Quaid I Azam University News Alert

Quaid I Azam University News Alert The pioneer page of Quaid-i-Azam University (QAU), dedicated to sharing authentic, unbiased, and true news.
(346)

Trusted by Quaidians as the real and biggest page of QAU — representing the genuine voice of the QAU community.

سنئیر قائدین جاوید حسین تتلہ (MPA session 1997-99) دعائے مغفرت۔۔
09/09/2026

سنئیر قائدین جاوید حسین تتلہ (MPA session 1997-99) دعائے مغفرت۔۔

نئے آنے والے عزیز طلبہ! شاید یہ آپ کا پہلا دن ہوگا۔ آپ کا پہلا تاثر، آپ کی پہلی یاد۔۔۔اپنے اس دن کو خوب صورت بنائیں۔ اچھ...
07/09/2026

نئے آنے والے عزیز طلبہ! شاید یہ آپ کا پہلا دن ہوگا۔ آپ کا پہلا تاثر، آپ کی پہلی یاد۔۔۔اپنے اس دن کو خوب صورت بنائیں۔ اچھے دوست بنائیں۔ استاد کی عزت پہلا قرینہ ہے، اسے کبھی نہ بھولیں۔

کسی کورس کے پاس یا فیل ہونے کو زندگی اور موت کا مسئلہ بناکر ڈپریشن مت لینا۔ پہلے دو سمسٹر تو بس مشاہدہ کرنا کہ آپ کے آس پاس کیا ہے، کون کیا ہے، آپ کہاں کھڑے ہیں اور آپ کو کدھر جانا ہے۔ پہلا دن قدرے مشکل اور بھاگ دوڑ والا ہوتا ہے۔ سینئرز کی عزت کریں، کسی کی وقتی سختی پر کنٹرول مت کھونا۔۔۔اپنا فوکس قائم رکھنا۔

کیونکہ آپ کے پیچھے سیکڑوں ماؤں کی بےتاب آنکھیں ہیں۔۔۔

نہ جانے کس کس نے، کس کس طرح سے آپ کو یہاں بھیجا ہے۔ کیا کیا جتن کرنے پڑے ہوں گے۔ کسی نے آپ کے لیے کسی سے ادھار مانگا ہوگا، کسی نے اپنی کوئی چیز بیچی ہوگی، کسی نے اپنی ضرورت روک کر آپ کی فیس جمع کی ہوگی۔

فیسوں کی رقم اب لاکھوں میں ہے۔۔۔یہ سب بہت مشکل ہے۔

آج، پہلے ہی دن، خود سے عہد کریں کہ آپ نے ان دو یا چار برسوں میں صرف ڈگری نہیں لینی، آپ نے ایک نیا انسان بننا ہے۔ آپ نے نظر آسمان پر اور قدم زمین پر رکھنے ہیں۔

چولستان کے صحراؤں، سندھ کے تھر، بلتستان کے پہاڑوں، بلوچستان کے ریگزاروں، پختونخوا کے سرحدی علاقوں اور کشمیر کی دوردراز وادیوں سے آنے والو! یاد رکھنا، یہ چار سال بہت تھوڑے ہیں۔ آپ کو پتا ہی نہیں چلے گا اور یہ گزر جائیں گے۔

قائداعظم یونیورسٹی اپنا آپ مانگتی ہے۔۔۔

بھول مت جانا کہ کس قدر مشقت سے بابا نے محنت کرکے آپ کو یونیورسٹی پہنچایا ہے۔ آپ میں سے کئی امیر گھرانوں کے بچے بھی ہوں گے، کئی ایسے بھی ہوں گے جو اپنی فیس کے اگلے چالان کے بارے میں ابھی سے سوچ رہے ہوں گے۔۔۔مگر قائداعظم یونیورسٹی میں امیر اور غریب سب ایک ہیں۔

یہاں ایک دوسرے کا احساس ہی سب سے بڑی خدمت ہے۔

آج سب گھر والے آپ کی ایک تصویر دیکھنے کے لیے بےتاب ہوں گے۔ آپ کی والدہ فخر سے اپنے رشتے داروں کو بتا رہی ہوں گی کہ میرا بیٹا، میری بیٹی قائداعظم یونیورسٹی پہنچ گئے ہیں۔ وہ سینٹرل لائبریری کے سامنے کھڑے ہوکر آپ کی پہلی تصویر کا انتظار کررہی ہوں گی۔۔۔

اور پھر وہی تصویر اگلے چار سال تک آپ کا مستقبل طے کرتے کرتے، ایک دن آپ کی آخری تصویر سے ملے گی۔۔۔جگہ شاید وہی ہوگی، مگر اس بار آپ نے گاؤن پہنا ہوگا، ہاتھ میں ڈگری ہوگی اور چہرے پر کئی برسوں کی جدوجہد کے بعد ملنے والی کامیابی کا سکون ہوگا۔

عزیز طالبات۔۔۔

کسی بھی خاندان کے لیے سب سے مشکل کام اپنی لڑکی کو یونیورسٹی بھیجنا ہوتا ہے، خاص طور پر ہمارے دوردراز علاقوں میں۔ نہ جانے کتنی باتیں سنی گئی ہوں گی، کتنے خدشات کا سامنا کیا گیا ہوگا اور کتنے خوف دل میں دباکر تمہیں یہاں بھیجا گیا ہوگا۔

اپنا عزم بلند کرکے چلتی رہو۔۔۔تم ہی حوا کی بیٹی ہو، تم ہی بابا کا خواب پورا کرو گی۔

