Government Degree College Chitral

Government Degree College Chitral Govt: Degree College Chitral is situated about 1.5 Km in south west of Chitral Town. Founded in 1969 and upgraded to degree level in 1975.

23/12/2025
23/12/2025
آج پرنسپل  آفس گورنمنٹ کالج چترال میں حالیہ وزٹنگ اسٹاف کی تعیناتی کے بعد کالج کے پرنسپل پروفیسر ضیاء الحق صاحب اور کوآر...
23/12/2025

آج پرنسپل آفس گورنمنٹ کالج چترال میں حالیہ وزٹنگ اسٹاف کی تعیناتی کے بعد کالج کے پرنسپل پروفیسر ضیاء الحق صاحب اور کوآرڈینیٹر پروفیسر غنی الرحمن صاحب نے منتخب شدہ اساتذہ کے ساتھ نشست کا اہتمام کیا۔

اس نشست میں نئے تعینات ہونے والے اساتذہ کو خوش آمدید کہا گیا اور تدریسی ذمہ داریوں کے حوالے سے رہنمائی دی گئی۔ پرنسپل صاحب نے تعلیم کے تقدس، استاد کے کردار، طلبہ کی اخلاقی تربیت اور نظم و ضبط پر زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ استاد محض مضمون پڑھانے والا نہیں، بلکہ کردار سازی کا ذریعہ بھی ہوتا ہے۔

پروفیسر غنی الرحمن صاحب نے بھی اساتذہ کو ترغیب دی کہ وہ وقت کی پابندی، طلبہ سے حسن سلوک اور مخلصانہ تدریس کو اپنا شعار بنائیں۔

*A Milestone Achieved: 4th Graduating Batch of Economics Department Shines*We are delighted to announce the successful c...
21/12/2025

*A Milestone Achieved: 4th Graduating Batch of Economics Department Shines*
We are delighted to announce the successful completion of the viva voce examination for the 4th graduating batch (2021-25) of the Department of Economics, Government College Chitral. The students have commendably defended their dissertations/theses, showcasing their scholarly aptitude and research prowess.

The event was graced by the esteemed presence of Dr. Yasir Arafaat, External Examiner from the Department of Economics, University of Chitral, who brought his expertise and insights to the evaluation process. Seven groups of students, under the able guidance of Mr. Sajid Ur Rehman (Head, Department of Economics), Mr. Muhammad Asif, and Mr. Zafar ul Haq, demonstrated remarkable research acumen and scholarly dedication.

Professor Zia ul Haq, Principal, Government College Chitral, and Professor Ghani ur Rahman, BS Coordinator, extended their warm felicitations to the graduating students and expressed their sincere appreciation to Dr. Arafaat for his invaluable contribution to the examination process.

We extend our heartiest congratulations to the graduating students and wish them every success in their future endeavors. May their academic achievements pave the way for continued excellence and meaningful contributions to society. 🎓

The Department of Political Science, Government College Chitral, announces the successful completion and defense of BS P...
21/12/2025

The Department of Political Science, Government College Chitral, announces the successful completion and defense of BS Political Science research dissertations by students of the academic session 2021-2025.

The thesis defense marked a significant academic milestone for the department, reflecting years of sustained effort, critical inquiry, and scholarly commitment. Two student groups formally presented and defended their research work before an academic panel.

The first group, consisting of Afsar Uddin and Junaid Mehmood, presented their research under the supervision of Mr. Hanif Bani Sultan, Lecturer in Pakistan Studies. Their work demonstrated strong analytical depth, conceptual clarity, and rigorous research methodology, earning appreciation from the evaluators.

The second group, comprising Sajad Ali and Abdullah, defended their thesis under the supervision of Mr. Asif Ali, Lecturer in the Department of Political Science. Their presentation reflected sound argumentation, effective use of evidence, and a clear understanding of the research theme.

