Jamiatu AlKauthar

Jamiatu AlKauthar It is an open secret that the rise and fall of human civilization is manifest with the development and progress in education.
(211)

The golden ages of Islamic history and the present day miserable situation of the Muslims is a glaring example of this very fact. It is very amazing that during the heights of Muslim excellence in science and education, the western world was passing through dark ages. However, the situation at present is totally reverse. The Muslims are left far-behind in science and technology, and have closed th

e doors of research and inquiry, which has created backwardness, intolerance, extremism and narrow mindedness in the Muslim societies. This state of affairs require that the Muslims should once again seek guidance from divine teachings and excel in contemporary branches of education with same zeal and quest, which was the distinction of earlier Muslim periods. The only recourse to rekindle the Muslim past glory is to make advances in modern thinking and research. Keeping in view the above objectives, a modern religious education center, Al Kauthar Islamic University was founded in 1990 in Islamabad, in the heart of Islamic Republic of Pakistan. In 2002, this center finally started its educational journey. The aims and objectives of this center of excellence of the shia world are given in the following paragraphs. The real aim for the establishment of this center is a unique education system that is a mixture of religious and contemporary fields of education. However, through modern techniques and methods, the center would not only cater for educational, research and moral up-keep of the students but would also endeavors to make the large duration syllabi into a short, compact and effective syllabi. The fundamental aims of this center are:-

1. To purify the existing religious education.
2. To make it conversant with contemporary requirements.
3. To create awareness in moral, religious and modern teachings, without undermining the importance and original essence of the religious education system. As a result to produce scholars, preachers, researchers and theoreticians for the future generation, who educationally and practically are so strong that they can undo the different negative and alien trends in the society, introduce the true spirit of Islam to the world in contemporary languages, and can meet the challenges faced to the Muslim world philosophically and practically.

وفاق المدارس الشیعیہ پاکستان کی مجلس عاملہ کے اجلاس میں جامعۃ الکوثر کے وفد کی شرکتوطنِ عزیز پاکستان کی مایۂ ناز دینی د...
23/04/2026

وفاق المدارس الشیعیہ پاکستان کی مجلس عاملہ کے اجلاس میں جامعۃ الکوثر کے وفد کی شرکت

وطنِ عزیز پاکستان کی مایۂ ناز دینی درسگاہ جامعۃ الکوثر اسلام آباد کے اساتذۂ کرام پر مشتمل ایک خصوصی وفد نے شیخ محمد اسحاق نجفی کی قیادت میں وحدتِ ملتِ تشیع کی علامت اور شیعہ دینی مدارس میں علمی فروغ و ارتقاء کے ضامن ادارے وفاق المدارس الشیعیہ پاکستان کی مجلس عاملہ کے اجلاس میں شرکت کی، جو بمقام حوزۂ علمیہ جامعۃ المنتظر لاہور منعقد ہوا۔

اس موقع پر وفد نے حضرت آیت اللہ حافظ سید ریاض حسین نجفی دام ظلہ کی خدمت میں حاضر ہو کر ان کی قومی و ملی خدمات، علمی و قلمی کاوشوں پر زبردست خراجِ تحسین پیش کیا، نیز آئندہ پانچ سال کے لیے وفاق المدارس الشیعیہ پاکستان کا سربراہ منتخب ہونے پر انہیں دلی مبارکباد پیش کی۔

مزید برآں، جامعۃ الکوثر کے وفد نے استاد العلماء حضرت علامہ سید صفدر حسین نجفی رضوان اللہ تعالیٰ علیہ کے مرقدِ انوار پر حاضری دی، ان کے بلند درجات کے لیے فاتحہ خوانی کی اور خراجِ عقیدت پیش کیا

20/04/2026

جناب مولانا اشرف حسین آخوندزادہ دام عزہ استاد جامعۃ الکوثر ، حضرت آیۃ اللہ العظمیٰ شہید سید علی خامنہ ای (رضوان اللہ تعالیٰ علیہ) کے چہلم کے موقع پر جامعۃ الکوثر میں منعقدہ پروگرام میں اپنا کلام پیش فرما رہے ہیں

یہ خبر ہم سب کے لئے باعث غم ہے کہ فضائے چمنستان جامعہ الکوثر کے گل سر سبد اور محسن ملت کے وضع کردہ اسلوب علم و عمل پر کم...
20/04/2026

یہ خبر ہم سب کے لئے باعث غم ہے کہ فضائے چمنستان جامعہ الکوثر کے گل سر سبد اور محسن ملت کے وضع کردہ اسلوب علم و عمل پر کماحقہ کار بند ہونہار طالب علم عزیزم ساجد علی کے والد گرامی جناب گلاب خان اس جہان فانی سے سوئے عالم جاودانی کوچ فرما گئے ہیں

