26/03/2026
إِنَّا لِلّٰهِ وَإِنَّا إِلَيْهِ رَاجِعُونَ۔
خبر غم 💔
انتہائی رنج و الم اور دل گرفتگی کے ساتھ ہم اپنے عزیز و اقارب، احباب اور اہلِ علاقہ کو یہ افسوسناک اطلاع دیتے ہیں کہ معروف سیاسی و سماجی شخصیت، حاجی امیر شاہ صاحب (سابق چیئرمین)، جو گزشتہ چند ایّام سے استنبول، ترکی میں زیرِ علاج تھے، رضائے الٰہی سے رحلت فرما گئے ہیں۔
مرحوم کے جسدِ خاکی کو ان کے آبائی شہر دنیور منتقل کیا جا رہا ہے۔
نمازِ جنازہ کل صبح 10بجے قدیمی قبرستان شنگوٹ دنیور میں ادا کی جائے گی، جس کے بعد تدفین آبائی قبرستان شنگوٹ میں کی جائے گی۔
ہم اہلِ خانہ، تمام اہلِ علاقہ سے مؤدبانہ گزارش کرتے ہیں کہ نمازِ جنازہ میں شرکت فرما کر مرحوم کے لیے دعائے مغفرت کریں۔ اللہ تعالیٰ مرحوم کی مغفرت فرمائے، انہیں جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور ہمیں اس صدمہ کو صبر و حوصلے کے ساتھ برداشت کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