GDC Tajori Lakki Marwat

GDC Tajori Lakki Marwat Government Collge

Plantation drive in progress at Government Degree College Tajori, Lakki Marwat, under the supervision of Principal Profe...
18/02/2026

Plantation drive in progress at Government Degree College Tajori, Lakki Marwat, under the supervision of Principal Professor Rafi Ullah Khan.

🌹💥 کریکٹر بلڈنگ سوسائٹی، گورنمنٹ ڈگری کالج تجوڑی لکی مروت کی طرف سےکوئز مقابلے کا انعقاد 💥🌹گورنمنٹ ڈگری کالج تجوڑی، لکی ...
14/02/2026

🌹💥 کریکٹر بلڈنگ سوسائٹی، گورنمنٹ ڈگری کالج تجوڑی لکی مروت کی طرف سےکوئز مقابلے کا انعقاد 💥🌹
گورنمنٹ ڈگری کالج تجوڑی، لکی مروت میں طلبہ میں علمی ذوق، خود اعتمادی اور مثبت مقابلہ جاتی رجحان پیدا کرنے کے لیے ایک پروقار اور معلوماتی بین الکلاسی کوئز مقابلہ منعقد کیا گیا۔ اس پروگرام میں فرسٹ ایئر، سیکنڈ ایئر، بی ایس اور اے ڈی پی کے طلبہ نے بھرپور جوش و خروش کے ساتھ حصہ لیا اور مختلف علمی موضوعات پر اپنی قابلیت اور حاضر جوابی کا شاندار مظاہرہ کیا۔
سخت مقابلے کے بعد اوّل پوزیشن جمشید خان (اے ڈی پی کمپیوٹر سائنس، فرسٹ سمسٹر) نے حاصل کی، دوم پوزیشن محمد جاسم خان (کلاس فرسٹ ایئر) جبکہ سوم پوزیشن محمد ریان (کلاس سیکنڈ ایئر) کے حصے میں آئی۔
اس موقع پر معزز پرنسپل پروفیسر رفیع اللہ صاحب نے پوزیشن حاصل کرنے والے طلبہ میں نقد انعامات تقسیم کیے اور طلبہ کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ ایسی مثبت علمی سرگرمیاں نوجوانوں میں مطالعہ کا شوق اور خود اعتمادی کو فروغ دیتی ہیں۔
مقابلے کے ججز کے فرائض پروفیسر ڈاکٹر عبدالرزاق، پروفیسر عارف اللہ خان اور پروفیسر شریف اللہ خان نے انتہائی ذمہ داری اور غیر جانبداری سے انجام دیے اور مقابلے کے معیار کو شفاف اور منصفانہ رکھا۔
یہ بامقصد پروگرام کریکٹر بلڈنگ سوسائٹی، گورنمنٹ ڈگری کالج تجوڑی لکی مروت کے زیرِ اہتمام منعقد کیا گیا جس کا مقصد طلبہ کی اخلاقی تربیت، مثبت سوچ، نظم و ضبط اور تعلیمی سرگرمیوں کی جانب رغبت کو فروغ دینا ہے۔
تقریب کے اختتام پر طلبہ کی مٹھائی اور کولڈ ڈرنکس سے تواضع کی گئی۔ یہ کامیاب سرگرمی اس بات کی عکاس ہے کہ گورنمنٹ ڈگری کالج تجوڑی لکی مروت طلبہ کی ہمہ جہت تربیت، کردار سازی اور علمی ترقی کے لیے مسلسل کوشاں ہے تاکہ نوجوان نسل معاشرے کی فلاح و ترقی میں مؤثر کردار ادا کر سکے۔

🌺🌹 نوٹس برائے امتحانی داخلہ 🌹🌺تمام فرسٹ ایئر اور سیکنڈ ایئر کے طلباء کو مطلع کیا جاتا ہے کہ وہ اپنی امتحانی داخلہ فیس 17...
10/02/2026

