GHAZI AcAdemy

GHAZI AcAdemy 'education is right,not a privilage'

1. Study of earth?*Ans: Geology*2: Study of living things?*Ans: Biology*3: Study living language?*Ans: Philology*4: Stud...
16/01/2022

1. Study of earth?
*Ans: Geology*
2: Study of living things?
*Ans: Biology*
3: Study living language?
*Ans: Philology*
4: Study of bees?
*Ans: Apiology*
5: Study of heart?
*Ans: Cardiology*
6. Study of dog?
*Ans: Cynology*
7. Study of trees?
*Ans: Dendrology*
8. Study of religion?
*Ans: Theology*
9. Study of heredity?
*Ans: Genetics*
10: Study of coins?
*Ans: Numismatics*
11. Study of birds?
*Ans: Ornithology*
12. Study of human development?
*Ans: Anthropology*
13. Study of science of insects?
*Ans: Etymology*
14. Study of problems of age?
*Ans: Gerontology*
15. Study of relation between organisms and environment?
*Ans: Ecology*
16. Study of flying aeroplans?
*Ans: Aviation*
17. Study of horses?
*Ans: Hippology*
18. Study of water?
*Ans: Hyarology*
19. Study of weather?
*Ans: Meteorology*
20. Study of cancer?
*Ans: Oncoloy*
21. Study of eyes?
*Ans: Ophthalmology*
22. Study of bones?
*Ans: Osteology*
23. Study of rocks?
*Ans: Petrology*
24. Study of earthquake?
*Ans: Seismology*
𓏼𓏼𓏼𓏼𓏼𓏼𓏼𓏼𓏼𓏼𓏼𓏼𓏼𓏼𓏼𓏼𓏼𓏼𓏼𓏼𓏼𓏼𓏼
*__________________________*
*↡𝙋𝙤𝙎𝙏𝙚𝙙 𝘽𝙮💁‍♂️↡*

Teacher, Trainer, Motivational Speaker

Happy EiD-UL-Adha Mubarak to all Muslims of the world.
20/07/2021

Happy EiD-UL-Adha Mubarak to all Muslims of the world.

اورنگزیب عالمگیر کے دربار میں ایک بہروپیا آیا اور اس نے کہا :" باوجود اس کے کہ آپ رنگ و رامش ، گانے بجانے کو برا سمجھتے ...
19/05/2021

اورنگزیب عالمگیر کے دربار میں ایک بہروپیا آیا اور اس نے کہا :
" باوجود اس کے کہ آپ رنگ و رامش ، گانے بجانے کو برا سمجھتے ہیں -
شہنشاہ معظم ! لیکن میں فنکار ہوں اور ایک فنکار کی حیثیت سے آپ کی خدمت میں حاضر ہوا ہوں اور میں بہروپیا ہوں - میرا نام کندن بہروپیا ہے -

اور میں ایسا بہروپ بدل سکتا ہوں آپ کو جو اپنے علم پر بڑا ناز ہے کو دھوکہ دے سکتا ہوں اور میں غچہ دے کر بڑی کامیابی کے ساتھ نکل جاتا ہوں -

اورنگزیب عالمگیر نے کہا : تمھاری بات وقت ضائع کرنے کے مترادف ہے - میں تو شکار کو بھی بیکار کام سمجھتا ہوں یہ جو تم میرے سامنے دعوہ کر رہے ہو اس کو میں کوئی اہمیت نہیں دیتا - "

اس نے کہا : " ہاتھ کنگن کو آرسی کیا - آپ اتنے بڑے شہنشاہ ہیں اور دانش میں اپنا جواب نہیں رکھتے - میں بھیس بدلونگا آپ پہچان کر دکھائیے - "

تو انھوں نے کہا ! " منظور ہے "
اس نے کہا حضور آپ وقت کے شہنشاہ ہیں - اگر تو آپ نے مجھے پہچان لیا تو میں آپ کے دینے دار ہوں -
لیکن اگر آپ مجھے پہچان نہ سکے اور میں نے ایسا بھیس بدلہ تو آپ سے پانچ سو روپیہ لونگا -

شہنشاہ نے کہا شرط منظور ہے -

اسے پتا چلا کے اگلے سال شہنشاہ مرہٹوں پر حملہ کریگا چانچہ وہ وہاں سے پا پیادہ سفر کرتا ہوا اس مقام پر پہنچ گیا -

