KIU Alumni-Es

KIU Alumni-Es Dedicated to Graduates of Kiu.

Kiu main campus will remain closed till further orders.
21/11/2023

Kiu main campus will remain closed till further orders.

پریس ریلیز آج مورخہ 22 اکتوبر کو گلگت کے ایک مقامی ہوٹل میں آل طلباء الائنس قراقرم یونیورسٹی کی طرف سے ہنگامی میٹنگ کا ا...
22/10/2023

پریس ریلیز

آج مورخہ 22 اکتوبر کو گلگت کے ایک مقامی ہوٹل میں آل طلباء الائنس قراقرم یونیورسٹی کی طرف سے ہنگامی میٹنگ کا انعقاد کیا گیا۔
میٹنگ میں شرکت کرنے والے طلباء اور مختلف طلباء تنظیموں کے نمائندوں نے اس بات کو زیر بحث لایا کہ لگاتار دو ہفتے گزرنے کے باوجود یونیورسٹی انتظامیہ کی طرف سے فیسوں میں کمی کے لیے کوئی خاطر خواہ پیش رفت نہیں کی گئی اور مذاکرات کے نام پر اس مسئلے کو مزید طوالت بخشا جا رہا ہے۔
آل طلباء الائنس کے تمام ممبران نے مشترکہ طور پر یہ فیصلہ کیا کہ اب اس مسئلے سے نمٹنے کے لیے احتجاج کی طرف بڑھنا ناگزیر بن چکا ہے، اسی سلسلے میں کل مورخہ 23 اکتوبر کو آل طلباء الائنس قراقرم یونیورسٹی صبح 8 بجے بمقام گلوب چوک پر احتجاج کا انعقاد کرئے جارہی ہے ۔
تمام طلبہ و طالبات سے شرکت کی استدعا کی جاتی۔

منجانب: آل طلباء الائنس قراقرم یونیورسٹی

Meet Faiz Muhammad from Chitral kpk alumni of KIU from the economics department session 2014-2016, currently working as ...
25/08/2023

Meet Faiz Muhammad from Chitral kpk alumni of KIU from the economics department session 2014-2016, currently working as a subject specialist BPS-17 in Education department recommended by khyber Pukhtoonkhwa public service commission.
Wish him best of luck .

Kiu admission notice 2023.
14/07/2023

Kiu admission notice 2023.

Meet Ijlal Ahmed alumni of KIU currently working as Sales & Marketing Manager in Elaan marketing. With his continuous de...
23/06/2023

Meet Ijlal Ahmed alumni of KIU currently working as Sales & Marketing Manager in Elaan marketing. With his continuous dedication and hard work currently he is leading the Marketing & Sales campaign of Twin city towers second tallest building & 11 other projects in Islamabad & Rawalpindi . Wish him best of luck for successful career.

قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی:اعلی ارمان اور ذہنی بحراناز:عزیز علی دادمیں نےبارہامختلف پبلک فورمزاور متعددمرتبہ قراقرم انٹر...
22/06/2023

قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی:اعلی ارمان اور ذہنی بحران
از:عزیز علی داد
میں نےبارہامختلف پبلک فورمزاور متعددمرتبہ قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی میں مختلف تقاریب میں کہاکہ یونیورسٹی کامقصدمعاشرےکےپیداکردہ ذہنوں کو یونیورسٹی میں داخل کرکےانکی پرانی شخصیت کوتوڑکرایک نئی شخصیت کی تعمیر ایک نئے فکر کے ساتھ کی جاتی ہے۔ایسی شخصیت تبھی تشکیل پاتی ہے جب طالب علم یا طالبہ کسی دوسروں کی بنائی ہوئی سوچ کی بیساکیوں کو توڑ کراپنی فکرپیداکرتا ہے۔یوں علم انسان کو اپنی طفلی کیفیت سے نکلنے میں مدد دیتا ہے۔معروف جرمن فلسفی ایمانوئیل کانٹ فکر کے طفلی سہارے سے نکلنے کے عمل کو فکری بالغ پن کا نام دیتا ہے۔اوراسی عمل سے ہی جہالت کی تاریکیوں کو چیرتی ہوئی روشن خیالی کی ضیائیں پھوٹتی ہے۔ یونیورسٹی ایسے ہی روشن دماغ افراد پیدا کرتی ہے جو باہر معاشرے میں جاکر اس کی فکر و نظر اور عمل میں تبدیلی لاتے ہیں۔مگر صد افسوسں کے آئی یو میں اس کے برعکس عمل ہواہے۔یہاں پریونیورسٹی کا ذہن باہر جانے کی بجاۓ باہر کے معاشرے کی پوری ذہنیت اور اس سے وابستہ غلاضتیں اندر در آئی۔ نتیجے میں یونیورسٹی ایک ذہن ساز ادارے کی بجاۓ ہر پست سوچ کے مظاہرے کا ایک پولو گراونڈ بن گئی۔اس سارے عمل میں یونیورسٹی انتظامیہ کو چاہئےتھا کہ وہ ثقافتی رجعت پسندوں،سٹیٹس کو کے حامی اداروں،فرقہ فرستوں،علاقہ پرستوں اورخرد دشمنوں کی ہاں میں ہاں ملانے کی بجاۓ یونیورسٹی کےدائرہ عمل،علم کی پیداوار میں اس کے کرداراورعلم اور معاشرے کےدرمیام تعلق کے متعلق ایک اعلامیہ کتابچے کی صورت میں طلبا، فیکلٹی اور دیگر لوگوں میں تقسیم کرتی تاکہ لوگوں کو پتہ چلے کہ یونیورسٹی کیا نہیں ہے۔ یہی یونیورسٹی کا ذہنی چارٹر ہوتا۔مگر آپ نے چارٹر کے سائز کا حیا نوٹس نکلا۔اس سلسے میں سب سے اہم بات جو یاد رکھنے کی ہے وہ یہ ہے کہ یونیورسٹی کیا ہے کو بیان کرنے سے پہلے پتہ ہونا چاہئےکہ یونیورسٹی کیا نہیں ہے۔یونیورسٹی کسی کا گھر نہیں جو چادر اور جاردیواری کے نام پر لوگوں کو کنٹرول کرے،یہ کسی کی مسجد نہیں جہاں سے خطبے اور فتوے جاری ہوں،یہ کوئی ثقافتی ٹھیکیدار نہیں جو غیرت کے سرٹیفیکیٹ تقسیم کرے،یہ کسی قبیلہ کا جرگہ یا لشکر نہیں ہےاور نہ ہی یہ لوگوں کی ذاتی تشہیر کا کوئی ادارہ ہے۔اس کا کام صرف اور صرف نہ صرف علم کی ترویج بلکہ علم پیدا کرنا ہے۔مگر مجال ہے کسی علمی شخصیت کو یہاں مدعو کیا جاۓ۔ یہاں اسکالر کے علاوہ سارے سوکھےلرآتے رہتےہیں اور اپنی لن ترانیاں سناتے رہتے ھیں۔
اس میں سب سے بڑا قصور وی سی کا ہے۔ وہ جامعہ قراقرم کو منیج کرنے کی بجاۓ دوسرے معاملات میں پھنسے رہے۔جب ایک لڑکی نےسٹاف کی طرف سے ہراسانی کی شکایت کی تواس لڑکی کا ساتھ دینے کی بجاۓسٹاف کے خالف احتجاج کرنے والےطلبا کو دھمکی دی۔کبھی خواتین کا الگ کیمپس اورکبھی ٹک ٹاک پہ پابندی۔کبھی لڑکیوں کےتنگ لباس پہ نگاہ،جب طالبات کے ناچنے پران کو گالیاں دیں گئی تو صاحب خاموش ہوگۓاور یوں ثقافتی رجعت پسندوں کی دبےلفظوں حوصلہ افزائی کی۔نتیجہ میں قراقرم یونیورسٹی روشن خیالی کی بجاےدقیانوسی ذہنوں کی آماجگاہ بن گئی۔اس سارے عمل میں صرف طلبا اور طالبات ہی پس گئے۔
کل سےقراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی کےمتعلق خبریں گردش کررہی ہےکہ یونیورسٹی کے پاس ملازمین کی تنخواہ دینےکو پیسےنہیں ہیں۔اس کے قصوروار نہ فیکلٹی ہیں اورنہ ہی طلبااورنہ گلگت بلتستان کی حکومت کو اس میں دوش دیا جاسکتا ہے۔بلکہ اس کےمکمل ذمہ داروائس چانسلراورغیر فیکلٹی انتظامیہ ہے۔دنیا کی ساری یونیورسٹیوں میں انتظامیہ فیکلٹی کو سہولت بہم پہنچانےکےلیےہوتی ہےتاکہ اساتذہ یکسوئی کے ساتھ طلباکی تعلیم وتربیت کرسکیں۔مگرصاحب!ہم گلگت بلتستان والوں کی افسرانہ بھرم مارنےکی نفسیات کاکیاکیجئے۔جب تک افسری کا بھرم نہ ماریں گے ہم ذہنی طور پرڈسٹرب رہتے ہیں۔مضبوط انتظامیہ ہمیشہ فیکلٹی اورطلبا کو کمزور کرتی ہیں۔اب یونیورسٹی کو ۱۵ کروڈخسارے کا سامنا ہے تو وی سی سے سوال ہے کہ آپ نے اس کے متعلق پلاننگ نہیں کی تھی؟آپ کا پلاننگ ڈپارٹمنٹ کیاکررہاتھا؟کیاآپ نےاپنی سرگرمیوں کی کوسٹنگ کی اورآئیندہ پانچ سال کی پروجیکشن کی؟آپ کے پاس آمدن اور اخرجات کاسالانہ گوشوارہ ہے؟کیاآپ جاب ایک پہلے سے بناۓ ہوۓ پلان کے تحت اعلان کرتے ہیں یاایک جبلی فیصلہ آپ کی طرف سے صادر ہوتا ہے؟بندہ ایک گھرچلا رہا ہوتا ہےتوگھرکی معاشی حالت کااندازہ ہوتاجاتا ہے۔آپ تو وی سی ہیں اور ہم سے زیادہ پڑھےلکھےہیں۔آپ کوکیوں خبر نہیں تھی؟ باقی اس بحران کا الزام گلگت بلتستان کی حکومت کو دینا سراسر زیادتی ہے کیونکہ یونیورسٹی وفاق کے ماتحت ہے۔
ان سب چیزوں کے باوجود اب بھی اس بحران پرقابو پایا جاسکتا ہے۔ وہ کیسےاس پر آئندہ ہم تفصیل سےلکھیں گےمگراس سےپہلےضرورت اس بات کی ہےکہ یونیورسٹی اورمعاشرے میں اس کے کردارکو بیان کیا جاۓ۔انشا اللہ موجودہ دنیا کے بدلتے ہوۓعلمی تناظرکومدنظررکھتے ہوۓاس سلسلےمیں ایک قسط وار تحریری سلسلے کی ابتدا کی جائیگی تاکہ یونیورسٹی کی تعریف اورمعاشرےمیں اس کےکردارکےمتلعق معاشرے میں سوچنےوالےلوگوں میں ایک مکلمہ پیدا ہوسکے۔بدقسمتی سےاس مکالمہ کی راہ میں سب سےبڑی رکاوٹ ثقافتی رجعت پسندوں اورعقل طور پر غلط زمانی کے شکار لوگ ہیں اور یہی ذہنیت قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی کے بحران کی وجہ بھی ہے۔

