Kulliah Darul Quran Wal Hadith

Kulliah Darul Quran Wal Hadith Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Kulliah Darul Quran Wal Hadith, College & University, 433-Jinnah Colony, Gulbarg Road, Faisalabad.

✦ Official page. ✦
اقدار اسلاف کا داعی و علمبردار
علوم اسلامیہ کا عظیم و قدیم ادارہ
کتاب و سنت کی خدمت کے میدان میں صدی بھر سے پیش پیش
مدینہ یونیورسٹی، جامعہ ام القرٰی مکہ اور دیگر سعودی جامعات سے الحاق شدہ

معروف نعت خواںمولانا محمد ایوبـ صابرداعی اجل کو لبیک کہہ گئے۔نماز جنـازہ آج 20 مئی 2026ء بروز بدھ شام 6 بجے محمد دین پا...
20/05/2026

معروف نعت خواں
مولانا محمد ایوبـ صابر
داعی اجل کو لبیک کہہ گئے۔

نماز جنـازہ آج 20 مئی 2026ء بروز بدھ شام 6 بجے
محمد دین پارـک، سمن آباد میں ادا کی جائے گی۔ ان شاءاللہ

شریک غم: محمد انس مدنی و اساتذہ کلیہ

*🌙 عشرۂ ذوالحجہ اور قربانی کی تیاریوں کے لیے*کلیہ دارالقرآن والحدیث کی جانب سے ایک عظیم الشان علمی و تربیتی ورکشاپ کا ا...
19/05/2026

*🌙 عشرۂ ذوالحجہ اور قربانی کی تیاریوں کے لیے*
کلیہ دارالقرآن والحدیث کی جانب سے ایک عظیم الشان علمی و تربیتی ورکشاپ کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔

📖 اس ورکشاپ میں قربانی کے احکام، عشرۂ ذوالحجہ کے فضائل، سنتِ ابراہیمی کی اہمیت اور عملی مسائل پر تفصیلی رہنمائی دی جائے گی۔

*• حضرت مولانا محمد ھود حفظہ اللہ*
*• مولانا محمد افضل مدنی حفظہ اللہ*
*• مولانا عبد العزیز بٹ حفظہ اللہ*

📅 21 مئی بروز جمعرات
⏰ صبح 10:00 بجے تا 12:15 بجے

✨ آخر میں سوال و جواب کی خصوصی نشست بھی ہوگی۔
*تمام احباب سے شرکت کی درخواست ہے۔ 🤍*

‏WhatsApp پر Kullaih Darul Quran Wal Hadith (Official) چینل کو فالو کریں: https://whatsapp.com/channel/0029VaC8Z5LLikg5H...
19/05/2026

‏WhatsApp پر Kullaih Darul Quran Wal Hadith (Official) چینل کو فالو کریں: https://whatsapp.com/channel/0029VaC8Z5LLikg5HXFj3m19

Follow Kullaih Darul Quran Wal Hadith (Official)'s WhatsApp channel. ‎▪️اقدار اسلاف کا داعی و علمبردار
▪️علوم اسلامیہ کا عظیم و قدیم ادارہ
▪️ایک صدی کے قریب عرصہ سے کتاب و سنت کی خدمت میں پیش پیش
▪️مدینہ یونیورسٹی، جامعہ ام القرٰی مکہ اور دیگر سعودی جامعات سے الحاق شدہ

♦ *Like Our pages*
https://www.facebook.com/Kulliah.DarulQuran.1932/

✔ *Subscribe Our YouTube Channels:*
🖥 https://youtube.com/

✔ *Follow Our Pinterest Profile:*
🖥


اگر آپ کو یہ پیغام پسند ہے تو آیئے مل کر اس کو پھیلائیں۔
If you like this message then let's spread it together..‎ Join 133 followers for the latest updates.

