WESCA Pakistan

WESCA Pakistan WESCA Pakistan
World English School l College l Academy Help your offspring to be a world class leader.
(296)

الحمد للہامتحانات سے فارغ اسٹوڈنٹس کے لیے زبر دست خوشخبری :چھٹیوں میں دنیا کی دس سب سے زیادہ استعمال ہونے والی سکلز سیکھ...
02/04/2025

الحمد للہ
امتحانات سے فارغ اسٹوڈنٹس کے لیے زبر دست خوشخبری :
چھٹیوں میں دنیا کی دس سب سے زیادہ استعمال ہونے والی سکلز سیکھیں ۔
✅مہنگے ترین کورسز انتہائی مناسب فیس میں ۔
✅ لائف ٹائم بیک اپ۔
✅ گوگل ، مائیکروسافٹ سرٹیفائیڈ اساتذہ ۔
✅ گرلز اور بوائز کے لیے الگ الگ کلاسز۔
کورسز کے تکمیل کے بعد درج ذیل پلیٹ فارمز پر آن لائن ارننگ شروع کی جاسکتی ہے۔
01. Online Business
02. Freelancing
03. Social Media Marketing
04. Online Jobs
05. Online Teaching
06. Youtube Channel
07. Physical Jobs
08. Social Media Marketing
بفضل تعالیٰ، فزیکل کلاسز کی ہماری بہترین پروفیشنل اور گوگل سرٹیفائیڈ ٹیم آپ کو A-Z ہمہ وقت آسان ترین رہنمائی فراہم کرتی ہے ۔
(چاہے آپ کمپیوٹر کی ABC سے ہی ناواقف کیوں نہ ہوں)
تو مزید انتظار مت کیجیے خود پر کام کیجیے۔ مہارت سیکھیے ، مہارت بیچیے ۔اور اپنا اندازِ زندگی سنواریے ۔
☎ For Further Details, Call *0300-7441500* Whatsapp: *0333-3303074*
🌐 Website: wescapakistan.com
📮 Mail: [email protected]
👉 Address: Street World English School, Nashir Khan Road, Gap Chowk, Gujranwala, Pakistan.
#

WESCA Pakistan
16/03/2025

WESCA Pakistan

آسان تعلیم پیکیج مہنگائی کے اس سخت ترین دور میں بچوں کے تعلیمی اخراجات ، بے تحاشا فیسوں اور فنڈز وغیرہ سے پریشان سٹوڈنٹس...
23/02/2025

آسان تعلیم پیکیج
مہنگائی کے اس سخت ترین دور میں بچوں کے تعلیمی اخراجات ، بے تحاشا فیسوں اور فنڈز وغیرہ سے پریشان سٹوڈنٹس کے سرپرست صاحبان کےلیے ۔
(طلباء و طالبات کے 90 فیصد اخراجات ادارہ اٹھائے گا)
مَا تَوْفِیْقِیْۤ اِلَّا بِاللّٰهِ
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
پلے گروپ تا نہم سائنس
فیس صرف -/1000 روپے
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
یہ آفر محدود مدت کے لیے ہے ۔
(آفر حاصل کرنے کےلیے
آسان تعلیم پیکیج
لکھ کر
03007441500
پر وٹس ایپ یا سادہ میسج کریں
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ورلڈ انگلش اسکول
جدید سہولیات سے مزین انٹرنیشنل میعار تعلیم
نہ ٹیوشن کی ضرورت نہ ہوم ورک
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ایڈریس:
ورلڈ انگلش روڈ، لنک ناصر خان روڈ، گیپ چوک، گوجرانوالہ
03007441500
03333303074

امتحانات تیاری پیکیج میٹرک، ایف اے ، ایسوسی ایٹ ڈگری پروگرامزصرف  (45 دن) میں مکمل تیاری  کریں  اور فیل ہونا بھول جائیں ...
23/02/2025

