Department of Urdu

Department of Urdu Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Department of Urdu, Bahawalpur.

Department of Urdu The Islamia University Of Bahawalpur (Baghdad Campus) Possess one biannual research journal named; MATAN(متن), one Quarterly Newspaper named; TARJUMAN (ترجمان) and an individual library.

06/01/2026
08/12/2025
08/12/2025
08/12/2025

پی آر او نمبر478/25 مؤرخہ 07.12.2025
ڈائریکٹوریٹ آف پبلک ریلیشنز اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور
شعبہ اردو و اقبالیات اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور میں فیض ادبی میلے کا تیسرا متوازی سیشن "کتابوں کا جہاں" کمیٹی روم، وائس چانسلر سیکرٹریٹ عباسیہ کیمپس میں منعقد ہوا، جس میں کلیاتِ فراق گورکھپوری مرتبہ از ڈاکٹر تقی عابدی اور اب اچھوت بولے گا خلیل کنبھار پر گفتگو کی گئی۔ مجلسِ صدارت شوکت اشفاق (صحافی، کالم نگار، دانشور ملتان) اور ڈاکٹر روبینہ ترین (سابق چیئرپرسن شعبہ اردو، زکریا یونیورسٹی ملتان) نے کی، جبکہ مہمانانِ خصوصی میں ڈاکٹر تقی عابدی (محقق، دانشور، ماہرِ فیض کینیڈا) اور خلیل کنبھار (شاعر، کالم نگار، دانشورتھرپارکر، سندھ) شامل تھے۔ شرکائے گفتگو میں ڈاکٹر روبینہ رفیق، ڈاکٹر ممتاز کلیانی، ڈاکٹر زوار حسین شاہ، ڈاکٹر شوکت نعیم قادری، ڈاکٹر الیاس کبیر، ڈاکٹر مظہر عباس اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور ، لیاقت جعفری اور علی نقوی شامل تھے، جبکہ نظامت کے فرائض ڈاکٹر واصف اقبال صدیقی نے انجام دیے۔ یہ ادبی نشست علمی مکالمے، تنقیدی بصیرت اور فکری ہم آہنگی کے اعتبار سے فیض ادبی میلے کا ایک بھرپور اور یادگار حصہ ثابت ہوئی۔

فیض ادبی میلہ سیزن4 کے(یادگاری) سوونیرز مہمانوں کو پیش کیے  گے.
06/12/2025

فیض ادبی میلہ سیزن4 کے(یادگاری) سوونیرز مہمانوں کو پیش کیے گے.

کہیں سخن کا چراغ، کہیں فن کی مہک  فیض ادبی میلہ  سیزن4 ،2025ء کی یادگار لمحاتی تصویریں۔
05/12/2025

کہیں سخن کا چراغ، کہیں فن کی مہک فیض ادبی میلہ سیزن4 ،2025ء کی یادگار لمحاتی تصویریں۔

فیض ادبی میلہ سیزن4 میں مہمانوں کی آمد
05/12/2025

فیض ادبی میلہ سیزن4 میں مہمانوں کی آمد

05/12/2025
فیض ادبی میلے کا چوتھا سیشن شعر و نغمہ  ذکر اس پری وش کا  شاعری، موسیقی اور علاقائی ثقافت کے حسین امتزاج کے ساتھ ایک دل ...
05/12/2025

