Government Graduate College Abdul Hakim

Government Graduate College Abdul Hakim Institute for Quality Education

آج مورخہ 05 مئی 2026 کو باقاعدہ طور پہ سیشن 25-2021 کے طلبا و طالبات کو اس پروقار اور شایان شان تقریب کے ذریعے فئیر ویل ...
10/05/2026

آج مورخہ 05 مئی 2026 کو باقاعدہ طور پہ سیشن 25-2021 کے طلبا و طالبات کو اس پروقار اور شایان شان تقریب کے ذریعے فئیر ویل کہنے جارہے ہیں۔ ہماری یہ تقریب فئیرویل کے ساتھ ساتھ ان کے مستقبل کیلئے The Best Wishes Ceremony بھی ہے۔ اس سیشن کے طلبہ نے BS کے پائینئر بیج کے طور پہ جوائین کیا اور تقریباً ساڑھے چار سال میں اک مثالی لیگیسی قائم کی۔
بی ایس پروگرام کے باقاعدہ طور آغاز کا سہرا استاذ محترم پرنسپل پروفیسر محمد جہانگیر طورو صاحب کے سر جاتا ہے ، اگرچہ اس کی ضرورت اور اہمیت کا ادراک پرنسپل پروفیسر طاہر اقبال صاحب کے دور سے ہی ہو چکا تھا۔ اس سے قبل ضلع خانیوال میں بی ایس پروگرامز کا اجرا صرف ضلعی ہیڈ کوارٹر گورنمنٹ سول لائنز کالج خانیوال کی سطح پہ ہو رہا تھا۔ پہلے سیشن میں داخلہ کیلئے بھرپور داخلہ مہم چلائی گئی اور لائیبریری کتب کی خرید کیلئے ہر ٹیچر نے اپنی جیب سے 10,000 ہزار کا کنٹری بیوشن شامل کیا، علاقے کے مختلف شہروں اور قصبوں کا دورہ کیا، اور الحمدللہ شاندار رسپانس ملا۔ اور آج اسی کے پیش نظر ادارہ سے نہ صرف عبدالحکیم بلکہ گرد و نواح قتالپور، کنڈ سرگانہ، سراۓ سدھو، 12 میل، ، تلمبہ، درکھانہ، اروتی، 14 گل آباد، رحمان گڑھ اور دیگر علاقوں کے طلبہ و طالبات فارغ التحصیل ہو رہے ہیں۔ یقیناً اس مکمل عرصہ میں چار میں طلبہ نے مالی اور سفری مشکلات کا سامنا کیا ہوگا، اور آج ان کی محنت رنگ لانے کا وقت آ چکا ہے۔ یہ کامیابی ان کی لگن، صبر اور مستقل مزاجی کا ثمر ہے۔ لیکن محترم جناب پرنسپل صاحب پروفیسر غضنفر علی صاحب، انکی اکیڈمک ٹیم اور ادارہ سے وابستہ سول سوسائٹی کے تمام دوست قابل ستائش ہیں کہ جن کی بدولت ادارہ نے طلبہ کے لیے ریکارڈ اسکالرشپس حاصل کیں، جن میں
1. 40 طلبا و طالبات نے ہونہار اسکالرشپس حاصل کیں۔
2. 16 طلبا و طالبات سی ایم پنجاب لیپ ٹاپ سکیم میں منتخب ہوۓ جن میں سے 8 کو لیپ ٹاپ محترم سی ایم پنجاب مریم نواز صاحبہ کی طرف سے عطا کیے جاچکے ہیں۔
3. میرٹ بیسڈ اسکالرشپس کیلئے 3 طلبا 2025 میں منتخب ہوۓ۔
4. مورہ اسکالرشپس میں 2024 میں 16، 2025 میں 34 اور اب 2026 میں 48 طلبا طالبات منتخب ہوۓ ہیں۔
5. ادارہ نے خصوصی کاوشوں سے اقلیتی طلبہ کیلئے بھی اداروں سے سکالرشپس کا اجرا کرایاہے.