The defense session was evaluated by Mr. Basharat Hussain, External Examiner from the University of Chitral. His expert assessment and constructive feedback contributed meaningfully to the academic discussion and overall quality of the evaluation process.

The department extends its congratulations to the students and supervisors on the successful completion of this important academic requirement.

21/12/2025

محکمہ اعلیٰ تعلیم خیبرپختونخوا نے تعلیمی سال 2025-26 کے لیے موسمِ سرما کی تعطیلات کا باقاعدہ اعلان کر دیا ہے۔

جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق صوبے بھر کی تمام سرکاری و نجی جامعات، کالجز اور ڈگری ایوارڈنگ اداروں میں تعطیلات کا اطلاق سمر اور ونٹر زونز کی بنیاد پر کیا جائے گا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق سمر زون/میدانی علاقوں میں موسمِ سرما کی تعطیلات یکم جنوری 2026 سے 15 جنوری 2026 تک ہوں گی

جبکہ ونٹر زون/پہاڑی و برفانی علاقوں میں موسمِ سرما کی تعطیلات 25 دسمبر 2025 سے 28 فروری 2026 تک جاری رہیں گی۔

درد کا دھواںشاہد اللہ رضاآج میرے دل پر ایک ایسا دھواں چھایا ہوا ہے جس نے زندگی کی ساری بہار کو خزاں میں بدل کر رکھ دیا ہ...
19/12/2025

