Department of Computer Science UST, Bannu

Department of Computer Science UST, Bannu Welcome to the official page of the Institute of Computer Science & IT, UST Bannu, a hub of innovation, technology, and academic excellence.

Follow us for the latest updates, student activities, research highlights, and important announcements.

03/06/2026
02/06/2026

تمام متعلقہ طلبہ و طالبات اور دیگر متعلقہ افراد کو مطلع کیا جاتا ہے کہ ضلع شمالی وزیرستان میں امن و امان کی موجودہ صورتحال کے پیشِ نظر، یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی بنوں سے الحاق شدہ کالجوں میں ADA، ADS، ADE اور B.Ed کے وہ امتحانات جو 3 جون 2026 سے شروع ہونے والے تھے، ان کے 3، 4 اور 5 جون 2026 کے پرچے صرف میرعلی کے امتحانی مراکز میں مؤخر کیے جاتے ہیں۔ مؤخر شدہ پرچوں کے نئے شیڈول کا اعلان بعد ازاں کیا جائے گا۔ تاہم 8 جون 2026 کا مقررہ پرچہ اور اس کے بعد ہونے والے تمام امتحانات پہلے سے جاری کردہ شیڈول کے مطابق منعقد ہوں گے۔ واضح رہے کہ یہ فیصلہ صرف میرعلی، ضلع شمالی وزیرستان کے امتحانی مراکز کے لیے نافذ العمل ہوگا۔

کنٹرولر امتحانات

یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی بنوں کے شعبۂ ریاضی و شماریاتی علوم میں ہاشم خان، بلال احمد اور احسان اللہ کا تھیسس دف...
02/06/2026

یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی بنوں کے شعبۂ ریاضی و شماریاتی علوم میں ہاشم خان، بلال احمد اور احسان اللہ کا تھیسس دفاع کامیابی کے ساتھ منعقد ہوا۔ ان طلبہ نے ڈاکٹر محمد ابرار کی نگرانی میں اپنی تحقیقی کاوشوں کا کامیاب دفاع پیش کیا۔ اس موقع پر بیرونی ممتحن ڈاکٹر جواد علی، اسسٹنٹ پروفیسر، کوہاٹ یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی نے طلبہ کے تحقیقی کام کا جائزہ لیا اور اپنی علمی آراء پیش کیں۔

تھیسس دفاع کے موقع پر شعبۂ ریاضی و شماریاتی علوم کے چیئرمین ڈاکٹر حبیب نواز اور ڈاکٹر یونس خان بھی موجود تھے۔ انہوں نے طلبہ کی حوصلہ افزائی کی اور اپنی قیمتی تجاویز اور آراء سے علمی و تحقیقی ماحول کو مزید مؤثر اور بامقصد بنایا۔

یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی بنوں کے شعبۂ نباتیات کے طالبِ علم محاذ اللہ نے کامیابی کے ساتھ اپنے ایم فل تحقیقی مقال...
01/06/2026

یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی بنوں کے شعبۂ نباتیات کے طالبِ علم محاذ اللہ نے کامیابی کے ساتھ اپنے ایم فل تحقیقی مقالے کا دفاع مکمل کر لیا۔

اس اہم علمی کامیابی پر محاذ اللہ کو دلی مبارکباد پیش کی جاتی ہے۔ یہ کامیابی ان کی محنت، لگن اور علمی جستجو کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ اس موقع پر ان کے معزز نگرانِ تحقیق ڈاکٹر محمد مدثر کو بھی خراجِ تحسین پیش کیا جاتا ہے، جن کی مخلصانہ رہنمائی، مسلسل حوصلہ افزائی اور قیمتی علمی معاونت نے اس تحقیقی سفر کو کامیابی سے ہمکنار کرنے میں اہم کردار ادا کیا۔

ہم بیرونی ممتحن ڈاکٹر نور الحق قریشی کے بھی تہہ دل سے شکر گزار ہیں جنہوں نے تحقیقی مقالے کا تفصیلی جائزہ لیا اور اپنی قیمتی آراء، علمی مشوروں اور مفید سفارشات سے تحقیق کے معیار کو مزید بہتر بنانے میں اہم کردار ادا کیا۔

اسی طرح ڈاکٹر نادیہ کی قیادت، سرپرستی اور حوصلہ افزائی بھی قابلِ ستائش ہے، جنہوں نے تحقیق اور اعلیٰ تعلیم کے فروغ کے لیے ایک مثبت اور سازگار علمی ماحول فراہم کیا۔

یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی بنوں محاذ اللہ کے روشن مستقبل کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کرتی ہے۔ دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ انہیں تحقیق، تعلیم اور پیشہ ورانہ زندگی میں مزید کامیابیاں، عزت و وقار اور ترقی کے بے شمار مواقع عطا فرمائے۔ آمین۔

