13/05/2026
اسلامی جمعیت طلبہ کے وفد نے چیف ہال وارڈن صاحبہ سے ملاقات کی اور طلبہ کو درپیش مسائل کے حوالے سے آگاہ کیا۔ چیف ہال وارڈن صاحبہ کی جانب سے تمام مسائل کو جلد از جلد حل کروانے کی یقین دہانی کی گئی۔ چیف ہال وارڈن صاحبہ نے طلبہ کو یقین دہانی کروائی کہ:
طلبہ کےساتھ ناروا سلوک رکھنے والے انتظامی افراد کے خلاف سخت کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔
ہر ہاسٹل کو ہاسٹل ڈویلپمنٹ فنڈ جاری کیا جائے گا جس سے طلبہ کے عمومی مسائل کو حل کیا جائے گا۔
فتح ہال، افضل ہال، ایوب ہال اور فیصل کشمیر ہال کے واش رومز کو بحال کیا جائے گا۔
جناح ہال میں انٹرنیٹ اور دوسرے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائے گا۔
ہاسٹلز کو منشیات سے پاک کیا جائے گا اور اس پر زیرو ٹالرنس پالیسی اپنائی جائے گی۔
وفد نے اس مؤقف کا خیر مقدم کیا اور اسکو سراہا اور طلبہ کے لیے کی جانے والی ہر کوشش میں بھرپور تعاون کی یقین دہانی کروائی۔
جاری کردہ : ترجمان اسلامی جمعیت طلبہ جامعہ زرعیہ فیصل آباد