حجۃ الاسلام والمسلمین شیخ علی مدبر رضوان اللہ تعالی علیہ محسنِ ملت آیت اللہ شیخ محسن نجفی رضوان اللہ تعالی علیہ کے نہایت...
15/04/2026

حجۃ الاسلام والمسلمین شیخ علی مدبر رضوان اللہ تعالی علیہ محسنِ ملت آیت اللہ شیخ محسن نجفی رضوان اللہ تعالی علیہ کے نہایت مخلص، باوفا اور قریبی ساتھیوں میں سے تھے۔ ایک طویل عرصہ تک ان دونوں بزرگ ہستیوں نے ساتھ رہ کر دینِ اسلام کی خدمت انجام دی۔
آج ان کے وصال کو تیرہ سال مکمل ہونے کو ہیں۔ اس موقع پر ان کی تیرہویں برسی کے سلسلے میں ایک مجلس عزاء کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔
تمام مومنین سے مؤدبانہ گزارش ہے کہ اس مجلس میں شرکت فرما کر اس مردِ مومن کا حق ادا کریں اور ان کی طویل دینی خدمات کو خراجِ تحسین پیش کریں۔
اللہ تعالیٰ مرحوم کے درجات بلند فرمائے اور ہمیں ان کے نقشِ قدم پر چلنے کی توفیق عطا فرمائے۔ آمین

ہم سب کے لئے یہ خبر باعث رنج و غم ہے کہ عمر بھر دینی و تبلیغی امور کی انجام دہی میں سرگرم رہنے والے بزرگ عالم دین،خطیب و...
13/04/2026

ہم سب کے لئے یہ خبر باعث رنج و غم ہے کہ عمر بھر دینی و تبلیغی امور کی انجام دہی میں سرگرم رہنے والے بزرگ عالم دین،خطیب و امام جمعہ جامع مسجد محمدی گلبرگ لاہور حجۃالاسلام و المسلمین مولانا شیخ محمد شفیع نجفی رضوان اللہ تعالی علیہ رضائے الہی سے انتقال فرما گئے ہیں

13/04/2026

شاعرِ اہلِ بیت جناب سید غیور مہدی زیدی صاحب، حضرت آیۃ اللہ العظمیٰ شہید سید علی خامنہ ای (رضوان اللہ تعالیٰ علیہ) کے چہلم کے موقع پر جامعۃ الکوثر میں منعقدہ پروگرام میں اپنا کلام پیش فرما رہے ہیں

12/04/2026

جامعۃ الکوثر میں بمناسبت چہلم رہبر معظم و فتح مندی مملکت ایران مجلس ترحیم و تقریب تکریم کا انعقاد

جامعۃ الکوثر میں بمناسبت چہلم رہبر معظم و فتح مندی مملکت ایران مجلس ترحیم و تقریب تکریم کا انعقادجامعۃ الکوثر کے المصطفی...
12/04/2026

جامعۃ الکوثر میں بمناسبت چہلم رہبر معظم و فتح مندی مملکت ایران مجلس ترحیم و تقریب تکریم کا انعقاد
جامعۃ الکوثر کے المصطفی آڈیٹوریم میں آج شب بمناسبت چہلم شہید رہبر معظم آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای قدس سرہ و بعد از چالیس یوم بہ تائید و لطف خداوندی عطا شدہ نوید فتح و کامرانی ،ایک عظیم الشان تقریب کا انعقاد کیا گیا جس کا آغاز نامور قاری جناب اکبر رجائی نے تلاوت کلام پاک سے کیا جس کے بعد شاعر اہلبیت غیور زیدی نے اپنا کلام پیش کیا جبکہ استاد محترم علامہ اشرف حسین آخوندزادہ نے رہبر معظم اور غازیاں دوراں کے حضور منظوم نذرانہ عقیدت پیش کیا جبکہ نامور محقق اور بین الاقوامی امور کے ماہر پروفیسرڈاکٹر نذیر حسین صاحب نے اپنے لیکچر میں موجودہ عالمی حالات کا تجزیہ پیش کیا
وکیل مرجعیت علامہ انور علی نجفی قبلہ نے اپنے خطاب مستطاب میں رہبر معظم کی شہادت کو ملت اسلامیہ کی حیات سے تشبیہ دیتے ہوئے فرمایا کہ ان کی عظیم شہادت نے نافقط ملت ایران کو متحد کر دکھایا بلکہ دنیا بھر میں چہار سو مذہب اہلبیت کا ڈنکا بھی بجا دیا۔انہوں نے رہبر معظم و شہدائے عصر حاضر کی بلندی درجات اور ملت ایران کی فتح و کامرانی کے لئے دعا بھی فرمائی۔جامعۃ الکوثر میں منعقدہ اس خصوصی اجتماع میں استاد العلماء علامہ شیخ محمد شفا نجفی قبلہ نے فرمایا کہ رہبر معظم شہید آیت اللہ سید علی خامنہ ای قدس سرہ نے امام خمینی رضوان اللہ تعالٰی کی ذات گرامی اور ان کے انداز کار کو اپنا ملجا و ماوی بنا رکھا تھا اسی لئے ان کی شہادت آج اک نئے انقلاب کی صورت اختیار کر چکی ہے
اس پروگرام کے دوران منقبت خواں آصف شگری نے منظوم خراج عقیدت پیش کیا جبکہ دعائے سلامتی امام زمانہ عجل اللہ تعالٰی فرجہ الشریف سے یہ پروگرام اختتام پذیر ہوا اس پروگرام میں جامعۃ الکوثر اور جامعہ اہلبیت کے اساتذہ کرام و طلاب کے علاوہ راولپنڈی اور اسلام آباد کے نامور علماء کرام اور مومنین کرام نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔

