HANGU Campus KUST

HANGU Campus KUST Provides a quality education in a vibrant environment.
(1)

الحمدللہ !طلبہ کےتعلیمی ضروریات کو مدِنظر رکھتے ہوئےہنگو کیمپس، KUST کی لائبریری کو مزید مؤثر اور جدید بنایا گیا ہے۔کیمپ...
08/05/2026

الحمدللہ !
طلبہ کےتعلیمی ضروریات کو مدِنظر رکھتے ہوئےہنگو کیمپس، KUST کی لائبریری کو مزید مؤثر اور جدید بنایا گیا ہے۔

کیمپس لائبریری میں تمام ڈیپارٹمنٹس کے تقریباً 3500 سے زائد مفید کتب طلبہ کے لیے دستیاب ہیں۔

پچھلے دنوں طلبہ وطالبات نے مطالبہ پیش کیا تھا کہ لائبریری میں کتابوں کی کمی ہے، کیمپس انتظامیہ نے اس وعدے کو عملی شکل دے دی ہے۔ نئی کتابوں کی ڈیمانڈ بھیج دی گئی ہے.

اس کے علاوہ:HEC E-Library
کے تحت طلبہ کو 75,000 سے زائد آن لائن کتب تک رسائی حاصل ہوگی۔ مزید 10 جدید آن لائن ریسورسز بھی QR code کے ساتھ فراہم کر دیے گئے ہیں۔ جن کے ذریعے طلبہ کو مجموعی طور پر 15 لاکھ سے زائد علمی مواد و کتب تک رسائی ممکن ہوگی۔

یہ اقدام طلبہ کے روشن مستقبل، معیاری تعلیم اور تحقیقی سرگرمیوں کے فروغ کی جانب ایک اہم پیش رفت ہے۔

جامعہ کوہاٹ  (کسٹ) میں 15ویں کانووکیشن کے انعقاد کے سلسلے میں 11 مئی سے 13 مئی 2026 تک تعلیمی سرگرمیاں معطل رہیں گی۔ کان...
08/05/2026

جامعہ کوہاٹ (کسٹ) میں 15ویں کانووکیشن کے انعقاد کے سلسلے میں 11 مئی سے 13 مئی 2026 تک تعلیمی سرگرمیاں معطل رہیں گی۔ کانووکیشن 14 مئی 2026 بروز جمعرات منعقد ہوگا، جبکہ کلاسز کانووکیشن کے بعد دوبارہ فزیکل موڈ میں شروع کی جائیں گی

*Department of Microbiology, Aquatic Microbiology Practical*گزشتہ روز مائیکروبیالوجی ڈیپارٹمنٹ میں کورس Aquatic Microbio...
03/05/2026

*Department of Microbiology, Aquatic Microbiology Practical*

گزشتہ روز مائیکروبیالوجی ڈیپارٹمنٹ میں کورس Aquatic Microbiology کے تحت طلبہ کو pH میٹر کے ذریعے مختلف پینے کے پانی (Drinking Water) کے نمونوں کا pH معلوم کرنے کا عملی تجربہ کروایا گیا۔
اس عملی سرگرمی کے دوران طلبہ نے نہ صرف pH میٹر کے درست استعمال کی تربیت حاصل کی بلکہ پانی کے معیار کی جانچ کی اہمیت کو بھی سمجھا۔

نتائج کے مطابق اکثریت نمونوں کا pH عالمی ادارۂ صحت (WHO) کے مقرر کردہ معیار کے مطابق پایا گیا۔
یاد رہے کہ WHO کے مطابق پینے کے پانی کا pH 6.5 سے 8.5 کے درمیان ہونا چاہیے، جو انسانی صحت کے لیے موزوں سمجھا جاتا ہے۔

یہ عملی تجربہ طلبہ کے لیے سیکھنے کا ایک مؤثر ذریعہ ثابت ہوا اور پانی کے معیار سے متعلق عملی علم میں اضافہ کا باعث بنا۔

مستقبل کی مہارتیں، اب ہنگو میں!ہمیں یہ بتاتے ہوئے بے حد خوشی ہو رہی ہے کہ "Grow With Nas - Digital Skills Academy" کی جا...
02/05/2026

مستقبل کی مہارتیں، اب ہنگو میں!