ایک سال کے بعد جب اپنا لاؤ لشکر لے کر اورنگزیب عالمگیر ساؤتھ انڈیا پہنچا اور پڑاؤ ڈالا تو تھوڑا سا وہ خوفزدہ تھا -

اور جب اس نے مرہٹوں پر حملہ کیا تو وہ اتنی مضبوطی کے ساتھ قلعہ بند تھے کہ اس کی فوجیں وہ قلعہ توڑ نہ سکیں -

لوگوں نے کہا یہاں ایک درویش ولی الله رہتے ہیں ان کی خدمت میں حاضر ہوں - پھر دعا کریں پھر ٹوٹ پڑیں -

شہنشاہ پریشان تھا بیچارہ بھاگا بھاگا گیا ان کے پاس - سلام کیا اور کہا ؛ " حضور میں آپ کی خدمت میں ذرا ............ "

انھوں نے کہا ! " ہم فقیر آدمی ہیں ہمیں ایسی چیزوں سے کیا لینا دینا - "

شہنشاہ نے کہا ! " نہیں عالم اسلام پر بڑا مشکل وقت ہے ( جیسے انسان بہانے کرتا ہے ) آپ ہماری مدد کریں میں کل اس قلعے پر حملہ کرنا چاہتا ہوں - " تو فقیر نے فرمایا ! " نہیں کل مت کریں ، پرسوں کریں اور پرسوں بعد نماز ظہر - "

اورنگزیب نے کہا جی بہت اچھا ! چانچہ اس نے بعد نماز ظہر جو حملہ کیا ایسا زور کا کیا اور ایسے جذبے سے کیا اور پیچھے فقیر کی دعا تھی ، اور ایسی دعا کہ قلعہ ٹوٹ گیا اور فتح ہو گئی - مفتوح جو تھے پاؤں پڑ گئے -

بادشاہ مرہٹوں کے پیشوا پر فتح مند کامران ہونے کے بعد سیدھا درویش کی خدمت میں حاضر ہوا - باوجود اس کے کہ وہ ٹوپیاں سی کے اور قران پاک لکھ کے گزارا کرتا تھا لیکن سبز رنگ کا بڑا سا عمامہ پہنتا تھا بڑے زمرد اور جواہر لگے ہوتے تھے - اس نے جا کر عمامہ اتارا اور کھڑا ہوگیا دست بستہ کہ حضور یہ سب آپ ہی کی بدولت ہوا ہے -

اس فقیر نے کہا : " نہیں جو کچھ کیا الله ہی نے کیا "

انھوں نے کہا کہ آپ کی خدمت میں کچھ پیش کرنا چاہتا ہوں درویش نے کہا : " نہیں ہم فقیر لوگ ہیں - '

اورنگزیب نے کہا دو پرگنے یعنی دو بڑے بڑے قصبے - اتنے بڑے جتنے آپ کے اوکاڑہ اور پتوکی ہیں - وہ آپ کو دیتا ہوں اور اور آئندہ پانچ سات پشتون کے لئے ہر طرح کی معافی ہے - اس نے کہا : " بابا ہمارے کس کام کی ہیں یہ ساری چیزیں - ہم تو فقیر لوگ ہیں تیری بڑی مہربانی - "

اورنگزیب نے بڑا زور لگایا لیکن وہ نہیں مانا اور بادشاہ مایوس ہو کے واپس آگیا -

اور اورنگزیب اپنے تخت پر آ کر بیٹھ گیا جب وہ ایک فرمان جاری کر رہا تھا عین اس وقت کندن بہروپیا اسی طرح منکے پہنے آیا -
تو شہنشاہ نے کہا : " حضور آپ یہاں کیوں تشریف لائے مجھے حکم دیتے میں آپ کی خدمت میں حاضر ہوتا - "
کندن نے کہا ! " نہیں شہنشاہ معظم ! اب یہ ہمارا فرض تھا ہم آپ کی خدمت میں حاضر ہوتے تو جناب عالی میں کندن بہروپیا ہوں - میرے پانچ سو روپے مجھے عنایت فرمائیں - "