امتحانات تیاری پیکیج
میٹرک، ایف اے ، ایسوسی ایٹ ڈگری پروگرامز
صرف (45 دن) میں مکمل تیاری کریں اور فیل ہونا بھول جائیں ۔
(ما توفیقی الا بالله)
🖥️ آن لائن اینڈ آن کیمپس کلاسز
طلبا اور طالبات کے لیے الگ کلاسز
ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
🎯 انگلش تیاری کے ساتھ انگلش گرائمر کورس فری
🎯 ہر پیپر کے آسان ترین اور ٹو دی پوائینٹ نوٹس
🎯 پیپر حل کرنے کے لیے بہترین ٹپس اینڈ ٹرکس
🎯 بورڈ پیٹرن کے مطابق منظم ٹیسٹ سسٹم
🎯ہر سبجیکٹ کے ماہر اور تجربہ کار اساتذہ کی خدمات
🎯سٹوڈنٹس کی کنڈیشن کے مطابق انفرادی کوچنگ
🎯ڈیلی کلاس دورانیہ کم از کم تین سے پانچ گھنٹے
🎯 99.99 فیصد کامیابی کی گارنٹی (ان شاء اللہ)
🎯 مناسب فیس کے ساتھ نوٹس وغیرہ فری
♟️ واضح رہے کہ پیپرز میں کامیابی رٹہ لگانےسے
نہیں اچھی حکمت عملی اور پریکٹس سے ہی ممکن ہے ۔
نوٹ: نئے گروپس کا آغاز ہر ماہ کی یکم اور پندرہ تاریخ سے ہوتا ہے ۔
✒️ زیر نگرانی:
*ملک اویس اعوان*
ایم فل انگلش، ایم بی اے، گولڈ میڈلسٹ، گوگل - مائیکرو سافٹ - ہاورڈ سرٹیفائیڈ
✒️ زیر تدریس:
سر ملک عبداللہ اعوان۔ سر ملک اسد اللہ اعوان۔ سر محمد بن اویس
ایڈریس:
*ویســـــکا پاکـــــــستان*
(ورلڈ انگلش اسکول - کالج - اکیڈمی)
ورلڈ انگلش روڈ ، لنک ناصر خان روڈ ، گیپ چوک ، گوجرانوالہ
𝟬𝟯𝟬𝟬𝟳𝟰𝟰𝟭𝟱𝟬𝟬 , 𝟬𝟯𝟯𝟯𝟯𝟯𝟬𝟯𝟬𝟳𝟰
ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
📌 یونیورسٹی یا بورڈامتحانات کا داخلہ بھجوانے کی سہولت موجود ہے۔
🦆 🐥 🦅

امتحانات سے فارغ اسٹوڈنٹس کیا کریں ؟یہ سوال اسٹوڈنٹس اور والدین دونوں کو پریشان کرتا ہے -کیرئیر منتخب کرنے کی اس اسٹیج پ...
18/04/2023

