Jamea Tul Hidaya

Jamea Tul Hidaya Jamea_Tul_Hidaya_Jaipur: is a revolutionary step, in the field of Islamic education, taken by a great well-known Islamic scholar of his era in 1976.

02/06/2022

🎯 نائب امیر جامعہ کا پیغام ابناء قدیم کے نام:

عزیز طلبہ فارغین جامعہ/ أعزکم اللہ ورعاکم

السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ

خدا کرے آپ سب بخیر ہوں اور امید ہے کہ اپنی اپنی جگہوں پر اپنی ذاتی مصروفیات کے ساتھ ساتھ قوم و ملت کی بھلائی اور خیر خواہی کے کام میں بھی ہمہ تن مصروف ہوں گے کہ (خیر الناس من ینفع الناس)

ابھی جامعہ کی طرف سے آپ کو دعوت نامہ بھیجا گیا اور ایک دعوت پر آپ لوگ بصد شوق جامعہ چلے آئے اس سے پتہ چلتا ہے کہ اپنے مادر علمی کے تعلق سے آپ سبھی کے دلوں میں کتنی محبت اور خلوص ہے اور یہ چیز ہمارے لئے نا صرف خوشی کا باعث ہے بلکہ مہمیز کی حیثیت رکھتی ہے۔ ہاں اس کا مجھ کو بہت افسوس رہا کہ اس تاریخی موقعہ پر میں موجود نہیں تھا۔ اور اسکی وجہ یہ رہی کہ میں بعض ضروری کاموں اور مصروفیت کی وجہ سے سینکڑوں میل دور تھا اور اچانک دوسرے پروگرام کے ساتھ اس کو بھی شامل کر لیا گیا، اور مجھ کو بالکل عین وقت پر پتہ چل پایا۔ امیر جامعہ سے کہلوایا بھی گیا کہ فارغین طلبہ کے پروگرام کو تھوڑا مؤخر کردیا جائے لیکن شاید انکے نزدیک اسی وقت بلانا زیادہ مناسب تھا خیر۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ع۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
مرضئ مولی از ہمہ اولی

اسی کے ساتھ مجھے یہ جان کر بھی بہت افسوس ہوا کہ آپ لوگوں کے ساتھ جو میٹنگ یا مذاکرہ ہونا تھا وہ نہیں ہوا۔ بس چند منٹ کی بند کمرے کی مجلس کے بعد پروگرام کا اختتام ہوگیا، اور آپ لوگ اپنے تأثرات پیش کرنے کی حسرت لئے ہی بھاری دلوں سے گھروں کو واپس ہوگئے۔ حتی کہ آپ میں سے بعض نے تو یہاں تک کہہ دیا کہ "اب تو حشر کے دن ہی ملاقات ہوگی"۔

🔸آپ کے درد کو ہم سمجھ سکتے ہیں لیکن آپ لوگ بددل نہ ہوں۔ آپ کو ہم بلائیں گے اور بار بار بلائیں گے، اور اپنے گھر میں آپ کو آنا ہوگا۔ اگر آپ ناراض ہوں گے تو ہم منانے آپ کے گھر آئیں گے۔ بہرحال آپ ہماری اولاد اور چھوٹے بھائی کی طرح ہیں۔

آپ میں سے بیشتر کے علم میں شاید یہ بات ہوگی کہ میں بہت پہلے اس طرح کا پروگرام رکھنا چاہتا تھا۔ اور اس سلسلہ کی ایک ابتدائی نشست سنہ ٢٠١٦ میں رکھی بھی گئی تھی جس میں آپ کے بعض سینئر ساتھی شریک محفل ہوئے تھے اور اس میں یہی طے پایا تھا کہ ایک بڑا پروگرام منعقد کیا جائے اور اس میں امیر جامعہ بھی موجود رہیں۔ لیکن مختلف اسباب کی بنا پر وہ مؤخر ہوتا گیا۔