اس نے کہا : " تم وہ ہو -
کندن نے کہا ہاں وہی ہوں - جو آج سے ڈیڑھ برس پہلے آپ سے وعدہ کر کے گیا تھا -
اورنگزیب نے کہا : " مجھے پانچ سو روپے دینے میں کوئی اعتراض نہیں ہے - میں آپ سے یہ پوچھتا ہوں جب میں نے آپ کو دو پرگنے اور دو قصبے کی معافی دی جب آپ کے نام اتنی زمین کر دی جب میں نے آپ کی سات پشتون کو یہ رعایت دی کہ اس میری ملکیت میں جہاں چاہیں جس طرح چاہیں رہیں - آپ نے اس وقت کیوں انکار کر دیا ؟
یہ پانچ سو روپیہ تو کچھ بھی نہیں -
اس نے کہا : " حضور بات یہ ہے کہ جن کا روپ دھارا تھا ، ان کی عزت مقصود تھی - وہ سچے لوگ ہیں ہم جھوٹے لوگ ہیں - یہ میں نہیں کر سکتا کہ روپ سچوں کا دھاروں اور پھر بے ایمانی کروں - "

از اشفاق احمد زاویہ ١ بہروپ

18/01/2021

A.O.A Friends in this video you will learn about " Types of Earning Per Share || Basic Earning Per Share and Diluted Earning Per Share " In this Video you ...

14/01/2021

A.O.A Friends in this video you will learn " Basics of Accounting || Journal Ledger and Trial balance " In this Video you will watch Online Presentation gi...

08/01/2021

A. O. A Friends in this video I am going to explain "how to upload assignment on Microsoft Teams".If you haven't submitted using Microsoft Teams before, foll...

11/12/2020

Quiad-i-Azam University ranks best university in Pakistan, 67th in Asia and 425th globally

بانو قدسیہ کا دل ہلا دینے والا مضمون           *مرد_ھوس_کا_پجاری**جب عورت مرتی ھے اس کا جنازہ مرد اٹھاتا ھے ۔اس کو لحد م...
23/11/2020

بانو قدسیہ کا دل ہلا دینے والا مضمون

*مرد_ھوس_کا_پجاری*

*جب عورت مرتی ھے اس کا جنازہ مرد اٹھاتا ھے ۔اس کو لحد میں یہی مرد اتارتا ھے ۔۔۔ پیدائش پر یہی مرد اس کے کان میں اذان دیتا ھے۔ باپ کے روپ میں سینے سے لگاتا ھے بھائی کے روپ میں تحفظ فراہم کرتا ھے اور شوہر کے روپ میں محبت دیتا ھے۔ اور بیٹے کی صورت میں اس کے قدموں میں اپنے لیے جنت تلاش کرتا ھے ۔۔۔ واقعی بہت ھوس کی نگاہ سے دیکھتا ھے ۔۔۔ ھوس بڑھتے بڑھتے ماں حاجرہ کی سنت پر عمل کرتے ہوئے صفا و مروہ کے درمیان سعی تک لے جاتی ھے ۔۔۔ اسی عورت کی پکار پر سندھ آپہنچتا ھے ۔۔۔ اسی عورت کی خاطر اندلس فتح کرتا ھے۔ اور اسی ھوس کی خاطر 80% مقتولین عورت کی عصمت کی حفاظت کی خاطر موت کی نیند سو جاتے ہیں۔ واقعی ''مرد ھوس کا پجاری ھے۔''*

*لیکن جب ھوا کی بیٹی کھلا بدن لیے، چست لباس پہنے باہر نکلتی ھے اور اسکو اپنے سحر میں مبتلا کر دیتی ھے تو یہ واقعی ھوس کا پجاری بن جاتا ھے ۔۔۔ اور کیوں نا ھو؟؟*

*کھلا گوشت تو آخر کتے بلیوں کے لیے ھی ھوتا ھے ۔۔۔*

*جب عورت گھر سے باھر ھوس کے پجاریوں کا ایمان خراب کرنے نکلتی ھے۔ تو روکنے پر یہ آزاد خیال عورت مرد کو "تنگ نظر" اور "پتھر کے زمانہ کا" جیسے القابات سے نواز دیتی ھے کہ کھلے گوشت کی حفاظت نہیں کتوں بلوں کے منہ سینے چاہیے ھیں*

*ستر ہزار کا سیل فون ہاتھ میں لیکر تنگ شرٹ کے ساتھ پھٹی ھوئی جینز پہن کر ساڑھے چارہزار کا میک اپ چہرے پر لگا کر کھلے بالوں کو شانوں پر گرا کر انڈے کی شکل جیسا چشمہ لگا کر کھلے بال جب لڑکیاں گھر سے باہر نکل کر مرد کی ھوس بھری نظروں کی شکایت کریں تو انکو توپ کے آگے باندھ کر اڑادینا چاہئیے جو سیدھا یورپ و امریکہ میں جاگریں اور اپنے جیسی عورتوں کی حالت_زار دیکھیں جنکی عزت صرف بستر کی حد تک محدود ھے*