درد کا دھواں
شاہد اللہ رضا
آج میرے دل پر ایک ایسا دھواں چھایا ہوا ہے جس نے زندگی کی ساری بہار کو خزاں میں بدل کر رکھ دیا ہے۔ یہ وہ دھواں نہیں جو آنکھوں کو چبھتا ہے، بلکہ یہ امیدوں کے جلنے، خوابوں کے بکھرنے اور ایک گہرے، مضبوط اور معنی خیز تعلق کے ٹوٹنے کا دھواں ہے۔ وہ تعلق جو آگے بڑھنے کا سلیقہ سکھاتا تھا، محنت، لگن اور جستجو کے راستے دکھاتا تھا، جو گرنے کے بعد سنبھلنا اور ہار کو جیت میں بدلنے کا ہنر سکھاتا تھا۔
اسی ٹوٹے ہوئے تعلق کا دکھ آج دل پر اس قدر گراں ہے، کیونکہ یہ تعلق کسی عام انسان سے نہیں بلکہ ایک شفیق استاد، رہنما اور محسنِ علم سے جڑا ہوا تھا۔ یہی وہ تعلق تھا جو مجھے محترم پرنسپل سراج محمد صاحب مرحوم سے جوڑے ہوئے تھا، جو گورنمنٹ ڈگری کالج چترال لوئر کے سابق پرنسپل تھے۔ ان کی ناگہانی رحلت نے نہ صرف مجھے بلکہ علم و ادب سے وابستہ ہر شخص کو گہرے صدمے سے دوچار کر دیا۔ وہ محض ایک منتظم یا استاد نہیں تھے بلکہ اخلاق، انسانیت اور انکساری کا عملی نمونہ تھے۔
ان کی شخصیت کی عظمت کا اندازہ اس بات سے بھی لگایا جا سکتا ہے کہ وہ اپنے منصب کے باوجود ہمیشہ سادگی، شفقت اور عاجزی کے ساتھ پیش آتے تھے۔ یہی اوصاف تھے جنہوں نے مجھے ان سے مزید قریب کیا۔ اگست 2022 کا وہ یادگار وقت آج بھی میرے دل و دماغ میں تازہ ہے، جب مجھے گورنمنٹ کالج چترال میں ان کی سرپرستی میں وزٹنگ لیکچرر کے طور پر خدمات انجام دینے کا موقع ملا۔ اس وقت وہ انگلش ڈیپارٹمنٹ کے سربراہ تھے، اور ان کی رہنمائی میں کام کرنا میرے لیے باعثِ فخر تھا۔
ان کے ساتھ کام کرتے ہوئے یوں محسوس ہوتا تھا جیسے علم کے سمندر میں کسی تجربہ کار رہنما کے ساتھ سفر نصیب ہو گیا ہو۔ وہ نہ صرف اپنے شعبے میں مہارت رکھتے تھے بلکہ دوسروں کو ساتھ لے کر چلنے کا ہنر بھی خوب جانتے تھے۔ وہ اصولوں پر قائم، تعاون کرنے والے اور ہر معاملے میں متوازن فیصلہ کرنے والے دور اندیش انسان تھے ،ایسے جیسے کوئی مضبوط دیوار جو ہر خوفناک طوفان میں بھی اپنی جگہ قائم رہتی ہے۔
ان کی شفقت اور انسان دوستی کا ایک پہلو وہ بھی ہے جو میری زندگی کے ایک نہایت کٹھن دور سے جڑا ہوا ہے۔ ایک سمسٹر کے بعد میں شدید طبی پیچیدگیوں کا شکار ہو گیا اور آہستہ آہستہ چلنے پھرنے سے بھی معذور ہو گیا۔ ایسے نازک اور پریشان کن لمحات میں، جب انسان خود کو تنہا محسوس کرتا ہے، سراج صاحب میرے لیے سہارا بن کر سامنے آئے۔
انہوں نے نہ صرف میری عیادت کی بلکہ مجھے چیک اپ کے لیے جانے کا پُرخلوص مشورہ دیا اور پورے یقین کے ساتھ فرمایا کہ اگر میرے دوست میرے کلاسز سنبھالنے پر راضی نہ ہوئے تو وہ خود پورے سمسٹر میری کلاسز لے لیں گے۔ ان کے یہ الفاظ میرے دل پر ایسے اثر انداز ہوئے کہ آنکھوں سے بے اختیار آنسو بہہ نکلے۔ ان کی ہمدردی اور ذمہ داری کا احساس کسی سایہ دار درخت کی مانند تھا جو تپتی دھوپ میں مسافر کو ٹھنڈی چھاؤں عطا کرتا ہے۔
یہی خلوص اور احساسِ ذمہ داری ان کی زندگی کے ہر معاملے میں جھلکتا تھا، اور اس کا عملی ثبوت ان کے آخری دنوں تک ملتا رہا۔ ان کی رحلت سے محض پانچ دن قبل، 10 دسمبر 2025 کو، میں نے اپر چترال کے کالجوں کے وزٹنگ لیکچررز کے انٹرویو شیڈول کے بارے میں محض 32 سیکنڈ کا ایک مختصر سا پیغام بھیجا۔ ہمیشہ کی طرح انہوں نے 3 منٹ 2 سیکنڈ میں مکمل وضاحت کے ساتھ میرے سوال کا جواب دیا، اور پیغام کے آخر میں لکھا:
"اگر کوئی بھی سوال یا کام ہو تو بلا جھجک بتا دینا، میں ہمیشہ تابع دار رہوں گا".
یہ ان کی بلا جھجک اور بروقت جواب دینے کی روشن مثال تھی، اور اس بات کا ثبوت کہ وہ آخری سانس تک دوسروں کی رہنمائی اور خدمت کو اپنا فرض سمجھتے رہے۔
آج وہ ہمارے درمیان موجود نہیں، مگر ان کی یہ خوبیاں، ان کی شفقت، ان کی رہنمائی اور ان کا اخلاقی قد ہمیشہ زندہ رہے گا۔ یوں محسوس ہوتا ہے جیسے علم و ادب کے آسمان سے ایک روشن ستارہ ٹوٹ کر گر گیا ہو، اور ایک ایسی روشنی کم ہو گئی ہو جس کا بدل ملنا آسان نہیں۔
وہ ایک ایسا شجرِ سایہ دار تھے جن کی چھاؤں میں بے شمار طلبہ اور ساتھیوں نے علمی اور اخلاقی پرورش پائی۔ ان کی رحلت سے جو خلا پیدا ہوا ہے، وہ صرف ایک شخص کا نہیں بلکہ ایک پورے عہد کے ختم ہونے کا خلا ہے، جو شاید کبھی پوری طرح پُر نہ ہو سکے۔
اللہ رب العزت ان کی روح کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے، ان کے درجات بلند کرے، اور ان کے اہلِ خانہ، شاگردوں اور چاہنے والوں کو صبرِ جمیل عطا فرمائے۔
آمین یا رب العالمین
شاہد اللہ رضا