🌙 اپنی قربانی کی کھال کلیہ دارالقرآن والحدیث کو عطیہ کریں 🌙الحمدللہ! کلیہ دارالقرآن والحدیث جناح کالونی فیصل آباد کا ایک...
19/05/2026

🌙 اپنی قربانی کی کھال کلیہ دارالقرآن والحدیث کو عطیہ کریں 🌙
الحمدللہ! کلیہ دارالقرآن والحدیث جناح کالونی فیصل آباد کا ایک ممتاز، معتبر اور قدیم دینی ادارہ ہے، جو ایک صدی سے قرآن و سنت کی روشن تعلیمات کو عام کرنے، علومِ دینیہ کی اشاعت، اور ہزاروں طلبہ کو زیورِ علم و عمل سے آراستہ کرنے میں مصروفِ عمل ہے۔
آپ کی قربانی کی ایک کھال:
📖 حفاظِ قرآن کی تعلیم
📚 علومِ حدیث کی اشاعت
🕌 دینی خدمات کے فروغ اور مستحق طلبہ کی کفالت میں اہم کردار ادا کرسکتی ہے۔
✨ اس عید الاضحیٰ پر اپنی قربانی کی کھال کلیہ دارالقرآن والحدیث کے نام کرکے دین کی خدمت میں حصہ ڈالیں اور صدقۂ جاریہ کا عظیم اجر حاصل کریں۔
🤝 آپ کا تعاون ہمارے طلبہ کے روشن مستقبل اور دین کی سربلندی کا ذریعہ بنے گا۔
📍 کلیہ دارالقرآن والحدیث جناح کالونی فیصل آباد
📞041-2649561
📞0300-6600069
📞0300-0685062
📞 0302-6096109
📞 0333-6618684
!جزاکم اللہ خیراً 🌸

الحمد للہ !10 مئی بروز اتوار 2026ء، گزشتہ برس اللہ تعالیٰ کی عطا کردہ عظیم فتح، ’’آپریشن بُنیانٌ مرصوص‘‘ کے تناظر میں، ک...
12/05/2026

الحمد للہ !
10 مئی بروز اتوار 2026ء، گزشتہ برس اللہ تعالیٰ کی عطا کردہ عظیم فتح، ’’آپریشن بُنیانٌ مرصوص‘‘ کے تناظر میں، کلیۃ دارالقرآن والحدیث میں ایک پُروقار آلِ کلیہ تقریری مقابلہ منعقد کیا گیا۔ اس پروگرام کا مقصد وطنِ عزیز پاکستان کی نصرتِ الٰہی، پاک فوج کی عظیم قربانیوں اور قومی جذبۂ حریت کو اجاگر کرنا تھا۔
اس بابرکت موقع پر طلبۂ کرام نے بھرپور جوش و جذبے کے ساتھ شرکت کی اور نہایت مدلل، پُراثر اور ولولہ انگیز تقاریر پیش کیں ۔ مقررین نے ’’اللہ تعالیٰ کی نصرت و فتح کے اسباب‘‘ اور ’’پاکستان کو درپیش مسائل اور ان کا حل‘‘ جیسے اہم موضوعات پر اپنے خیالات کا اظہار کیا۔
پروگرام میں معزز مہمان خصوصی جناب چوہدری ارشد جٹ صاحب ( نائب صدر پیپلز پارٹی پنجاب ) بھی تشریف لائے، جنہوں نے اپنے خطاب میں طلبہ کے جذبے کو سراہتے ہوئے قومی یکجہتی اور حب الوطنی پر مفید گفتگو فرمائی۔ اسی طرح مدیرُ الکلیہ، فضیلۃ الشیخ انس مدنی صاحب نے بھی پاک فوج کی جرأت، قربانیوں اور دفاعِ وطن میں ان کے تاریخی کردار پر نہایت مؤثر اور ولولہ انگیز کلمات ارشاد فرمائے۔
پروگرام کے اختتام پر پاک فوج کی شاندار کامیابیوں اور عظیم خدمات کو خراجِ تحسین پیش کرنے کے لیے ایک پُرجوش ریلی بھی نکالی گئی، جس میں اساتذۂ کرام اور طلبۂ عزیز نے بھرپور شرکت کی اور افواجِ پاکستان سے اپنی محبت و وابستگی کا اظہار کیا۔
مزید برآں، الحمد للہ اسی تقریب میں اُن ہونہار طلبہ کی حوصلہ افزائی بھی کی گئی جنہوں نے دوحہ، قطر کے زیرِ اہتمام منعقد ہونے والی انٹرنیشنل عربی ڈبیٹ میں دنیا بھر کے ممتاز اور بڑے مدارس کے مابین نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے سیمی فائنل تک رسائی حاصل کی۔ ادارے کی جانب سے ان طلبہ کو شاندار انعامات اور اعزازی شیلڈز سے نوازا گیا۔
آخر میں اللہ رب العزت کی بارگاہ میں دعا کی گئی کہ وہ اس ادارے کی دینی، علمی اور تربیتی خدمات کو شرفِ قبولیت عطا فرمائے، اساتذہ و طلبہ کی کاوشوں کو اپنی رضا کا ذریعہ بنائے، اور وطنِ عزیز پاکستان کو ہمیشہ امن، استحکام اور ترقی سے سرفراز فرمائے۔ آمین یا رب العالمین۔