بی ایس پروگرام کے اجرا کے ساتھ اسے کامیابی سے لے کر چلنا اک چیلنج سے کم نہ تھا کیونکہ اس سے قبل یونیورسٹی کے ساتھ اینول سسٹم اور عرصہ دراز سے چلتے اک ہی سلیبس کی سہولت کے سبب کام کرنا کافی سہل تھا۔ تاہم ادارہ کے ہیڈز آف ڈیپارٹمنٹس پروفیسر مظہر حسین، پروفیسر ظفر اقبال، پروفیسر محمد شعیب اور کوارڈینٹرز پروفیسر اسامہ افضل، پروفیسر محمد مبشر اقبال, کنٹرولر امتحانات پروفیسر محمد ناصر, پروفیسر سید شریف الرحمان، پروفیسر نذر عباس، پروفیسر جاوید اقبال, پروفیسر نوید شکور، پروفیسر نوید احمد خان، پروفیسر عدیل فاروق اور پروفیسر فدا حسین کی ٹیم نے باہمی کوارڈینیشن سے اس ٹاسک کا حصول ممکن کیا۔ یہاں پروفیسر اسامہ افضل صاحب کا کردار انتہائی قابل ستائش کہ وہ اس ادارہ سے ٹرانسفر ہونے کے باوجود بھی ادارہ کے یونیورسٹی کے ساتھ جتنے بھی اشوز ہیں انکو بخوبی حل کرانے میں سرگرداں نظر آتے ہیں۔
اس سیشن کے طلبا میں ثنااللہ، زین، قفقاز، شاہ ویز، اللہ دتہ، مدثر، فہد ناصر یہ ایسے طلبا ہیں جو ہمہ وقت ہمارے بازو بنے رہے اور تعلیمی سفر میں جہاں جس مقام پہ ادارہ کو ضرورت ہوئی یہ طلبا پیش پیش نظر آۓ۔ ثنااللہ کالج بی ایس کیلئے اک انتہائی بیش قیمت اثاثہ رہا ہمارے ساتھ بی ایس کے بہت سے امور کو سلجھاتا اور بہتر بناتا رہا۔
اسی طرح شاہ ویز انتہائی لائق بچہ ہے اور مورا سکالرشپ کے حوالہ سے اس کی خدمات قابل تحسین ہیں۔
اس شاندار پروگرام کے انعقاد میں سیشن 26-2022 اور جونئیر بیجز کے طلبا و طالبات نے جس قدر جوش اور جذبہ سے حصہ لیا اور اس تقریب کو کامیاب بنایا انکا ذکر نہ کرنا ناانصافی ہو گی۔ بالخصوص وقاص حیات، مبشر یونس، عبدالمصطفیٰ، ارسلان، نئیر عباس اور انکے ساتھ دیگر طلبا کی محنت نے تقریب کو اپنے سینئرز کے شایان شان بنا دیا ہے۔
اس کے علاوہ طالبات میں سے بھی بچیوں نے مثالی کامیابیاں سمیٹی اور ادارہ کے ڈسپلن کو برقرار رکھنے میں معاون رہیں۔
اس ادارہ نے اپنے وسائل سے بڑھ کر اپنی مدد آپ کے تحت بی ایس پروگرام کیلئے ڈیپارٹمنٹ کی طرف سے جاری کیے گئے NOC کے تحت علاقہ بھر کی خدمت کری ہے لیکن اس وقت ادارہ کو علاقائی اور حکومتی سرپرستی کی اشد ضرورت ہے۔ ادارہ میں موجود انفرا سٹرکچر بی ایس کلاسز کیلئے ناکافی ہے اور ادارہ کو اک بی ایس بلاک اور لائبریری ہال کی ضرورت ہے۔
اس کے علاوہ ادارہ میں دور دراز سے آنے والے طلبا و طالبات پٹرول کی بڑھتی قیمتوں کے پیش نظر مالی اور سفری مشکلات کا شکار ہیں۔ کالج کیلئے Electric Buses علاقہ بھر کے طلبا و طالبات کیلئے حکومت پنجاب کی طرف سے تحفہ سے کم نہ ہو گا۔

والسلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ

-25

Students Attention Plzجیسا کہ حکومتی ہدایات کے مطابق پنجاب بھر میں تمام اسکولوں، کالجوں اور یونیورسٹیوں کو 31 مارچ تک آن...
09/03/2026

Students Attention Plz
جیسا کہ حکومتی ہدایات کے مطابق پنجاب بھر میں تمام اسکولوں، کالجوں اور یونیورسٹیوں کو 31 مارچ تک آن لائن کلاسز پر منتقل کرنے کی ہدایات موصول ہو چکی ہیں۔
لہٰذا تمام طلبہ و طالبات کو مطلع کیا جاتا ہے کہ وہ کالج کے آفیشل واٹس ایپ گروپس سے منسلک رہیں اور وہاں دی جانے والی ہدایات پر عمل کریں تاکہ ان کی تعلیم کو باقاعدگی کے ساتھ جاری رکھنے کے لیے ایک جامع منصوبہ ترتیب دیا جا سکے۔

بسلسلہ انٹرمیڈیٹ ایڈمشن کمپین گورنمنٹ گریجویٹ کالج عبدالحکیم کے فیکلٹی ممبران نے گورنمنٹ ہائی سکول عبدالحکیم کا مورخہ 04...
05/02/2026

بسلسلہ انٹرمیڈیٹ ایڈمشن کمپین گورنمنٹ گریجویٹ کالج عبدالحکیم کے فیکلٹی ممبران نے گورنمنٹ ہائی سکول عبدالحکیم کا مورخہ 04 فروری بروز بدھ وزٹ کیا۔ اس موقع پر جماعت دہم کے طلبہ کو ادارے میں فراہم کی جانے والی معیاری اور کم خرچ تعلیم، نصابی و ہم نصابی سہولیات، ہائر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کے تحت دستیاب سکالرشپس، لیپ ٹاپ سکیم، اعلیٰ تعلیم یافتہ فیکلٹی اور شفاف ٹیسٹ و ایویلوایشن سسٹم کے بارے میں آگاہ کیا گیا۔
اس کے ساتھ ساتھ طلبہ کو میٹرک امتحانات کے فوری بعد منعقد ہونے والے سمر کیمپ میں شرکت کی ترغیب دی گئی، جس میں بغیر کسی فیس اور یونیفارم کی پابندی کے شرکت ممکن ہوگی۔
گورنمنٹ ہائی سکول عبدالحکیم کے پرنسپل جناب یونس کمال صاحب اور سینئر ٹیچر جناب چوہدری محمد الیاس صاحب کے تعاون سے یہ وزٹ مؤثر اور بامقصد رہا






