13/05/2026
حفیظ جون پوری نے کہا تھا:
اب مجھے مانیں نہ مانیں اے حفیظؔ
مانتے ہیں سب مرے استاد کو
گورنمنٹ چودھری علم دین گریجویٹ کالج، علی پور چٹھہ کے لیے یہ انتہائی فخر اور مسرت کا مقام ہے کہ ادارے کی دو مایہ ناز معلمات کو ان کی بہترین تدریسی خدمات پر گوجرانوالہ ڈویژن کے "بیسٹ ٹیچر ایوارڈ" سے نوازا گیا ہے۔
مسز الماس جاوید اور مسز ماہ نور کو اس شاندار کامیابی پر دلی مبارکباد!
استاد کسی بھی قوم کا وہ معمار ہوتا ہے جو اپنی محنت، لگن اور خلوص سے نسلوں کی آبیاری کرتا ہے۔ آپ دونوں کی انتھک محنت، پیشہ ورانہ مہارت اور طلبہ کی بہتر تعلیم و تربیت کے لیے آپ کا جنون ہم سب کے لیے مشعلِ راہ ہے۔ ہائر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے یہ اعزاز آپ کی قابلیت اور ادارے سے وفاداری کا منہ بولتا ثبوت ہے۔
ہم دعاگو ہیں کہ اللہ تعالیٰ آپ کے علم و عمل میں مزید برکت عطا فرمائے اور آپ اسی طرح تعلیم کی روشنی پھیلا کر ملک و قوم کا نام روشن کرتی رہیں۔
بہت بہت مبارک!