فیض ادبی میلے کا چوتھا سیشن شعر و نغمہ ذکر اس پری وش کا شاعری، موسیقی اور علاقائی ثقافت کے حسین امتزاج کے ساتھ ایک دل نشین اور یادگار محفل کی صورت میں منعقد ہوا۔ اس سیشن کی صدارت معروف شاعر اور ناول نگار ڈاکٹر وحید احمد نے کی جبکہ مہمان خصوصی کے طور پر نام ور ادیب رفعت عباس شریک ہوئے۔ چولستانی موسیقی کی روایتی خوشبو آڈو بھگت کی دلکش آواز نے محفل میں بکھیر دی اور جھومر کلچرل سوسائٹی نے اپنے مقامی رقص سے اس نشست کو ثقافتی رنگوں کی بھرپور نمائندگی عطا کی۔
اس سیشن کی نظامت ڈاکٹر واصف اقبال صدیقی اور ڈاکٹر اظہر کلیانی نے نہایت سلیقے، حسن ترتیب اور ادبی وقار کے ساتھ انجام دی جس سے محفل کی روانی اور دل کشی میں مزید اضافہ ہوا۔ شعرائے کرام نے اپنے خوبصورت کلام سے محفل کو روشن کیا اور سامعین نے ہر ہر شعر پر گرمجوشی سے داد دی۔
وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد کامران کی اس ادبی اور ثقافتی محفل میں شرکت اس کے وقار میں اہم اضافہ ثابت ہوئی۔ انہوں نے دور دراز سے آنے والے مہمانوں کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ فیض ادبی میلہ اس خطے کی ادبی شناخت اور ثقافتی روایت کا روشن حوالہ ہے جو نئی نسل میں فکری اور جمالیاتی شعور کو پروان چڑھاتا ہے۔
یوں یہ شام شعر و نغمہ اور ثقافتی رقص کی دل آویز فضاؤں کے ساتھ ایک خوبصورت تاثر چھوڑتے ہوئے اختتام پذیر ہوئی۔

فیض ادبی میلے کا اختتامی سیشن ’’دل من، مسافر من‘‘ اپنے وقار، فکری گہرائی اور علمی جمالیات کے اعتبار سے ایک یادگار ادبی ن...
05/12/2025

فیض ادبی میلے کا اختتامی سیشن ’’دل من، مسافر من‘‘ اپنے وقار، فکری گہرائی اور علمی جمالیات کے اعتبار سے ایک یادگار ادبی نشست ثابت ہوا۔ مجلسِ صدارت میں ڈاکٹر روبینہ ترین (سابق چیئرپرسن شعبہ اردو، زکریا یونیورسٹی ملتان)، جامی چانڈیو (نقاد، دانشور، سماجی ایکٹیوسٹ، حیدرآباد سندھ)، ڈاکٹر وحید احمد (شاعر و ناول نگار، اسلام آباد), رانا محبوب اختر (ادیب، کالم نگار، دانشور، لاہور) اور گل نوخیز اختر شامل تھے۔ اس نشست کی نظامت نہایت خوب صورتی، متانت اور ادبی وقار کے ساتھ ڈاکٹر واصف اقبال صدیقی (شعبہ اردو و اقبالیات) نے انجام دی۔
سیشن کے دوران تمام مندوبین نے فیض ادبی میلے کے حوالے سے اپنے بھرپور تاثرات پیش کیے۔ مقررین نے اس بات پر اتفاق کیا کہ یہ میلہ نہ صرف ادبی تجربات و افکار کو ایک پلیٹ فارم فراہم کرتا ہے بلکہ نوجوان نسل میں فکری بیداری، تخلیقی حوصلہ افزائی اور سماجی آگہی کے نئے زاویے بھی روشن کرتا ہے۔ گفتگو کے دوران اس بات کا بھی اعتراف کیا گیا کہ میلے نے روایت، ثقافت اور جدید فکری رجحانات کو نہایت خوب صورتی سے یکجا کیا ہے۔
اختتامی خطاب میں پروفیسر ڈاکٹر سید عامر سہیل (چیرمین شعبہ اردو و اقبالیات و ڈین فیکلٹی آف آرٹس) نے فیض ادبی میلے کے مقاصد، اس کے علمی و سماجی اثرات اور ادبی مکالمے کے فروغ میں اس کے کردار پر تفصیلی روشنی ڈالی۔ انہوں نے کہا کہ یہ میلہ اظہارِ خیال کی آزادی، فکری سرمے اور تخلیقی روایت کے فروغ کی علامت ہے۔ آخر میں انہوں نے تمام مہمانوں، مندوبین، اساتذہ، طلبہ اور شرکا کی آمد کا صمیمِ قلب سے شکریہ ادا کرتے ہوئے اس روایت کے مزید فروغ کی امید ظاہر کی۔

Address

Bahawalpur

Opening Hours

Monday 09:00 - 17:00
Tuesday 09:00 - 17:00
Wednesday 09:00 - 17:00
Thursday 09:00 - 17:00
Friday 09:00 - 17:00

Telephone

+92629255475

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Department of Urdu posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The University

Send a message to Department of Urdu:

Share