک ہیں۔ نیز ہر اسلامی مہینے کے ساتھ دو انگریزی مہینے آئے ہیں، جیسے جب انگریزی مہینوں کو مرکزی حیثیت دی جاتی ہے تو ہر انگریزی مہینے کے ساتھ دو اسلامی مہینے آتے ہیں۔

٭ مہینوں اور تاریخوں کو دائیں طرف سے شروع کیا گیا ہے۔

٭ کیلنڈر کی شروعات اسلامی سال کے پہلے مہینے ”محرم“ سے ہے اور اختتام آخری مہینے ”ذوالحجہ“ پر ہے۔

نوٹ: اِس کیلنڈر کو آگے تک بڑھانے میں آپ بھی ہمارا ساتھ دیں۔ یہ کیلنڈر فارورڈ کرکے سب کے پاس پہنچائیں۔
سب لوگ اپنے اپنے موبائل میں اِس کیلنڈر کو محفوظ فرمالیں۔‌اور اسلامی مہینوں اور تاریخوں کو یاد رکھنے کا‌اہتمام فرمائیں۔ اپنے ہرکام میں اسلامی تاریخ کو ضرور پیشِ نظر رکھیں۔

جزاکم اللہ خیرا کثیرا

اس کیلنڈر کی جے پی جی فائل اعلیٰ کوالٹی میں یا پی ڈی ایف فائل کے لیے نیچے دیے گئے لنک پر کلک کرکے وہاٹس پر رابطہ کریں!
http://wa.me/919670660363

Address

Kumbhiya Begampur
Bhinga
SHRAWASTI

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Zainulaabidin Khan Al-Qasmi Bahraichi posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The University

Send a message to Zainulaabidin Khan Al-Qasmi Bahraichi:

Share