ہمیں یہ بتاتے ہوئے بے حد خوشی ہو رہی ہے کہ "Grow With Nas - Digital Skills Academy" کی جانب سے ہنگو کیمپس میں ایک خصوصی "ڈیجیٹل سکلز سیمینار" کا کامیاب انعقاد کیا گیا!

اس سیمینار کا مقصد طلباء اور نوجوانوں کو جدید ڈیجیٹل دور کے تقاضوں سے ہم آہنگ کرنا اور انہیں فری لانسنگ، ای کامرس، اور دیگر ڈیجیٹل مہارتوں کے ذریعے اپنے مستقبل کو روشن کرنے کے مواقع فراہم کرنا تھا۔

شرکاء نے جدید ڈیجیٹل ٹولز، آن لائن روزگار کے مواقع اور کامیاب کیریئر بنانے کے عملی طریقوں کے بارے میں سیکھا۔ ہم ان تمام طلباء اور مہمانوں کا شکریہ ادا کرتے ہیں جنہوں نے اس سیمینار میں شرکت کرکے اسے کامیاب بنایا۔

Poster Presentations at the department of Microbiology Hangu Campus KUST The Department of Microbiology, Hangu Campus KU...
26/04/2026

Poster Presentations at the department of Microbiology Hangu Campus KUST

The Department of Microbiology, Hangu Campus KUST, organized a Poster Presentation Competition under the supervision of HOD Mr. Umar Zeb. The event aimed to enhance students’ research skills, creativity, and scientific communication. With the valuable guidance and cooperation of the faculty members, the activity was conducted successfully. Sincere thanks to all faculty and students for making this event a success.

Another Milestone Achieved!Alhamdulillah, the Department of Microbiology, KUST Hangu Campus has successfully completed i...
26/04/2026

Another Milestone Achieved!

Alhamdulillah, the Department of Microbiology, KUST Hangu Campus has successfully completed its first bacterial culturing experiment after the installation of a brand-new autoclave machine.

We are proud to share that the experiment yielded positive results, marking a significant step forward in strengthening our lab’s practical and research capacity.

This success would not have been possible without the dedicated efforts and technical guidance of Microbiology HOD Mr. Umar Zeb, whose commitment and support played a vital role in achieving this milestone.

📸 Sharing some glimpses from the lab below.

Long Live Microbiology Department, Long Live KUST Hangu Campus!

کسٹ ہنگو کیمپس کی ترقی کی جانب ایک اور بڑا قدم: سولر سسٹم کی زبردست اپ گریڈیشنہمیں یہ بتاتے ہوئے بے حد خوشی ہو رہی ہے کہ...
25/04/2026

کسٹ ہنگو کیمپس کی ترقی کی جانب ایک اور بڑا قدم: سولر سسٹم کی زبردست اپ گریڈیشن
ہمیں یہ بتاتے ہوئے بے حد خوشی ہو رہی ہے کہ کوہاٹ یونیورسٹی نے ہنگو کیمپس کے لیے سولر پلانٹ کی گنجائش کو10KW سے بڑھا کر 40 کلو واٹ کر دیا ہے۔ اس اپ گریڈیشن کے بعد اب پورا کیمپس بشمول ہاسٹلز 100% سولر پاور پر منتقل ہو گئے ہیں۔ یہ منصوبہ وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر سید ظفر الیاس صاحب کی ذاتی دلچسپی اور خصوصی کاوشوں سے ممکن ہوا، جنہوں نے طلباء و طالبات کے دیرینہ مطالبے کو پورا کرتے ہوئے اسے ترجیحی بنیادوں پر مکمل کروایا۔
اس منصوبے کی کامیابی میں ڈائریکٹر کیمپس ڈاکٹر فرہاد اللہ صاحب کا کردار بھی نہایت اہم رہا، جنہوں نے وائس چانسلر کے وژن کے مطابق اس عمل کی بھرپور نگرانی کی۔ اب ہمارے طلباء بجلی کی لوڈ شیڈنگ سے بے نیاز ہو کر پرسکون تعلیمی ماحول میں اپنی سرگرمیاں جاری رکھ سکیں گے۔
تعلیم دوست اقدامات پر ہم یونیورسٹی انتظامیہ کے مشکور ہیں۔

ہنگو کیمپس کے لیے ایک اور تاریخی اور قابلِ فخر دنکوہاٹ یونیورسٹی  میں وزیراعظم یوتھ لیپ ٹاپ اسکیم کے تحت ایک پروقار تقری...
25/04/2026

