IUB _Edu_Confession

IUB _Edu_Confession • Educationist
• Department of Education
• The Islamia University Of Bahawalpur

تیری رحمتوں کے دیار میں تیرے بادلوں کو پتا نہیںابھی آگ سرد ہوئی نہیں ابھی اِک الاؤ جلا نہیںمیری بزمِ دِل تو اُجڑ چُکی، م...
11/08/2025

تیری رحمتوں کے دیار میں تیرے بادلوں کو پتا نہیں
ابھی آگ سرد ہوئی نہیں ابھی اِک الاؤ جلا نہیں

میری بزمِ دِل تو اُجڑ چُکی، مِرا فرشِ جاں تو سِمٹ چُکا
سبھی جا چُکے مِرے ہم نشِیں مگر ایک شخص گیا نہیں

در و بام سب نے سجا لیے، سبھی رَوشنی میں نہا لیے
مِری اُنگلِیاں بھی جھُلس گئیں مگر اِک چراغ جلا نہیں

غمِ زِندگی! تِری راہ میں، شبِ آرزُو! تِری چاہ میں
جو اُجڑ گیا وہ بسا نہیں، جو بِچھڑ گیا وہ مِلا نہیں

جو دِل و نظر کا سُرُور تھا میرے پاس رہ کے بھی دُور تھا
وہی ایک گُلاب اُمید کا میری شاخِ جاں پہ کھِلا نہیں

پسِ کارواں سرِ رہگُزر میں شِکستہ پا ہُوں تو اِس لیے
کہ قدم تو سب سے مِلا لیے میرا دل کِسی سے مِلا نہیں

میرا ہمسفر جو عجِیب ہے تو عجِیب تر ہُوں مَیں آپ بھی
مُجھے منزِلوں کی خبر نہیں، اُسے راستوں کا پتانہیں

یہاں کسی کو بھی کچھ حسب آرزو نہ ملاکسی کو ہم نہ ملے اور ہم کو تو نہ ملاغزال اشک سر صبح دوب مژگاں پرکب آنکھ اپنی کھلی اور...
02/08/2025

یہاں کسی کو بھی کچھ حسب آرزو نہ ملا
کسی کو ہم نہ ملے اور ہم کو تو نہ ملا

غزال اشک سر صبح دوب مژگاں پر
کب آنکھ اپنی کھلی اور لہو لہو نہ ملا

چمکتے چاند بھی تھے شہر شب کے ایواں میں
نگار غم سا مگر کوئی شمع رو نہ ملا

انہی کی رمز چلی ہے گلی گلی میں یہاں
جنہیں ادھر سے کبھی اذن گفتگو نہ ملا

پھر آج مے کدۂ دل سے لوٹ آئے ہیں
پھر آج ہم کو ٹھکانے کا ہم سبو نہ ملا

تجھ کو خبر ہوئی نہ زمانہ سمجھ سکا ہم چپکے چپکے تجھ پر کئ بار مر گئے
30/07/2025

تجھ کو خبر ہوئی نہ زمانہ سمجھ سکا
ہم چپکے چپکے تجھ پر کئ بار مر گئے

امتحانوں میں قید ہے اب زندگی کہیںملے گی مہلت کبھی تو ہم بھی  جی لیں گے 🥀
22/07/2025

امتحانوں میں قید ہے اب زندگی کہیں
ملے گی مہلت کبھی تو ہم بھی جی لیں گے 🥀

ادھورے خوابوں کا قبرستان ہے یہیہاں قصے چھپے ہیں ایک دور حیات کے "
21/07/2025

ادھورے خوابوں کا قبرستان ہے یہ
یہاں قصے چھپے ہیں ایک دور حیات کے "

مری زندگی تو فراق ہے وہ ازل سے دل میں مکیں سہیوہ نگاہ شوق سے دور ہیں رگ جاں سے لاکھ قریں سہیہمیں جان دینی ہے ایک دن وہ ک...
20/07/2025

مری زندگی تو فراق ہے وہ ازل سے دل میں مکیں سہی
وہ نگاہ شوق سے دور ہیں رگ جاں سے لاکھ قریں سہی

ہمیں جان دینی ہے ایک دن وہ کسی طرح وہ کہیں سہی
ہمیں آپ کھینچے دار پر جو نہیں کوئی تو ہمیں سہی

غم زندگی سے فرار کیا یہ سکون کیوں یہ قرار کیا
غم زندگی بھی ہے زندگی جو نہیں خوشی تو نہیں سہی

سر طور ہو سر حشر ہو ہمیں انتظار قبول ہے
وہ کبھی ملیں وہ کہیں ملیں وہ کبھی سہی وہ کہیں سہی

نہ ہو ان پہ جو مرا بس نہیں کہ یہ عاشقی ہے ہوس نہیں
میں انہیں کا تھا میں انہیں کا ہوں وہ مرے نہیں تو نہیں سہی

مجھے بیٹھنے کی جگہ ملے مری آرزو کا بھرم رہے
تری انجمن میں اگر نہیں تری انجمن کے قریں سہی

ترے واسطے ہے یہ وقف سر رہے تا ابد ترا سنگ در
کوئی سجدہ ریز نہ ہو سکے تو نہ ہو مری ہی جبیں سہی

مری زندگی کا نقیب ہے نہیں دور مجھ سے قریب ہے
مجھے اس کا غم تو نصیب ہے وہ اگر نہیں تو نہیں سہی

جو ہو فیصلہ وہ سنائیے اسے حشر پر نہ اٹھائیے
جو کریں گے آپ ستم وہاں وہ ابھی سہی وہ یہیں سہی

اسے دیکھنے کی جو لو لگی تو نصیرؔ دیکھ ہی لیں گے ہم
وہ ہزار آنکھ سے دور ہو وہ ہزار پردہ نشیں سہی

19/07/2025

سورت یوسف ہمیںیہ سیکھاتی ہے کہ :اللہ تمہیں انہی لوگوں کے سامنے دوبارہ کھڑا کرے گا جنہوں نے تمہیں توڑا تھا۔ مگر اس وقت تم...
18/05/2025

سورت یوسف ہمیں
یہ سیکھاتی ہے کہ :
اللہ تمہیں انہی لوگوں کے سامنے دوبارہ کھڑا کرے گا جنہوں نے تمہیں توڑا تھا۔ مگر اس وقت تمہارا مقام اور معیار الگ ہوگا ۔"
دعائیں رد نہیں ہوتی محفوظ کر لی جاتی ہیں"

07/05/2025

Address

Bagdad_Ul_Jadid Campus Bahawalpur, Pakistan
Bahawalpur
63100

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when IUB _Edu_Confession posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share