Special students IIUI

Special students IIUI This page is made for the special students of international islamic university Islamabad, through wh

🎙️ Join us for an insightful live talk on **"Scholarship Opportunities for Disabled Persons"** with Abdul Qadeer, Erasmu...
17/08/2024

🎙️ Join us for an insightful live talk on **"Scholarship Opportunities for Disabled Persons"** with Abdul Qadeer, Erasmus Scholar, and Muhammad Naeem from Cornell Medical College, USA.

📅 **Date:** Monday, August 19
⏰ **Time:** 9:00 PM PKT
📺 **Broadcasted live on YouTube channel "Study Abroad with Qadeer"**
🎤 **Session Host:** Muhammad Noman Sattar

Don't miss out on this opportunity to learn about the various scholarships available for disabled students! 🌟

https://youtube.com/?si=ZAeALNEOzueC9ZqT

چینجی کا معذور نوجوان مقابلے کے امتحان میں لیکچرر منتخب۔۔عزم و ہمت اور جہد مسلسل لازوال داستان۔۔ نصیب سے شکوہ کناں نوجوا...
04/01/2023

چینجی کا معذور نوجوان مقابلے کے امتحان میں لیکچرر منتخب۔۔
عزم و ہمت اور جہد مسلسل لازوال داستان۔۔
نصیب سے شکوہ کناں نوجوانوں کے لیے ایک سبق۔۔
_ _ _ _ _ _ _ _ _ _ _ _ _ _ _ _ _ _ _ _ _

آج آپ کی ملاقات اپنے گاوں چینجی کے ہیرو اور نوجوان نسل کے لیے مینارہ نور کی حیثیت رکھنے والے ایک ایسے معذور نوجوان سے کرواتے ہیں،جس نے اپنی معذوری کو مجبوری بنانے کے بجاے وہیل چییر پر بیٹھ کر تعلیمی مدارج طے کرتے ہوے سکول،کالج اور یونیورسٹی کی تعلیم حاصل کرتے ہوے بالآخر پنجاب پبلک سروس کمیشن کا مقابلے کا امتحان پاس کرتے ہوے کمپیوٹر ساینس میں لیکچرر شپ حاصل کر لی۔۔

اسامہ رحمان کی پیدایش تو نارمل ہوی لیکن کچھ دن بعد گھر والوں کو محسوس ہو کہ سب کچھ نارمل نہیں ہے۔۔
پیدایش کے تین ماہ بعد تک مختلف ڈاکٹرز کے مختلف ٹیسٹوں کے بعد یہ خبر اسامہ کے والدین پر بجلی بن کر گری کہ سواے دماغ کے سب اعضا ابنارمل ہیں اور ہڈیوں کی گروتھ بھی ٹیڑھی ہو گی۔۔

اسامہ نے جب کچھ ہوش سنبھالا تو ہتھیار ڈالنے کے بجاے حالات کا مقابلہ کرنے کا فیصلہ کیا اور اپنے نانا ابو کے سکول عطا میموریل سکول میں داخل ہو گیا۔۔
اسامہ کے ماموں اعلی تعلیم یافتہ اور امریکا و کینیڈا میں دنیا کی بہترین کمپنیوں میں بطور انجنییر کام کر رہے ہیں۔۔انہوں نے اور نانا ابو شاہ محمد بھٹی مرحوم نے اسامہ کو حوصلہ دیا کہ معذوری کے باوجود بھی آپ تعلیم حاصل کر سکتے ہیں۔۔
اس کے بعد اسامہ نے پیچھے مڑ کر نہیں دیکھا ۔۔

اسلامیہ ماڈل سیکنڈری سکول چینجی سے امتیازی نمبروں سے میٹرک کا امتحان پاس کیا۔۔
اسامہ کہتے ہیں کہ اسلامیہ سکول میں سر ظفر اقبال (راقم کے والد بزرگوار ) نے تعلیم کے ساتھ ساتھ ان کے حوصلوں کو مہمیز دی۔۔
گورنمنٹ ہایر سیکنڈری سکول چینجی سے اپنے سکول میں Fsc گروپ میں ٹاپ کیا اور سکالر شپ پر یونیورسٹی آف انجنییرنگ آف ٹیکسلا سے کمپیوٹر میں سافٹ وییر انجنییر کی ڈگری حاصل کر لی۔۔