ہنگو کیمپس کے لیے ایک اور تاریخی اور قابلِ فخر دن
کوہاٹ یونیورسٹی میں وزیراعظم یوتھ لیپ ٹاپ اسکیم کے تحت ایک پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس میں میرٹ کی بنیاد پر منتخب ہونے والے ہمارے 40 ہونہار طلباء و طالبات میں لیپ ٹاپ تقسیم کیے گئے۔
یہ لمحہ ہمارے کیمپس کے لیے باعثِ اعزاز ہے کہ ہمارے ذہین طلباء اپنی محنت کے بل بوتے پر اس کامیابی تک پہنچے۔ اس پورے عمل کو شفاف اور کامیاب بنانے میں ڈائریکٹر کیمپس، ڈاکٹر فرہاد اللہ صاحب اور ان کی ٹیم ڈاکٹر احمد اللہ شاہ، محب اللہ صاحب نے نہایت اہم اور کلیدی کردار ادا کیا، جن کی سرپرستی اور کاوشوں سے طلباء کے لیے یہ سہولت ممکن ہوئی۔
ہم اس موقع پر انتظامیہ کا خصوصی شکریہ ادا کرتے ہیں جنہوں نے طلباء کی حوصلہ افزائی کے لیے اس تقریب کو بہترین انداز میں ترتیب دیا۔
لیپ ٹاپ حاصل کرنے والے تمام طلباء کو دلی مبارکباد!
ہمیں امید ہے کہ یہ لیپ ٹاپ آپ کی تعلیمی کامیابیوں اور مستقبل کی ترقی میں ایک اہم زینہ ثابت ہوں گے۔
# Hangu Campus

25/04/2026

ہنگو کیمپس کے لیے ایک اور تاریخی اور قابلِ فخر دن
کوہاٹ یونیورسٹی میں وزیراعظم یوتھ لیپ ٹاپ اسکیم کے تحت ایک پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس میں میرٹ کی بنیاد پر منتخب ہونے والے ہمارے 40 ہونہار طلباء و طالبات میں لیپ ٹاپ تقسیم کیے گئے۔

25/04/2026
ہنگو کیمپس کے لیے ایک اور تاریخی اور قابلِ فخر دنآج ہمارے کیمپس میں وزیراعظم یوتھ لیپ ٹاپ اسکیم کے تحت ایک پروقار تقریب ...
25/04/2026

ہنگو کیمپس کے لیے ایک اور تاریخی اور قابلِ فخر دن
آج ہمارے کیمپس میں وزیراعظم یوتھ لیپ ٹاپ اسکیم کے تحت ایک پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس میں میرٹ کی بنیاد پر منتخب ہونے والے ہمارے 40 ہونہار طلباء و طالبات میں لیپ ٹاپ تقسیم کیے گئے۔
یہ لمحہ ہمارے کیمپس کے لیے باعثِ اعزاز ہے کہ ہمارے ذہین طلباء اپنی محنت کے بل بوتے پر اس کامیابی تک پہنچے۔ اس پورے عمل کو شفاف اور کامیاب بنانے میں ڈائریکٹر کیمپس، ڈاکٹر فرہاد اللہ صاحب اور ان کی ٹیم ڈاکٹر احمد اللہ شاہ، محب اللہ صاحب نے نہایت اہم اور کلیدی کردار ادا کیا، جن کی سرپرستی اور کاوشوں سے طلباء کے لیے یہ سہولت ممکن ہوئی۔
ہم اس موقع پر انتظامیہ کا خصوصی شکریہ ادا کرتے ہیں جنہوں نے طلباء کی حوصلہ افزائی کے لیے اس تقریب کو بہترین انداز میں ترتیب دیا۔
لیپ ٹاپ حاصل کرنے والے تمام طلباء کو دلی مبارکباد!
ہمیں امید ہے کہ یہ لیپ ٹاپ آپ کی تعلیمی کامیابیوں اور مستقبل کی ترقی میں ایک اہم زینہ ثابت ہوں گے۔
# Hangu Campus

Address

Hangu

Opening Hours

Monday 09:00 - 16:00
Tuesday 09:00 - 16:00
Wednesday 09:00 - 16:00
Thursday 09:00 - 16:00
Friday 09:00 - 16:00

Telephone

0925620510

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when HANGU Campus KUST posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share