آپ بخوبی جانتے ہیں کہ جامعة الھدایة کا قیام ایک مخصوص فکر اور عظیم مقصد کے تحت عمل میں لایا گیا تھا اور مدرسہ کے روایتی نصاب و نظام سے الگ ہٹ کر ایک نئے اور انقلابی طریقہ کو روشناس کرانے کی کوشش کی گئی تھی حالانکہ یہ کام اسوقت اتنا آسان نہیں تھا جتنا اب محسوس ہوتاہے اسلئے کہ ع-
تعمیر نو سے ڈرنا طرز کہن پے اڑنا
منزل یہی کٹھن ہے قوموں کی زندگی میں

لیکن بانئ جامعہ رحمة اللہ علیہ نے تعمیر نو سے ڈرنے کے بجائے اسکے چیلینج کو قبول کیا اور عشق الہی سے سرشار ہوکر عظیم مقصد کے حصول کیلئے جامعہ کی بنیاد ڈالی۔

آپ لوگوں کا امتیاز الحمد للہ یہی ہے کہ آپ سبھی اس ادارہ کے فارغین‌ ہیں جس کی طرف اہل فکر واصحاب علم کی نگاہیں لگی ہوئی تھیں۔

میرے سامنے آپ کو اجتماعی طور پر بلانے کے چند بنیادی مقاصد تھے جن پر تفصیلی اور کھل کر تبادلۂ خیال ہونا تھا مثلا؛

1️⃣ جامعہ سے فراغت کے بعد اس نصاب تعلیم سے آپ کو کیا بنیادی فائدہ پہونچا؟

2️⃣ جامعہ سے فراغت کے بعد کیا آپ نے مزید اعلی عصری یا دینی تعلیم حاصل کی؟

3️⃣ اپنے اور دیگر مدارس کے فارغین میں آپ کیا فرق محسوس کرتے ہیں؟

4️⃣ کیا کبھی ایسا اتفاق ہوا کہ کسی مدرسہ یا عصری تعلیم گاہ کے فارغ سے آپکا مذاکرہ ہوا ہو اور اس ملاقات میں آپ کو جامعہ میں پڑھائے جانے والے نصاب کا فائدہ محسوس ہوا ہو؟

5️⃣ جیسا کہ آپ جانتے ہیں جامعہ کا نصاب تین قسم کی تعلیم پر محیط ہے؛ اعلی دینی تعلیم، عصری تعلیم اور ٹیکنیکل تعلیم۔ فراغت کے بعد آپ کو بنیادی طور پر کس شعبہ سے زیادہ سابقہ پڑا؟

6️⃣ تعلیم کا عمل مسلسل تغیر پذیر رہتا ہے اور وہی نصاب تعلیم زیادہ مفید ہوتا ہے جس میں موجودہ ضرورتوں کا لحاظ رکھا جائے۔ کیا آپ سمجھتے ہیں کہ جامعہ کے موجودہ نصاب میں مناسب تبدیلی کی ضرورت ہے، اگر ہے تو کیا؟

یہ اور اس طرح کے بہت سے مقاصد تھے جن پر تفصیلی گفتگو ہونی تھی، لیکن نہیں ہو پائی۔ ان شاء اللہ بہت جلد آپ سے دوبارہ رابطہ کیا جائیگا، اور مزید گفتگو اسی وقت ہوگی۔

یہ تحریر بھی آپ کو سفر سے ہی ارسال کی جارہی ہے، اس امید کے ساتھ کہ آپ کو جو ملال خاطر ہوا ہے اسکا کچھ مداوا ہوسکے۔

نوٹ: میرا ایمیل ایڈریس مندرجہ ذیل ہے اس پر بھی رابطہ کیا جا سکتا ہے:
1- [email protected]
2- [email protected]

والسلام
محمد ضیاء الرحیم مجددی
نائب امیر
جامعة الھدایة، جےپور

پروگرام تقسیم اسناد و انعام برائے شعبۀ افتاء
21/05/2022

پروگرام تقسیم اسناد و انعام برائے شعبۀ افتاء

جامعة الھدایةجےپوراعلانِ داخلہتعلیمی سال (سیشن) ٤٤ - ١٤٤٣ھ مطابق ٢٣ - ٢٠٢٢ءویب سائٹ: www.jameatulhidaya.org
23/04/2022

