Kashmir Group of Colleges - KGC

Kashmir Group of Colleges - KGC Leading College Group in Azad Kashmir

27/12/2022
30/11/2022

ملک بھر میں میٹرک اور انٹر کے امتحانات اپریل اور مئی میں ہونگے-

آئی بی سی سی نے آئندہ تین برس میں نیا گریڈنگ سسٹم نافذ کرنے کی منظوری دیدی-

پورے ملک میں میٹرک اور انٹر کے سالانہ امتحانات برائے سال 2023ء بالترتیب اپریل اور مئی میں ہوں گے، اس بات کا فیصلہ جمعرات، 24 نومبر 2022ء کو لاہور میں منعقدہ آئی بی سی سی کے اجلاس میں کیا گیا۔

اجلاس میں سندھ کے نمائندے نے بتایا کہ سندھ کے تعلیمی بورڈز میں امتحانات کا سلسلہ عید الفطر کے فوری بعد شروع کیا جا رہا ہے اور یہ طے ہوچکا ہے کہ پورے سندھ میں میٹرک کے امتحانات 27 اپریل 2023ء جبکہ انٹر کے امتحانات 15 مئی 2023ء سے شروع کیے جائیں گے۔
علاوہ ازیں آئی بی سی سی کے منعقدہ اجلاس میں پورے ملک میں میٹرک اور انٹر کی سطح پر "10 پوائنٹس گریڈنگ سسٹم" کے نفاذ کی منظوری دے دی گئی۔ انٹر اور میٹرک کی سطح پر رائج موجودہ گریڈنگ سسٹم اب ختم کیا جارہا ہے اور آئندہ تین برسوں میں سال 2025ء تک پورے ملک میں 10 پوائنٹس گریڈنگ سسٹم نافذ کر دیا جائے گا تا ہم اس کے نفاذ کا سلسلہ آئندہ امتحانات سے ہی شروع کر دیا جائے گا۔ اس گریڈنگ سسٹم کے تحت اب طالب علم کے امتحانی ریمارکس کے ساتھ "F" یعنی فیل کی اصطلاح ختم کر دی گئی ہے جس کی جگہ “U ” یعنی "unsatisfactory" لکھا جائے گا- امتحانات کے پاسنگ مارکس 33% سے بڑھا کر 40% کردیے گئے ہیں- اسی طرح 95 سے 100 فیصد تک مارکس لینے والے طلبہ کا گریڈ A++ ہوگا جسے exceptional کا نام دیا گیا ہے۔

اسی طرح 90 سے 95 فیصد تک A+ جسے outstanding کہا گیا ہے، 85 سے 90 فیصد تک A گریڈ جسے remarkable کہا گیا ہے اور 80 سے 85 فیصد تک B++ جسے excellent کہا گیا ہے۔ 75 سے 80 فیصد تک B+ جسے very good کہا گیا ہے، 70 سے 75 فیصد تک B جسے good اور 60 سے 70 فیصد تک C گریڈ جسے fair کہا گیا ہے جب کہ 50 سے 60 فیصد تک D گریڈ جسے satisfactory اور 40 سے 50 فیصد تک E گریڈ جسے sufficient کا نام دیا گیا ہے۔
جامعات کی سطح پر پاسنگ مارکس پہلے ہی کہیں 40% اور کہیں 50% ہیں جبکہ رجحان ٹیسٹ کے پاسنگ مارکس بھی 50% ہوتے ہیں لہذا جامعات سے ان امتحانی نتائج کو ہم آہنگ کرنے کے لیے پاسنگ مارکس بڑھانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

آٹھویں کلاس کی بچیوں کی طرف سے کمپیوٹر پینٹنگ کی پریکٹس۔ڈرائینگ کا مقابلہ بروز ہفتہ منعقد ہو گا۔
15/11/2021

آٹھویں کلاس کی بچیوں کی طرف سے کمپیوٹر پینٹنگ کی پریکٹس۔
ڈرائینگ کا مقابلہ بروز ہفتہ منعقد ہو گا۔

19/10/2021
اہل اسلام کو جشنِ عید میلاد النبیﷺ مبارک ہو۔
19/10/2021

اہل اسلام کو جشنِ عید میلاد النبیﷺ مبارک ہو۔

20/08/2021

نقل سے بچے کی ذہنی صلاحیت کم ہو جاتی ہے۔ لہزاایسے اقدام کی حوصلہ شکنی کرنی چاہیے۔

Happy Independence Day
14/08/2021

Happy Independence Day

کشمیرگرلز کالج میں آج ایکٹوٹی کلاس میں بچیوں نے بلڈ پریشر چیک کرنا سیکھا۔ تمام بچیوں نے اپنی کلاس فیلوز کا بلڈ پریشر چیک...
13/08/2021

کشمیرگرلز کالج میں آج ایکٹوٹی کلاس میں بچیوں نے بلڈ پریشر چیک کرنا سیکھا۔ تمام بچیوں نے اپنی کلاس فیلوز کا بلڈ پریشر چیک کیا۔

Brilliant School
07/04/2021

Brilliant School

Address

Barnala
10040

Opening Hours

Monday 08:00 - 14:00
Tuesday 08:00 - 14:00
Wednesday 08:00 - 14:00
Thursday 08:00 - 14:00
Friday 08:00 - 14:00
Saturday 08:00 - 14:00

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Kashmir Group of Colleges - KGC posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The University

Send a message to Kashmir Group of Colleges - KGC:

Share