یونیورسٹی تعلیم کے دوران روم میٹ دوستوں نے اسامہ کو بھای بنا لیا اور سیکنڈ فلور پر پیریڈ ہونے کی صورت میں کندھوں پر اٹھا کر کلاس روم تک پہنچایا۔۔
یونیورسٹی انتظامیہ نے بھی مثالی تعاون کیا اور اسامہ کو وایس چانسلر کے دفتر تک ڈایریکٹ رسای حاصل تھی۔۔

یونیورسٹی تعلیم کی تکمیل کے بعد اسامہ نے لاہور سے CSS کی تیاری کے لیے بھی ایک اکیڈمی جواین کی اور سول سروس میں ٹرای دینے کے لیے بھی خود کو تیار کیا۔۔
سول سروس کے ایگزام سے پہلے ہی اسامہ کی PPSC کے ذریعے بطور لیکچرر سلیکشن ہو گیی ہے۔۔حیرت انگیز بات یہ ہے کہ پورے پنجاب سے ڈس ایبل پرسن کے کوٹے کی کمپیوٹر ساینس کی صرف ایک سیٹ تھی،جس پر اسامہ سلیکٹ ہوا۔۔

آپ نے سڑک پر سفر کرتے ہوے اکثر دیکھا ہو گا کہ جہاں سے روڈ ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہو،وہاں کوی نوجوان مذہبی حلیہ بناے وہیل چییر پر بیٹھا بھیک مانگتے دکھای دے گا۔۔ان میں سے اکثر پروفیشنل مشٹنڈے اور صحیح سالم جسم رکھتے ہیں جو معذوری کا ڈھونگ رچاتے ہیں۔۔اگر حقیقت میں بھی معذور ہوں تو انہوں نے معذوری کو ہتھیار بناتے ہوے بھکاری بننا پسند کیا ہے۔۔اسامہ نے اپنی معذوری کو مجبوری بنانے اور رب تعالی کی ذات سے شکووں کے بجاے عزم و ہمت سے کام لیا اور اس بات کو ثابت کیا کہ اللہ تعالی اپنے بندے کی محنت کو ضایع نہیں جانے دیتے۔۔
ارادے جن کے پختہ ہوں نظر جن کی خدا پر ہو
تلاطم خیز موجوں سے وہ گھبرایا نہیں کرتے۔۔

ویل ڈن اسامہ،
ہمیں تم پر فخر ہے۔۔

پروفیسر جاوید بھٹی۔۔

Inspiration. اسپائرنٹس ملئیے آج کی شخصیت روشن وداواٹی ۔ روشن وداوائی کا تعلق سندھ کے ضلع گھوٹکی سے ہیں پانچ سال کی عمر م...
17/11/2022

Inspiration.
اسپائرنٹس ملئیے آج کی شخصیت روشن وداواٹی ۔
روشن وداوائی کا تعلق سندھ کے ضلع گھوٹکی سے ہیں پانچ سال کی عمر میں پولیو کی وجہ سے معذور ہوگئے تھے لیکن کبھی بھی ہمت نہیں ہاری شوق اور جذبہ کے ساتھ اپنی پڑھائی جاری رکھی ۔ روشن وداواٹی نے پاکستان کا سب سے مشکل مقابلے کا امتحان سی ایس ایس # - CSS پاس کرکے فارین سروس آف پاکستان( )میں اسسٹنٹ ڈائریکٹر بن گئے ۔

09/11/2022

خودی کا سرِ نہاں لا الہ الااللہ
Voice:- Noman Sattar
Video courtesy:- IIUI Events
YouTube link :-https://youtu.be/OB3_Xc7xHSs

علی نواز سومرو جن کا تعلق عمرکوٹ سندھ سے ہے جن اور اسلامک یونیورسٹی میں بی ایس سوشیالوجی دوسرے سیمسٹر کے طالب علم ہیں جو...
26/09/2022

علی نواز سومرو جن کا تعلق عمرکوٹ سندھ سے ہے جن اور اسلامک یونیورسٹی میں بی ایس سوشیالوجی دوسرے سیمسٹر کے طالب علم ہیں جو کہ دونوں ٹانگوں اور بازووں سے محروم ہیں،علی نواز کو اسلامک یونیورسٹی اسلام آباد کے اندر سپیشل سٹوڈنٹس کےلئے فوکل پرسن منتخب کیا گیا ہم امید کرتے ہیں کہ علی نواز معذور افراد کے مسائل کو یونیورسٹی انتظامیہ کے سامنے بھرپور طریقے سے پیش کریں گے اور اس کے حل کےلیے ہرممکن کوشش کریں گے
CONGRATULATIONS BRO 😍❤️
Keep it up and stay blessed ❤️