امتحانات سے فارغ اسٹوڈنٹس کیا کریں ؟
یہ سوال اسٹوڈنٹس اور والدین دونوں کو پریشان کرتا ہے -
کیرئیر منتخب کرنے کی اس اسٹیج پر دو ہی آپشن ہوتے ہیں ۔
یا تو لوگوں کو دیکھا دیکھی پرانے انداز سے خود کو سادہ تعلیم تک محدود رکھا جائے یا خود کو جدید سکلز کے ساتھ آنے والے دور کے لیے تیار کیا جائے ۔
آپ مہنگائی کو کنٹرول نہیں کر سکتے لیکن اپنی آمدن کے ذرائع ضرور بڑھا سکتے ہیں
حالیہ تحقیق یہ حقیقت واضح کر چکی ہے کہ جو لوگ اسکول کالج کی تعلیم کے ساتھ دنیا کی جدید ترین سکلز میں اپنی مہارت کا سکہ منوا لیتے ہیں کامیابی اور ترقی ان کے مقدر کی زینت بن جاتی ہے۔
مالی مسائل اور مہنگائی کے اس پر اذیت دور میں روایتی ڈگریاں صرف بے روزگاری اور مایوسی کو فروغ دے رہی ہیں -
جبکہ سیلف ڈویلپمینٹ اور علوم و فنون کی دوڑ میں آپ دوسروں سے سبقت حاصل کر لیتے ہیں
امتحانات کے بعد کیرئیر کا انتحاب اسٹوڈنٹ کی زندگی کا سب سے اہم اور فیصلہ کن موڑ ہوتا ہے جہاں پر ذرا سی غلطی یا غفلت سارا کیرئیر برباد کردیتی ہے اور ایک بہترین حکمت عملی اور صحیح فیصلہ آپ کا لائف اسٹائل اور قسمت سب کچھ بدل دیتا ہے ۔
ہمارے معاشرے کے وہ افراد اور ادارے جو خود کو موجودہ دور کے تقاضوں کے مطابق اپ ڈیٹ اور اپ گریڈ نہیں کرتے وہ قصہ ماضی بن جاتے ہیں جیسے ریڈیو ، الارم کلاک ، اخبار ، وی سی آر ، کیمرے وغیرہ کی مثالیں ہمارے سامنے ہیں ۔
یاد رکھیں آپ کے خوابوں کی تکمیل آپ کی سوچ کے اندر چھپی ہوئی ہے اپنے سوچنے کے انداز بدلیں -
سادہ ڈگریوں سے نہ جاب ملتی ہے نہ ہی کوئی اور کام ۔
کبھی غور کر کے دیکھیں کہ جتنی تیزی سے وقت اور زمانے کے انداز بدلیں ہیں کیا آپ نے بھی خود کو اتنی ہی تیزی سے بدلا ہے؟
آپ کتنے ہی پڑھے لکھے اور سمجھدار کیوں نہ ہوں اگر آپ کے پاس کوئی ہنر نہیں تو آپ ایک ڈگری یافتہ بے بس اور بے روزگار انسان ہیں ۔
یاد رکھیں کہ کامیابی کا حصول ایک آرٹ ہے جو محنت سےنہیں پلاننگ سے ممکن ہوتا ہے۔
آج کل جس دور میں آپ زندگی گزار رہےہیں وہاں اب سب کچھ مینول سے ڈیجیٹل سسٹم پر شفٹ ہو چکا ہے آرٹیفیشل انٹیلیجینس اور چیٹ جی پی ٹی نے انسانی سوچوں کو حیرت میں ڈال دیا ہے-
آئی ٹی کے موجودہ انقلابی دور میں پیسہ کمانے کے انداز بدل چکے ہیں اب جو شخص جتنا زیادہ آئی ٹی ایکسپرٹ ہے اتنا ہی کامیاب ہے ۔ لوگ قصبوں دیہاتوں شہروں میں گھر بیٹھ کر یوٹیوب ، فری لانسنگ ، آن لائن بزنس وغیرہ سے دنیا بھر سے اپنی محنت کے عوض ہزاروں لاکھوں کما رہے ہیں -
آج کل فری لانسنگ سائٹس پر اور ڈیجیٹل مارکیٹنگ کے شعبے میں دنیا آن لائن کام کرنے والوں کومنہ مانگے پیسے دیتی ہے -
اگر آپ واقعی زندگی میں خوشحالی چاہتے ہیں تو وہ پیسہ جو فضول کے کاموں، پارٹیز، موبائل فونز، دوستوں اور فضول خرچی پر لگتا ہے وہی کسی مفید اسکل سیکھنے اور اپنی صلاحیتوں کو بڑھانے پر لگادیں اور تمام عمر جتنا چاہیں کماتے رہیں ۔
آنیوالے وقتوں میں فائدے میں وہی لوگ ہوں گے جن کے پاس ڈیجیٹل اسکلز ہوں گی اور وہ آن لائن کمانے، آن لائن جاب کرنے اور آن لائن بزنس کرنے کے راز بھی جانتے ہوں گے
آپ باہر سے ڈالر لائیں گے تبھی ملکی معیشت اور آپ کی مالی حالت بہتر ہو گی کیوں کہ اس وقت بینکوں میں ڈالر ختم ہوچکے ہیں یا مافیاز کے قبضے میں جاچکے ہیں۔
آن لائن ورکنگ کے شعبے میں آپ گھر، شہر اور ملک کی قید سے آزاد ہوجاتے ہیں ساری دنیا آپ کی کسٹمر ہوتی ہے ۔
آج کی آپ کے اپنے اوپر کی گئی انویسٹمینٹ ۔۔
آپ کے پورے مستقبل کو محفوظ بناسکتی ہیں۔۔
اگر آپ سوچیں تو ۔۔
یاد رکھیـــــں:
آپ درست وقت پر کیا گیا ایک درست فیصلہ آپ کا سب کچھ بدل سکتا ہے ۔
رجسٹریشن کے لیے ڈیجیٹل مارکیٹنگ لکھ کر 03007441500 پر وٹس ایپ کریں یا لنک میں دیا گیا آن لائن رجسٹریشن فارم فل کر کے سینڈ کریں۔
https://bit.ly/40gZZd9
مزید معلومات کےلیے:
ویسکا پاکستان:
ورلڈ انگلش روڈ، لنک ناصر خان روڈ، گیپ چوک، گوجرانوالہ، پاکستان
03007441500
03333303074

