University Of Science and Technology Main Campus Bannu

University Of Science and Technology Main Campus Bannu University of Science and Technology Bannu

انٹرنیشنل کانگریس آن ایڈوانسڈ اینڈ سسٹین ایبل پلانٹ سائنسز، ایگرو بائیو ڈائیورسٹی اینڈ ہیومن ہیلتھ (ICASPSABHH-2026)” کا...
19/05/2026

انٹرنیشنل کانگریس آن ایڈوانسڈ اینڈ سسٹین ایبل پلانٹ سائنسز، ایگرو بائیو ڈائیورسٹی اینڈ ہیومن ہیلتھ (ICASPSABHH-2026)” کا آن لائن انعقاد کیا جا رہا ہے۔
​اس کانگریس کی انتظامی کمیٹی میں یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی بنوں کی نمائندگی ڈاکٹر سحرون خان کر رہے ہیں۔ سہرون خان اس وقت ڈائریکٹر الائیڈ ہیلتھ سائنسز کے طور پر اپنی خدمات انجام دے رہے ہیں۔ تمام طلبہ، محققین اور اساتذۂ کرام کو اس عالمی کانگریس میں شرکت کی دعوت دی جاتی ہے تاکہ وہ نباتاتی علوم، زرعی حیاتیاتی تنوع اور انسانی صحت سے متعلق جدید تحقیق اور علمی مباحث سے استفادہ حاصل کر سکیں​۔

Applications are now open for USAT for admissions to undergraduate programmes in Pakistani universities.Apply online at:...
19/05/2026

Applications are now open for USAT for admissions to undergraduate programmes in Pakistani universities.

Apply online at: etc.hec.gov.pk
For assistance: onlinehelp.hec.gov.pk

ہائر ایجوکیشن کمیشن کاMS/Phil/PhDکیلئے اسپیشل ٹیسٹ کا انعقاد
18/05/2026

ہائر ایجوکیشن کمیشن کا
MS/Phil/PhD
کیلئے اسپیشل ٹیسٹ کا انعقاد

یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی بنوں کے ہونہار اسکالر محمد وسیب خان (Muhammad Waseeb Khan) نے اپنی  ایم فل ( M.Phil Bo...
18/05/2026

یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی بنوں کے ہونہار اسکالر محمد وسیب خان (Muhammad Waseeb Khan) نے اپنی ایم فل ( M.Phil Botany) کی ڈگری کامیابی کے ساتھ مکمل کر لی ہے۔
​اس شاندار کامیابی پر اسکالر محمد وسیب خان نے اپنے دلی جذبات اور شکریہ کا اظہار ان الفاظ میں کیا ہے:

​"میں اپنے معزز سپروائزر Dr. Muhammad Mudasar Aslam کا دل کی گہرائیوں سے شکر گزار ہوں جن کی رہنمائی، حوصلہ افزائی اور مسلسل تعاون میرے اس تعلیمی سفر میں میرے لیے مشعلِ راہ رہے۔
​میں اپنے ایکسٹرنل ایگزامینر Dr. Adam Khan کا بھی تہہ دل سے مشکور ہوں جنہوں نے اپنی پیشہ ورانہ جانچ اور قیمتی آراء سے میری رہنمائی فرمائی۔
​اس کے ساتھ ہی، میں Dr. Nadia کا خصوصی شکریہ ادا کرتا ہوں جن کی سرپرستی اور تعاون ہمیشہ میرے لیے باعثِ حوصلہ رہا۔"​
​یونیورسٹی انتظامیہ، فیکلٹی اور تمام شعبہ جات کی جانب سے اسکالر محمد وسیب خان کو اس شاندار سنگِ میل کو عبور کرنے پر دل کی گہرائیوں سے مبارکباد اور ان کے روشن مستقبل کے لیے نیک تمنائیں!

یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی بنوں میں فال 2026 کے تحت ایم ایس، ایم فل اور پی ایچ ڈی پروگرامز میں داخلہ لینے کے خواہ...
17/05/2026

یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی بنوں میں فال 2026 کے تحت ایم ایس، ایم فل اور پی ایچ ڈی پروگرامز میں داخلہ لینے کے خواہشمند طلباء و طالبات کو مطلع کیا جاتا ہے کہ ہائر ایجوکیشن کمیشن (ایچ ای سی) نے ہائر ایجوکیشن ایپٹیٹیوڈ ٹیسٹ (HAT) کا اعلان کر دیا ہے۔ جامعہ میں مذکورہ اعلیٰ تعلیمی ڈگری پروگرامز میں داخلے کے امیدواروں کے لیے اس ٹیسٹ میں شرکت لازمی شرط ہے۔ رجسٹریشن کے لیے طلباء ایچ ای سی کے آن لائن پورٹل http://etc.hec.gov.pk کا وزٹ کر سکتے ہیں۔ اپلائی کرنے کی آخری تاریخ 7 جون 2026 مقرر کی گئی ہے، جبکہ یہ ٹیسٹ 5 جولائی 2026 کو منعقد ہوگا۔ کسی بھی قسم کی شکایت یا مزید رہنمائی کے لیے onlinehelp.hec.gov.pk پر رابطہ کیا جا سکتا ہے۔
امیدواروں کو ہدایت کی جاتی ہے کہ وہ داخلے کے عمل میں کسی بھی قسم کی دشواری سے بچنے کے لیے آخری تاریخ سے قبل اپنی آن لائن رجسٹریشن لازمی مکمل کر لیں۔

Study in Saudi Arabia – International Scholarship OpportunityThe Higher Education Commission (HEC) Pakistan has shared a...
16/05/2026

Study in Saudi Arabia – International Scholarship Opportunity

The Higher Education Commission (HEC) Pakistan has shared an important opportunity for Pakistani students and faculty members regarding higher education in the Kingdom of Saudi Arabia.

