24/09/2025
ڈیرہ اسماعیل خان: گومل یونیورسٹی نے اپنی تاریخ میں پہلی بار ایک اور اہ سنگ میل عبور کرتے ہوئے ایچ ای سی کے ORIC اسکور کارڈ میں 52.5 پوائنٹس حاصل کر لیے۔ یہ سنگِ میل یونیورسٹی میں تحقیق، جدت اور کمرشلائزیشن کے فروغ کی جانب ایک واضح پیش رفت ہے۔اس موقع پر وائس چانسلر گومل یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر محمد ظفر اقبال نے HEC کے پورٹل پر خود سیلف اسیسمنٹ رپورٹ جمع کرانے کے بٹن پر کلک کیا، اور ORIC ٹیم کی کارکردگی کو سراہا۔ انہوں نے کہا کہ یہ کامیابی تحقیقاتی کلچر کو فروغ دینے، جدید تحقیقی منصوبوں کو عملی جامہ پہنانے اور یونیورسٹی کی علمی حیثیت کو مزید مستحکم کرنے کی جانب ایک مثبت قدم ہے۔ڈائریکٹر ORIC ڈاکٹر محمد عدیل، منیجر ریسرچ سپورٹ ڈاکٹر عائشہ صدیقہ، ڈاکٹر آصف اعوان اور رمضان بابر پر مشتمل ORIC ٹیم کو وائس چانسلر گومل یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر محمد ظفر اقبال نے خصوصی مبارکباد دی اور ان کی محنت و عزم کو سراہا۔وائس چانسلر گومل یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر محمد ظفر اقبال کا کہنا تھا کہ اس کامیابی کے بعد گومل یونیورسٹی میں بزنس انکیوبیشن سینٹر (BIC) کے قیام کی راہ ہموار ہو چکی ہے، جو تحقیقی نتائج کو صنعتی و تجارتی میدان میں منتقل کرنے کا ایک مثر ذریعہ ثابت ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ یہ اقدام طلبا، اساتذہ اور مقامی صنعت کے درمیان مضبوط ربط قائم کرے گا، جو کہ خطے کی سماجی و اقتصادی ترقی میں کلیدی کردار ادا کرے گا۔
۔