08/04/2023

06/04/2023
ڈیجیٹل مارکیٹنگ کیا ہے؟ ایک تعارف(ملک اویس اعوان)موجودہ زمانے میں ڈیجیٹل مارکیٹنگ کا بہت چرچہ ہے، اب تو کالج اور یونیورس...
01/04/2023

ڈیجیٹل مارکیٹنگ کیا ہے؟ ایک تعارف
(ملک اویس اعوان)
موجودہ زمانے میں ڈیجیٹل مارکیٹنگ کا بہت چرچہ ہے، اب تو کالج اور یونیورسٹیز میں باقاعدہ یہ مضمون پڑھایا جاتا ہے، ڈیجیٹل مارکیٹنگ نے اب بہت زیادہ وسعت اختیار کر لی ہے۔ لیکن میں آپ کو یہاں آسان اور سادہ الفاظ میں ڈیجیٹل مارکیٹنگ کا تعارف کروا رہا ہوں۔۔
آن لائن مارکیٹنگ چینلز.
1۔ ویب سائٹ کے ذریعے مارکیٹنگ..
2۔PPC ( پے پر کلک ) ایڈورٹائزنگ
3۔ مواد کی مارکیٹنگ.
4۔ ای میل مارکیٹنگ.
5۔سوشل میڈیا مارکیٹنگ.
6۔ افیلی ایٹ مارکیٹنگ (Affiliate Marketing).
7۔ موبائل مارکیٹنگ.
8۔ویڈیو مارکیٹنگ.
9۔ آف لائن مارکیٹنگ.
ڈیجیٹل مارکیٹنگ کی حکمت عملی.
کام کی تقسیم.
ڈیجیٹل مارکیٹنگ کی تعریف
آج سے پندرہ بیس سال پہلے تک جب بھی کوئی شخص یا کمپنی اپنی کسی خدمت، سروس، یا پروڈکٹ کو دوسروں تک پہنچانا چاہتے تھے تو اس کے لیے مختلف چینلز اور طریقے اختیار کیے جاتے تھے۔ مثلا، افراد کے ذریعے مارکیٹنگ، کاغذی اشتہار کے ذریعے مارکیٹنگ، اخبار، ریڈیو، ٹی وی کے ذریعے مارکیٹنگ، وال چاکنگ، پینا فلیکس، بروشرز، وزٹنگ کارڈ وغیرہ۔
لیکن اب انٹرنیٹ کا زمانہ ہے لہذا مارکیٹنگ کا طریقہ اور چینلز بھی بدل چکے ہیں۔
ڈیجیٹل مارکیٹنگ سے مراد اپنی مصنوعات یا خدمات کو آن لائن مارکیٹنگ چینلز کے ذریعے پھیلانا ہے۔ یعنی ویب سائٹس، سوشل میڈیا، ای میل وغیرہ۔
ڈیجیٹل مارکیٹنگ کا میدان کار بہت وسیع ہے، اور لا محدود علاقوں اور لامحدود لوگوں تک آپ رسائی ممکن ہے۔ جبکہ مارکیٹنگ کے پرانے طریقے انتہائی محدود میدان کار رکھتے تھے، اور ان کے ذریعے محدود لوگوں تک ہی رسائی ممکن تھی۔
ڈیجیٹل مارکیٹنگ کیسے کریں؟
سب سے پہلے آپ کو اپنے اہداف متعین کرنے کی ضرورت ہے۔ یعنی
آپ ڈیجیٹل مارکیٹنگ سے کیا ہدف حاصل کرنا چاہتے ہیں؟ مثلا: آپ کسی چیز کی فروخت بڑھانا چاہے ہیں، یا کوئی پیغام زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانا چاہتے ہیں، یا اپنی کمیونٹی بڑھانا چاہتے ہیں؟
اس کے بعد آپ کو یہ طے کرنا ہے کہ اپنے ہدف کو حاصل کرنے کے لیے کون سے چینل کو استعمال کیا جائے۔ مثلا آپ زیادہ فروخت چاہتے ہیں تو فیس بک ایک بہترین چینل ہے وغیرہ۔
پھر آپ کو یہ طے کرنا ہے کہ اس مقصد کے لیے آپ کتنا سرمایہ خرچ کر سکتے ہیں۔
خلاصہ یہ کہ ہدف متعین کریں۔ مارکیٹنگ کا میدان طے کریں۔ اور سرمایہ مختص کریں اور کام شروع کردیں۔