اِنّا لِلّٰهِ وَاِنّا اِلَيْهِ رَاجِعُوْن
02/05/2026

اِنّا لِلّٰهِ وَاِنّا اِلَيْهِ رَاجِعُوْن

الحمدللہ! کلیہ دارالقرآن والحدیث فیصل آباد کے طلبہ ہمیشہ سے علمی و فکری میدانوں میں اپنی قابلیتوں کا بھر پور ثبوت پیش کر...
01/05/2026

الحمدللہ! کلیہ دارالقرآن والحدیث فیصل آباد کے طلبہ ہمیشہ سے علمی و فکری میدانوں میں اپنی قابلیتوں کا بھر پور ثبوت پیش کرتے ہیں ، خواہ وہ قرأت کے مقابلہ جات ہوں، تقریری مقابلہ جات ہوں، حفظِ حدیث کے مسابقے ہوں یا علمِ نحو و دیگر علمی و فنی مباحث پر مشتمل علمی مقابلہ جات ہوں ۔
اس بار بھی کلیہ کے دو ہونہار طلبہ نے پاکستان بھر کے ممتاز اور نامور اداروں کے مابین منعقدہ عربی ڈبیٹ مقابلوں میں اپنی غیر معمولی صلاحیتوں کا بھرپور مظاہرہ کیا۔ بالخصوص کوارٹر فائنل میں جامعہ بنوریہ عالمیہ جیسے بڑے اور معتبر ادارے کے مدمقابل شاندار کارکردگی دکھاتے ہوئے نمایاں کامیابی حاصل کی اور سیمی فائنل مرحلے تک رسائی حاصل کرکے کلیہ کا نام روشن کیا۔
اس عظیم کامیابی پر تمام اساتذہ کرام، منتظمین اور کلیہ کے محبین سے مؤدبانہ گزارش ہے کہ ان طلبہ کے لیے خصوصی دعاؤں کا اہتمام فرمائیں، تاکہ اللہ تعالیٰ انہیں مزید کامیابیوں سے نوازے ۔
نیز بارگاہِ الٰہی میں دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ اس علمی ادارے کو مزید ترقیات و برکات سے نوازے، اسے دینِ اسلام کی خدمت کے لیے ایک مؤثر اور ممتاز مرکز بنائے، اور مدیر الکلیہ الشیخ انس مدنی صاحب حفظہ اللہ اور اساتذہ کرام کی گراں قدر علمی و تربیتی خدمات کو اپنی بارگاہِ عالیہ میں شرفِ قبولیت عطا فرمائے اور انہیں بہترین اجر سے نوازے۔

30/04/2026
الحمدللہ، آج کلیہ دارالقرآن والحدیث فیصل آباد میں ایک نہایت بابرکت اور علمی و روحانی محفل منعقد ہوئی، جس میں معروف عالمِ...
29/04/2026