09/06/2023

CM GB fake degree case proceedings begins at chief court Gilgit. HEC official's are also present in the court room.

9 students admission suspended by kiu administration after their involvement in making unethical tiktok videos within th...
07/06/2023

9 students admission suspended by kiu administration after their involvement in making unethical tiktok videos within the campus premises.

Kiu administration decided to impose a strict ban on the creation of tiktok clips or videos with in the campus.
06/06/2023

Kiu administration decided to impose a strict ban on the creation of tiktok clips or videos with in the campus.

Qaiser Abass & Tanseer kiu Alumni Es who runs a successful restaurant at river view road Gilgit. They made the restauran...
04/06/2023

Qaiser Abass & Tanseer kiu Alumni Es who runs a successful restaurant at river view road Gilgit. They made the restaurant attractive for the food lovers with their continuous hard work and dedication. Wish them Good luck and more success.
Sivana Restaurant

Fast University admission notice.Apply now at admissions.nu.edu.pk. Last date to apply: 5th July, 2023For further detail...
02/06/2023

Fast University admission notice.

Apply now at admissions.nu.edu.pk.
Last date to apply: 5th July, 2023
For further details: nu.edu.pk or call us at 051-111-128-128

02/06/2023

نائب تحصیلدار کے ٹیسٹ شفاف نھیں ھوئے لہذا دوبارہ ٹیسٹ کا انعقاد کیا جائے۔

امجد ایڈووکیٹ

Address

Islamabad

Telephone

+923405186836

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when KIU Alumni-Es posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The University

Send a message to KIU Alumni-Es:

Share