UAF Admission Guidelines

UAF Admission Guidelines Explore Life at University of Agriculture Faisalabad with updates and insights from the community.

فیصل آباد 20 جنوری ( )  زرعی یونیورسٹی فیصل آباد کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر اقرار احمد خاں نے کہا ہے کہ زرعی یونیورسٹی...
30/01/2023

فیصل آباد 20 جنوری ( ) زرعی یونیورسٹی فیصل آباد کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر اقرار احمد خاں نے کہا ہے کہ زرعی یونیورسٹی میں جاری تعلیم و تحقیق کے عمل کو بین الاقوامی معیار سے ہم آہنگ کرنے کیلئے اصلاحات عمل میں لائی جارہی ہیں تاکہ تربیت یافتہ افرادی قوت کی فراہمی اور کاشتکاروں کے مسائل کے حل پر مبنی تحقیقات کو فروغ دے کر زرعی ترقی کو ممکن بنایا جاسکے۔ ان خیالات کا اظہا رانہوں نے ڈین کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ زرعی یونیورسٹی آؤٹ ریچ پروگرام میں وسعت لاتے ہوئے کاشتکاروں کی دہلیز تک انکے مسائل کے حل کے لئے کوشاں ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ مارچ میں کاشتکاروں اور زرعی سائنسدانوں کو ایک پلیٹ فارم مہیا کرنے کیلئے میگا تقریبات کا انعقاد کرے گی تاکہ کاشتکاروں اور زرعی ماہرین کے مابین تعلقات کو ٹھوس بنیادوں پر استوار کرتے ہوئے فی ایکڑ پیداوار میں اضافہ کو ممکن بنایا جاسکے۔ انہوں نے کہا کہ مارچ کے پہلے ہفتے میں ڈی ایٹ ممالک کے ماہرین زرعی یونیورسٹی میں منعقدہ بین الاقوامی کانفرنس میں شرکت کریں گے اس کے ساتھ ساتھ کانووکیشن، فوڈ سائنس، میلہ مویشیاں کا انعقاد بھی کیا جائے گا۔انہوں نے زرعی سائنسدانوں پر زور دیا کہ وہ ملکی اور بین الاقوامی فنڈنگ ایجنسز سے تحقیقاتی منصوبہ جات حاصل کرنے کے لیے مزید کوششیں تیز کریں۔انہوں نے کیمپس کمیونٹی کو ہائرایجوکیشن کمیشن کی جانب سے زرعی یونیورسٹی کے آفس آف ریسرچ انوویشن اینڈ کمرشلائزیشن کو ملک بھر میں پہلی پوزیشن حاصل کرنے پر مباکباد دی۔ اس موقع پر زرعی یونیورسٹی کے رجسٹرار طارق محمود گل نے ایجنڈا پیش کیا جبکہ ڈینز، ڈائریکٹرز، پرنسپلز موجود تھے۔انہوں نے کہا کہ سال 2021-22 میں 7000 طلبہ کو تعلیمی سفر جاری رکھنے کیلئے سکالرشپ مہیا کیے گئے ہیں۔ انہوں نے مزید بتایا کہ بڑھتے ہوئے بل اور اخراجات کی وجہ سے فیسوں میں اضافہ کرنا پڑا ہے تاہم زرعی یونیورسٹی کی فیس شہر میں موجود باقی جامعات کی نسبت کافی کم ہے۔

30/01/2023
Classes starting from 13_2_2023
30/01/2023

Classes starting from 13_2_2023

فیصل آباد 26 جنوری ( )زرعی یونیورسٹی فیصل آباد اور ایوب زرعی تحقیقاتی ادارہ کے مابین سیڈ پروڈکشن میں تحقیقاتی تعاون کے ف...
30/01/2023

فیصل آباد 26 جنوری ( )زرعی یونیورسٹی فیصل آباد اور ایوب زرعی تحقیقاتی ادارہ کے مابین سیڈ پروڈکشن میں تحقیقاتی تعاون کے فروغ کے لئے مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کیے۔ معاہدے پر دستخط زرعی یونیورسٹی فیصل آباد کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر اقرار احمد خاں اور ڈائریکٹر جنرل ایوب زرعی تحقیقاتی ادارہ ڈاکٹر محمد نواز خاں نے میٹنگ روم میں منعقدہ تقریب کے دوران کیے۔اس موقع پر زرعی یونیورسٹی کے ڈائریکٹر ایکسٹرنل لینکجز ڈاکٹر وسیم اکرم، فوکل پرسن ڈاکٹر عرفان افضل، ڈاکٹر محمد اعظم، ڈاکٹر رائے آصف،ڈاکٹر محمد ارشد، ڈاکٹر ہارون زمان، ڈاکٹر محمد عمران جبکہ ایوب ریسرچ کے ڈائریکٹر فاؤنڈیشن سیڈ سیل ڈاکٹر عزیز الرحمان اور فوکل پرسن ڈاکٹر قمر شکیل بھی موجود تھے۔ معاہدے کے مطابق دونوں ادارے بیسک سیڈ، ہائی ویلیو کراپ کی پروسیسنگ اور سٹو ریج کے لئے مشترکہ کاوشیں عمل میں لائیں گے۔ علاوہ ازیں دونوں ادارے سیڈ انڈسٹری سے منسلک افراد کی استعداد کار میں اضافے کے لئے ٹریننگ ورکشاپ اور شارٹ کورسز کا بھی اہتمام کریں گے۔ڈاکٹر اقرار احمد خاں نے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملکی سطح پر زراعت کے شعبے کو چیلینجز کا سامنا ہے جس پر قابو پانے کے لئے اس سیکٹر کو سائنسی بنیادوں پر استوار کرنا ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ بہترین بیج اچھی پیداوار کی ضمانت ہے،۔