الحمدللہ، آج کلیہ دارالقرآن والحدیث فیصل آباد میں ایک نہایت بابرکت اور علمی و روحانی محفل منعقد ہوئی، جس میں معروف عالمِ دین، مصنفِ کتبِ کثیرہ مولانا عبدالاعلیٰ درانی حفظہ اللہ (خطیب، بریڈفورڈ برطانیہ) آمد ہوئی۔
فاضل مہمان نے طلبۂ کرام کو نہایت قیمتی، بصیرت افروز اور دلنشین نصائح سے نوازا، جن سے طلبہ نے بھرپور علمی و روحانی استفادہ کیا۔ مزید برآں، آپ نے ادارے کے تعلیمی و تربیتی نظام کو سراہتے ہوئے نہایت محبت بھرے اور حوصلہ افزا کلمات ارشاد فرمائے کہ اس ادارے کی محبت ہماری رگوں میں بسی ہوئی ہے۔
آخر میں، مدیرالکلیہ، فضیلۃ الشیخ انس مدنی صاحب حفظہ اللہ نے معزز مہمان گرامی کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا اور خصوصاً برطانیہ میں آپ کی طویل دینی و علمی خدمات کو خراجِ تحسین پیش کیا۔
اللہ تعالیٰ اس بابرکت محفل کو اپنی بارگاہ میں شرفِ قبولیت عطا فرمائے اور اسے ہم سب کے لیے سراپا خیر و برکت اور نفع بخش بنائے، آمین۔

الحمدللہ! آج 13 اپریل بروز سوموار کلیہ دارالقرآن والحدیث، جناح کالونی، فیصل آباد میں نئے تعلیمی سال 2026ء کے سلسلہ میں پ...
13/04/2026

الحمدللہ! آج 13 اپریل بروز سوموار کلیہ دارالقرآن والحدیث، جناح کالونی، فیصل آباد میں نئے تعلیمی سال 2026ء کے سلسلہ میں پُروقار حفلہ افتتاحیہ کا انعقاد ہوا، جس میں معزز اساتذۂ کرام، مہمانانِ گرامی اور طلبۂ کرام نے بھرپور انداز میں شرکت کی۔ اس بابرکت محفل میں علماءکی اہمیت، طلبہ کی دینی و اخلاقی تربیت اور نئے تعلیمی سال کے عزم و اہداف پر روشنی ڈالی گئی۔
آخر میں مدیر الکلیہ، الشیخ انس مدنی صاحب حفظہ اللہ نے کلماتِ تشکر پیش کرتے ہوئے معزز مہمانانِ گرامی، بالخصوص شیخ الحدیث حافظ شریف صاحب حفظہ اللہ (مدیر مرکز التربیہ فیصل آباد) اور ڈاکٹر حبیب الرحمن صاحب (سیکرٹری انٹرمیڈیٹ بورڈ فیصل آباد) اور دیگر مہمانانِ گرامی کا تہہِ دل سے شکریہ ادا کیا، جنہوں نے اپنے قیمتی اوقات میں سے وقت نکال کر اس بابرکت محفل کو رونق بخشی اور اپنی شرکت سے اس پروگرام کو یادگار بنا دیا۔
اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے یہ بابرکت تقریب اپنے بہترین انداز میں اختتام پذیر ہوئی۔ دعا ہے کہ اللہ رب العزت اس نئے تعلیمی سال کو علمِ نافع، عملِ صالح اور کامیابیوں کا ذریعہ بنائے۔ آمین 🤲

Address

433-Jinnah Colony, Gulbarg Road
Faisalabad

Opening Hours

Monday 08:30 - 14:45
Tuesday 08:30 - 14:45
Wednesday 08:30 - 14:45
Thursday 08:30 - 13:30
Saturday 08:30 - 14:45
Sunday 08:30 - 14:45

Telephone

+923002649561

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Kulliah Darul Quran Wal Hadith posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The University

Send a message to Kulliah Darul Quran Wal Hadith:

Share