AIOU official

AIOU official AIOU information page

*Online Workshops Schedule of PG, B. Ed, BS & ADC Programs Semester Spring-2026**Students can check his/her schedule fro...
21/05/2026

*Online Workshops Schedule of PG, B. Ed, BS & ADC Programs Semester Spring-2026*
*Students can check his/her schedule from Aaghi LMS Portal*
For more details wtsup 03110892927

علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی نے ورکشاپ شیڈول جاری کر دیا ہے۔ ورکشاپس یکم جون سے شروع ہو رہی ہیں۔
14/05/2026

علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی نے ورکشاپ شیڈول جاری کر دیا ہے۔ ورکشاپس یکم جون سے شروع ہو رہی ہیں۔

13/05/2026

📢 اہم اطلاع — علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی

*بی ایس، بی ایڈ، بی بی اے، بی ایس 2.5 (ایم اے)، پی جی ڈی اور اے ڈی پی پروگرامز کے تمام*

سمسٹرز کے طلبہ و طالبات توجہ فرمائیں۔
آن لائن ورکشاپس (Classes) یکم جون کے بعد باقاعدہ شروع ہوں گی، جبکہ ورکشاپس کے شیڈیول مئی کے آخری ہفتے میں جاری کیے جائیں گے۔ تمام طلبہ ابھی سے درج ذیل اہم ہدایات کو اچھی طرح سمجھ لیں

ہر کورس کوڈ ( کتاب ) کی آن لائن ورکشاپ صرف 6 دن پر مشتمل ہوتی ہے۔
روزانہ کلاس کا دورانیہ تقریباً 2 گھنٹے ہوتا ہے، جبکہ کلاس کا وقت دوپہر 1 بجے سے رات 9 بجے کے درمیان کسی بھی وقت مقرر کیا جا سکتا ہے۔
مثال کے طور پر اگر کسی سٹوڈنٹ کی کلاس دوپہر 1 بجے شروع ہوگی تو وہ 3 بجے ختم ہو جائے گی، جبکہ 3 بجے شروع ہونے والی کلاس 5 بجے اختتام پذیر ہوگی۔

ورکشاپس مختلف بیجز میں منعقد کی جاتی ہیں، جن کی تعداد عموماً 10 سے 15 تک ہوتی ہے۔
اسی وجہ سے کچھ طلبہ کی ورکشاپس پہلے جبکہ دیگر کی بعد میں شروع ہوتی

ہر سٹوڈنٹ کا ورکشاپ شیڈیول الگ اور منفرد ہوتا ہے۔
❌ لہٰذا کسی دوسرے سٹوڈنٹ کے شیڈیول سے اپنی کلاسز کا موازنہ نہ کریں۔
✅ تمام طلبہ اپنی ورکشاپس اور کلاس ٹائمنگ صرف اپنے LMS پورٹل سے چیک کریں۔

ہر کلاس کا لنک علیحدہ جاری کیا جاتا ہے۔
🔗 طلبہ کو ہر کلاس اپنے LMS پورٹل میں جا کر الگ سے Join کرنا ہوگی۔
🌸 تمام طلبہ سے گزارش ہے کہ LMS پورٹل باقاعدگی سے چیک کرتے رہیں تاکہ کسی بھی اہم اپڈیٹ یا ورکشاپ سے محروم نہ رہیں۔
مزید بروقت اپڈیٹ کے لئے چینل فولو

07/05/2026

اسلام وعلیکم ورحمتہ وبرکاتہ عزیز طلباء و طالبات اپنے فارم میں کسی بھی قسم کی تبدیلی کرنی ہو مثلاً ایڈریس کی تبدیلی ، موبائل نمبر وغیرہ 15 مئی سے پہلے کر سکتے ہیں ۔ 15 مئی کے بعد تبدیلی ایڈمیشن Director کی اجازت کے بغیر نہیں ہو سکے گی ۔ کورس کی تبدیلی بھی 15 مئی سے پہلے کر سکتے ہیں ۔

ایڈمیشن سیکشن بلاک نمبر 4 علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی اسلام آباد

05/05/2026
علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی (Allama Iqbal Open University) کی طرف سے سیشن مدت سسٹم (Session Duration System) نافذ کرنے کا...
03/05/2026

علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی (Allama Iqbal Open University) کی طرف سے سیشن مدت سسٹم (Session Duration System) نافذ کرنے کا مقصد طلبہ کے تعلیمی عمل کو منظم اور محدود وقت کے اندر مکمل کروانا ہے۔ پہلے یہ سسٹم نہیں تھا لیکن اب پالیسی تبدیل کردی گئی ہے

سیشن مدت کیا ہے؟

سیشن مدت سے مراد وہ مخصوص وقت ہے جو یونیورسٹی آپ کو ایک پروگرام (مثلاً BA، B.Ed، BS وغیرہ) مکمل کرنے کے لیے دیتی ہے۔ یہ مدت پروگرام کے شروع ہونے کے دن سے ہی گنی جاتی ہے۔

اس سسٹم کا مطلب

جب آپ کسی پروگرام میں داخلہ لیتے ہیں تو:

آپ کو ایک ٹائم فریم (مثلاً 4، 5 یا 6 سال) دیا جاتا ہے

اس دوران آپ کو اپنے تمام مضامین پاس کرنے ہوتے ہیں

چاہے آپ ایک مضمون میں بار بار فیل ہوں، وہی سیشن چلتا رہے گا، نیا سیشن شروع نہیں ہوگا

اگر مدت ختم ہو جائے تو کیا ہوگا؟

اگر آپ مقررہ سیشن مدت میں:

اپنے تمام مضامین پاس نہیں کر پاتے
تو:

آپ کا پورا پروگرام ختم (expire) ہو جائے گا

پہلے پاس کیے گئے مضامین بھی ضائع ہو جائیں گے

آپ کو دوبارہ نئے سرے سے داخلہ لینا پڑے گا

یعنی آپ کو شروع سے تمام مضامین دوبارہ پڑھنے ہوں گے

اس سسٹم کا مقصد

یونیورسٹی نے یہ نظام اس لیے متعارف کروایا ہے تاکہ:

طلبہ غیر ضروری تاخیر نہ کریں

اپنی پڑھائی کو سنجیدگی سے مکمل کریں

ڈگری کو ایک مقررہ وقت میں مکمل کیا جا سکے

طلبہ کے لیے اہم ہدایات

ہر سمسٹر میں زیادہ سے زیادہ مضامین پاس کرنے کی کوشش کریں۔جو کریڈٹ یونیورسٹی نے مقررہ کی ہے سمسٹر میں وہ ضرور پاس کریں ۔اور کوڈ سلیکشن میں غلطی نہ کریں ۔

فیل ہونے والے مضامین کو فوراً اگلے سمسٹر میں کلیئر کریں

اپنی سیشن مدت (Duration) کو باقاعدگی سے چیک کرتے رہیں

وقت ضائع کرنے سے بچیں کیونکہ ایک بار مدت ختم ہو گئی تو سب کچھ دوبارہ شروع کرنا پڑے گا

۔

اہم اپڈیٹ برائے طلبہ!اب آپ کے لیے مزید آسانی پیدا کر دی گئی ہے۔اب آپ Assignment Code کے ذریعے بآسانی اپنی اسائنمنٹ Quest...
01/05/2026

اہم اپڈیٹ برائے طلبہ!
اب آپ کے لیے مزید آسانی پیدا کر دی گئی ہے۔
اب آپ Assignment Code کے ذریعے بآسانی اپنی اسائنمنٹ Question Paper کو Search کر کے Download کر سکتے ہیں۔
بس اپنا Assignment Code درج کریں اور چند لمحوں میں اپنی مطلوبہ اسائنمنٹ Question Paper حاصل کریں۔
یہ سہولت آپ کے وقت کی بچت اور آسانی کے لیے فراہم کی گئی ہے، تاکہ آپ بغیر کسی پریشانی کے اپنی تعلیمی سرگرمیاں جاری رکھ سکیں۔

27/04/2026

جو سٹوڈنٹس اپنے اسائنمنٹس خود تیار کرنا چاہتے ہیں لیکن انہیں صحیح طریقہ کار معلوم نہیں، ان کے لیے بہترین موقع میں آپ کو اسائنمنٹ بنانے کا مکمل اور آسان طریقہ سکھاؤں گا جس کے بعد آپ خود اپنے اسائنمنٹس بہترین انداز میں تیار کر سکیں گے۔

