21/05/2026
موسم گرما کی تعطیلات اور اس سے متعلق سرگرمیوں پہ بریفنگ ۔
کالج کے پرنسپل پروفیسر محمداحسان الحق نے موسم گرما کی تعطیلات سے متعلق خیرسگالی کے طور پر سینئر سیکشن کی فیکلٹی سے ایک ملاقات کی۔۔اس موقع پر انھوں نے تمام معزز اساتذہ کرام کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہو کہا کہ موسم گرما کی تعطیلات میں فیڈرل ڈائریکٹوریٹ کی طرف سے دی گئے گائیڈ لائن پر عمل درآمد کو یقینی بنایا جائے گا اور ہم سب ایک ٹیم کی صورت کام کرکے اس کالج کو شہرت و نام وری کی مزید بلندیوں تک پہنچائیں گے۔موسم گرما کی تعطیلات سے قبل بائی منتھلی امتحان کو نہایت خوش اسلوبی اور منظم طریقے سے سرانجام دینے پر کنثرولر امتحانات پروفیسر نعیم مشتاق اور ان کی ٹیم داد و تحسین کی حق دار ہے ۔۔اپنی کارکردگی، ورکنگ ماحول اور باہمی رابطہ کار کی بدولت جی ٹین فور کالج ایک آئیڈیل کالج ہے۔