Islamic holy quran institute

Islamic holy quran institute Contact Info: + 92 302 5607756 Qari.Saqib: if any want to learn holy Quran then contact me please at this id qari.saqib1

This is an international Online Holy Quran Academy that's provide you, your kids and your spouse to learn Holy Quran with proper Tajweed and Translation in affordable Hadyah.

26/04/2026
17/02/2026

*📚زکاۃ کے حساب کا آسان طریقہ📚*

*آخری قسط*

⬅️۔۔۔۔۔۔جب زکاۃ کا سال پورا ہوراہو،تو سب سے پہلے یہ دیکھنا چاہیےکہ:

1)۔۔۔۔ملکیت میں کتنی مالیت کا سونا ہے؟۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

2)۔۔۔۔اور کتنی مالیت کی چاندی ہے؟۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

3)۔۔۔اور کتنی مالیت کا تجارت کا مال ہے؟۔۔۔۔۔۔

4)۔۔۔۔اور کتنی کرنسی اور نقد پذیر مالی دستاویز ہے؟۔۔۔۔۔۔۔۔۔

5)۔۔۔۔اور ان مذکورہ میں سے کتنی مالیت کا مال قابل وصول ہے؟۔۔۔۔۔۔

ان سب کی مالیت کو ایک ساتھ جمع کیا جائے، پھر دیکھا جائے کہ اگر دوسروں کا قرضہ دینا ہو ،تو اس کو منفی کیا جائے۔

اس کے بعد جو مالیت بچے اگر وہ نصاب کے بقدر ہو ہو تو اس کا ڈھائی فیصد زکاۃ میں ادا کیا جائے۔ڈھائی فی صد معلوم کرنے کا طریقہ کار کیا ہوگا؟ذیل میں اس کے متعلق چند آسان طریقے تحریر کئے جاتے ہیں۔

1⃣۔۔۔۔۔ جس کی ملکیت میں جتنی رقم ہو،اس کو (40) پر تقسیم کیا جائے ،جو جواب آئے گا وہ ڈھائی فی صد ہوگا ،وہی مطلوبہ زکاۃ ہوگی،مثلا کسی کی ملکیت میں چالیس ہزار(40000)روپے ہیں،ان کو اگر چالیس پر تقسیم کیا جائے،تو جواب ایک ہزار (1000)آئےگا،لہذا جس کی ملکیت میں چالیس ہزار روپے ہوں گے،تو اس کو ایک ہزار زکاۃ دینی ہوگی۔

2⃣۔۔۔۔۔۔ ملکیت میں جتنی رقم ہو،اس کو دس(10)پر تقسیم کیا جائے،جو جواب آئے ،اس کو چار پر تقسیم کیا جائے ،مثلا کسی کی ملکیت میں چالیس ہزار(40000)روپے ہیں،ان کو اگر دس پر تقسیم کیا جائے ،تو جواب آئے گا چار ہزار(4000) اب اگر اس کو چار پر تقسیم کیا جائے ،تو جواب ایک ہزار (1000)آئےگا ،لہذا جس کی ملکیت میں چالیس ہزار روپے ہوں گے،تو اس کو ایک ہزار زکاۃ دینی ہوگی۔

3⃣۔۔۔۔۔۔ملکیت میں جتنی رقم ہو،اس کو 2.5 سے ضرب دیا جائے ،جو جواب آئے ،اس کو سو(100)پر تقسیم کیا جائے،وہی مثال لے لیں کہ،کسی کی ملکیت میں چالیس ہزار (40000) روپے ہیں،ان کو اگر ضرب دیا جائے 2.5 سے تو جواب آئےگا،ایک لاکھ(100000) اب اگر ایک لاکھ کو سو پر تقسیم کیا جائے ،تو جواب ایک ہزار(1000) آئےگا ،لہذا جس کی ملکیت میں چالیس ہزار روپے ہوں گے ،اس کو ایک ہزار زکاۃ دینی ہوگی۔ واللہ تعالی اعلم۔
(زکاۃ کے فضائل واحکام، ص: 578)

*مرتب:* رضی اللہ سواتی
دارالافتاء دارالعلوم اصحاب الصفہ مسجد المقبول روات، اسلام آباد.

*☑️مصدقہ:* مفتی ریاض محمد صاحب بٹگرامی، رئیس دارالافتاء تعلیم القرآن راجہ بازار راولپنڈی.

Address

Islamabad
44000

Telephone

+923025607756

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Islamic holy quran institute posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The University

Send a message to Islamic holy quran institute:

Share