*"سنبھال اے بنت حوا اپنے شوخ مزاج کو*

*ھم نے سر_بازار حسن کو نیلام ھوتے دیکھا ھے"*
2

*مرد*

*میں نے مرد کی بے بسی تب محسوس کی جب میرے والد کینسر سے جنگ لڑ رہے تھے اور انھیں صحت یاب ہونے سے زیادہ اس بات کی فکر لاحق تھی کہ جو کچھ انھوں نے اپنے بچوں کے لئے بچایا تھا وہ ان کی بیماری پر خرچ ہورہا ھے اور ان کے بعد ھمارا کیا ھوگا؟ میں نے مرد کی قربانی تب دیکھی جب ایک بازارعید کی شاپنگ کرنے گئی اور ایک فیملی کو دیکھا جن کے ھاتھوں میں شاپنگ بیگز کا ڈھیر تھا اور بیوی شوہر سے کہہ رھی تھی کہ میری اور بچوں کی خریداری پوری ھوگئی آپ نے کرتا خرید لیا اپ کوئی نئی چپل بھی خرید لیں جس پر جواب آیا ضرورت ہی نہیں پچھلے سال والی کونسی روز پہنی ھے جو خراب ھوگئی ھوگی، تم دیکھ لو اور کیا لینا ھے بعد میں اکیلے آکر اس رش میں کچھ نہیں لے پاو گی۔ ابھی میں ساتھ ھوں جو خریدنا ھے آج ھی خرید لو۔*
*میں نے مرد کا ایثار تب محسوس کیا جب وہ اپنی بیوی بچوں کے لئے کچھ لایا تو اپنی ماں اور بہن کے لئے بھی تحفہ لایا، میں نے مرد کا تحفظ تب دیکھا جب سڑک کراس کرتے وقت اس نے اپنے ساتھ چلنے والی فیملی کو اپنے پیچھے کرتے ہوئے خود کو ٹریفک کے سامنے رکھا۔ میں نے مرد کا ضبط تب دیکھا جب اس کی جوان بیٹی گھر اجڑنے پر واپس لوٹی تو اس نے غم کو چھپاتے ھوئے بیٹی کو سینے سے لگایا اور کہا کہ ابھی میں زندہ ھوں لیکن اس کی کھنچتی ہوئے کنپٹیاں اور سرخ ھوتی ھوئی آنکھیں بتارھی تھیں کہ ڈھیر تو وہ بھی ھوچکا، رونا تو وہ بھی چاہتا ہے لیکن یہ جملہ کہ مرد کبھی روتا نہیں ھے اسے رونے نہیں دیگا۔*

۔ ( *بانو قدسیہ)
Muhammad Ishaq
YouTube Channel

22/11/2020

*دلچسپ سوالات
*سوال نمبر 01*
اس چیز کا نام بتائیں جو پیدا ہوتے ہی اڑنے لگتی ہے؟
*جواب ہے*
*دھواں Smoke*
*سوال نمبر 02*
ہمارے جسم کا وہ کون سا حصہ ہے جو ہمیں پیدا ہونے کے بعد ملتا ہے؟

*جواب ہے*
*دانت Smile bones*
*سوال نمبر 03*
وہ کونسی چیز ہے جس میں پاکستان امریکہ سے آگے ہے؟

*جواب ہے*
*وقت Time*

*سوال نمبر 04*
وہ کونسی چیز ہے جو دھونے سے گندی ہو جاتی ہے؟
*جواب ہے*
*پانی-Water*

*سوال نمبر 05*
وہ کونسی حالت ہے جب مسلمان پر ہر حلال چیز بھی حرام ہو جاتی ہے؟
*جواب ہے*
*نماز کی حالت*

*سوال نمبر 06*
وہ کونسا ملک ہے جس کے باشندے بیت الخلاء(Washroom) میں کھانا کھاتے ہیں؟
*جواب ہے*
*تائیوان-Taiwan*

*سوال نمبر 07*
لڑکی کے جسم کا وہ کونسا حصہ ہے جو ہر 2 ماہ بعد تبدیل ہوتا ہے؟
*جواب ہے*
*آنکھوں کی پتلی*

*سوال نمبر 08*
وہ کونسا پرندہ ہے جو بچوں کو دودھ پلاتا ہے؟
*جواب ہے
*چمگادڑ🦇Bat*

*سوال نمبر 09*
اس چیز کا نام بتائیں جو گرم کریں تو جم جاتی ہے.
*جواب ہے*
*انڈہ-Egg*