آج گورنمنٹ کالج چترال کے سابق پرنسپل پروفیسر سراج محمد مرحوم کی یاد میں ایک  پروقار تعزیتی ریفرنس کا انعقاد کالج ہال میں...
19/12/2025

آج گورنمنٹ کالج چترال کے سابق پرنسپل پروفیسر سراج محمد مرحوم کی یاد میں ایک پروقار تعزیتی ریفرنس کا انعقاد کالج ہال میں کیا گیا۔ اس موقع پر اساتذہ، طلبہ و طالبات ، مرحوم کے صاحبزادوں اور معزز مہمانوں کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی اور مرحوم کے لیے خراجِ عقیدت پیش کیا۔

تقریب کا آغاز تلاوتِ کلامِ پاک سے ہوا، جس کی سعادت مولانا نور شاہدین لیکچرر اسلامیات نے حاصل کی، جب کہ نعتِ رسولِ مقبول ﷺ مولانا سلمان یوسف لیکچرر اسلامیات نے بڑے دلنشین انداز میں پیش کی۔
اسٹیج سیکرٹری کے فرائض پروفیسر عبد اللہ شہاب نے نہایت خوش اسلوبی سے انجام دیے۔

تقریب میں تعزیتی کلمات اور مرحوم کی خدمات و اوصاف پر روشنی ڈالنے کے لیے معزز مقررین نے خطاب فرمایا، جن میں شامل تھے:
- ریٹائرڈ پرنسپل ضیاء الدین صاحب
- ریٹائرڈ پرنسپل افتخار صاحب
- سابق پرنسپل پروفیسر ممتاز حسین صاحب
سابق پرنسپل پروفیسر ایوب زرین صاحب
پروفیر افضل امان صاحب
- محترم پروفیسر کریم اللہ صاحب
- سابق پرنسپل پروفیسر قاضی ظہور الدین صاحب
- پرنسپل گورنمنٹ گرلز کالج چترال پروفیسر مسرت صاحبہ
- پرنسپل گرلز کالج دروش پروفیسر عائشہ صاحبہ
- محترم پروفیسر آصفی صاحب
- محترم سمیع الدین رئیس صاحب
- معروف دانشور اور محقق ڈاکٹر عنایت اللہ فیضی صاحب
- صدرکپلا پروفیسر نویداقبال صاحب
پرنسپل گورنمنٹ کالج چترال پروفیسر ضیاء الحق صاحب

تمام مقررین نے مرحوم کی تعلیمی خدمات، اخلاقی عظمت، علم و عمل سے محبت، طلبہ سے شفقت اور اصول پسندی کو زبردست انداز میں خراجِ تحسین پیش کیا۔ اُن کی وفات کو تعلیمی دنیا کا بڑا نقصان قرار دیا گیا۔
تقریب کے اختتام پر پروفیسر مفتی عتیق الرحمن نے مرحوم کے ایصالِ ثواب کے لیے دعائیہ کلمات ادا کیے،دوران محفل ہر آنکھ اشکبار اور ہر چہرہ غمزدہ نظر آیا۔

