Hadi Education System

Hadi Education System A place for learning Holy Quran and modern education in better way.

محسنِ ملت، مفسرِ قرآن حضرت آیت اللہ شیخ محسن علی نجفیؒ کی دوسری برسی کے موقع پر ھادی ایجوکیشن سسٹم بلکسر کے طلاب و اساتذ...
15/12/2025

محسنِ ملت، مفسرِ قرآن حضرت آیت اللہ شیخ محسن علی نجفیؒ کی دوسری برسی کے موقع پر ھادی ایجوکیشن سسٹم بلکسر کے طلاب و اساتذہ نے مرقدِ محسنِ ملت پر حاضری دے کر عقیدت و وفا کا نذرانہ پیش کیا۔

02/12/2025

Hadi Education System — Sports Gala | Last Day
یہ آخری دن محض ایک دن نہ تھا بلکہ بچوں کے عزم کی دستک تھی،میدان میں دوڑتے قدم، چہکتی ہنسی، اور جیت کی چمکتی آنکھیں ہمیں یہ سکھا گئیں کہ زندگی بھی ایک خوبصورت کھیل ہے۔یہ اختتام نہیں، ایک روشن سفر کی ابتدا ہے۔۔۔تمام طلبہ، اساتذہ اور والدین کے نام محبت، دعا اور تحسین بھرا سلام

27/11/2025

The Grand Opening of Sports Week 2025 at Hadi Education System!
Students are actively participating with great enthusiasm, energy, and happiness.
These co-curricular activities play a vital role in building physical fitness, teamwork, confidence, and discipline.
It is truly appreciable and encouraging to see our students so engaged and motivated! 🌟⚽🏏

04/10/2025
ہادی ایجوکیشن سسٹم بلکسر، چکوال کے لیے باعثِ افتخار ہے کہ استادِ بزرگوار علامہ ظفر عباس شہانی صاحب نے ادارے کا تفصیلی وز...
27/08/2025

ہادی ایجوکیشن سسٹم بلکسر، چکوال کے لیے باعثِ افتخار ہے کہ استادِ بزرگوار علامہ ظفر عباس شہانی صاحب نے ادارے کا تفصیلی وزٹ فرمایا۔

🔹 اس موقع پر آپ نے طلبہ کو نہایت ہی پراثر درسِ اخلاق دیا، جس سے ان کے دلوں میں دینی جذبہ اور کردار سازی کی روح تازہ ہوئی۔

🔹 آپ نے ادارے کی محنت و جدوجہد کو قابلِ تحسین قرار دیتے ہوئے دعا دی کہ یہ کاروانِ تعلیم و تربیت عشقِ اہل بیتؑ کی روشنی میں مسلسل آگے بڑھتا رہے۔

16/08/2025

عشق کربلاء کی آغوش میں پروان ہوتی نسل نو کے اپنے امام سے اظہار عقیدت کے روح پرور مناظر
بارگاہ پروردگار میں شکر گزار ہیں کہ اس ذات نے ہماری نسلوں میں عشق کربلاء عطاء کیا
دعا ہے کہ خدا کی ذات ہمیں پیغام کربلاء پر عمل کرنے والوں میں شمار فرمائے

29/07/2025

ہادی ایجوکیشن سسٹم کے مثالی طالبعلم ارحم رضا خان کا الوداعی تقریب میں اظہار خیال

🌟 “میری منزل کا سنگِ بنیاد… ہادئی ایجوکیشن سسٹم!” 🌟

آج جب FSE کے سفر کا آخری باب مکمل ہوا، تو دل نے سب سے پہلا سلام ہادئی ایجوکیشن سسٹم کو بھیجا…
جہاں صرف کتابیں نہیں، خوابوں کو پڑھایا جاتا ہے…
جہاں صرف سبق نہیں، تربیت دی جاتی ہے…
جہاں اساتذہ استاد نہیں، رہبر بن کر دل میں اترتے ہیں۔

ہادی صرف ایک ادارہ نہیں… یہ وہ شمع ہے جس نے میرے اندھیرے راستوں کو علم، یقین اور ادب کی روشنی سے منور کیا۔

آج میں جس اعتماد، شعور اور وقار کے ساتھ رخصت ہو رہا ہوں، وہ ہادئی کی عطا ہے۔
یہ میرا گھر تھا، میری درسگاہ تھی، میری پہچان ہے… اور ہمیشہ رہے گی۔




19/07/2025
الحمد لللہ رب العالمیندعا ہے خدا کی ذات اس کاوش کو قوم وملت کےلیے بابرکت قدم قرار دے
25/06/2025

الحمد لللہ رب العالمین
دعا ہے خدا کی ذات اس کاوش کو قوم وملت کےلیے بابرکت قدم قرار دے

خراجِ عقیدت اُن ہستیوں کو، جو نہ صرف نصاب پڑھاتے ہیں، بلکہ کردار تراشتے ہیں، سوچوں کی سمتیں بدلتے ہیں، اور زندگی کو بامق...
23/06/2025

خراجِ عقیدت اُن ہستیوں کو، جو نہ صرف نصاب پڑھاتے ہیں، بلکہ کردار تراشتے ہیں، سوچوں کی سمتیں بدلتے ہیں، اور زندگی کو بامقصد بنانے کا ہنر سکھاتے ہیں۔ اُستاد محض ایک پیشہ نہیں، بلکہ ایک مشن ہے — نسلوں کی تعمیر کا، مستقبل کی تشکیل کا، اور انسان کو انسان بنانے کا۔

میرے استاد، آپ نے صرف کتابیں نہیں پڑھائیں، بلکہ زندگی کا فلسفہ سکھایا۔ آپ کی ایک ایک بات، ایک ایک نصیحت، آج بھی دل کے نہاں خانوں میں چراغ بن کر جلتی ہے۔ جہاں لفظوں کی روشنی میں علم کی خوشبو رچی بسی ہو، وہاں ہر سبق عبادت بن جاتا ہے۔ آپ نے ہمیں الف سے ادب، ب سے بلند نظری، اور ت سے تحمل کا مطلب سکھایا۔

آپ کی شفقت، صبر، اور بے لوث محنت وہ سرمایہ ہے جس کا کوئی نعم البدل نہیں۔ جب ہم ہار ماننے کے قریب ہوتے، تو آپ کی حوصلہ افزائی ہمیں سنبھال لیتی۔ آپ ہمارے خوابوں کے معمار تھے، اور آج جو کچھ ہم ہیں، اُس کی بنیاد آپ کی گود میں رکھی گئی تھی۔

اے میرے محترم اُستاد! وقت گزر جائے گا، کلاس روم کی دیواریں ماند پڑ جائیں گی، مگر آپ کا عکس ہماری سوچ، ہماری زبان، اور ہمارے کردار میں زندہ رہے گا۔

سلام اُن اساتذہ کو، جو صرف مضمون نہیں پڑھاتے، بلکہ زندگی جینا سکھاتے ہیں۔♥️♥️

Address

Balksar Chakwal Punjab
Chakwal
45220

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Hadi Education System posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The University

Send a message to Hadi Education System:

Share