جامعة الھدایة
جےپور
اعلانِ داخلہ
تعلیمی سال (سیشن) ٤٤ - ١٤٤٣ھ مطابق ٢٣ - ٢٠٢٢ء

ویب سائٹ: www.jameatulhidaya.org

اعلان داخلہ
04/04/2022

اعلان داخلہ

Happy Republic Dayيوم جمہوریہ مبارڪ
26/01/2022

Happy Republic Day
يوم جمہوریہ مبارڪ


زیارة الطلاب الباحثین في جامعة دار الھدی الإسلامیة لجامعة الھدایة، جیبوربقلم: محمد حماد الرحیم الرحيميخریج جامعة الھدایة...
23/01/2022

زیارة الطلاب الباحثین في جامعة دار الھدی الإسلامیة لجامعة الھدایة، جیبور

بقلم: محمد حماد الرحیم الرحيمي
خریج جامعة الھدایة
جیبور

قد قدم إلی جامعة الھدایة وفد من الطلاب الباحثین في كلية اللغات و الآداب بجامعة دار الهدى الإسلامية (بولایة کیرالا) لزیارتھا خلال رحلتھم الأکادیمیة إلی مختلف البقاع الھندیة۔

ومن أھدافھم المنشودة بھذہ الرحلة الأکادیمیة زیارة أبرز الجامعات و المدارس و المراکز و المؤسسات التعلمیة و الثقافیة و التاریخیة بالھند

وقد زاروا الجامعة برئاسة أستاذھم الدکتور شافع الھدوي

وقد تمت جلسة اللقاء مع عدة أساتذة الجامعة عند زیارتهم لها بالإضافة إلی التعرف عن منھجھا الدراسي الشھیر في الھند حتی غادروھا بعد أداء صلوة الجمعة في مسجد الحرم الجامعي

قد أرسلوا إلینا بعض الإنطباعات التالیة حول زیارتھم للجامعة؛

١۔ السلام عليكم ورحمة الله
أنا مسرور جدا بنيل فرصة سانحة لزيارة حرمكم العلمي - جامعة الهداية - حقا قد تأثرت بنشاطاتكم العلمية والثقافية التي تجري فيها لا سيما بقسمي هندسة الكهرباء، والخراطة الميكانية، وسنحاول إن شاء الله أن نأخذ ما صفا من جامعتكم وندع ما كدر من جامعتنا بعد هذه الزيارة الميمونة، والله الموفق، وهو يهدي إلى السبيل.

أخوكم المتواضع:
الدكتور /محمد شافع الهدوي الولمكي.
(أستاذ جامعة دار الهدى الإسلامية، ولایة کیرالا)

____________________________________________________

٢۔ الحمد لله، زيارة جامعة الهداية كانت تجربة ممتازة، والترحيب الحار من أساتذتها العظام أثلج صدورنا.
نظام الجامعة يشبه نظام جامعتنا دار الهدى الإسلامية في الجمع بين العلوم الدينية والمادية وفي أهدافها المنشودة والمنهج الدراسي، وأعجبتني كثيرا الموارد العلمية المتوفرة فيها بما فيها التعليم الميكانيكي، الكهربائي وغيرها مما لا توفرها الجامعات الإسلامية غالبا.
والأرض الواسعة للجامعة ثروة عظيمة لتحقيق أهدافها الرئيسية إلا أن الحكومة تعرقل مسيرتها بوضع القيود وفرضها على الجامعة، إن شاء الله آمل أن الموانع لا بقاء لها إلى الأبد فستزول طبعا بإذن الله.
وأؤمن بشدة أن زيارتكم لجامعتنا في مستقبل قريب ستعزز علاقاتنا الأكاديمية وتساعدنا في التعاون في الخطط التعليمية والتربوية.

شكرا جزيلا جميلا على خدماتكم

صبيح مشرف
(الطالب الباحث في كلية اللغات والآداب، جامعة دار الهدى الإسلامية، ولایة کیرالا)

____________________________________________________

الملاحظة: قد يحتوي هذا المنشور على نوع من الأخطاء الإملائية أو غيرها من الأخطاء النحوية. لقد قمت بتحميله كحالته الأصلية دون أي تغييرات.




