QAU Stories

QAU Stories Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from QAU Stories, College & University, Quadi-i/Azam University, Islamabad.

11/04/2026

یہ موسم ملنے کا ہے۔۔۔۔۔ 😍

ہم دوست یہاں راتوں کو آگ جلاکر گیدرنگ، کوکنگ اور موسیقی کی محفل سجاتے تھے۔ دہائی گزر گئی۔۔۔ یہ جگہ نکھر گئی ہے مگر آج دی...
08/04/2026

ہم دوست یہاں راتوں کو آگ جلاکر گیدرنگ، کوکنگ اور موسیقی کی محفل سجاتے تھے۔ دہائی گزر گئی۔۔۔ یہ جگہ نکھر گئی ہے مگر آج دیکھا تو یاروں کے بنا ویراں رہ چکی ہے۔۔ یہ جگہ ہر طرف سے آزاد تھی ۔۔ اب یہاں دیواروں کا پہرہ ہے۔۔ مقید ہے۔۔ قبرستان ایسی کوئی حوفناک وحشت ہے۔۔۔

04/03/2026

وہ بمشکل 17، 18 سال کی... کمزور ناتواں جسم و جاں.. تیکھے خدوخال... نئی عمر.. نسوانی صنف کم جبکہ کسی معصوم زمانے سے ان جان بچے کی شکل صورت زیادہ نظر آئی.. سامنے بیٹھی. شاید بیچلرز کا بھی پہلا سمسٹر ہوا ہوگا..
رات کے اس پہر اولڈ کیفے ٹیریا میں، جہاں کہیں ہم اتن سجا لیتے تھے، آج دیکھا کہ کافی تبدیلی آئی ہے. ایک کونے میں بیٹھ کر چائے مانگائی اور بیٹھے ہی تھے کہ سامنے یہ کوئی چھوٹی لوگوں سے جھجھکتے چھپکے اسی کونے میں خالی کرسیاں پاکر بیٹھ گئی. چند ہی میٹرز بالکل سامنے... تھوڑی دیر تک ایک اچھے قد قامت کا خوبرو جوان آیا.. سگریٹ سلگایا، ساتھ بیٹھ گیا...
کچھ دیر مشاہدہ کیا.. جتنا میں نے دیکھا، چہروں کے تاثرات... ایک ہوس بھرا، پردے سے ماورا، اوپن رلیشنشپ جس میں کوئی جسم و جان کی نزاکت کا کوئی احساس نہ ہو... لڑکا ایسے بات کرے جیسے دہائیوں سے اس جسم کا مالک ہو.. کوول نظر آنے کے لیے سگریٹ سلگائی.. لڑکی اسکے قریب اس قدر کمفرٹیبل جیسے دو جسم ایک جان ہو .. مجھے ان دونوں میں دونوں کا مستقبل نظر آتا رہا.. سوچا کہ کیا ہی بات ہوجائے کہ اس کم عمر کو اسی لمحے کوئی یہ بتا سکے بتایا جائے کہ یہ رلیشن شپ آپکی توانائی، جوانی، محبت، خلوص کا وہ سرمایہ کھا جائے گی جو کسی بھی لڑکی کی سالوں کی جمع پونجی ہوتی ہے...سگریٹ، یہ سیکنڈ ہینڈ خریدے گئے ماڈرن سنیکرز، ٹین ایج میں یہ ادھار شدہ ویسٹرن لائف سٹائل.. پبلک میں جھجک اور اس پاس سے لاتعلق رہنے کی ناکام کوشش صاف بتائے کہ ان کی کوئی ایلیٹ کلاس نہیں ہے..کسی مڈل کلاس یا مزدور کی اولاد جس کو ویسٹرن لائف سٹائل ایکسرسائز کرنے کا نیچرل بھیس ابھی پہننا نہیں آیا.. یہ آرام سے بتایا جا سکتا ہے کہ اس تعلق میں لڑکے نے آگے نکل جانا ہے،..وہ کونسا ایلیٹ مگر یہی کہ چند سگریٹ پیش کئے ،کچھ محبت بھرے الفاظ اور بس... لڑکی نے اس نازک دورِ جوانی میں ایسے ٹروما سے گزرنا ہے جو بعد میں ناقابل برداشت کرونک ایموشنل لوڈ کا سبب بنے گا.. میں جانتا ہوں ایسوں کو.. درجنوں.. کہ نفسیات اور چال ڈھال کا مطالعہ ہی ہماری سپیشیلیٹی ہے..
اٹھ کر نکلنے کو آیا تو دیکھا کاؤنٹر پہ کوئی دوسری لڑکی موبائل چارج کرتے کرتے کسی لڑکے کے انتظار میں درجنوں لڑکوں کی ہوس بھری نظروں کا شکار ہورہی ہے.. یہ بار بار کال ملائے.. اگلا غائب اور یہ غصے کی کیفیت میں کہ اسے انتظار چارجر لگا کر پبلک کا تماشہ بن کر کرنا پڑ رہا ہے.. ہمارے ساتھ ہی نکلی اور غصے کی کیفیت میں اس قدر تیار شیار ہونے کے باوجود ہاسٹل واپس چلی.. اگلے دن یہ راضی ہونگے.. غیر ضروری لڑائیوں، بحثوں میں توانائیاں کیوں ضائع کر رہے ہیں کیونکہ ایک طرف سے کوئی خلوص نہیں ورنہ کوئی کسی کا محبوب نظر ہو وہ پبلک میں یوں انتظار کروائے گا؟ یہ غیر حساس لڑکے، یہ اوور حساس ارلی ایج کی لڑکیاں.. یہ محبتوں کا ضیاع...
لوگوں کی زندگیاں انکی نجی ہوتی ہے.. گھسنا، جج کرنا غیر اخلاقی ہے.. معاشرے کا ٹھیکہ بھی نہیں لیا جا سکتا مگر جب دیکھیں کہ تعلقات کس قدر ایموشنل ڈیمجز کا ذریعہ بن رہے ہیں.. وہاں یہ اسسمنٹ کرتے رہنا چاہیے... اپنوں کو، جہاں اپکا دائرہ اختیار ہے وہاں بات کرنی چاہیے...