Finally 🥀❣🇵🇰Must Apply Best opportunity 👌USEFP announces the 2023 Undergraduate Semester Exchange (UGRAD) Program for st...
21/08/2022

Finally 🥀❣🇵🇰
Must Apply
Best opportunity 👌

USEFP announces the 2023 Undergraduate Semester Exchange (UGRAD) Program for students currently studying in their 14th or 15th year of formal education. If you are a Pakistani citizen, younger than 25 years, and interested in experiencing a semester at a U.S. campus, apply for the UGRAD program.

The application deadline is September 21, 2022.

For more information and to apply, visit http://usefp.org/scholarships/global-ugrad.cfm

💕💖سلام ہے اس بہن کو💖💕منزلیں کتنی بھی اونچی کیوں نہ ہوں راستے ہمیشہ پاؤں کے نیچے ہی ہوتے ہیں_____________________________...
06/08/2022

💕💖سلام ہے اس بہن کو💖💕

منزلیں کتنی بھی اونچی کیوں نہ ہوں
راستے ہمیشہ پاؤں کے نیچے ہی ہوتے ہیں
__________________________________________________

یہ ہیں ہماری بہن کرن اشتیاق جن کا تعلق ضلع رحیم یار خان کے علاقے صادق آباد سے ہے آپ دونوں بازوؤں اور ٹانگوں سے محروم ہیں لیکن پھر بھی اپنی معذوری کو اپنی کمزوری نہ سمجھا اور علم کی سچی طلب لیے آگے بڑھتی رہیں اور بہاولپور بورڈ میں ٹاپ کیا اور دنیا کو بتا دیا کہ اگر آپ کی سچی لگن اور جستجو ہو تو کوئی بھی مجبوری آپ کے رستے کی رکاوٹ نہیں بن سکتی
ایک انٹرویو میں ان کا کہنا تھا کہ کوئی بھی اسپیشل بہن بھائی اپنے آپکو معذور نہیں سمجھے گا ہم وہ کام بھی کر گزرتے ہیں جو ایک نارمل انسان صرف سوچ سکتا ہے اس لئے میں یہ کہوں گی کہ
منزلیں کتنی بھی اونچی کیوں نہ ہوں
راستے ہمیشہ پاؤں کے نیچے ہی ہوتے ہیں
میری بہن ہمیں آپ پہ فخر ہے ❤️
❤️🇵🇰

‏یہ ارشد عباسی ہیں، قائدین ہیں۔ارشد بصارت سے محروم ہیں مگر اس وقت فارن آفس میں ڈائریکٹر تعینات ہیں اورجنوبی افریقہ میں س...
04/08/2022

‏یہ ارشد عباسی ہیں، قائدین ہیں۔ارشد بصارت سے محروم ہیں مگر اس وقت فارن آفس میں ڈائریکٹر تعینات ہیں اورجنوبی افریقہ میں سیکنڈسیکرٹری رہ چکےہیں۔ ارشد نے سی ایس ایس میں نویں پوزیشن حاصل کی۔ ارشد قائد اعظم یونیورسٹی کے شعبہ آئی آر کے گولڈ میڈلسٹ بھی ہیں۔ ارشد آپ جیسے لوگ معاشرے کے لئیے مثال ہیں۔

09/04/2022

ھدایت کیا ہے؟
Please like and follow our page for Latest upload,educational content and instructive vidio series.

Revised classes Sechedule during the holy month Ramadan
05/04/2022

Revised classes Sechedule during the holy month Ramadan

تمام عالم اسلام کو ماہ رمضان المبارک کی آمد بہت بہت مبارک ہو اللّٰہ تعالیٰ ہمیں اس ماہ مبارک کی ڈھیروں رحمتیں اور برکتیں...
02/04/2022

تمام عالم اسلام کو ماہ رمضان المبارک کی آمد بہت بہت مبارک ہو اللّٰہ تعالیٰ ہمیں اس ماہ مبارک کی ڈھیروں رحمتیں اور برکتیں نصیب فرمائے آمین

Address

Islamabad

Telephone

+923360406632

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Special students IIUI posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The University

Send a message to Special students IIUI:

Share