🌺🌹 نوٹس برائے امتحانی داخلہ 🌹🌺

تمام فرسٹ ایئر اور سیکنڈ ایئر کے طلباء کو مطلع کیا جاتا ہے کہ وہ اپنی امتحانی داخلہ فیس 17 فروری تک لازمی طور پر کالج میں جمع کروائیں۔
طلباء داخلہ فارم جمع کرواتے وقت سابقہ ڈی ایم سی، فارم ب اور اپنا کلاس نمبر لازماً ڈی ایم سی پر لکھیں۔
مقررہ تاریخ کے بعد داخلہ فیس وصول نہیں کیا جائے گا اور بورڈ کے مقررہ جرمانے کا اطلاق ہوگا
لہٰذا تمام طلباء سے گزارش ہے کہ کسی بھی پریشانی اور جرمانے سے بچنے کے لیے بروقت داخلہ فیس جمع کروانا یقینی بنائیں۔

🌹 پرنسپل گورنمنٹ ڈگری کالج تجوڑی، لکی مروت 🌹

🌹🌺 کالج کا اعزاز 🌺🌹گورنمنٹ ڈگری کالج تجوڑی کے ہونہار طالبِ علم  محمد عمیر  نے فرسٹ ایئر کے سالانہ بورڈ امتحان (دوم) میں ...
01/02/2026

🌹🌺 کالج کا اعزاز 🌺🌹
گورنمنٹ ڈگری کالج تجوڑی کے ہونہار طالبِ علم محمد عمیر نے فرسٹ ایئر کے سالانہ بورڈ امتحان (دوم) میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے تجوڑی ریجن میں سب سے زیادہ 525 نمبر حاصل کر کے اول پوزیشن اپنے نام کر لی۔ یہ عظیم کامیابی محمد عمیر کی محنت، لگن اور عزم کے ساتھ ساتھ کالج کے معیاری تعلیمی ماحول اور اساتذہ کی مخلصانہ کاوشوں کا روشن ثبوت ہے۔
اس قابلِ فخر موقع پر کالج کے معزز پرنسپل اور تمام تدریسی و غیر تدریسی عملہ محمد عمیر شاہ کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتا ہے اور اس کے روشن اور کامیاب مستقبل کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کرتا ہے۔

28/01/2026

بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن بنوں، SSC (A-I) سالانہ امتحان 2026 سے جماعت نہم اور دہم کے مضامین انگریزی، فزکس اور کیمسٹری میں آن اسکرین مارکنگ (ON-Screen Marking) کا باقاعدہ آغاز کر رہا ہے۔

مذکورہ مضامین کے سبجیکٹو پرچوں اور ای-شیٹ (E-Sheet) کے ڈاؤن لوڈ کے لیے متعلقہ لنکس کمنٹ سیکشن میں فراہم کر دیے گئے ہیں۔ متعلقہ عملہ/اساتذہ سے گزارش ہے کہ مقررہ مواد بروقت ڈاؤن لوڈ کر کے اس سے استفادہ حاصل کریں۔

Associate Degree Program (ADP) and BS Examinations in Progress at Government Degree College Tajori, Lakki Marwat
28/01/2026

Associate Degree Program (ADP) and BS Examinations in Progress at Government Degree College Tajori, Lakki Marwat

ایسوسی ایٹ ڈگری پروگرام (ADP) اور بی ایس (BS) کے پہلے سمسٹر اور تیسرے سمسٹر کے فائنل امتحانات کی ڈیٹ شیٹ .
22/01/2026

ایسوسی ایٹ ڈگری پروگرام (ADP) اور بی ایس (BS) کے پہلے سمسٹر اور تیسرے سمسٹر کے فائنل امتحانات کی ڈیٹ شیٹ .

🌺💥 نوٹس برائے ہوم امتحان 💥🌺تمام فرسٹ ایئر اور سیکنڈ ایئر کے طلباء کو مطلع کیا جاتا ہے کہ ان کے ہوم امتحانات بروز سوموار،...
17/01/2026

