Govt Islamia College Chiniot

Govt Islamia College Chiniot Government. Islamia Postgraduate college Chiniot.

23/04/2026
🎉 میٹرک کے امتحانات سے فارغ طلبا کے لیے بڑی خوشخبری! 🎉📢 گورنمنٹ اسلامیہ گریجوایٹ کالج چنیوٹ میںپری فرسٹ ایئر کلاسز کا با...
19/04/2026

🎉 میٹرک کے امتحانات سے فارغ طلبا کے لیے بڑی خوشخبری! 🎉
📢 گورنمنٹ اسلامیہ گریجوایٹ کالج چنیوٹ میں
پری فرسٹ ایئر کلاسز کا باقاعدہ آغاز
*27 اپریل 2026 سے*
⏳ اپنا قیمتی وقت ضائع نہ کریں
💸 فیس اور وقت دونوں کی بچت کریں
📚 ۔9th کلاس کے رزلٹ کی بنیاد پر داخلہ جاری
🏫 بہترین تعلیمی ماحول
👨‍🏫 تجربہ کار اور قابل اساتذہ
📖 جدید لیبارٹریز اور آئی ٹی سہولیات
👉 آج ہی وزٹ کریں اور اپنا داخلہ یقینی بنائیں!
📍 گورنمنٹ اسلامیہ گریجوایٹ کالج چنیوٹ
👤 پرنسپل: محمد لقمان عالم وینس
📞 رابطہ نمبر:
047-6332001
0347-0876901

17/04/2026

پاک سر زمین شاد باد۔۔ ایرانی گلوکار کا منفرد انداز۔۔۔

چنیوٹ () گورنمنٹ گریجوایٹ کالج برائے خواتین چنیوٹ میں "عالمی امن میں پاکستان کا قائدانہ کردار: سول اور ملٹری لیڈرشپ کی ش...
15/04/2026

چنیوٹ () گورنمنٹ گریجوایٹ کالج برائے خواتین چنیوٹ میں "عالمی امن میں پاکستان کا قائدانہ کردار: سول اور ملٹری لیڈرشپ کی شاندار سفارتی کامیابی" کے عنوان سے ایک پروقار سیمینار کا انعقاد کیا گیا۔ سیمینار میں اساتذہ اور طالبات کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔
تقریب کے مہمانِ خصوصی اسسٹنٹ پروفیسر پاکستان اسٹڈیز پروفیسر عمران زاہد تھے، جبکہ صدارت پرنسپل میڈم کلثوم اختر نے کی۔ اپنے خطاب میں پروفیسر عمران زاہد نے کہا کہ پاکستان کی مؤثر اور متحرک سفارتکاری نے نہ صرف عالمی امن کے فروغ میں اہم کردار ادا کیا بلکہ دنیا بھر میں پاکستان کے مثبت تشخص کو بھی اجاگر کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان نے بیک وقت امریکہ، ایران، روس، چین اور عرب ممالک کے ساتھ متوازن اور فعال سفارتی روابط قائم رکھتے ہوئے خطے میں بڑھتی کشیدگی اور ممکنہ عالمی خطرات کو کم کرنے میں اہم کردار ادا کیا۔انہوں نے مزید کہا کہ توانائی بحران کے تناظر میں آبنائے ہرمز کے ذریعے تجارتی سرگرمیوں کےتسلسل کو یقینی بنانے میں بھی پاکستان کی سفارتکاری مؤثر ثابت ہوئی۔ اسی طرح مسلم ممالک خصوصاً سعودی عرب اور ایران کے مابین اعتماد سازی کی کوششیں بھی قابلِ ذکر رہیں۔پروفیسر عمران زاہد کا کہنا تھا کہ ایران امریکہ کشیدگی کے دوران سیز فائر، مذاکرات کی بحالی، تجارتی راستوں کی فعالیت اور علاقائی امن کے قیام جیسے اقدامات پاکستان کی سنجیدہ اور ذمہ دار قیادت کا مظہر ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عالمی سطح پر پاکستان کی ان کاوشوں کو سراہا جا رہا ہے اور بین الاقوامی میڈیا نے بھی ان سفارتی کامیابیوں کو نمایاں کوریج دی ہے۔انہوں نے اس امر پر زور دیا کہ پاکستان کی پالیسی جنگ نہیں بلکہ امن، مذاکرات اور معاشی استحکام پر مبنی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ مضبوط دفاعی نظام اور مؤثر سیاسی سفارتکاری کا امتزاج ہی بڑی کامیابیوں کا ضامن بنتا ہے۔
پرنسپل اسلامیہ کالج چنیوٹ محمد لقمان عالم وینس صاحب کا کہنا تھا پاکستان سفارتی سطح پر جس طرح ابھر کر دینا کے نقشے پر سامنے آیا ہے یہ ہمارے لئے باعث فخر ہے
تقریب کے اختتام پر ملکی سلامتی، استحکام اور ترقی کے لیے خصوصی دعا کی گئی جبکہ شرکاء نےپاکستان کی سفارتی کامیابیوں پر فخر کا اظہار کیا۔

Alhamdulillah! 🌟 We're thrilled to announce the completion of the first phase of metadata management for Iqbal Library, ...
09/04/2026

Alhamdulillah! 🌟 We're thrilled to announce the completion of the first phase of metadata management for Iqbal Library, Govt. Islamia Graduate College Chiniot! 🎓 Now, students & faculty can access our resources remotely via our library website (sites.google.com/view/gigcclibrary/). A big step towards enhancing research & learning!