اس کے علاوہ کوئز حل کرنے کا مکمل طریقہ بھی سکھایا جائے گا تاکہ آپ بغیر کسی مدد کے کامیابی حاصل کر سکیں۔ دلچسپی رکھنے والے سٹوڈنٹس ابھی رابطہ کریں

یہ گروپ جوائن کریں 10مئی کو کورس شروع ہوگا۔

25/04/2026

سمسٹر بہار 2026 کتابیں ٹریک کرنے کا طریقہ

*علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی (AIOU) کی کتابیں ٹریک کرنے کا آسان طریقہ*اپنے داخلے کے بعد کتابیں گھر بیٹھے ٹریک کرنے کے لیے...
24/04/2026

*علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی (AIOU) کی کتابیں ٹریک کرنے کا آسان طریقہ*

اپنے داخلے کے بعد کتابیں گھر بیٹھے ٹریک کرنے کے لیے نیچے دیے گئے طریقے پر عمل کریں۔

*میٹرک / ایف اے (Matric/F.A) کے طلباء کے لیے:*
❶ سب سے پہلے اپنی یوزر آئی ڈی کے ساتھ *A2601* لکھیں۔
❷ مثال کے طور پر، اگر آپ کی یوزر آئی ڈی *0000123456* ہے تو آپ کی ٹریکنگ آئی ڈی اس طرح بنے گی:
*A26010000123456*

*بی اے / بی کام (B.A/B.Com) کے طلباء کے لیے:*
❶ سب سے پہلے اپنی یوزر آئی ڈی کے ساتھ *A2611* لکھیں۔
❷ مثال کے طور پر، اگر آپ کی یوزر آئی ڈی *0000123456* ہے تو آپ کی ٹریکنگ آئی ڈی اس طرح بنے گی:
*A261130000123456*

*کتابیں ٹریک کرنے کا طریقہ:*
❶ اپنی کلاس کے مطابق جو ٹریکنگ آئی ڈی آپ نے بنائی ہے، اسے کاپی کریں۔
❷ اب پاکستان پوسٹ کی ویب سائٹ کھولیں (جیسا کہ تصویر میں دکھایا گیا ہے)۔
❸ ویب سائٹ پر جہاں *"Tracking Id"* لکھا ہے، وہاں اپنی کاپی کی ہوئی آئی ڈی پیسٹ کریں۔
❹ اس کے بعد *"Track"* کے بٹن پر کلک کریں۔

*نتیجہ:*
❶ اگر یونیورسٹی نے آپ کی کتابیں بھیج دی ہوں گی تو آپ کو اس کی تفصیل نظر آجائے گی۔
❷ اگر کوئی تفصیل نظر نہ آئے تو اس کا مطلب کہ آپ کو صبر کرنا ہوگا

*علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی اسلام آباد نے سمسٹر بہار 2026 کے تمام پروگراموں میٹرک۔ایف۔اے۔بی۔اے۔بی۔ایس۔بی۔بی۔ اے ۔بی۔ایڈ ...
23/04/2026

*علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی اسلام آباد نے سمسٹر بہار 2026 کے تمام پروگراموں میٹرک۔ایف۔اے۔بی۔اے۔بی۔ایس۔بی۔بی۔ اے ۔بی۔ایڈ وغیرہ کے اسائنمنٹس کے سوالیہ پرچے اپنی ویب سائٹ پر اپ لوڈ کر دیے ہیں۔*جن لوگوں کو آسائنمٹ میں ہیلپ چاہیے تو واٹس ایپ میسج کریں 03110892927

https://www.aiou.edu.pk/assignment-question-papers

Address

FEDERAL. AREA. ISLAMABAD. , AIOU. , GATEWAY BLOCK. , Sector H. 8
Islamabad
ISLAMABAD

Opening Hours

Monday 09:00 - 17:00
Tuesday 09:00 - 17:00
Wednesday 09:00 - 17:00
Thursday 09:00 - 17:00
Friday 09:00 - 17:00

Telephone

+92519250174

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when AIOU official posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The University

Send a message to AIOU official:

Share