30/01/2023

فیصل آباد 27 جنوری 2023( )زرعی یونیورسٹی کے ترجمان پروفیسر ڈاکٹر محمد جلال عارف نے کہا ہے کہ گزشتہ چند سالوں سے کورونا اور ملک کو درپیش معاشی مسائل کی وجہ سے یونیورسٹی کو ہائیر ایجوکیشن کمیشن کی جانب سے مالی وسائل کی فراہمی میں کمی واقع ہوئی ہے جس کی وجہ سے تعلیم و تحقیق کیلئے مقامی سطح پر وسائل کا اہتمام ناگزیر ہوچکا ہے۔ انہوں نے کہا کہ دس سال پہلے یونیورسٹی یوٹیلٹی بلز کی مد میں 156 ملین ادا کر رہی تھی جو بڑھ کر 2021 میں 362 ملین تک پہنچ گیا تھا اب قومی سطح پر یوٹیلٹی کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کے باعث 2021-22 میں یوٹیلٹی بل کی مد میں 100 فیصد اضافہ کے ساتھ 700 ملین روپے سے تجاوز کر گیا ہے جس میں منی بجٹ کی وجہ سے مزید اضافے کا امکان ہے۔انہوں نے بتایا کہ بڑھتی ہوئی مہنگائی کی وجہ سے 2019 میں یونیورسٹی کے اخراجات 4 ارب سے 2023 میں 8 ارب ہوگئے ہیں۔ ان چار سالوں میں یونیورسٹی کے اخراجات میں 100 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ اس صورت حال کے پیش نظر اس سمیسٹر میں یونیورسٹی کو طلبہ کی فیسوں میں اضافہ کرنا پڑا۔یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ زرعی یونیورسٹی نے شدید مالی بحران کے باوجود فیسوں میں گزشتہ تین سالوں کے دوران اضافہ نہیں کیا تھا۔ستمبر میں ہونے والی سنڈیکیٹ میں یوٹیلٹی بلز اور دیگر اخراجات کی وجہ سے 25 فیصد فیس میں اضافہ پر اتفاق کیا گیا تھا جبکہ ٹیوشن فیس میں کوئی اضافہ نہیں کیا گیا۔تاہم اس فیصلے کو سیلاب کی بحرانی کیفیت کی وجہ سے ایک سمیسٹر کیلئے موخر کر دیا گیااور اب یونیورسٹی کے مالی معاملات چلانے کے لیے یہ فیصلہ نافذ کیا جا رہا ہے۔جس سے یونیورسٹی کی آمدن میں 190 ملین روپے کا اضافہ ہوگا جبکہ اخراجات میں اضافہ کہیں زیادہ ہوا ہے۔ زرعی یونیورسٹی میں ضرورت مند اور پسماندہ پس منظر سے تعلق رکھنے والے ہزاروں طلبا و طالبات کے لیے مالی تعاون اور سکالرشپس وافر تعداد میں بہم پہنچائے جا رہے ہیں۔ 2021-22 میں 6645طلبہ کو ساڑھے 45 کروڑ روپے کے سکالرشپس فراہم کیے گئے ہیں جبکہ مالی پریشانیوں کے باعث بر وقت فیسیں ادا نہ کر سکنے والے طلبہ کو قسطوں میں ادائیگی کیلئے سہولت بھی دی جارہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت ہم سب کو مالی بحران کا سامنا کرنے کے لیے قربانی دینا ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ قوموں کی زندگی میں مختلف مراحل آیا کرتے ہیں لہذا من حیث القوم ہمیں مل جل کر قومی اداروں کو عوامی خدمت کیلئے موقع دینا ہوگاواضح رہے کہ جامعہ زرعیہ کی فیسوں کو اگر شہر کی دیگر پبلک سیکٹر یونیورسٹیوں سے تقابل کی نظر سے دیکھا جائے تو ان کے مقابلے میں یونیورسٹی کم فیسیں وصول کر رہی ہے۔زرعی یونیورسٹی کی انتظامیہ نے طلبہ اور ان کے والدین سے درخواست کی ہے کہ مذکورہ حالات کو سامنے رکھتے ہوئے چند ایک افراد جو کہ یونیورسٹی کا ماحول خراب کرنے کی کوشش کر رہے ہیں ان کے پروپیگنڈا میں نہ آئیں اور بہترین تعلیمی ماحول کو برقرار رکھنے میں اپنا بھرپور کردار ادا کریں اور تعلیم کے زیور سے اپنے بچوں کا مستقبل محفوظ بنائیں۔

30/01/2023

The University of Agriculture, Faisalabad (UAF) is one of the leading agricultural universities in Pakistan, established in 1906. The university offers a wide range of programs in agriculture, engineering, and natural sciences, among others. With a mission to advance knowledge and promote sustainable agriculture, UAF is dedicated to providing quality education, conducting cutting-edge research, and serving the local and global communities. The university has a rich history of excellence and continues to play a crucial role in the development of agriculture and technology in Pakistan.

Address

Faisalabad
38000

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when UAF Admission Guidelines posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share