Methods Of Digital Marketing 0 ڈیجیٹل مارکیٹنگ کیا ہے
ڈیجیٹل مارکیٹنگ
آن لائن مارکیٹنگ چینلز
جیسا کہ میں نے پہلے بتایا کہ مارکیٹنگ کے پرانے طریقے میں آف لائن چینلز کا استعمال ہوتا تھا۔ اور ڈیجیٹل مارکیٹنگ کہتے ہیں آن لائن چینلز کے ذریعے مارکیٹنگ کرنا۔ تو اب میں چند ایک آن لائن چینلز کے بارے آپ کو بتاوں گا۔
1۔ ویب سائٹ کے ذریعے مارکیٹنگ
کامیاب ڈیجیٹل مارکیٹنگ کے لیے آپ کے پاس اپنی ویب سائٹ ہونا بہت ضروری ہے۔ اگرچہ آپ فیس بک پر بغیر کسی ویب سائٹ کے بھی مارکیٹنگ کر سکتے ہیں، لیکن ویب سائٹ تمام ڈیجیٹل مارکیٹنگ کا مرکزی نقطہ ہوتی ہے۔ ویب سائٹ کا ہونا اس لیے بھی ضروری ہے کہ آپ مارکیٹنگ پر جتنا بھی سرمایہ خرچ کریں گے وہ آپ کی ویب سائٹ پر ٹریفک لائے گا اور بامعاوضہ مارکیٹنگ ختم ہونے کے بعد بھی ویب سائٹ کے ذریعے آپ کا تعلق کسٹمرز سے قائم رہے گا۔ لیکن اگر آپ کی ویب سائٹ نہیں ہے تو پھر جب تک آپ بامعاوضہ مارکیٹنگ کر رہے ہیں اس وقت تک لوگ آپ سے واقف رہتے ہیں لیکن جونہی بامعاوضہ مارکیٹنگ آپ ختم کریں گے لوگوں سے رابطہ بھی ختم ہو جائے گا۔
صرف ویب سائٹ بنانا ہی ضروری نہیں بلکہ ویب سائٹ کی ایس ای او ( SEO ) کرنا بھی ضروری ہے۔
ایس ای او یعنی سرچ انجن آپٹیمائزیشن ( Search Engine Optimization ) کے ذیلی اعمال کو اختیار کرنا بھی ضروری ہے جو مندرجہ ذیل ہیں:
آن پیج ایس ای او
آف پیج ایس ای او
ٹیکنیکل ایس ای او
2۔PPC ( پے پر کلک ) ایڈورٹائزنگ
پی پی سی ایڈور ٹائزنگ بامعاوضہ اشتہارات کی وہ قسم ہے جس میں آپ اپنی مرضی کے لوگوں تک رسائی حاصل کرتے ہیں اور ہر کلک پر متعلقہ پلیٹ فارم کو ادائیگی کرتے ہیں۔
ڈیجیٹل مارکیٹنگ میں یہ قسم بہت مقبول اور کار آمد ہے۔ کیونکہ آپ اپنی مرضی کے علاقہ، اپنی مرضی کے لوگوں، جنس، عمر، اور ان کی دلچسپیوں کا انتخاب کرکے صرف انہی لوگوں کو اشتہار دکھا سکتے ہیں۔ اس طرح آپ کی مارکیٹنگ درست سمت اور درست طریقے سے ہوتی ہے۔
آپ نے گوگل یا فیس بک استعمال کرتے ہوئے یہ بات نوٹس کی ہو گی کہ آپ نے گوگل میں مائیک تلاش کیا تو اس کے بعد آپ کو فیس بک، گوگل سمیت ہر جگہ مائیک کے اشتہار ہی نظر آتے ہیں۔
3۔ مواد کی مارکیٹنگ
مواد سے مراد وہ تمام چیزیں ہیں جنہیں ویب سائٹ پر شائع کیا جاتا ہے۔ مثلا تحریر، تصویر، ویڈیوز وغیرہ۔
آپ اپنی پروڈکٹ کے بارے کچھ لکھتے ہیں، اس کی تصاویر لیتے ہیں، اور ویڈیوز بناتے ہیں۔ پھر اسے اپنے کسی بھی پلیٹ فارم مثلا اپنی ویب سائٹ، فیس بک پیج یا اپنے یوٹیوب چینل پر شیئر کرتے ہیں۔ اس کے بعد بامعاوضہ اشتہاری مہم چلاتے ہیں۔ اس طرح آپ اپنے اہداف کو آسانی سے حاصل کر لیتے ہیں۔