چنیوٹ: گورنمنٹ اسلامیہ گریجوایٹ کالج میں بی ایس فزکس کی منظوری، طلبہ کا دیرینہ مطالبہ پورا​چنیوٹ (رپورٹ): محکمہ ہائر ایج...
07/04/2026

چنیوٹ: گورنمنٹ اسلامیہ گریجوایٹ کالج میں بی ایس فزکس کی منظوری، طلبہ کا دیرینہ مطالبہ پورا
​چنیوٹ (رپورٹ): محکمہ ہائر ایجوکیشن نے گورنمنٹ اسلامیہ گریجوایٹ کالج چنیوٹ میں بی ایس (BS) فزکس پروگرام شروع کرنے کی باقاعدہ منظوری دے دی ہے۔ یہ کامیابی پرنسپل محمد لقمان عالم وینس صاحب کی خصوصی کاوشوں اور کالج کے سینئر اساتذہ کی انتھک محنت کا نتیجہ ہے۔
​تفصیلات کے مطابق، پرنسپل محمد لقمان عالم وینس، پروفیسر محمد ناصر علوی صاحب ، ڈاکٹر علی عباس صاحب ، ڈاکٹر محمد عرفان اور صدرِ شعبہ فزکس پروفیسر نعیم احمد ہرل کی ٹیم نے اس مقصد کے لیے بھرپور جدوجہد کی۔ اس اہم منصوبے میں مقامی ایم پی اے مولانا محمد الیاس چنیوٹی صاحب کا خصوصی تعاون اور کاوشیں بھی شاملِ حال رہیں، جن کی بدولت محکمہ ہائر ایجوکیشن نے منظوری کی مہر ثبت کی۔ اس سلسلے میں ڈی پی آئی پنجاب جناب ڈاکٹر سید انصر اظہر صاحب نے خصوصی تعاون کیا جس پر ادارہ ہزا انکا شکر گزار ہے
​اس فیصلے سے چنیوٹ اور گردونواح کے سینکڑوں طلبہ و طالبات کو اب اعلیٰ تعلیم کے لیے دوسرے شہروں کا رخ نہیں کرنا پڑے گا، بلکہ وہ اپنے ہی شہر میں اعلی تعلیم حاصل کر سکیں گے۔ والدین اور سول سوسائٹی نے اس تاریخی اقدام پر کالج انتظامیہ اور تمام مخلص احباب کا شکریہ ادا کرتے ہوئے انہیں مبارکباد پیش کی ہے۔

🎉 Welcome Back to College Dear Students! 🎉📅 From 1st April✨ A new journey begins with fresh energy and new goals!📚 Get r...
31/03/2026

🎉 Welcome Back to College Dear Students! 🎉
📅 From 1st April
✨ A new journey begins with fresh energy and new goals!
📚 Get ready to learn, grow, and achieve success.
💪 Stay focused | Stay motivated
🌟 Let’s make this academic session amazing together!
🎓 We warmly welcome you all back to college!

21/03/2026

🌙✨ عید مبارک ✨🌙

گورنمنٹ اسلامیہ گریجوایٹ کالج چنیوٹ کی طرف سے تمام اہلِ وطن اور اہلِ اسلام کو دلی عید مبارک 💖

🤲 دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ آپ کو ہزاروں خوشیاں، بے شمار رحمتیں اور ڈھیروں برکتیں عطا فرمائے، اور آپ کی زندگی کو امن، خوشحالی اور کامیابیوں سے بھر دے۔

🌸 عید کی خوشیاں ہمیشہ آپ کے ساتھ رہیں 🌸
Muhammad Luqman Alam Wains
*Principal*
GOVT ISLAMIA GRADUATE COLLEGE CHINIOT

بارش کے بعد گورنمنٹ اسلامیہ کالج گراؤنڈ کا خوبصورت منظر
12/03/2026

بارش کے بعد گورنمنٹ اسلامیہ کالج گراؤنڈ کا خوبصورت منظر

09/03/2026

Notice
مورخہ 10 مارچ تا 31 مارچ تک کالج ہذا بند رہے گا تمام کلاسز آن لائن ہونگی۔
بورڈ اور یونیورسٹی امتحانات شیڈول کے مطابق ہونگے
جبکہ فیس اور دیگر معاملات کے لئے آفس کھلا رہے گا

گورنمنٹ اسلامیہ کالج گراؤنڈ کا خوبصورت منظر
08/03/2026

گورنمنٹ اسلامیہ کالج گراؤنڈ کا خوبصورت منظر

Address

Chiniot
35400

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Govt Islamia College Chiniot posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share