سیلاب متاثرین کے مکانات کی تعمیرات : محسن ملت رضوان اللہ تعالی علیہ کے اخلاص و عمل کا پر عزم کارواں  خدمت بنی نوع انساں ...
07/04/2026

سیلاب متاثرین کے مکانات کی تعمیرات :
محسن ملت رضوان اللہ تعالی علیہ کے اخلاص و عمل کا پر عزم کارواں خدمت بنی نوع انساں کے لئے آج بھی رواں دواں
زیر آسماں سیلاب زدگان کے بے خانماں خاندانوں کو گھروں کی فراہمی کا عزم جواں
محسن ملت رضوان اللہ تعالی علیہ کی قائم کردہ رفاہ عامہ (جابر بن حیان ٹرسٹ ) کی شاندار روایات کے تسلسل میں مخیر حضرات کے پرخلوص تعاون سے سیلاب زدگان کے خاندانوں کو بنیادی رہائشی سہولیات کے حامل فراہمی مکانات کے پہلے اور دوسرے مراحل پایہ تکمیل کو پہنچ چکے ہیں چنانچہ اب ان گھروں میں سیلاب سے متاثرہ 100 خاندان باعزت،محفوظ اور باسہولت زندگی گزار رہے ہیں
اپنے مہربان مخیر حضرات کے گرانقدر تعاون کی بدولت فراہمی مکانات کے تکمیل شدہ ان مراحل کے بعد اب ہم خداوند متعال کے فضل و کرم اور اپنے مخیر حضرات کے پرخلوص تعاون سے گھروں سے محروم مزید مستحق خاندانوں کے لئے 20 گھروں کے تیسرے تعمیراتی مرحلے کا آغاز کر چکے ہیں
اس تیسرے تعمیراتی مرحلے کے لئے تائید پروردگار،
مہربان مخیر حضرات کا جذبہ ایثار اور محسن ملت رضوان اللہ تعالی علیہ کا راہنما کردار ہمارا عزم و حوصلہ ہے۔

جامعۃ الکوثر اسلام آباد میں نئے تعلیمی سال کے آغاز پر کاروان علم و عمل میں نئے شامل ہونے والے طلاب کرام کے لئے استقبالیہ...
02/04/2026