یہاں بھی وہ سارے کام کرنے ہوتے ہیں جن کا ذکر میں پہلے کر چکا ہوں۔ مثلا ایس ای او وغیرہ۔
4۔ ای میل مارکیٹنگ
ڈیجیٹل مارکیٹنگ کا اہم حصہ ای میل مارکیٹنگ بھی ہے۔ اگرچہ آج کل سوشل میڈیا کا زمانہ ہے لیکن ای میل مارکیٹنگ کی اہمیت اب بھی باقی ہے۔ اور تمام بڑے ادارے اور کمپنیاں ای میل مارکیٹنگ کی مہمات چلاتی رہتی ہیں۔
ای میل مارکیٹنگ میں آپ ہزاروں لوگوں کو ان کے میل باکس میں اپنا پیغام یا اشتہار بھیج کر ہدف حاصل کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: ایس ای او ماہر بننے کا طریقہ
5۔سوشل میڈیا مارکیٹنگ
ڈیجیٹل مارکیٹنگ کا سب سے اہم چینل سوشل میڈیا ہے۔ جہاں آپ بلامعاوضہ اور بامعاوضہ دونوں طریقوں سے لوگوں کے ساتھ رابطے میں رہ کر مارکیٹنگ کرتے ہیں۔
سوشل میڈیا پر مارکیٹنگ کرتے ہوئے آپ مرحلہ وار اپنے ہدف تک پہنچتے ہیں۔ مثلا
آپ سب سے پہلے اپنی پروڈکٹ یا سروس کی پوسٹ کرتے ہیں۔
پھر اسے بامعاوضہ اشتہار کے ذریعے بوسٹ کرتے ہیں۔
پھر جو لوگ کمنٹ میں سوالات کرتے ہیں انہیں آپ جواب دیتے ہیں۔
پھر ان کے ساتھ چیٹ میں پرسنل رابطہ قائم کرتے ہیں۔
آپ انہیں اپنی ویب سائٹ یا وٹس پر لانے کی کوشش کرتے ہیں۔
اپنے ہدف کے مطابق انہیں قائل کرنے اور تسلی دینے کی کوشش کرتے ہیں۔
اور آخر کار اپنا ہدف حاصل کرلیتے ہیں۔
6۔ افیلی ایٹ مارکیٹنگ (Affiliate Marketing)
افیلی ایٹ مارکیٹنگ، مارکیٹنگ کا بہت پرانا طریقہ ہے، جسے ہم آسان الفاظ میں کمشن ایجنٹ کہہ سکتے ہیں۔
یہ طریقہ کار صرف ڈیجیٹل مارکیٹنگ سے تعلق نہیں رکھتا بلکہ عام زندگی میں بھی اس طریقہ کار کو بہت زیادہ اختیار کیا جاتا ہے۔
یعنی آپ نے کوئی چیز فروخت کرنی ہے تو آپ دوسرے لوگوں کو یہ موقع دیتے ہیں کہ وہ اس چیز کو فروخت کریں تو انہیں اس میں سے اتنا کمشن دیا جائے گا۔
اس طریقہ کار کو دنیا کی بڑی بڑی کمپنیاں مثلا ایمازون وغیرہ بھی اختیار کر رہی ہیں۔ اس لیے آپ بھی اسی طرح مارکیٹنگ کا یہ طریقہ اختیار کر سکتے ہیں۔
7۔ موبائل مارکیٹنگ
موبائل مارکیٹنگ سے مراد ایپس کی مارکیٹنگ ہے۔ یعنی گوگل کا پلے سٹور یا ایپل کے ایپ سٹور پر اپنی ایپ بنا کر پبلش کرنا اور پھر اس کی مارکیٹنگ کرنا۔
ڈیجیٹل مارکیٹنگ کے لیے جس طرح آپ کی اپنی ویب سائٹ ہونا ضروری ہے اسی طرح اپنی ایپ بنانا بھی فائدے سے خالی نہیں۔
8۔ویڈیو مارکیٹنگ
ویڈیو مارکیٹنگ سے مراد یہ ہے کہ آپ اپنی سروسز یا پروڈکٹ کی ویڈیوز بنا کر ویڈیوز پلیٹ فارمز پر شیئر کرتے ہیں۔اور پھر اس کو بامعاوضہ اشتہارات سے پروموٹ کرتے ہیں۔