جامعة الھدایة، جےپور نے امسال جہاں ایک جانب شعبہ افتاء کے طلبہ کیلیے قابل اساتذہ و عمدہ نصاب کا انتظام کیا ہے، وہیں جانب...
09/01/2022

جامعة الھدایة، جےپور نے امسال جہاں ایک جانب شعبہ افتاء کے طلبہ کیلیے قابل اساتذہ و عمدہ نصاب کا انتظام کیا ہے، وہیں جانب آخر انکی فقہی وعلمی صلاحیتوں کو مزید جلا بخشنے کیلئے ملک و بیرون ملک سے فقہ اسلامی کے موضوع پر محاضرہ کیلئے مشہور ومعروف علمی شخصیات کا انتخاب بھی کیا ہے، چنانچہ تقریبا دس روز قبل (٣٠ دسمبر ٢٠٢١ء کو) ہونے والے "فقہ اسلامی کا تعارف" کے عنوان پر ڈاکٹر اقبال مسعود صاحب ندوی ازہری مدظلہ العالی (کینیڈا) نے اپنا جامع و مدلل محاضرہ پیش کیا۔

نوٹ: اس محاضرہ کے ایک حصہ کی رکارڈنگ یہاں شیئر کی جارہی ہے۔ اس موضوع کے شائقین اسے ضرور سنیں اور استفادہ کریں۔

____________________________________________________

قد قامت جامعة الهداية جیبور هذا العام بتوفير معلمين مؤهلين ومناهج دراسية ممتازة لطلاب قسم الإفتاء من ناحية، وكذلك لتقدیم المحاضرات حول الفقه الإسلامي تم إختیار مشاھیر العلماء من داخل البلاد و من خارجھا لتعزيز قدرات الطلاب الفقهية و العلمية، ولذلك قدم د. إقبال مسعود الندوي أزهري حفظه الله (كندا) محاضرته الشاملة والمعقولة عن "مقدمة في الفقه الإسلامي" التي إنقعدت قبل حوالي عشرة أيام (٣٠ ديسمبر ٢٠٢١م).

الملاحظة: تتم مشاركة تسجيل جزء من تلك المحاضرة هنا. فيجب على محبي هذا الموضوعِ الإستماعَ إليه و الإستمتاع بها.



Lecture of Dr. Iqbal Masood Nadwi from Toronto, Canada on the topic of فقہ - ایک حیات آور علم شریعت اور وسطیت پر مبنی طریقہ رہنمائی Part -(1) for Onlin...

بسم اللہ الرحمن الرحیمجامعة الھدایہ جےپور میں آن لائن انگلش اسپیکنگ کورس (انگریزی بول چال) کا افتتاحمشہور ومعروف دینی در...
30/09/2021

بسم اللہ الرحمن الرحیم

جامعة الھدایہ جےپور میں آن لائن انگلش اسپیکنگ کورس (انگریزی بول چال) کا افتتاح

مشہور ومعروف دینی درس گاہ جامعة الھدایة جےپور، مدارس اسلامیہ میں اپنے منفرد نصاب تعلیم کی وجہ سے الگ شناخت و امتیاز رکھتا ہے، جہاں وقت کے تقاضوں کو مد نظر رکھتے ہوئے نصاب تعلیم کے اندر مناسب و مثبت تبدیلیاں کی جاتی رہی ہیں، کہ یہاں بیک وقت علوم دینیہ کے ساتھ ساتھ علوم عصریہ کاحسین امتزاج دیکھنے کو ملتا ہے ، یہ خدمت الحمد للہ جامعة الھدایة ۱۹۸٦ء سے بحسن وخوبی انجام دیتا آرہا ہے اور روز بروز ترقی کی راہ پر گامزن ہے ۔

چنانچہ فارغین مدارس کے لئے یک سالہ "انگلش اسپیکنگ کورس‘‘ کا آن لائن افتتاح ٣ اکتوبر ٢٠٢١ء بروز اتوار صبح دس بجے ان شاء اللہ حضرت مولانا سید محمد رابع حسنی ندوی دامت برکاتہم (ناظم ندوۃ العلماء لکھنؤ و صدر آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ) کے زیر صدارت ہونے جارہا ہے ۔ یہ پروگرام جامعة الھدایة کے آفیشیل یوٹیوب چینل ’’Jamea tul Hidaya ‘‘ پر بھی براہ راست نشر کیا جائے گا۔