جامعۃ الکوثر اسلام آباد میں نئے تعلیمی سال کے آغاز پر کاروان علم و عمل میں نئے شامل ہونے والے طلاب کرام کے لئے استقبالیہ پروگرام ، مدیر محترم وکیل مرجعیت علامہ شیخ انور علی نجفی دامت برکاتہ کا خطاب ۔
تعلیمی اداروں میں نئے شامل ہونے والے طلاب کا استقبال محض ایک رسمی عمل نہیں بلکہ یہ نہایت بامعنی اور پر اثر اقدام ہے جو نئے طلاب کو حوصلہ ، امید اور عزم و یقین کا موجب بنتا ہے ، محسن ملت آیت اللہ شیخ محسن علی نجفی قدس سرہ نے اپنے تعلیمی نظام میں طلاب کی شخصیت سازی ، عزت نفس اور ٹھوس علمی قابلیت کو ہمیشہ بنیادی حیثیت دی اور ان مقاصد کے حصول کے لئے بھر پور عملی اقدامات کئے ، اس لئے آج کے پروگرام کا شعار” علی نہج محسن الملة آیۃ اللہ الشیخ محسن علی النجفی رضوان اللہ تعالی علیہ نسیر و بعھدہ نستقيم “بہت بر محل اور مناسب تھا ، جامعہ کے سینئر طالب علم قاری غلام رسول ولایتی کی خوبصورت آواز میں تلاوت کلام الہی سے آغاز ہونے والے اس پر رونق پروگرام کو طالب علم حافظ سيد رضا جلالى نے ذکر اھل البیت علیہم السلام سے زینت بخشی جس کے بعد جامعہ کے مسول انتظامی امور جناب شیخ مھدی کریمی نے نئے طلاب کرام کو خوش آمدید کہنے کے ساتھ مختصر مگر جامع انداز میں جامعہ کے عمومی قواعد و ضوابط سےآگاہ کیا ، جبکہ مدیر جامعہ وکیل مرجعیت علامہ شیخ انور علی نجفی دامت برکاتہ نے اپنے کلیدی خطاب میں فرمایا کہ : جامعہ الکوثر کا اصل امتیاز اور بنیادی خصوصیت اس کی خوبصورت عمارت ، شاندار مسجد اور پر رونق لائبریری اور بہترین محل وقوع نہیں بلکہ اس ادارے کی اصل خصوصیت یہاں کے اساتذہ ، تعلیم و تربیت کا بہترین نظام اور ادارے میں موجود دیگر منفرد تعلیمی سہولیات ہیں جو شاید ہی ملک کے اندر یا باہر کسی ادارے میں موجود ہوں ، پھر ان تمام چیزوں کے علاؤہ اصل خصوصیت اور امتیاز یہاں کے باصلاحیت ، محنتی اور پر عزم طلاب کرام ہیں کہ جن کی بدولت یہ ادارہ عالمی سطح پر حوزات علمیہ میں اپنا خاص مقام بنا چکا ہے ۔
مدیر محترم نے طلاب عزیز کو خوش آمدید کہنے کے ساتھ اس عزم کا اظہار کیا کہ ادارہ ہر ممکن طریقے سے طلاب عزیز کی خدمت کے لئے تیار ہے ، امید ہے طلاب عزیز اس بہترین موقع سے بھر پور استفادہ کریں گے ۔
جامعہ الکوثر کے تمام اساتذہ و طلاب کرام کی شرکت سے مزین اس پر رونق پروگرام میں کمپیئرنگ کی سعادت طالب علم جناب محمد عسکری نگری کو حاصل ہوئی جنہوں نے اس زمہ داری کو بوجہ احسن نبھایا ، پروگرام میں محسن ملت اور شہداء ملت خصوصا شہید رہبر معظم انقلاب اسلامی کے لئے خصوصی فاتحہ خوانی کی گئی اور دعاء امام زمانہ کے ساتھ پروگرام اختتام پذیر ہوا ۔

یہ خبر ہم سب کے لئے باعث غم ہے کہ محسن ملت کے سایہ عاطفت و شفقت سے فیضیاب ہونے کے بعد چمنستان جامعہ الکوثر سے خرمن باب ا...
30/03/2026

یہ خبر ہم سب کے لئے باعث غم ہے کہ محسن ملت کے سایہ عاطفت و شفقت سے فیضیاب ہونے کے بعد چمنستان جامعہ الکوثر سے خرمن باب العلم نجف اشرف کے فیوض و برکات حاصل کرنے میں مصروف عمل جناب سید محمود شاہ صاحب کے والد گرامی میر واعظ سید جعفر شاہ رحمة الله عليه ٹریفک کے ایک المناک حادثے میں اپنے خالق حقیقی سے جا ملے ہیں۔

5 اپریل  یوم برسی علامہ قاضی غلام مرتضی قدس سرہمحسن ملت کے ہم فکر و ہم نظر شاگرد رشید اور انجناب کے انداز کار پر عمر بھر...
29/03/2026

5 اپریل یوم برسی علامہ قاضی غلام مرتضی قدس سرہ

محسن ملت کے ہم فکر و ہم نظر شاگرد رشید اور انجناب کے انداز کار پر عمر بھر کاربند رہتے ہوئے اس جہان فانی سے سوئے عالم جاودانی رخصت ہو جانے والی عظیم شخصیت پیکر اخلاص و عمل علامہ قاضی غلام مرتضی قدس سرہ سے جدائی کا دن ہے۔مرحوم کی سعی جمیلہ نے چنیوٹ جیسے پسماندہ علاقے میں دینی،تعلیمی ،صحت اور حفظ قرآن سمیت دیگر اہم شعبوں کے قیام کو کچھ اس طرح ممکن بنایا کہ جس کے ثمرات سے آج ایک زمانہ مستفید ہو رہا ہے۔
5 اپریل کے روز تمام مومنین سے گزارش ہے کہ وہ مرحوم کو خراج عقیدت پہش کرنے اور ان کی بلندی درجات کی دعا کے لئے حسب پروگرام برسی میں بھرپور شرکت فرمائیں

Address

Jamia Alkauthar, Plot 168 Faiz Ahmed Faiz Road, H-8/2 H 8/2 Education Chowk
Islamabad
44000

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Jamiatu AlKauthar posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The University

Send a message to Jamiatu AlKauthar:

Share