🌺💥 نوٹس برائے ہوم امتحان 💥🌺
تمام فرسٹ ایئر اور سیکنڈ ایئر کے طلباء کو مطلع کیا جاتا ہے کہ ان کے ہوم امتحانات بروز سوموار، 26 جنوری 2026ء سے باقاعدہ طور پر شروع ہو رہے ہیں۔ یہ امتحانات بورڈ امتحان کی طرز پر منعقد کیے جائیں گے، لہٰذا تمام طلباء کی بروقت، باقاعدہ اور مکمل شرکت نہایت ضروری ہے۔ تمام طلباء امتحانی قواعد و ضوابط کی سختی سے پابندی کریں۔
بلاعذر غیر حاضر رہنے والے طلباء کے خلاف ادارہ جاتی قوانین کے مطابق بھاری جرمانہ عائد کیا جائے گا اور کسی قسم کی رعایت نہیں دی جائے گی۔

🌹💥    اطلاع برائے طلباء   💥🌹مذکورہ طلباء کو مطلع کیا جاتا ہے کہ ان کے خلاف HSSC سالانہ امتحان (سالانہ دوم) میں ناجائز ذر...
16/01/2026

🌹💥 اطلاع برائے طلباء 💥🌹
مذکورہ طلباء کو مطلع کیا جاتا ہے کہ ان کے خلاف HSSC سالانہ امتحان (سالانہ دوم) میں ناجائز ذرائع استعمال کرنے کے ضمن میں کیس قائم کیا گیا ہے، جس کے سلسلے میں بورڈ کی جانب سے موصول شدہ لیٹر کالج کو وصول ہو چکے ہیں۔
تمام متعلقہ طلبہ کو ہدایت کی جاتی ہے کہ وہ مورخہ 20 جنوری صبح 9:00 بجے بورڈ کی ڈسپلن کمیٹی کے سامنے پیش ہوں۔
عدم حاضری کی صورت میں بورڈ کے قوانین کے مطابق یکطرفہ کارروائی عمل میں لائی جا سکتی ہے۔
پرنسپل پروفیسر رفیع اللہ خان
گورنمنٹ ڈگری کالج تجوڑی لکی مروت

12/01/2026

🌹🌺 نوٹس براۓ انصاف تعلیم کارڈ 🌺🌹
تمام 1st Year، 2nd Year، ADP اور BS کے یتیم طلبہ کو مطلع کیا جاتا ہے کہ وہ انصاف اسٹوڈنٹ کارڈ کے حصول کے لیے 02 دن کے اندر کالج میں پرنسپل صاحب کے نام ایک سادہ درخواست جمع کروائیں، جس میں طالب علم کا نام، کلاس/پروگرام، رول نمبر اور موبائل نمبر واضح طور پر درج ہو، نیز درخواست کے ساتھ والد یا والدہ کا ڈیتھ سرٹیفیکیٹ، کالج اسٹوڈنٹ کارڈ کی کاپی اور پچھلی DMCs/مارکس شیٹس لازماً منسلک کی جائیں، مقررہ مدت کے بعد موصول ہونے والی درخواستیں قابلِ قبول
نہیں ہوں گی۔
👈 انصاف تعلیم کارڈ کے تحت یتیم طلبہ کی تمام تعلیمی فیس واپس کی جائے گی اور ان کی تعلیم بالکل مفت ہوگی۔

🌺 💥     مبارکباد     💥🌺🎉 گورنمنٹ ڈگری کالج تجوڑی، لکی مروت کی پوری فیکلٹی اور عملہ اپنے نہایت قابل اور محنتی استاد ڈاکٹر...
29/12/2025

🌺 💥 مبارکباد 💥🌺
🎉 گورنمنٹ ڈگری کالج تجوڑی، لکی مروت کی پوری فیکلٹی اور عملہ اپنے نہایت قابل اور محنتی استاد ڈاکٹر انس خان کو
اسسٹنٹ پروفیسر کے عہدے پر ترقی پر دل کی گہرائیوں سے خراجِ تحسین پیش کرتا ہے۔
آپ کی محنت، علم اور لگن ہمارے لیے روشنی اور فخر کی علامت ہیں۔
👏 ہمیں آپ پر ناز ہے، ڈاکٹر انس خان!
🌹 یہ کامیابی نہ صرف آپ کی ہے بلکہ پورے کالج اور ہمارے علاقے کے لیے باعثِ فخر ہے۔

Address

Lakki Marwat Khyber Pakhtunkhwa
Islamabad

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when GDC Tajori Lakki Marwat posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The University

Send a message to GDC Tajori Lakki Marwat:

Share