*سوال نمبر 10*
پاکستان کا وہ کونسا واحد شہر ہے جس کو لکھتے وقت 15 نقطے لگانے پڑتے ہیں؟
*جواب ہے*
*پاکپتن شریف*

*سوال نمبر 16*
دنیا میں وہ کونسا بادشاہ ہے جس کے پاس محل نہیں ہے؟
*جواب ہے*
*شیر- Lion*

*سوال نمبر 17*
وہ کیا ہے جس کو جتنا استعمال کرو اتنی بڑھتی ہے؟
*جواب ہے*
*عقل اور علم*

*سوال نمبر 18*
وہ کونسا جانور ہے جو کوئی آواز نہیں نکال سکتا؟
*جواب ہے*
*زرافہ*

*سوال نمبر 19*
وہ کونسا واحد نر (mail) جانور ہے جو بچے پیدا کرتا ہے؟
*جواب ہے*
*سمندری گھوڑا_seahorse*

*سوال نمبر 20*
وہ کونسا پھل ہے جس میں 25٪ آکسیجن ہوتی ہے؟
*جواب ہے*
*سیب Apple*

05/10/2020

قدرت اللہ شہاب رح "شہاب نامہ" میں لکھتے ہیں:

"ایک بار میں کسی دور دراز علاقے میں گیا ہوا تھا۔ وہاں پر ایک چھوٹے سےگاؤں میں ایک بوسیدہ سی مسجد تھی۔ میں جمعہ کی نماز پڑھنے اس مسجد میں گیا تو ایک نیم خواندہ سے مولوی صاحب اردو میں بے حد طویل خطبہ دے رہے تھے۔ ان کا خطبہ گزرے ہوئے زمانوں کی عجیب وغریب داستانوں سے اٹاٹ بھرا ہوا تھا۔ کسی کہانی پر ہنسنے کو جی چاہتا تھا، کسی پر حیرت ہوتی تھی۔ لیکن ایک داستان کچھ ایسے انداز سے سنائی کہ تھوڑی سی رقت طاری کر کے سیدھی میرے دل میں اتر گئی۔ یہ قصہ ایک باپ اور بیٹی کی باہمی محبت واحترام کا تھا۔ باپ حضرت محمد ﷺ تھے اور بیٹی حضرت بی بی فاطمہؓ تھیں۔ مولوی صاحب بتا رہے تھے کہ حضور رسولِ کریم ﷺ جب اپنے صحابہ کرام ؓ کی کوئی درخواست یا فرمائش منظور نہ فرماتے تھے تو بڑے بڑے برگزیدہ صحابہ کرام ؓ بی بی فاطمہ ؓ کی خدمت میں حاظر ہو کر ان کی منّت کرتے تھے کہ وہ ان کی درخواست حضور ﷺ کی خدمت میں لے جائیں اور اسے منظور کروا لائیں۔ حضور نبی کریم ﷺ کے دِل میں بیٹی کا اتنا پیار اور احترام تھا کہ اکثر اوقات جب بی بی فاطمہ ؓ ایسی کوئی درخواست یا فرمائش لے کر حاضر خدمت ہوتی تھیں تو حضور ﷺ خوش دلی سے منظور فرما لیتے تھے۔ اس کہانی کو قبول کرنے کے لیے میرا دل بے اختیار آمادہ ہو گیا۔

جمعہ کی نماز کے بعد میں اسی بوسیدہ سی مسجد میں بیٹھ کر نوافل پڑھتا رہا۔ کچھ نوافل میں نے حضرت بی بی فاطمہ ؓ کی روح مبارک کو ایصالِ ثواب کی نیّت سے پڑھے۔پھر میں نے پوری یکسوئی سے گڑگڑا کر یہ دعا مانگی،
”یا اللہ میں نہیں جانتا کہ یہ داستان صحیح ہے یا غلط لیکن میرا دل گواہی دیتاہے کہ تیرے آخری رسول کے دل میں اپنی بیٹی خاتون جنت کے لیے اس سے بھی زیادہ محبت اور عزت کاجذبہ موجزن ہو گا۔ اس لیے میں اللہ سے درخواست کرتا ہوں کہ وہ حضرت بی بی فاطمہ ؓ کی روح کو اجازت مرحمت فرمائیں کہ وہ میری ایک درخواست اپنے والد گرامی ﷺ کے حضور میں پیش کرکے منظور کروا لیں۔
درخواست یہ ہے کہ میں اللہ کی راہ کا متلاشی ہوں۔ سیدھے سادھے مروّجہ راستوں پر چلنے کی سکت نہیں رکھتا۔ اگر سلسلہ اویسیہ واقعی افسانہ نہیں بلکہ حقیقت ہے تو اللہ کی اجازت سے مجھے اس سلسلہ سے استفادہ کرنے کی ترکیب اور توفیق عطا فرمائی جائے۔ "