پروگرام کی تفصیل حسب ذیل ہے؛

ا۔ تلاوت قرآن کریم :

۲۔ کلیدی خطاب فضل الرحیم مجددی(امیر جامعہ)

٣۔ صدارتی خطاب: حضرت مولانا سید محمد رابع حسنی صاحب ندوی دامت برکاتہم

٤۔ خصوصی خطاب: جناب ڈاکٹر محمد اقبال مسعود صاحب ندوی (ٹورونٹو ، کینیڈا)

٥۔ جناب ڈاکٹر سعود عالم صاحب قاسمی
(ڈین فیکلٹی دبینیات علی گڑھ مسلم یو نیورٹی)

٦۔ جناب پروفیسر عبدالرحیم قدوائی صاحب (پروفیسر آف انگلش اینڈ ڈائرکٹر یو جی سی ہیومن ریسورس ڈیولپمنٹ سینٹر، علی گڑھ مسلم یونیورسٹی)

٧۔ جناب عبدالکریم صاحب گھی والا (لیسٹر ، انگلینڈ)

٨۔ دعا


JAMEA TUL HIDAYAInauguration of Online English-Speaking Course at Jamea Tul Hidaya, Jaipur (Rajasthan)Jamea Tul Hidaya, ...
29/09/2021

JAMEA TUL HIDAYA

Inauguration of Online English-Speaking Course at Jamea Tul Hidaya, Jaipur (Rajasthan)

Jamea Tul Hidaya, situated in the historical city of Jaipur (Rajasthan), has earned world-wide acclamation for imparting theological as well as contemporary education to its students. It was established by a great visionary and spiritual leader of North India, Hazrat Shah Mohammad Abdur Rahim Mujaddidi R.A.

It was the mission of his life to set up an educational institution that could equip its students with the required tools, so that they might stand out in every walk of life. He wanted to prepare them to face the challenges of the time efficiently and expeditiously. Since its inception in 1986, the Jamea has been following the concept of its founder, in its true sense.

In accordance with the tradition of Jamea to keep up with the rapid pace of change, a one year online English-Speaking Course, exclusively for the alumni of Madaris, is going to be inaugurated at 10 am on Sunday, the 3rd of October, 2021 Insha Allah.

Hazrat Maulana Syed Mohammad Rabey Hasani Nadwi Damat Barkatuhum will preside over the function.

Note: This function will also be webcast live on the Jamea's official youtube channel "Jamea tul Hidaya".

Highlights of the function are:

1. Recitation of the Holy Quran

3. Key-Note Address: Mohammad Fazlur Rahim Mujaddidi (Ameer-e-Jamea)

3. Presidential Address: Hazrat Maulana Syed Mohammad Rabey Hasani Nadwi Damat Barkatuhum

4. Special Address: Janab Dr. Mohd. Iqbal Masood Nadwi
Islamic Scholar
Toronto, Canada

5. Janab Dr. Saud Alam Qasmi
Dean Faculty of Theology, A.M.U.

6. Janab Prof. Abdur Raheem Qidwai
Prof. of English & Director UGC Human Resource Development Centre, A.M.U.

7. Janab Abdul Kareem Gheewala
Islamic Scholar and Social Activist
Leicester, U.K.

8. Dua

Inauguration of "Online English-Speaking Course" @ Jamea Tul Hidaya, Jaipur (Rajasthan)Jamea Tul Hidaya, situated in the...
24/09/2021

Inauguration of "Online English-Speaking Course" @ Jamea Tul Hidaya, Jaipur (Rajasthan)

Jamea Tul Hidaya, situated in the historical city of Jaipur (Rajasthan), has earned world-wide acclamation for imparting theological as well as contemporary education to its students. It was established by a great visionary and spiritual leader of North India, Hazrat Maulana Shah Mohammad Abdur Rahim Mujaddidi R.A.

It was the mission of his life to set up an educational institution that could equip its students with the required tools, so that they might stand out in every walk of life. He wanted to prepare them to face the challenges of the time efficiently and expeditiously. Since its inception in 1986, Jamea has been following the concept of its founder, in its true sense.

In accordance with the tradition of Jamea Tul Hidaya to keep up with the rapid pace of change, an online "English-Speaking Course" is going to be started soon. The salient features of this Course are:

It is designed solely for the alumni of Madaris.