اس موقع پر کالج کی مسجد میں خصوصی قرآن خوانی کا بھی اہتمام کیا گیا، جس میں طلبہ، اساتذہ اور عملے نے شرکت کی۔
اساتذہ کی جانب سے نمازِ جمعہ کے بعد طلبہ کے لیے طعام کا بھی اہتمام کیا گیا، جو مرحوم سے محبت اور اُن کی یاد کو تازہ کرنے کا عملی اظہار تھا۔ جس کے انتظامات پروفیسر مسعود صاحب بہترین طریقے سے مکمل کئے ۔

یہ تعزیتی ریفرنس نہ صرف ایک شاندار استاد، عظیم راہنما اور شفیق انسان کی یاد میں خراجِ عقیدت تھا بلکہ اساتذہ اور طلبہ کے درمیان ایک مضبوط رشتۂ وفا، احترام اور علم دوستی کا پیغام بھی تھا۔
اللہ تعالیٰ پروفیسر سراج محمد مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے۔ آمین۔

The BS Botany 2021-2025 students have successfully completed their research dissertations. The theses were supervised by...
19/12/2025

The BS Botany 2021-2025 students have successfully completed their research dissertations. The theses were supervised by Dr. Zahid Fazal, Assistant Professor, who played a pivotal role in guiding and mentoring the students. Mr. Hafiz Ullah from the Department of Botany, University of Chitral, served as an external examiner and evaluated the students' work. His valuable feedback and assessment further enriched their research. HoD Botany Department, Muhammad Fazal Haq and faculty members also graced the occasion. We congratulate all the students on this remarkable achievement and wish them the best for their future endeavors.

بی ایس شعبہ زووالوجی2021-2025 کے طلبہ نے اپنے تحقیقی مقالے کامیابی سے مکمل کر لیے ہیں۔ ان تھیسز کی نگرانی محترم لیکچرر خ...
18/12/2025

بی ایس شعبہ زووالوجی2021-2025 کے طلبہ نے اپنے تحقیقی مقالے کامیابی سے مکمل کر لیے ہیں۔ ان تھیسز کی نگرانی محترم لیکچرر خرم ایوبی صاحب نے کی، جنہوں نے طلبہ کی راہنمائی اور علمی تربیت میں کلیدی کردار ادا کیا۔

طلبہ کے مقالوں کا جائزہ لینے کے لیے جناب پروفیسرفتح الباری، شعبہ زووالوجی، جامعہ چترال بطور خارجی ممتحن مدعو کیے گئے۔ اُن کی قیمتی آراء اور جائزے نے طلبہ کے علمی تحقیق کو مزید نکھارا۔

ہم اس شاندار کامیابی پر تمام طلبہ کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتے ہیں اور ان کے روشن مستقبل کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کرتے ہیں۔

ہم تہہ دل سے کپلا کے سابق صدر جناب جمشید  خان صاحب  کا شکریہ ادا کرتے ہیں، جنہوں نے اپنے معزز رفقاء جناب پروفیسر نصیب با...
18/12/2025

ہم تہہ دل سے کپلا کے سابق صدر جناب جمشید خان صاحب کا شکریہ ادا کرتے ہیں، جنہوں نے اپنے معزز رفقاء جناب پروفیسر نصیب باچا اور جناب پروفیسر سلیم یوسفزئی کے ہمراہ مرحوم پرنسپل سراج محمد رحمہ اللہ کی وفات پر چترال تشریف لا کر نہ صرف تعزیت کی، بلکہ اپنے خلوص و محبت کا عملی مظاہرہ بھی فرمایا۔

آپ کی آمد پورے چترال کلسٹر کے لیے باعثِ حوصلہ، اور ہمارے لیے دلجوئی کا سامان بنی۔
ہم دعا گو ہیں کہ اللہ تعالیٰ آپ کو صحت، عزت اور اجرِ عظیم عطا فرمائے، اور مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا کرے۔ آمین۔

Address

Near Chawni Pull
Chitral Lines
17200

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Government Degree College Chitral posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The University

Send a message to Government Degree College Chitral:

Share