21/08/2024
21-اگست بروز بدھ 2024 ڈی پی ایس اینڈ کالجز اوکاڑہ کی سالانہ ٹیلنٹ ایوارڈ کی تقریب کا انعقاد ڈی پی ایس کالج دیپالپور میں کیا گیا ۔ تقریب میں مہمان خصوصی جناب کیپٹن (ریٹائرڈ) فرخ عتیق خان ڈپٹی کمشنر اوکاڑہ تھے۔تقریب میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر اوکاڑہ جناب محمد طاہر امین ، اسسٹنٹ کمشنر دیپال پور جناب محمد فضل عباس ، ایس اے او سیکریٹریٹ ڈی پی ایس کالجز اوکاڑہ جناب فقیر محمد ، کنٹرولر بی او ای ڈی پی ایس کالجز اوکاڑہ نبیل کیانی ، تمام ڈی پی ایس کیمپسز کے پرنسپلز سیکشن ہیڈز اور اساتذہ، میڈیا نمائندگان ، پوزیشن ہولڈر سٹوڈنٹس ، والدین ، سول سوسائٹی اور کثیر تعداد میں طلبا و طالبات نے شرکت کی۔ پرنسپل ادارہ مسز شازیہ خضر نے ویلکم نوٹ میں مہمان خصوصی اور تمام مہمانان کی آمد پہ شکریہ ادا کیا۔ طلبا و طالبات ، اساتذہ ، ادارہ کے تمام عملہ کو ان کی محنت و کاوش پر شاباش دی۔ انہوں نے مستقبل کے معماروں ، روشن ستاروں طلبا و طالبات کو محنت اور جانفشانی کی تلقین کی۔
طلبہ و طالبات نے خوبصورت ٹیبلوز ، ملی ترانے اور جمناسٹک کے کرتب بھی پیش کیے۔
بورڈ میں پوزیشن حاصل کرنے والے اور باقی تمام کیمپسز کے طلبا و طالبات کو بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن ساہیوال میٹرک کے سالانہ امتحان 24- 2022 میں بہترین کارکردگی کی بنا پر شیلڈز دی گئیں۔
تمام کیمپسز کے پرنسپلز ، میڈیا نمائندگان کو بھی یادگاری شیلڈز دی گئیں۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مہمان خصوصی جناب کیپٹن (ریٹائرڈ) فرخ عتیق خان نے تمام طلبا و طالبات کونمایاں کامیابی پر مبارک باد پیش کی اور تقریب میں رنگا رنگ ٹیبلوز پیش کرنے والے طلبا و طالبات کی کارکردگی کو خصوصی طور پر سراہا۔
جناب فرخ عتیق خان نے طلبا و طالبات کو نئی ٹیکنالوجی اور آرٹیفشل انٹیلی جینس کو استعمال کرنے کی تاکید کی۔ انہوں نے مستقبل میں ڈی پی ایسز کے لیے کیے جانے والے پالیسی سسٹم کو بہتر بنانے کی یقین دہانی کروائی۔ بورڈ آف گورنرز کو موثر اور مضبوط بنانے کا عہد کیا۔ اساتذہ کو عمدہ کارکردگی پر فنانشل پرائزز دینے کا بھی وعدہ کیا۔ بورڈ پوزیشن حاصل کرنے والی طالبہ سیدہ فضہ فدا حسین کو شیلڈ کے ساتھ پچاس ہزار روپے کا چیک بھی پیش کیا گیا۔
تقریب کے اختتام پہ مہمانوں اور طلبا و طالبات کی تواضع کے لیے بھی اہتمام کیا گیا تھا۔