• The duration of the Course is one year, divided into two parts:
• Part A In the context of English spoken in India (8 months).
• Part B: In the context of English spoken at international level (4 months).

• Requirements and Conditions for the admission:

1. Certificate of Aalim/Faazil from a Madrasa/Jamea.
2. Knowledge of English equivalent to class 10th.
3. He must be at least 16 years of age on 1st July, 2021.
4. Admission will be based on interview.
5. The students of Department of Ifta of Jamea Tul Hidaya are not entitled for admission in this course. 6. The management of Jamea Tul Hidaya has full privilege and right to make any changes in the procedure of admission to this course.

Those willing to be admitted may go to the Jamea's website (www.jameatulhidaya.org) and get registered by clicking on the link Registration for Admission.

Note: The last date for Registration is 15th October, 2021.

Time for the classes will be 4 pm to 5 pm.

بسم الله الرحمن الرحيمجامعۃ الھدایہ، جے پور میں آن لائن انگلش اسپیکنگ کورس (انگریزی بول پال) کا افتتاحمشہور و معروف دینی...
24/09/2021

بسم الله الرحمن الرحيم
جامعۃ الھدایہ، جے پور میں آن لائن انگلش اسپیکنگ کورس (انگریزی بول پال) کا افتتاح

مشہور و معروف دینی درسگاہ جامعة الہدایہ، جےپور مدارس اسلامیہ میں اپنے منفرد نصاب تعلیم کی وجہ سے الگ شناخت و امتیاز رکھتی ہے، جہاں وقت کے تقاضوں کو مد نظر رکھتے ہوئے نصاب تعلیم کے اندر مناسب و مثبت تبدیلیاں کی جاتی رہی ہیں کہ یہاں بیک وقت علوم دینیہ کے ساتھ ساتھ علوم عصریہ کا حسین امتزاج دیکھنے کو ملتا ہے۔ یہ خدمت الحمد للہ جامعة الہدایہ سن ١٩٨٦ء سے بخوبی انجام دیتا آرہا ہے اور روز بروس ترقی کی راہ پر گامزن ہے۔

• چنانچہ فارغینِ مدارس کے لئے ایک سالہ "انگلش اسپیکنگ کورس" کا افتتاح ہونے جارہا ہے، یہ کورس دو حصوں پر مشتمل ہے:

الف) آٹھ ماہ کا عمومی کورس (ہندوستان میں بولی جانے والی انگریزی کے تناظر میں)
ب) چار ماه کا خصوصی کورس (عالمی ضروریات کے تناظر میں)

لہذا خواہشمند حضرات داخلہ کے لئے جامعہ کی ویب سائٹ (www.jameatulhidaya.org) پر جاکر Registration for Admission پر کلک کرکے اپنا رجسٹریشن کرا سکتے ہیں

• شرائطِ داخلہ:

١- مدرسہ/جامعہ سے عالم یا فاضل کی سند حاصل کی ہو۔

٢- انگریزی کی معلومات دسویں کے مساوی ہو ۔

٣- یکم جولائی کو طالب علم کی عمرکم از ١٦ سال ہو۔

٤- داخلہ انٹرویو کی بنیاد پر ہوگا۔

٥- جامعة الہدایہ کے شعبہ افتاء کے طلبہ اس کورس میں داخلہ کے مجاز نہیں ہوں گے-

٦- انتظامیہ جامعہ کو شرائط داخلہ میں کمی بیشی کا مکمل اختیار ہے ۔

نوٹ: رجسٹریشن کی آخری تاریخ ۱۵ اکتوبر ٢٠٢١ء ہے۔

تعلیم کا وقت دوپہر ٤ بجے سے ٥ بجے تک رہے گا۔

Address

Jamea Tul Hidaya, RJ SH 55, Sumel
Jaipur
302027

Opening Hours

Monday 9am - 1pm
Tuesday 9am - 1pm
Wednesday 9am - 1pm
Thursday 9am - 1pm
Saturday 9am - 1pm
Sunday 9am - 1pm

Telephone

+917851928703

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Jamea Tul Hidaya posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The University

Send a message to Jamea Tul Hidaya:

Share