گوگل کے بعد دنیا کا سب سے بڑا سرچ انجن یوٹیوب ہے۔ اور لوگ گوگل کی طرح یوٹیوب پر بھی چیزیں سرچ کرتے ہیں۔اس لیے ڈیجیٹل مارکیٹنگ کا اہم حصہ یوٹیوب بھی ہے جس کی اہمیت سے انکار کرنا ممکن نہیں۔
ویڈیو مارکیٹنگ کے لیے اور بھی بہت سارے پلیٹ فارمز ہیں جیسے فیس بک، انسٹاگرام، ٹک ٹاک وغیرہ۔
9۔ آف لائن مارکیٹنگ
جیسا کہ میں نے شروع میں بتایا کہ مارکیٹنگ کا پرانا طریقہ اخبار، ٹی وی ، ریڈیو، کاغذی اشتہار، پینافلیکس کے ذریعے تھا، یہ مارکیٹنگ آف لائن مارکیٹنگ کہلاتی ہے اور اب بھی ایک حد تک موثر سمجھی جاتی ہے۔ آپ اپنے علاقے، حالات اور موقع محل کے اعتبار سے بہتر جانتے ہوں گے کہ یہ آپ کے لیے کتنی موثر ہے۔
ڈیجیٹل مارکیٹنگ کی حکمت عملی
اگر آپ ڈیجیٹل مارکیٹنگ کرنا چاہتے ہیں تو آپ مندرجہ ذیل مثال کو دیکھیں اور اس کے مطابق کام کریں۔ مثلا آپ آن لائن کورسز کی مارکیٹنگ کرنا چاہتے ہیں تو:
سب سے پہلے ایک ویب سائٹ بنائیں۔ جہاں تمام کورسز کی تفصیلات موجود ہوں۔ کون کون سے کورسز ہیں، کتنے ٹائم کے لیے ہیں، پڑھنے پڑھانے کا طریقہ کیا، فیس کیا ہے وغیرہ وغیرہ۔
اب اس ویب سائٹ کی ایس ای او کریں تاکہ سرچ انجن میں یہ ویب سائٹ بہتر پوزیشن حاصل کرسکے۔
اب گوگل، یوٹیوب، فیس بک پر بامعاوضہ اشتہاری مہم چلائیں۔
اس ویب سائٹ سے متعلق سوشل میڈیا پر اکاونٹس ، پیجز اور گروپس بنائیں۔
ای میل مارکیٹنگ کریں۔
ویڈیو مارکیٹنگ کریں۔
کام کی تقسیم
جب بڑے ادارے اور کمپنیاں ڈیجیٹل مارکیٹنگ کرتی ہیں تو ہر کام مختلف لوگوں کے سپرد کیا جاتا ہے۔ مثلا
ویب ڈویلپر کا کام ویب سائٹ کو سنبھالنا ہوتا ہے، ویب سائٹ جتنی بڑی ہوتی ہے اسی لحاظ سے اس کی ایک ٹیم بھی ہوتی ہے۔
سوشل میڈیا منیجر کا کام کمپنی کے تمام سوشل نیٹ ورکس کو چلانا ہوتا ہے۔ یہاں بھی کام کی نوعیت کے اعتبار سے اس کی ایک ٹیم ہوتی ہے۔
ڈیجیٹل مارکیٹنگ منیجر کا کام مارکیٹنگ سے متعلقہ تمام امور کی نگرانی کرنا، مارکیٹنگ کے چینلز کا انتخاب، ان میں سرمایہ کاری کرنے کا فیصلہ کرن ہوتا ہے۔
اس مختصر سی تحریر میں آپ کو جو معلومات دی گئی ہیں امید ہے آپ کو پسند آئی ہوں گی اور آپ کے علم میں اضافے کا ذریعہ بنی ہوں گی۔
شکریہ

Address

World English Road, Link Nasir Khan Raod, Gap Chowk, Sheikhupura Mor
Gujranwala
52250

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when WESCA Pakistan posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The University

Send a message to WESCA Pakistan:

Share