14 اگست تقریب پرچم کشائی و شجر کاری
14/08/2024

14 اگست تقریب پرچم کشائی و شجر کاری

30/04/2024
پروفیسر ڈاکٹر حامدمنظور صاحب کو بہاءالدین زکریا یونیورسٹی ٹیچرز ایسوسی ایشن (بزوٹا) کے صدر منتخب ہونے پہ ڈھیروں مبارک با...
22/02/2024

پروفیسر ڈاکٹر حامدمنظور صاحب کو بہاءالدین زکریا یونیورسٹی ٹیچرز ایسوسی ایشن (بزوٹا) کے صدر منتخب ہونے پہ ڈھیروں مبارک باد
پروفیسر ڈاکٹر حامد منظور صاحب کالج کی بی ایس کی یونیورسٹی کے ساتھ ایفیلی ایشن اور دیگر یونیورسٹی لیول مسائل حل کرنے کیلئے ہمیشہ آگے بڑھ کے تعاون کرتے ہیں
امید ہے بزوٹا صدر کی حیثیئت سے کالج کیلئے ڈاکٹر صاحب کا تعاون مزید موثر ہوگا

Thanks Muhammad Abid Saeed Khan  for delivering productive session here
21/11/2023

Thanks Muhammad Abid Saeed Khan for delivering productive session here

اپنے شہر عبدالحکیم میں پے بیک کا ایک دن

پریس کلب رجسٹرڈ عبدالحکیم(بھائی خرم مہروی، بھائی راشد چوہدری) اور پرنسپل گورنمنٹ گریجویٹ کالج عبدالحکیم پروفیسر غضنفر محبوبی صاحب کا مشکور ہوں کہ انہوں نے ایک باوقار سیمینار کا انعقاد کیا۔ میں نے بی ایس کے طلباء اور دیگر شرکاء کے ساتھ "کیرئیر کا انتخاب اور آپکی شخصیت کی قسم" کے موضوع پر گفتگو کی۔
اسی کالج میں بطور لیکچرار انگریزی میں نے پانچ سال خدمات سرانجام دیں۔ اپنے شہر، اپنے کالج اور اپنے شہر کے بیٹے اور بیٹیوں کی زندگی میں کچھ ویلیو ایڈ کرنے کی کاوش کو اللہ کریم قبول فرمائے۔

Muhammad Abid Saeed
Trainer|Coach|Consultant

▪︎ Founder & CEO
EvolvX Pvt Ltd
'evolve to excel '

▪︎Founder & CEO
SEERAH STUDIO Pvt Ltd
'towards احسن تقویم'

Programs:
1-MBTI Powered Personality Type Assessment for:
i-Career Selection
ii-Parenting
iii-Relationships
iv-Leadership
v-Team Building
vi-Teaching & Learning
vii-Husband-Wife Relationship
viii-Management
ix-Decision Making
x-Sales & Marketing
xi-Communication
xii-Effective Coaching
xiii-Conflict Management
xiv-Creativity & Innovation
xv-Accounts & Finance
2-Prophetic Model of Success
3-Leadership
4-Soft Skills
5-Super Learning Skills
6-Emotional Intelligence
7-Power of Body Language
8-Neuroplasticity; The Science of Success

Service Modes:
-One-On-One Coaching
-Group Coaching
-TNA Based Trainings
-Seminars
-(Paid & Free)
-Online, On site, Off site, Hybrid

MILESTONES:
-20+ Years of Result Driven Services
-Serving Public Sector, Private Sector & MNCs Across Pakistan & Abroad.
-Featured on Radio & TV
-10,000+ Alumni
-500+ Sessions
-50+ Awards

Follow Us:
https://www.facebook.com/abidkhanmaksu?mibextid=ZbWKwL
YouTube
Twitter
Instagram
LinkedIn
Snackvideo
Titok
Fivver
Website
Contact: 03004409959
Email: [email protected]

Welcome Sir Muhammad Aabid Saeed Sb.
20/11/2023

Welcome Sir Muhammad Aabid Saeed Sb.

Address

Near Bypass
Abdul Hakim
58180

Opening Hours

Monday 07:30 - 16:00
Tuesday 07:30 - 16:00
Wednesday 07:30 - 16:00
Thursday 07:30 - 16:00
Friday 07:30 - 00:45
Saturday 07:30 - 16:00

Telephone

+923336235962

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Government Graduate College Abdul Hakim posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The University

Send a message to Government Graduate College Abdul Hakim:

Share