Darul uloom Farooqia Hyderabad

Darul uloom Farooqia Hyderabad Madarsa Darul uloom Farooqia Latifabad Hyderabad

07/09/2026
03/09/2026

*پنج ماہی امتحان کی تعطیلات*

تمام معزز والدین و سرپرستانِ طلبہ کو اطلاع دی جاتی ہے کہ مدرسہ دارالعلوم فاروقیہ میں پنج ماہی امتحان کی تعطیلات *آج بروز جمعرات، 3 ستمبر 2026ء، بمطابق 20 ربیع الاول 1448ھ، دوپہر 03:00 بجے سے شروع ہو کر 11 ستمبر 2026ء، بمطابق 28 ربیع الاول 1448ھ، بروز جمعہ، عصر* تک طے پائی ہیں۔ (کل 8 دن)

والدین سے گزارش ہے کہ بچوں کو آج مقررہ وقت پر لے جانے اور تعطیلات کے بعد مقررہ وقت پر مدرسہ پہنچانے کا اہتمام فرمائیں۔

از:
دفترِ تعلیمات
مدرسہ دارالعلوم فاروقیہ

الحمدللہ! مدرسہ دارالعلوم فاروقیہ کی شاندار کامیابیالحمدللہ! شہر حیدرآباد میں اسکول کالج ، یونیورسٹی اور مدارس کے طلبہ ک...
31/08/2026

الحمدللہ! مدرسہ دارالعلوم فاروقیہ کی شاندار کامیابی

الحمدللہ! شہر حیدرآباد میں اسکول کالج ، یونیورسٹی اور مدارس کے طلبہ کے لیے منعقد ہونے والے "بولو سرکار ﷺ" مقابلے میں مدرسہ دارالعلوم فاروقیہ کے طلبہ نے بھرپور شرکت کرتے ہوئے اپنی صلاحیتوں کا بہترین مظاہرہ کیا۔

مدرسہ کے چھ طلبہ نے مختلف کیٹیگریز میں حصہ لیا، جن میں دو طلبہ نے انگلش تقریر، دو طلبہ نے اردو تقریر، ایک طالب علم نے قراءت اور ایک طالب علم نے حمد و نعت میں شرکت کی۔

اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے انگلش تقریر کے مقابلے میں مدرسہ دارالعلوم فاروقیہ نے *دوسری پوزیشن* حاصل کی، جو مدرسہ کے لیے یقیناً باعثِ مسرت و اعزاز ہے۔

اس موقع پر تمام شریک طلبہ کو ان کی حوصلہ افزائی کے لیے اعزازی سرٹیفکیٹس سے نوازا گیا۔ جبکہ مدرسہ دارالعلوم فاروقیہ کے منتظم حضرت مولانا راشد حسین صاحب کو بطورِ اعزاز اجرک پہنائی گئی اور ان کی خدمت میں پھولوں کا خوبصورت گلدستہ بھی پیش کیا گیا۔

یہ کامیابی طلبہ کی محنت، اساتذہ کی تربیت اور ادارے کی بہترین تعلیمی و تربیتی کاوشوں کا ثمر ہے۔

اللہ تعالیٰ مدرسہ دارالعلوم فاروقیہ کے تمام طلبہ و اساتذہ کی محنتوں کو شرفِ قبولیت عطا فرمائے۔

26/08/2026

🌙 ربیع الاول ہمیں نبی کریم ﷺ کی سیرتِ طیبہ کو اپنانے، محبتِ رسول ﷺ کو عمل سے ثابت کرنے اور سنتوں کو اپنی زندگی میں زندہ کرنے کا پیغام دیتا ہے۔






ٰ ﷺ

25/08/2026

*بچوں کو وقت دینا بھی تربیت ہے*

اولاد اللہ تعالیٰ کی عظیم نعمت اور والدین کے لیے امانت ہے۔ ان کی تعلیم و تربیت کے ساتھ یہ بھی والدین کی ذمہ داری ہے کہ انہیں اپنا قیمتی وقت، محبت اور توجہ دیں۔

بیٹے ہوں یا بیٹیاں، کبھی ان کے ساتھ بیٹھ کر بات کیجیے، ان کی بات سنیے، ان کے ساتھ ہنسیے، کھیلیے اور انہیں تفریح کے مواقع فراہم کیجیے۔

*یاد رکھیے!* بچوں کے ساتھ گزارے ہوئے یہ چند لمحے محض تفریح نہیں، بلکہ ان کے دلوں میں محبت، اعتماد اور اپنائیت پیدا کرنے والی بہترین تربیت ہیں۔

اولاد کو صرف آسائشیں نہیں، اپنا وقت بھی دیجیے؛ کیونکہ والدین کی توجہ اور محبت بچوں کے لیے دنیا کے قیمتی ترین تحفوں میں سے ہے۔

21/08/2026

*مدرسہ دارالعلوم فاروقیہ کی خوبصورت روایت*

الحمدللہ! مدرسہ دارالعلوم فاروقیہ میں ہر جمعرات طلبۂ کرام کے لیے خصوصی تربیتی بیان کا اہتمام کیا جاتا ہے، جس میں طلبہ کی دینی، اخلاقی اور عملی تربیت کے حوالے سے اہم نصیحتیں کی جاتی ہیں۔

بیان کے بعد طلبۂ کرام کو اساتذہ اور ذمہ داران مصافحہ و محبت کے ساتھ رخصت کرتے ہیں، تاکہ ہفتہ وار تربیتی پیغام ان کے دلوں میں تازہ رہے اور وہ اپنے گھروں میں بھی دینی و اخلاقی ماحول قائم رکھنے کی کوشش کریں۔




دارالعلوم فاروقیہ دو ماہی جائزہ کے نتائج شعبہ عصری علوم (اسکولنگ)
20/08/2026

دارالعلوم فاروقیہ دو ماہی جائزہ کے نتائج شعبہ عصری علوم (اسکولنگ)

Address

Latifabad
Hyderabad
71800

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Darul uloom Farooqia Hyderabad posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share