28/05/2026

28 مئی — یومِ تکبیر
پاکستان ناقابلِ تسخیر 🇵🇰

یومِ تکبیر پاکستان کی قومی خودمختاری، وقار اور مضبوط دفاع کی تاریخ کا ایک عظیم باب ہے۔ اس دن پاکستان نے کامیاب ایٹمی تجربات کے ذریعے عالمِ اسلام کی پہلی ایٹمی قوت بننے کا اعزاز حاصل کیا اور دنیا پر واضح کر دیا کہ پاکستانی قوم اپنے دفاع اور آزادی پر کبھی سمجھوتہ نہیں کرے گی۔ یہ تاریخی کامیابی قومی اتحاد، جراتمندانہ قیادت، سائنسدانوں کی انتھک محنت اور افواجِ پاکستان کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کا روشن مظہر ہے۔

یومِ تکبیر کے موقع پر ہم پاکستان کے عظیم محسن ڈاکٹر عبدالقدیر خان اور اُن تمام سائنسدانوں، انجینئرز، افواجِ پاکستان اور قومی ہیروز کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہیں جنہوں نے وطنِ عزیز کے دفاع کو ناقابلِ تسخیر بنانے میں تاریخی کردار ادا کیا۔ اُن کی خدمات ہمیشہ قوم کے لیے باعثِ فخر رہیں گی۔

یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی، بنوں کی جانب سے پوری قوم کو یومِ تکبیر مبارک۔
پاکستان زندہ باد 🇵🇰

یومِ تکبیر ہماری قوم کی بے مثال طاقت، دور اندیشی اور پختہ عزم کی شاندار علامت ہے۔ اس تاریخی دن پر ہم عہد کرتے ہیں کہ علم...
28/05/2026

یومِ تکبیر ہماری قوم کی بے مثال طاقت، دور اندیشی اور پختہ عزم کی شاندار علامت ہے۔ اس تاریخی دن پر ہم عہد کرتے ہیں کہ علم اور تحقیق کے ذریعے پاکستان کو مزید مستحکم اور خود مختار بنائیں گے۔ اللہ تعالیٰ ہمارے پیارے وطن کو ہمیشہ سلامت رکھے، اسے ہر بری نظر سے محفوظ فرمائے اور ہمیں ایک متحد اور ترقی یافتہ قوم بننے کی توفیق عطا فرمائے، آمین۔

یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی بنوں کی جانب سے تمام طلبہ، اساتذہ، عملے اور اہل وطن کو عید الاضحیٰ کی دلی مبارکباد پیش...
26/05/2026

یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی بنوں کی جانب سے تمام طلبہ، اساتذہ، عملے اور اہل وطن کو عید الاضحیٰ کی دلی مبارکباد پیش کی جاتی ہے۔ عید قربان ہمیں ایثار، تقویٰ اور اللہ کی رضا کی خاطر اپنی عزیز ترین چیزیں قربان کرنے کا عظیم درس دیتی ہے۔ ہم دعا گو ہیں کہ باری تعالیٰ ہماری اور آپ کی تمام قربانیوں اور عبادات کو اپنی بارگاہ میں شرف قبولیت بخشے اور ہم پر اپنی بے شمار رحمتیں نازل فرمائے۔ اس بابرکت اور پرمسرت موقع پر ہم خصوصی طور پر اپنے پیارے شہر بنوں گل کے امن، سلامتی اور خوشحالی کے لیے رب ذوالجلال کے حضور دست بدعا ہیں۔ یا اللہ، بنوں گل کی سرزمین کو ہمیشہ امن و آشتی کا گہوارہ بنائے رکھ، یہاں کے عوام کی جان، مال اور عزت و آبرو کی حفاظت فرما، اور ہر قسم کے فتنوں، شر اور بدامنی سے محفوظ رکھ۔ پروردگار ہمارے بنوں گل کو ترقی، محبت اور بھائی چارے کی وہ اعلیٰ مثال بنا دے جہاں ہر شہری خوف سے آزاد ہو کر سکون اور خوشحالی کی زندگی بسر کر سکے۔ اللہ کرے کہ یہ عید آپ سب کے خاندانوں اور ہمارے گل کے لیے دائمی مسرتوں، رحمتوں اور امن کا پیغام لے کر آئے۔ آمین۔

یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی بنوں کے تمام طلبہ، اساتذہ اور متعلقہ حلقوں کو مطلع کیا جاتا ہے کہ ہائر ایجوکیشن کمیشن ...
25/05/2026

یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی بنوں کے تمام طلبہ، اساتذہ اور متعلقہ حلقوں کو مطلع کیا جاتا ہے کہ ہائر ایجوکیشن کمیشن (HEC) کی جانب سے جاری کردہ تازہ ترین نوٹیفکیشن کے مطابق لیول 7 اور لیول 8 پروگرامز میں داخلوں کے لیے GRE/HAT-General اور GRE/HAT-Subject ٹیسٹ کے نفاذ کے فیصلے پر عمل درآمد کو مؤخر کر دیا گیا ہے۔ اب یہ فیصلہ فال 2026 کے بجائے فال 2027 کے داخلوں سے نافذ العمل ہوگا۔ یہ فیصلہ جامعات اور ڈگری ایوارڈنگ اداروں کی جانب سے مزید وقت کی درخواستوں کے پیش نظر کیا گیا ہے۔

یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی بنوں میں پی ایچ ڈی دفاع، اسکالر نے مقالہ کامیابی سے مکمل کر لیاـــــــــــــــــــــــ...
21/05/2026

یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی بنوں میں پی ایچ ڈی دفاع، اسکالر نے مقالہ کامیابی سے مکمل کر لیا
ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی بنوں میں آج مورخہ 21 مئی 2026 کو پی ایچ ڈی دفاع کا ایک اہم علمی مرحلہ منعقد ہوا، جس میں محمد ریاض خان، پی ایچ ڈی اسکالر، شعبہ اسلامک اسٹڈیز اینڈ ریسرچ نے اپنے چیئرمین ڈاکٹر عبدالقدوس خٹک کی نگرانی میں اپنے پی ایچ ڈی مقالے کا کامیابی سے دفاع کیا۔

مذکورہ مقالے کا تفصیلی جائزہ بین الاقوامی اور قومی ممتحنین نے لیا۔ بین الاقوامی بیرونی ممتحنین میں ڈاکٹر محمد مشتاق کلوٹا (امریکہ) اور ڈاکٹر شہباز احمد چشتی (امریکہ) شامل تھے، جبکہ قومی ممتحنین میں ڈاکٹر شمس العارفین (یونیورسٹی آف لاہور) اور ڈاکٹر نوید اقبال (علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی، اسلام آباد) نے اپنے علمی خیالات اور آراء کا اظہار کیا۔

ممتحنین کی مثبت رپورٹس اور پبلک ڈیفنس کے دوران امیدوار کی جانب سے سوالات کے تسلی بخش اور مدلل جوابات کے بعد مذکورہ اسکالر کو پی ایچ ڈی ڈگری کے اجراء کا حقدار قرار دیا گیا۔

اس موقع پر اسکالر نے اپنی کامیابی کو اپنے والدین کی دعاؤں، اساتذہ کی محنت اور بالخصوص اپنے سپروائزر ڈاکٹر عبدالقدوس خٹک کی علمی و تحقیقی رہنمائی کا نتیجہ قرار دیا۔

پبلک ڈیفنس کی اس تقریب میں پروفیسر ڈاکٹر افضل شاہ (ڈین، فیکلٹی آف فزیکل اینڈ نومیریکل سائنسز)، ڈاکٹر بشیر احمد (ڈپٹی ڈائریکٹر اکیڈمکس)، ڈاکٹر نصیب علی خان (ڈائریکٹر اکیڈمکس)، مس فوزیہ شاہین (ڈپٹی ڈائریکٹر کیو ای سی) سمیت دیگر اساتذہ اور طلبہ نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔

انسٹیٹیوٹ آف ایجوکیشن اینڈ ریسرچ، یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی بنوں کے ایم فل سکالرز جناب ارشد محمود نے جناب گلاب ش...
21/05/2026

انسٹیٹیوٹ آف ایجوکیشن اینڈ ریسرچ، یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی بنوں کے ایم فل سکالرز جناب ارشد محمود نے جناب گلاب شہزادہ کی زیرِ نگرانی جبکہ محترمہ فریال دراز نے ڈاکٹر عظمیٰ گیلانی کی زیرِ نگرانی گزشتہ روز یعنی 20 مئی 2026 کو اپنے ایم فل تحقیقی مقالہ جات کا کامیاب دفاع کیا۔

انسٹیٹیوٹ آف ایجوکیشن اینڈ ریسرچ دونوں سکالرز اور اُن کے معزز نگران اساتذہ کو اس شاندار علمی کامیابی پر دلی مبارکباد پیش کرتا ہے اور اُن کے لیے مستقبل میں مزید علمی و پیشہ ورانہ کامیابیوں کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کرتا ہے۔

Address

ICIT Campus, Near Sport Complex, UST Bannu
Bannu
28100

Opening Hours

Monday 09:00 - 16:00
Tuesday 09:00 - 16:00
Wednesday 09:00 - 16:00
Thursday 09:00 - 16:00
Friday 09:00 - 16:00

Telephone

+92-928-621193

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Department of Computer Science UST, Bannu posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The University

Send a message to Department of Computer Science UST, Bannu:

Share