سختیاں ہوں گی۔ پہلی بار گھر سے دور نکلی ہو تو روز گھر یاد آئے گا۔ کوئی ناشتہ بناکر دینے والا نہیں ہوگا، کوئی بستر سنوارنے والا نہیں ہوگا، کوئی بار بار یہ نہیں پوچھے گا کہ کھانا کھایا یا نہیں۔۔۔اور کبھی بیمار پڑگئیں تو ماں کے ہاتھ کی ٹھنڈک بہت یاد آئے گی۔ مگر تم نے بڑھنا ہے۔۔۔

ہر سختی کو اپنے کندھے پر ڈال کر آگے نکل جانا ہے۔ اب تم صرف بابا کی پری نہیں رہیں، اب تمہارے کندھوں پر اپنے خاندان کا خواب بھی ہے۔ ہمت کرو، محنت کرو اور چھا جاؤ۔۔۔

ہم بھی آپ ہی کی طرح تھے جب یہاں آئے تھے۔ ایسا ہی پہلا دن تھا، کوئی دوست نہ تھا، کوئی جاننے والا نہ تھا، کوئی پرسانِ حال نہ تھا۔ راستے اجنبی تھے، لوگ اجنبی تھے اور خود اپنا آپ بھی کچھ اجنبی سا لگتا تھا۔۔۔ مگر پھر سب بدل گیا۔

یہ راستے اپنے ہوگئے، اجنبی دوست بن گئے، مشکلیں سبق بن گئیں اور وقت نے ہمیں وہ بنادیا جس کا پہلے دن شاید تصور بھی نہیں تھا۔ تمہارے لیے بھی سب بدل جائے گا۔۔۔

بس اپنا فوکس قائم رکھنا، اپنے والدین کی محنت مت بھولنا، اپنے استاد کی عزت کرنا، اچھے دوست چننا اور کسی ایک ناکامی کو اپنی زندگی کا فیصلہ مت بننے دینا۔

ایک دن زمانہ تمہارے قدم چومے گا۔۔۔

عزیز والدین۔۔۔

آپ بھی ہمت رکھیں، امید رکھیں۔ آپ نے اپنے بچوں کو جس خواب کے ساتھ یہاں بھیجا ہے، وہ خواب ضرور پورا ہوگا۔ یہ دوری، یہ اخراجات، یہ بےچینی اور انتظار ایک دن کامیابی میں بدل جائیں گے۔

ایک دن آپ کا بیٹا، آپ کی بیٹی گاؤن پہنے، ہاتھ میں ڈگری تھامے آپ کے سامنے کھڑے ہوں گے۔۔۔اور اس دن سب کہیں گے کہ ڈگری بچے نے حاصل کی ہے، مگر حقیقت میں وہ کامیابی آپ کی ہوگی۔

آپ کا خواب پورا ہوگا۔۔۔ضرور ہوگا۔

ابھی تو یہ پہلا دن ہے۔۔۔ابھی تو پورا آسمان آپ کے انتظار میں ہے۔
بڑھتے چلو بڑھے چلو۔۔
Written by our very own Shabbir Hussain Ludharh Bhai..

Semester schedule
27/08/2026

Semester schedule

Faculty required
17/08/2026

Faculty required

16/08/2026

پہلی میرٹ لسٹ آج رات 8 بجے تک لگے گی۔۔تیار ہو؟

📢 *Applications are now open for the Kaavish X QAU Summer Training Program 2026!*Join us for a week of interactive learn...
11/08/2026

📢 *Applications are now open for the Kaavish X QAU Summer Training Program 2026!*

Join us for a week of interactive learning, leadership development, entrepreneurship, project management, and community impact through hands-on activities and expert-led sessions.

🗓 17–21 August 2026
🕘 9:30 AM – 3:00 PM
📍 Quaid-i-Azam University, Islamabad

💰 *Registration Fee*:
• Quaidians: PKR 1,000
• Outsiders: PKR 1,500

Registration will be confirmed after payment verification.

🔗 *Registration Form*: https://forms.gle/UBNtrHxCoCxaQ4jw6

09/08/2026

یہ 9 سال پہلے کی ویڈیو ۔۔مارچ 2018,, یونیورسٹی آف گجرات میں مختلف جامعات سے مقابلہ کرکے اکٹھ 2018 میں قائداعظم یونیورسٹی کے کوئ 34 طلبہ پر مشتمل ٹیم نے دوسری پوزیشن حاصل کی تھی۔۔مختلف کیٹگریز میں اورآل میڈلز ملاکر دوسری پوزیشن بنی۔۔کمال دور تھا۔۔جیت کی خوشی میں پختون دوستوں نے روایتی رقص شروع کیا۔ویڈیو میں موجود تمام چہریں نہ جانے کہاں ہونگے۔۔جہاں ہونگے خیر سے ہونگے۔۔🤝♥️

Quaidians gathered in Atlanta, Georgia (USA) and hosted dinner in honor of Dr Ghulam Ali Mallah, Executive Director of t...
07/08/2026

Quaidians gathered in Atlanta, Georgia (USA) and hosted dinner in honor of Dr Ghulam Ali Mallah, Executive Director of the Inter Boards Coordination Commission (IBCC) during his visit to USA.

From left: Sagheer Nizami Computer Science 1992-94, Muhammad Nadeem Computer Science 1993-95, Umar Farooq Computer Science 1992-94

Address

Quaid I Azam University
Islamabad

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Quaid I Azam University News Alert posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The University

Send a message to Quaid I Azam University News Alert:

Shortcuts

Share