10/03/2026
پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن سے منسلک ماسٹر ٹرینرز کے اعزاز میں پیف ہیڈ آفس میں ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ تقریب میں صوبائی وزیر تعلیم رانا سکندر حیات، چیئرمین پیف ملک شعیب اعوان، مینیجنگ ڈائریکٹر پیف شاہد فرید، پیف کے سینئر افسران اور ٹیک ویلی کے افسران نے شرکت کی۔
تقریب کے دوران حالیہ ڈیجیٹل بوٹ کیمپ میں نمایاں کارکردگی دکھانے والے پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن کے ٹاپ 5 ماسٹر ٹرینرز تنویر سلطان، سعدیہ شریف، محمد اویس اختر، محمد طاہر حسن، احمد حسن کو Chromebooks فراہم کیے گئے تاکہ وہ آئندہ شروع ہونے والے 12 ہفتوں کے Read Along پائلٹ پروگرام میں مؤثر انداز میں قیادت کر سکیں۔