یونیورسٹی کی آبپارہ شٹل..... سالوں بعد... ... آبپارہ کوئی کام نہ کاج.. واپسی ٹیکسی کرلی لیکن ایک ایموشنل کیفیت نے مجبور ...
10/02/2026

یونیورسٹی کی آبپارہ شٹل..... سالوں بعد... ... آبپارہ کوئی کام نہ کاج.. واپسی ٹیکسی کرلی لیکن ایک ایموشنل کیفیت نے مجبور کیا جایا جائے.. اس میں ہم ایک گروہ دوست، شور و غوغا کے ساتھ آبپارہ جاتے تھے اور واپسی پر بس کے آنے کا انتظار کرتے تھے.. ایک خوف سا رہتا تھا کہ بس نکل جائے گی تو بری امام کی گاڑی پر چڑھنا ہوگا.. اور یونیورسٹی آگے سٹاپ سے پیدل جانا ہوگا.. 😁 بس میں بیٹھے سٹوڈنٹس کو دیکھا تو اپنا آپ نظر آیا. 😍❤️

08/02/2026

یونیورسٹی ان دنوں ایسے سنسان..... دل گھبرائے جہاں بیٹھو.... کہاں وہ دن کہ لوگ کم تھے مگر یہ جگہیں آباد... کہاں یہ کہ وقت کہ جگہ گنجان آباد مگر تنہائی.....

27/01/2026

دیکھا یہاں کہ بی ایس کی بچیاں شراب پیتی ہیں۔۔ فلیٹ ، کمرے ، نایٹ اوٹس، گھروں سے مگر وہی دیہات کے۔۔ یہاں کوئی پانچ دس ہزار دیتا ہے تو سچویشن شپ ، ریلیشن شپ کے نام پر نصف نازک کے تمام خو کھو بیٹھتی ہیں۔ ماڈرنیزیشن کی عجیب دوڑ۔ جس لڑکی کی سہیلی بوائے فرینڈ لیکر پھرے، یہ ادھر احساس کمتری میں پڑ کر اپنا بندہ ڈھونڈنے نکل پڑتی ہے۔۔
ہر دوسرا بارہ کہو کا کوٹل ، ہر دوسرا ای الیون کا فلیٹ۔۔ چند دن کا قیام ہوا، کچھ دوستوں نے کچھ لڑکیوں سے ملایا۔۔ سادہ دیہات کی لڑکیاں، پرائے پیسوں کے مگر ویسرٹرن ڈریس۔۔ ایک ایف ایس سی کے لڑکے کی کہانی کہ انکی تین بی ایس کی لڑکیاں ، یونیورسٹی کی۔۔ وہ انڈرئیو میں ٹیکسی چلا کر سستا نشہ افورڈ کر رہا ۔

چند دن میں درجن سے زیادہ کہانیاں۔ اس قدر گہرا زخم لگا ہے کہ یہ معاشرہ بکھرنے لگا ہے۔۔
ایف ایس سی ، بی ایس کی بچیاں تو کم از کم اس سمت لگنے کی نہیں۔
یونیورسٹی کے وہ دن تمام ہوئے شاید ، جہاں کوئی لڑکی کیمسٹری ہٹس پر چائے پینے ساتھ بیٹھتی تو کافی ہوا کرتا تھا۔۔ دن اچھے تھے۔۔
یہ کیا یہ دیہات کے ائے ہوئے ہم لوگوں کی یونیورسٹی ویسٹرن ڈریسز ، انگلش کے وولگر سانگز اور نان ہائجینک “سچویشن شپ” کی نظر ہوگئی ہے۔۔

27/01/2026

ایک زمانے کے بعد۔۔ تنہا۔۔۔ کچھ لوگ میرا یہاں انتظار کرتے تھے ۔۔ یہاں پاس ایک کینٹین پہ۔۔ شام کی نماز یہی قایم کرتے تھے۔۔ دین و دنیا ایک ساتھ یہاں چلتے تھے۔۔
ایک زمانے کے بعد۔۔ تنہا۔۔۔ نئی مسجد آباد ہوئی ہے۔۔ وہی نماز ہے۔ وہی میں۔ کچھ لوگ مگر سات سمندر پار۔۔

04/11/2025

انکو شرم آنی چاہیے...
کن کو؟ بتاتا ہوں..

