30/09/2026
ہماری نوجوان نسل، ہماری کمیونٹی کی امید!
گورنمنٹ الائیڈ ہیلتھ پروفیشنل ٹیچنگ انسٹیٹیوٹ باغ میں طلبہ و طالبات کے لیے CPR، Basic Life Support (BLS) اور Bleeding Control سمیت بنیادی Life-Saving Techniques کی عملی تربیتی نشست کا انعقاد کیا گیا۔
اس اہم اور مفید سرگرمی کے لیے ہم پاکستان لائف سیور پروگرام، آزاد کشمیر کے ریجنل ہیڈ ڈاکٹر سہیل احمد راجہ، پلمونالوجسٹ، ہیڈ آف ڈیپارٹمنٹ، عباس انسٹیٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز (AIMS) مظفرآباد اور ان کی پوری ٹیم کے تہہ دل سے شکر گزار ہیں، جنہوں نے ہمارے ادارے میں تشریف لا کر طلبہ و طالبات کو ہنگامی حالات میں فوری اور مؤثر طبی امداد فراہم کرنے کی عملی تربیت دی۔
اس موقع پر پاکستان لائف سیور پروگرام اور گورنمنٹ الائیڈ ہیلتھ پروفیشنل ٹیچنگ انسٹیٹیوٹ باغ کے مابین ایک اہم مفاہمتی یادداشت (MoU) پر دستخط بھی کیے گئے۔ یہ MoU ڈاکٹر سہیل احمد راجہ اور پرنسپل گورنمنٹ الائیڈ ہیلتھ پروفیشنل ٹیچنگ انسٹیٹیوٹ باغ، راجہ جاوید اکبر صاحب کے مابین طے پایا۔
اس باہمی تعاون کا مقصد طلبہ و طالبات اور کمیونٹی کو ہنگامی حالات سے مؤثر انداز میں نمٹنے، بروقت ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے اور قیمتی انسانی جانیں بچانے کے لیے ضروری عملی مہارتوں سے آراستہ کرنا ہے۔
یہ اقدام اس عزم کی عکاسی کرتا ہے کہ ہمارے نوجوان صرف علم اور پیشہ ورانہ ہنر ہی نہیں بلکہ انسانی جان بچانے کی صلاحیت سے بھی آراستہ ہوں۔