10/05/2026
ایرڈ یونیورسٹی بارانی انسٹیٹیوٹ آف سائنسز، بورے والا میں آپریشن بنیان المرصوص اور معرکۂ حق میں پاک افواج کی شاندار کامیابی پر افواجِ پاکستان سے اظہارِ یکجہتی کے لیے ایک پروقار ریلی کا انعقاد کیا گیا۔
ریلی میں یونیورسٹی کے اساتذہ اور طلبہ نے شرکت کی اور وطنِ عزیز کے دفاع، سلامتی اور استحکام کے لیے پاک فوج کی عظیم قربانیوں، بے مثال جرات اور پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو زبردست خراجِ تحسین پیش کیا۔
ریلی کے اختتام پر اس عزم کا اعادہ کیا گیا کہ اساتذہ اور طلبہ پاکستان کی حفاظت، قومی یکجہتی اور مثبت ترقی کے لیے اپنا مؤثر کردار ادا کرتے رہیں گے۔