22/11/2025
۔*تاج کالج آف نرسنگ اینڈ الائیڈ ہیلتھ سائنسز بنوں طغل خیل کی شاندار کامیابی*
**صوبہ بھر میں دو نمایاں اعزازات اپنے نام کر لیں*
تاج کالج آف نرسنگ اینڈ الائیڈ ہیلتھ سائنسز بنوں طغل خیل کے طلباء نے بی ایس نرسنگ کے حالیہ نتائج میں غیر معمولی کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے صوبہ خیبر پختونخوا میں دوسری، ضلع بنوں میں پہلی اور جنوبی اضلاع میں دوسری پوزیشنیں حاصل کرکے اپنے ادارے کا نام روشن کر دیا ہے۔
نتائج کے مطابق بی ایس نرسنگ فرسٹ سمسٹر میں حمزہ صالح ولد امیر فاروق نے شاندار 3.92 سی جی پی اے کے ساتھ صوبہ خیبر پختونخوا میں دوسری جبکہ ضلع بنوں میں پہلی پوزیشن حاصل کی۔
اسی طرح کالج کے ایک اور ہونہار طالب علم اسد اللہ ولد نائب اللہ خان نے بی ایس نرسنگ فسٹ سمسٹر میں 3.88 سی جی پی اے کیساتھ کوہاٹ ریجن (جنوبی اضلاع) میں دوسری پوزیشن اپنے نام کرکے ادارے کی کامیابیوں میں مزید اضافہ کیا۔
اس شاندار کامیابی پر دونوں طلباء نے اپنے اساتذہ کی شبانہ روز محنت، بہترین رہنمائی اور والدین کی دعاؤں کو اپنی کامیابی کا بنیادی سبب قرار دیا۔
تاج کالج آف نرسنگ اینڈ الائیڈ ہیلتھ سائنسز بنوں طغل خیل کی یہ نمایاں کارکردگی نہ صرف ادارے کے معیارِ تعلیم کی گواہی ہے بلکہ علاقے کے طلباء کے لئے ایک روشن مثال بھی ہے۔