(اویسی سلسلہ اس کو کہتے ہیں کہ اگر آپ کو کسی ایسی ہستی سے براہ راست فیض ملے جو اس زمانے کی نہ ہو، کسی پہلے کے زمانے کی ہو)۔

اس بات کا میں نے اپنے گھرمیں یا باہر کسی سے ذکر تک نہ کیا۔ چھ سات ہفتے گزر گئے اور میں اس واقعہ کو بھول بھال گیا۔ پھر اچانک سات سمندر پار کی میری ایک جرمن بھابھی کا ایک عجیب خط موصول ہوا۔ جو مشرف بہ اسلام ہو چکی تھیں اور نہایت اعلیٰ درجہ کی پابندِ صوم و صلوٰة خاتون تھیں۔ انہوں نے لکھا تھا:
" رات میں نے خوش قسمتی سے فاطمہ ؓ بنتِ رسول اللہ ﷺ کو خواب میں دیکھا انہوں نے میرے ساتھ نہایت تواضع اور شفقت سے باتیں کیں اور فرمایا کہ اپنے دیور قدرت اللہ شہاب کو بتا دو کہ میں نے اس کی درخواست اپنے برگزیدہ والد گرامی ﷺ کی خدمت میں پیش کر دی تھی۔ انہوں نے ازراہ نوازش منظور فرما لیا ہے"۔

یہ خط پڑھتے ہی میرے ہوش وحواس پر خوشی اور حیرت کی دیوانگی سی طاری ہوگئی۔ مجھے یوں محسوس ہوتا تھا کہ میرے قدم زمین پر نہیں پڑ رہے بلکہ ہوا میں چل رہے ہیں۔ یہ تصور کہ اس برگزیدہ محفل میں ان باپ بیٹی کے درمیان میر ا ذکر ہوا۔ میرے روئیں روئیں پر ایک تیز وتند نشے کی طرح چھاجاتا تھا۔ کیسا عظیم باپ ﷺ ! اور کیسی عظیم بیٹی! دو تین دن میں اپنے کمرے میں بند ہو کر دیوانوں کی طرح اس مصرعہ کی مجسّم صورت بنا بیٹھا رہا۔

ع۔ مجھ سے بہتر ذکر میرا ہے کہ اس محفل میں ہے !

اس کے بعد کچھ عرصہ تک مجھے خواب میں مختلف بزرگ صورت ہستیاں نظر آتی رہیں جن کو نہ تو میں جانتا تھا نہ ان کی باتیں سمجھ میں آتی تھیں اور نہ ان کے ساتھ میرا دل بھیگتا تھا۔ پھر ایک خواب میں مجھے ایک نہایت دلنواز اور صاحب جمال بزرگ نظر آئے جو احرام پہنے ایک عجیب سرور اورمستی کے عالم میں خانہ کعبہ کا طواف کر رہے تھے۔ میرا دل بے اختیار ان کے قدموں میں بچھ گیا۔ وہ بھی مسکراتے ہوئے میری جانب آئے اور مطاف سے باہر حطیم کی جانب ایک جگہ مجھے اپنے پاس بٹھا لیا اور بولے:
”میرا نام قطب الدّین بختیار کاکی ہے۔ تم اس راہ کے آدمی تو نہیں ہو لیکن جس دربار سے تمہیں منظوری حاصل ہوئی ہے اس کے سامنے ہم سب کا سر تسلیم خم ہے۔“

پھر بزرگ نے شہاب صاحب رح کو کچھ امتحان اور آزمائشیں دیں اور کچھ عرصہ بعد قدرت اللہ شہاب رح کو روحانی تربیت پر مبنی خطوط ملنا شروع ہو گئے "نائنٹی" کے نام سے، اور یوں شہاب رح کی اویسی سلسلہ میں شمولیت ہوئی

Address

Bhutta Colony Dera Ghazi Khan
Dera Ghazi Khan

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when GHAZI AcAdemy posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The University

Send a message to GHAZI AcAdemy:

Share