According to the Ministry of Foreign Affairs communication, the Kingdom of Saudi Arabia has opened registrations for international students through the “Study in Saudi” platform from 19 April 2026.

Students and scholars from Pakistan can now apply for a wide range of academic opportunities in Saudi universities through the official portal:

https://studyinsaudi.sa/en

The Higher Education Commission and University of Peshawar encourage students, researchers, and faculty members to avail this valuable opportunity for international academic exposure, scholarships, and collaborative learning experiences.

Interested applicants are advised to visit the official portal for eligibility criteria, available programs, and application procedures.

Planning to pursue an undergraduate LLB degree? Register now for the HEC Law Admission Test (LAT), mandatory for admissi...
16/05/2026

Planning to pursue an undergraduate LLB degree?

Register now for the HEC Law Admission Test (LAT), mandatory for admission to undergraduate law programmes across Pakistan.

Last date to apply: May 25, 2026
Test date: June 21, 2026

Apply online at: etc.hec.gov.pk

For complaints and support, visit: onlinehelp.hec.gov.pk

اوو خیر دائی، ڈیرہ مہربانی
16/05/2026

اوو خیر دائی، ڈیرہ مہربانی

ایل ایل بی پروگرام فال 2026 میں داخلہ لینے کے خواہشمند طلبہ کے لیے اہم اعلانــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ...
16/05/2026

ایل ایل بی پروگرام فال 2026 میں داخلہ لینے کے خواہشمند طلبہ کے لیے اہم اعلان
ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ

یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی بنوں میں ایل ایل بی پروگرام (فال 2026) میں داخلہ لینے کے خواہشمند تمام طلبہ کو مطلع کیا جاتا ہے کہ پاکستان کی تمام سرکاری و نجی جامعات اور لاء کالجز میں داخلے کے لیے ہائر ایجوکیشن کمیشن کے زیرِ اہتمام منعقد ہونے والا لا ایڈمیشن ٹیسٹ پاس کرنا لازمی ہے۔

ہائر ایجوکیشن کمیشن کے ایجوکیشن ٹیسٹنگ کونسل کی جانب سے جاری کردہ ٹیسٹ کیلنڈر 2026 کے مطابق لا ایڈمیشن ٹیسٹ سال کے مختلف اوقات میں منعقد کیا جائے گا۔ تمام طلبہ سے گزارش ہے کہ مقررہ تاریخوں کے اندر اپنی رجسٹریشن مکمل کریں اور بروقت تیاری کا آغاز کریں۔

یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی بنوں میں ایل ایل بی پروگرام میں داخلہ لینے کے خواہشمند امیدواروں کو ہدایت کی جاتی ہے کہ لا ایڈمیشن ٹیسٹ کے لیے بروقت درخواست جمع کروائیں اور آخری تاریخ کا انتظار نہ کریں۔

مزید معلومات، داخلہ شیڈول، اہلیت کے معیار، اور آن لائن درخواست سے متعلق اعلانات جلد جاری کیے جائیں گے
طلبہ کو مطلع کیا جاتا ہے کہ
Higher Education Commission کے زیرِ اہتمام ہونے والے Law Admission Test (LAT) کے لیے اپلائی کرنے کی آخری تاریخ 25 مئی 2026 ہے جبکہ ٹیسٹ 21 جون 2026 کو منعقد ہوگا۔۔

پروفیسر ڈاکٹر محمد جہانزیب خان، وائس چانسلر یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی بنوں، نے اسلام آباد میں منعقدہ 55ویں وائس ...
12/05/2026

پروفیسر ڈاکٹر محمد جہانزیب خان، وائس چانسلر یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی بنوں، نے اسلام آباد میں منعقدہ 55ویں وائس چانسلرز کمیٹی اجلاس سے خطاب کیا۔ اس اجلاس میں پاکستان بھر سے جامعات کے وائس چانسلرز اور تعلیمی قائدین نے شرکت کی، جہاں اعلیٰ تعلیم، تحقیق، جدت اور تعلیمی ترقی سے متعلق اہم چیلنجز اور مستقبل کی حکمت عملیوں پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

اپنے خطاب کے دوران پروفیسر ڈاکٹر محمد جہانزیب خان نے جامعات میں معیاری تعلیم، تحقیقی تعاون اور ٹیکنالوجی کی ترقی کی اہمیت پر زور دیا۔ انہوں نے یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی بنوں سمیت دیگر سرکاری جامعات کو درپیش مالی مشکلات کی طرف بھی توجہ مبذول کرائی اور اس امر پر زور دیا کہ تعلیمی و تحقیقی معیار کو برقرار رکھنے کے لیے پائیدار مالی معاونت اور ادارہ جاتی سپورٹ ناگزیر ہے۔

Black Day 😔
10/05/2026

Black Day 😔

Address

University Of Science And Technology, Bannu
Bannu Cantonment
28100

Opening Hours

Monday 07:00 - 17:00
Tuesday 07:00 - 17:00
Wednesday 07:00 - 17:00
Thursday 07:00 - 17:00
Friday 07:00 - 17:00

Telephone

+923000000000

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when University Of Science and Technology Main Campus Bannu posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The University

Send a message to University Of Science and Technology Main Campus Bannu:

Share