اتن پختون کلچر ،محبت اور رواداری کا خوبصورت اظہار ہے.
ہم اس کو سالوں انجوائے کرتے رہے ہیں. کرتے رہیں گے لیکن یہی اتن کسی اہلِ طاقت کے سامنے رچایا جائے تو وہ کسی طوائف کا وہ ڈانس بن کر رہ جاتا ہے جو بہادر شاہ ظفر کے سامنے رنڈیاں کرتی ہوتی تھیں.
یہی وزیر داخلہ ہیں جو مقتدرہ کی شاہ پر پختون لوگوں کے انکے وسائل سے محروم رکھنے کی پالیسی پر گامزن ہے.
آپریشن کی تیاریاں صوبے میں عروج پر ہیں. یہی احتجاج کرنے والے لوگوں پر انسانیت سوز قاتلہ حملے ،اور ہر عوامی حقوق کے آواز کو دبانے کا کرائے کا بندہ دستیاب رہا ہے.
انکے سامنے جس جس نے بھی اتن کیا ہے، پختون روایت کی توہین کی ہے. ایک طوائف کا کردار نبھایا ہے اور اسے شرم آنی چاہیے.

اتن مقدس ہے اور یہ امن، محبت اور شفقت کے ماحول میں محسوس کیا جا سکتا ہے کسی طاقتور کے کوٹھے پر نہیں.

Guess the place 💭🤔
12/10/2025

Guess the place 💭🤔

09/08/2025

قائداعظم یونیورسٹی کو 2 ارب کا حکومت کی طرف سے بیل آؤٹ پیکج ملا ہے.
یہ اماؤنٹ یونیورسٹی کی قسمت بدل سکتا ہے اگر

یہ لوگوں کے گھروں میں نہ جائے
یہ کچھ جہلاء کے ہاتھوں استعمال نہ ہو
یہ آفیسر، فلاں ڈھمکاں ٹیچرز ایسوسی ایشن کے ہاتھوں نہ چڑے
یہ صرف ٹھیکے اور بلڈنگز کے کاموں میں نہ لگے.

اسکا موثر استعمال تب ہوگا جب اسکے لیے پورے کیمپس کی نیڈ اسسمنٹ کی جائے. کہاں کس چیز کی ضرورت ہے طلباء کے لئے.
پورے کیمپس کی میپنگ ہو. ایریل انالسس ہو ،. دہائیوں کا مستقبل نظر میں ہو.
سٹوڈنٹس مینٹل ہیلتھ، اساتذہ کی تربیت ( جی ہاں ،اساتذہ کی تربیت، جی ہاں ایک دفعہ پھر پڑھ لیں، اساتذہ کی تربیت) کا اہتمام ہو.
یہ فنڈز پراجیکٹ منیجمنٹ ایکسپرٹس کے ہاتھوں استعمال ہو.
پراجیکٹ کا پلیننگ ڈاکومنٹ تمام تر سٹیک ہولڈرز ( سب سے بڑا ہولڈر طلباء) راضی ہوں.

سارا پی سی ون ڈاکومنٹ ان لائن پبلک ہو

اور سارے پراجیکٹس کی پروگریس کوارٹرلی بیسز پر یونیورسٹی ویب سائٹ پر دستیاب ہو تاکہ طلباء دیکھ سکے کہ فنڈز کی ریلیز اور ایکسپنڈیچر کا سٹیٹس کیا ہے.

یہ نہیں ہوگا تو یونیورسٹی کے فنڈز یونہی کچھ ٹھرکیوں، کچھ اٹھانے والوں کے ہاتھ چلتی رہے گی اور یہ پیسے ہوا میں تحلیل ہوجائیں گے.

Quaid I Azam University News Alert Quaidian Scholar's Society Quaid-e-Azam university Islamabad @

Mini Pakistan, QAU. A true depiction of Pakistans current situation. Balochistan is almost gone. KP is shattered in core...
08/08/2025

Mini Pakistan, QAU. A true depiction of Pakistans current situation. Balochistan is almost gone. KP is shattered in core. Punjab and sindh in bad shape too.

Main Cafeteria

Address

Quadi-i/Azam University
Islamabad
44000

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when QAU Stories posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share